کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 7000 - طلباء
عنوان ضابطہ - سکول کے ماحول میں ادویات دینے کا انتظام
کوڈ 4-757
حیثیت فعال
اختیار کردہ 12 جون، 2019


طلباء
ضابطہ 4-757
سکول کے ماحول میں ادویات دینے کا انتظام



I. جب بھی ممکن ہو ادویات کو گھر پر دینا چاہیے تاکہ طالبعلم/طالبہ کمرۂ جماعت کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔

II. اگر طالبعلم/طالبہ کے لیے سکول میں دوا لینا نہایت ضروری ہے تو ہر دوا کے لیے ادویات دینے کا اجازت نامہ (منسلکہ I) لازمی طور پر ہیلتھ آفس سٹاف کو، سکول میں دوا دینے سے قبل جمع کرانا ضروری ہے۔ دمہ، الرجی، دوروں اور ذیابیطس کی ادویات کے لیے مناسب ہیلتھ ٹریٹ منٹ پلان (HTP) لازمی مکمل کرنا چاہیے۔ مناسب فارم کی وصول کے بغیر ادویات قبول نہیں کی جائیں گی۔

III. ہیلتھ آفس سٹاف، بغیر لائسنس کے معاون عملہ (UAP) ہے۔ UAP کو لازمی طور پر ادویات اور/یا انسولین/گلوکوجن دینے کا ماہر ہونا چاہیے۔ تمام UAP کے لئے کارڈِو پلمونری ریسیسیٹیشن (CPR) اور فرسٹ ایڈ کی تربیت لینے کی سختی سے سفارش کی جاتی ہے۔ صحت کے دفتر کے عملے اور ادویات کی سرایت میں تربیت یافتہ تمام افراد کو پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک اسکولز میں ہر تین سال پر تین گھنٹے کی ادویات کی سرایت اور/یا چار گھنٹے کے انسولین/گلوکاگون کلاس میں شرکت ضروری ہے جس میں سالانہ طور پر اسکول نرس کے ذریعے ریفریشر کورس کرایا جائے گا۔ CPR اور فرسٹ ایڈ کی دوبارہ تصدیق کو سرٹیفیکیشن تنظیم کی مطابقت میں ہونا چاہیے۔ ہر عمارت میں، سکول پرنسپل کی طرف سے تین سٹاف اراکین (سکول نرس کے علاوہ) ہوں گے جو ادویات دینے میں تربیت یافتہ ہوں گے۔ موسم گرما کے سکول کے لئے UAP کے ملازم کے لیے دوا دینے کی کلاس میں شرکت کرنا ضروری ہے۔

IV. دوا دینے کے لیے، ہیلتھ آفس کے پاس لازمی طور پر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی کی طرف سے تحریری ہدایات ہونی چاہیے۔ دوائیں دینے کی اجازت کے فارم کو ترجیح دی جاتی ہے، مگر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی دفتر کے نام والا پیڈ استعمال کر سکتا/سکتی ہے یا درج ذیل معلومات کے ساتھ دوا تجویز کرنے والا پیڈ:
A. طالبعلم/طالبہ کا نام اور تاریخ پیدائش؛
B. آڈر کی تاریخ:
C. دوا دینے کی مدت اور مؤثر تاریخیں؛
D. دوا یا تشخیص کی وجہ؛
E. دوا کا نام؛
F. سکول میں دی جانی والی دوا کی بالکل درست مقدار؛
G. ادویات لینے کا وقت اور تعدد یا ٹھیک ٹھیک وقت کا وقفہ جب خوراک دی جائے گی؛
H. اگر ادویات کو ضرورت کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، تو صحیح حالات یا علامات کی وضاحت کریں جب دوا لی جانی ہے اور وہ وقت جس میں اسے دوبارہ دیا جا سکتا ہے (ضروری ہونے پر دہرانا ناقابل قبول ہو گا)؛
I. اس بات کا بیان ہے کہ طالبعلم/طالبہ خود دوا لائے گا اور اپنے آپ کو خود دے گا؛ اور
J. صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی کے دستخط اور تاریخ۔

V. ادویات لازمی طور پر ہیلتھ آفس لائی جانی چاہیے اور والد یا والدہ/سرپرست کو دستخط کرنا چاہیے۔ جن طلباء کو دمہ، یا زندگی کو خطرے سے دوچار الرجی ہے جو اپنے منظور شدہ HTP یا طبی اختیار کے ساتھ تعلیمی دن کے دوران اپنے ساتھ زندگی بچانے والی ادویات (انسولین، گلوکاجن، انہلر، ایپی نیفرین آٹو انجکٹر) رکھ سکتے ہیں۔ بصورت دیگر، طلباء کو کوئی بھی دوا سکول لے کر جانے یا سکول سے لانے یا سکول میں رہنے کے دوران رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

VI. ادویات رکھنے والے ڈبے
A. نسخہ جاتی ادویات - ادویات (بشمول ڈاکٹر/فارمیسی نمونے) لازمی طور پر فارمیسی کی اصل بوتل میں مناسب لیبل کے ساتھ ہونی چاہیے:
1. طالبعلم/طالبہ کا نام؛
2. دوا کا نام؛
3. دینے کا وقت؛
4. خوراک/مقدار دی گئی؛ اور
5. صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی کا نام۔

B. بغیر نسخہ جاتی ادویات کو ان کی اپنی اصل پیکنگ میں دوا کے نام، ہدایات کے ساتھ ہونا چاہیے، اور معیاد کی تاریخ ابھی باقی ہونی چاہیے۔ بغیر نسخہ جاتی دوا صرف لیبل پر درج ہدایات کے مطابق دی جائے گی۔ اگر زیادہ/کم خوراک کی ضرورت ہے تو دوائیں دینے کی اجازت کے فارم پر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی کے دستخط ہونے لازمی ہیں۔

C. سکول ادویات کے گم ہونے یا گرنے کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔

VII. بوتل کے لیبل پر نسخے کی معلومات کو لازمی طور پر ادویات دینے کی اجازت کا فارم پر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی کی معلومات سے مطابقت رکھنی چاہیے۔ فارمیسی سکول کے لیے مناسب لیبل والی بوتل فراہم کر سکتی ہے۔

VIII. سٹاف گولیوں کو نہ تو کاٹے گا اور نہ توڑے گا۔ والدین/سرپرستوں کو کاٹنا/توڑنا چاہیے یا فارمیسی سے درخواست کرنی چاہیے کہ مناسب خوراک کے لیے گولیوں کو کاٹے۔

IX. کسی نئی دوا کی پہلی خوراک یا اس میں تبدیلی گھر پر دی جانی چاہیے۔

X. ادویات مقررہ وقت سے 30 منٹ سے پہلے یا اس کے بعد نہیں دی جائیں گی۔

XI. سکول میں رکھی گئی ادویات کو ہیلتھ آفس کے تالے والے حصے میں رکھی جائے گی اور تعلیمی اوقات کے دوران صرف بااختیار سکول افراد کی رسائی ممکن ہو گی۔

XII. طالبعلم/طالبہ دوا لینے کے لیے ہیلتھ آفس یا پہلے سے طے شدہ مقام پر طے شدہ وقت پر جائے گا/گی۔ والدین/سرپرستوں کو طالبعلم/طالبہ کے مل کر منصوبہ بنانا ہو گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طالبعلم/طالبہ مقررہ وقت پر ہیلتھ آفس جائے۔

XIII. سکول اوقات کے دوران اگر طالبعلم/طالبہ کو والد یا والدہ/سرپرست کے علاوہ کوئی اور دوا دینا چاہتا ہے تو والد والدہ/ سرپرست کی طرف سے تحریری اجازت لازمی ہے۔

XIV. ہر تعلیمی سال کے آغاز، اور ہر اس وقت جب لی جانے والی خوراک یا وقت میں تبدیلی ہو گی تو دوائیں دینے کی اجازت کا نیا فارم جمع کرانا لازمی ہے۔

XV. والدین/سرپرستوں کو ایک وقت میں نسخہ جاتی دوا کی 60 دنوں سے زیادہ مقدار نہیں لانی چاہیے۔

XVI. کسی حادثے یا دوا دینے کے غلط طریقے کے نتیجے میں کوئی غلطی اور/یا کس ایسے سٹاف رکن کی طرف سے دوا دینا جو دوا دینے میں تربیت یافتہ نہیں ہے، میڈیکیشن انسیڈنٹ رپورٹ مکمل کرنا لازمی ہے۔ دوا دینے کی ممکنہ غلطیوں میں غلط خوراک، طریقہ یا دوا دینے کا وقت، یا غلط طالبعلم/طالبہ کو دوا دینا شامل ہے۔ میڈیکیشن انسیڈنٹ کی مکمل رپورٹ سپروائزر برائے سکول ہیلتھ سروسز کو بھیجی جانی چاہیے۔

XVII. انفرادی صورتحال کی بنیاد پر ان ضوابط میں استثنیٰ ضروری ہو سکتا ہے۔ صرف پرنسپل، سپروائزر برائے سکول ہیلتھ سروسز، یا سکول نرس، صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی اور/یا والد یا والدہ/سرپرست کے اشتراک سے استثنیٰ دینے کے مجاز ہیں۔

XVIII. طلبا غیر طبی مصنوعات رکھ سکتے ہیں اور مناسب استعمال کر سکتے ہیں۔ دوسروں کے آرام اور تحفظ کے لیے، سپرے اور گیس والی مصنوعات کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ کسی قسم کی ہربل یا قدرتی متبادل ادویات (نباتاتی، تیل، غذائی یا نیوٹریشنل سپلیمنٹ، ہومیوپیتھک دوا، وٹامن کے ون، وٹامنز، اور منرلز) کے لیے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی اور والد یا والدہ/سرپرست کی طرف سے دوائیں دینے کی اجازت کا دستخط شدہ فارم درکار ہے۔

XIX. فیلڈ ٹرپس - تمام فیلڈ ٹرپس کے لیے موجودہ منظور شدہ HTP قابل قبول ہیں۔
A. متعلقہ سکول سٹاف (جیسے پرنسپل یا نامزد کردہ) فیلڈ ٹرپ سے کم از کم 10 دن قبل سکول نرس کو مطلع کریں گے تاکہ دوا تیار کی جا سکے۔
B. فیلڈ ٹرپ سے کم از کم پانچ دن قبل توسیعی دن/رات کے فیلڈ ٹرپ کے لیے دوا دینے کی اجازت کا فارم (منسلکہ II) لازمی طور پر مکمل کر کے سکول نرس کو جمع کرانا چاہیے۔ اس وقت کے بعد لائی جانے والی ادویات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ توسیعی دن کے فیلڈ ٹرپ سے مراد ہے وہ ٹرپ ہیں جو تعلیمی دن ختم ہونے کے بعد واپس آتے ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لئے یہاں کلک کریں

منسلکہ II کے PDF ورژن کے لئے یہاں کلک کریں