کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن: 700 - طلباء

عنوان: ضابطہ - سکول میں دمے سے نمٹنا

کوڈ: 5-757

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 12 جون، 2019

طلباء

ضابطہ 5-757

سکول میں دمہ سے نمٹنا

ہر تعلیمی سال پر ایک ورجینیا استھما ایکشن پلان (VAAP) مکمل کیا جانا ضروری ہے۔ VAAP دمہ کی تشخیص والے کسی طالبعلم/طالبہ کو سکول اوقات کے دوران، سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں میں، سکول بس میں یا پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز(PWCS) کے توسیعی دن یا رات کے فیلڈ ٹرپ کے دوران، سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC)، یا سکول کے دیگر احاطے میں دمہ کی دوائیں رکھنے اور خود سے لینے کی اجازت دیتا ہے بشرطیکہ مندرجہ ذیل شرائط پوری ہو:

  1. ہر تعلیمی سال کے لیے، پچھلے تعلیمی سال کی 1 مئی کے بعد والد یا والدہ/ سرپرست اور ڈاکٹر کو ایک VAAP مکمل کر کے دستخط کرنے چاہیے۔ VAAP کو مکمل کرنے کی غرض سے دفتری سٹیشنری یا نسخہ جاتی پیڈ استعمال کر سکتا ہے۔ درج ذیل معلومات کو کسی مختصر تحریری کے بغیر مکمل طور پر لکھا جانا چاہیے۔
    1. طالبعلم/طالبہ کا نام اور تاریخ پیدائش؛
    2. آڈر کی تاریخ:
    3. دوا دینے کی مدت اور مؤثر تاریخیں؛
    4. دوا یا تشخیص کی وجہ؛
    5. دوا کا نام؛
    6. سکول میں دی جانی والی دوا کی بالکل درست مقدار؛
    7. ادویات لینے کا وقت اور تعدد یا ٹھیک ٹھیک وقت کا وقفہ جب خوراک دی جائے گی؛
    8. اگر ادویات کو ضرورت کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، تو صحیح حالات یا علامات کی وضاحت کریں جب دوا لی جانی ہے اور وہ وقت جس میں اسے دوبارہ دیا جاسکتا ہے (ضروری ہونے پر دہرانا ناقابل قبول ہو گا)؛
    9. اس بات کا بیان ہے کہ طالبعلم/طالبہ خود دوا لائے گا اور اپنے آپ کو خود دے گا؛ اور
    10. صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی کے دستخط اور تاریخ۔
  2. یہ سفارش کی جاتی ہے کہ دمہ کی تشخیص والے تمام طلباء سکول کے دفتر اور/یا SACC (اگر قابل اطلاق ہے) کو ورجینیا ایستھما ایکشن پلان فراہم کریں گے چاہے تعلیمی دن یا SACC کے دوران دوا دی نہیں جاتی یا ظاہر نہیں کی جاتی۔ VAAP دمہ یا دیگر الرجی کی وجہ سے ہنگامی صورتحال میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔
  3. دوا کو لازمی اس کے اصل ڈبے میں نسخہ کے لیبل کے ساتھ ہونا چاہیے۔ فارمیسی/ڈاکٹر کے نمونوں لازمی طور پر مناسب لیبل کےساتھ ہونے چاہیے اور ڈاکٹر کو سیکشن I میں بتائی گئی معلومات کو شامل کرنا چاہیے۔
  4. سکول/SACC پورے تعلیمی سال/SACC کے دوران کسی بھی وقت ہنگامی صورتحال میں استعمال ہونے والی اس دوا کو رکھنے یا خود استعمال کرنے کی اجازت کو واپس لے سکتا ہے اگر کسی موقع پر انہیں لگے کہ طالبعلم/طالبہ نے اس دوا کو رکھنے یا استعمال کرنے کی رعایت سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے یا طالبعلم/طالبہ محفوظ اور مؤثر طریقے سے دوا استعمال نہیں کر سکتا/سکتی۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔