کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 7000 - طلباء

عنوان ضابطہ - سکول سیٹنگ/سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کی جگہ میں مرگی کے دوروں کی صورت میں انتظام

کوڈ 7-757

حیثیت فعال

اختیار کردہ 10 اکتوبر، 2018


طلباء

ضابطہ 7-757

سکول سیٹنگ/سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کی جگہ میں مرگی کے دوروں کی صورت میں انتظام

 

  1. دورے کی بیماری یا مرگی کے دورے ایک دائمی حالت ہے جس کی خصوصیت بار بار دورے پڑنا ہے۔ شدید طویل دورے یا یکے بعد دیگرے متعدد دورے، ایک طالبعلم/طالبہ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
  2. سکول کے ماحول/سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کی جگہ میں مرگی کے دورے سے متاثر طالبعلم/طالبہ کی مناسب دیکھ بھال کے لیے درج ذیل پر عمل کیا جانا چاہیئے:
    1. مرگی کے دورے کے ایک نگہداشتی منصوبہ کو سالانہ بنیاد پر ایک لائسنس صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی پریکٹیشنر کو مکمل کرنا چاہیئے (منسلکہ I ملاحظہ کیجیئے)۔
    2. مرگی کے دورے کے ایک نگہداشتی منصوبہ سکول کے پہلے دن سے قبل سکول/بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے (CCC) کو دینا چاہیے۔
    3. طالبعلم/طالبہ کے مرگی کے دورے کے نگہداشت کے منصوبہ کی جزئیات کے لیے (سکول نرس کے علاوہ) عملہ کے تین اراکین کو تربیت دی جائے گی۔
    4. سکول سٹاف/CCC کے دوا دینے سے قبل، ڈاکٹر اور والد یا والدہ/سرپرست کو دوا دینے کے اجازت نامہ کا فارم مکمل کر کے دینا چاہیے (ضابطہ 4-757، "ادویات دینا"، منسلکہ I، سیکشن A اور B)۔ مرگی کے علاج میں منہ سے یا مقعد سے ادویات، ویگل نرو سٹیمولیشن [سینے میں جلد کے نیچے ایک آلہ لگایا جاتا ہے]، یا وینٹیکیولر شنٹ [ایک طبی ڈیوائس جو دماغ میں دباؤ کو کم کرتی ہے] کا استعمال کیا جاتا ہے (منسلکہ II ملاحظہ کیجیئے)۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے افراد/CCC کو کسی قسم کی ادویات دینے سے قبل ادویات دینے کا لازمی کورس مکمل کرنا ضروری ہے۔

حوالہ جات: VDOH/VDOE Guidelines for Specialized Health Care Procedures 2017.

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لئے یہاں کلک کریں

منسلکہ III کے PDF ورژن کے لئے یہاں کلک کریں