کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 7000 - طلباء
عنوان ضابطہ - سکول کے ماحول میں کینسر سے متاثر طلباء کا انتظام
کوڈ 8-757

حیثیت فعال
اختیار کردہ 10 اکتوبر، 2018


طلباء
ضابطہ 8-757
سکول کے ماحول میں کینسر سے متاثر طلباء کا انتظام



سکول/سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) کو اگر کینسر سے متاثر طالبعلم/طالبہ کی موجود گی کی اطلاع ملے تو وہ درج ذیل رہنما اصولوں پر عمل کریں گے۔

I. جدید ایڈوانس ٹیکنالوجی طلباء کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ سکول/SACC جا سکیں۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS)/SACC والد یا والدہ کا اجازت نامے اور کینسر میں دیکھ بھال کرنے والوں کی طبی رہنمائی کے ساتھ درج ذیل کام کریں گے:
A. طالبعلم/طالبہ کے سکول میں واپس آنے کے تعلیمی اور سماجی پہلوؤں کی خیر و عافیت اور معمول کی بحالی کو برقرار رکھنے پر توجہ۔

B. سکول/SACC میں رہتے ہوئے طالبعلم/طالبہ کی طبی انتظام پر توجہ۔

II. سکول/SACC کے ماحول میں کینسر سے متاثر طالبعلم کی مناسب دیکھ بھال کے لیے درج ذیل پر عمل کیا جانا چاہیئے:
A. صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی کو سالانہ بنیادوں پر ایک نگہداشتی منصوبہ کو مکمل کرنا چاہیئے (منسلکہ I ملاحظہ کیجیئے)۔

B. طالبعلم/طالبہ کے کینسر کے دیکھ بھال کی خصوصیات کے لیے کم از کم سکول عملہ/بچوں کی دیکھ بھال کی جگہ کے کنٹریکٹر (CCC) اراکین کو تربیت دی جائے گی۔

C. عملہ/CCC کے دوا دینے سے قبل دوا دینے کا اجازت نامے کا فارم جسے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا/والی نے مکمل کیا ہو اور والد یا والدہ/سرپرست نے دستخط کیے ہوں، لازمی ہے۔ ضابطہ 757-4 "ادویات دینا"، ملاحظہ کریں۔

D. کینسر کیئر پلان والے طلباء کو ہیلتھ ٹریٹمنٹ طریقے یا ہنگامی علاج کے منصوبے کو رکھنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر تعلیمی دن/SACC کے دوران طبی طریقوں (جیسے گیسٹرونومی ٹیوب فیڈنگ، سنکشنگ، کیتھرازایشن، وغیرہ) رکھنے کی ضرورت نہیں ہے جیسا کہ ضابطہ 757-3، "سکول سٹاف/بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے کنٹریکٹر کا سکول سیٹنگ یا پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے توسیعی دن یا رات کے فیلڈ ٹرپ میں ہیلتھ ٹریٹمنٹ پروسیجر اور/یا ہنگامی علاج کے طریقے پر عمل کرنے کے لیے رہنما اصول"۔

E. ضابطہ 757-3 کے مطابق، تعلیمی دن/SACC کے دوران، طبی یا ہنگامی طریقے (جیسے گیسٹرونومی ٹیوب فیڈنگ، سنکشنگ، کیتھرازایشن، وغیرہ) میں ہیلتھ ٹریٹمنٹ پروسیجر یا ہنگامی ٹریٹمنٹ پلان لازمی ہے۔

F. صحت کا یہ منصوبہ طالبعلم کے کینسر سے متاثر ہونے کی تشخیص کے بعد سکول واپسی پر طلباء کی صحت کی ضروریات کے فیصلہ کے لئے ایک آلہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔



حوالہ جات:
Haas, Mary Kay B.; The School Nurse's Source Book of Individualized Health Care Plans, Volume I, MN, Sunrise River Press, 1993.
The Leukemia and Lymphoma Society - Handbook for School Personnel Educating a Child with Cancer. Silkworth, Cynthia; Arnold, Marth; Harrigan, Judith; Zaiger, Donna;
Individualized Healthcare Plans for the School Nurse: Concepts, Framework, Issues, and Applications for School Nursing Practice. Sunrise River Press, 2005.


کراس حوالہ جات
757-3 - ضابطہ - صحت کے علاج کے منصوبوں والے طلباء کا انتظام
757-4 - ضابطہ - سکول کے ماحول میں ادویات دینے کا انتظام

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں