کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - کھیلوں، مشقوں، اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں ہنگامی طبی امداد دینے کے طریقہ کار
کوڈ: 2-758
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 11 ستمبر، 2019
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 26 فروری، 2020

طلباء

ضابطہ 2-758

 

کھیلوں، مشقوں، اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں ہنگامی طبی امداد دینے کے طریقہ کار
 

بین المدرسی کھیلوں اور سکول کے بعد کی دیگر سرگرمیوں میں چوٹوں اور بیماریوں کی توقع رکھنی چاہیے۔ لہذا، سکول پرنسپل کی ہدایات کے تحت، ہر مڈل سکول کا کھیل کا کوآڈینیٹر اور ہر ہائی سکول کی سرگرمیوں کا ڈائریکٹر، کھیل کے تربیت کار کے اشتراک سے ہنگامی صورتحال میں طبی دیکھ بھال دینے کا منصوبہ تیار کرے گا تاکہ کھیلوں، مشقوں، اور دیگر غیر نصابی کھیل کی سرگرمیوں میں فوری اور مناسب طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

ہنگامی صورتحال میں طبی دیکھ بھال کا منصوبہ تحریری طور پر موجود ہونا چاہیے اور تمام کوچوں اور سپانسر کے پاس موجود ہونا چاہیے۔ سرگرمیوں کے ڈائریکٹر اور مڈل سکول کھیل کے کوآڈینیٹر والدین اور طالبعلم/طالبہ کھلاڑی کو ہنگامی صورتحال میں دیکھ بھال کے منصوبے کی معلومات پہنچانے اور کنکشن چوٹوں سے آگاہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ سرگرمیوں کے ڈائریکٹر کوچنگ سٹاف کے تمام ممبران کو اس منصوبہ کے ایک سالانہ جائزہ فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

اگرچہ مقامی سکول کے حالات کی وجہ سے ہنگامی صورتحال میں دیکھ بھال کے منصوبہ کے اندر تفصیلات مختلف ہو سکتی ہیں، مگر ہر سکول درج ذیل شرائط کو منصوبہ میں ضرور شامل کرے گا:
 

  1. سرگرمیوں کے ڈائریکٹر/کھیل کے کوآڈینیٹر ضابطہ 511-9 پر نظر رکھیں گے تاکہ اس بات کی تسلی کی جائے کہ تمام کوچز/سپانسر نے ابتدائی طبی امداد اور کارڈیوپلمونری ریسوسیٹیشن CPR) کی سرٹیفکیشن اور کنکشن کی تربیت حاصل کی ہے جو کہ ورجینیا محکمۂ تعلیم اور ورجینیا ہائی سکول لیگ کا تقاضا ہے۔
     
  2. سرگرمیوں کے ڈائریکٹر/کھیل کے کوآڈینیٹر فٹ بال کی تمام گیموں اور دیگر اعلی درجے کے خطرے والی سرگرمیوں کے لیے مقامی ریسکیو سکاڈ کی خدمات کی درخواست دیں گے۔ مزید برآں، سرگرمیوں کے ڈائریکٹر/کھیل کے کوآڈینیٹر کو فٹ بال اور دیگر اعلی درجے کے خطرات والی سرگرمیوں کے لیے ڈاکٹر کی ایک ٹیم متعین کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
     
  3. سرگرمیوں کے ڈائریکٹر/کھیل کے کوآڈینیٹر اور کھیلوں کے تربیت کار اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کھیلوں، مشقوں، اور سرگرمیوں کے دوران ابتدائی طبی امداد کی کٹ، برف اور پانی تک فوری طور پر رسائی حاصل ہو۔
     
  4. سرگرمیوں کے ڈائریکٹر/کھیل کے کوآڈینیٹر تمام کوچز/سپانسر سے تقاضا کریں گے کہ تمام کھیلوں، مشقوں، اور سرگرمیوں میں ہر شرکاء کا ہنگامی صورتحال میں رابطہ کی تازہ ترین معلومات موجود ہوں۔
     
  5. سرگرمیوں کے ڈائریکٹر/کھیل کے کوآڈینیٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوچز/سپانسر کے پاس فوری طور پر فون تک رسائی ہو اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی گاڑیاں مشقوں اور سرگرمیوں والے حصے تک پہنچ سکیں۔
     
  6. ڈاکٹر کی غیر حاضری کی صورت میں، کھیلوں کے تربیت کار، کوچ، یا نامزد کردہ سٹاف کا رکن شرکاء کی بیماری یا چوٹ کی صورت میں فوری طور پر اور مناسب طبی امداد دینے کا ذمہ دار ہو گا، جب تک کہ ایمرجنسی میڈیکل سروس (EMS) وہاں نہیں پہنچ جاتی۔
     
  7. سرگرمیوں کے ڈائریکٹر/کھیل کے کوآڈینیٹر، کھیلوں کے تربیت کار، اور/یا کوچز/سپانسر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بیماری یا چوٹ کی صورت میں والدین/سرپرست سے فوری طور پر رابطہ کیا جائے۔ والد یا والدہ/سرپرست سے رابطہ ہو یا نہیں، اگر چوٹ کی صورت سنگین ہے تو 911 کو فوری طور پر بلایا جائے گا۔ والد یا والدہ/سرپرست سے رابطہ کرنے کی مسلسل کوشش کی جائے گی جب تک کہ کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔
     
  8. جب بھی ممکن ہو، سکول کا ایک سٹاف ممبر، ہنگامی صورتحال میں رابطے والے کارڈ لے کر EMS کے ذریعے لے جانے والے طالبعلم/طالبہ کے ساتھ جائے گا۔ اگر سٹاف کا رکن زخمی طالبعلم/طالبہ کے ساتھ نہیں جا سکتا/سکتی، تو کوشش کی جائے گی کہ کوئی اور ذمہ دار بالغ اس کے ساتھ ہو۔
     
  9. سرگرمیوں کے ڈائریکٹر/کھیل کے کوآڈینیٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوچز/سپانسر بیماری/چوٹ کی صورت میں حادثے کی رپورٹ جمع کرائیں۔

پرنسپل اور ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائےسٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد کردہ) اور سکول پرنسپل اس ضابطے کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے ذمہ دار ہے۔ 

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔