کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 700 - طلباء

عنوان ضابطہ - ذہنی صحت سے متعلق طریقۂ کار

کوڈ 2-761

حیثیت فعال

اختیار کردہ 27 ستمبر، 2017


طلباء

ضابطہ 2-761

ذہنی صحت کے طریقۂ کار

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز محفوظ، ذمہ دار، اور صحت مند طرزعمل کو فروغ دینے اور طلباء کی ذاتی/سماجی نشوونما میں مدد دینے کے لیے پرعزم ہے۔

سکول کونسلرز، سکول سوشل ورکرز، سکول سائیکالوجسٹ، اور سکول نرسز بے شمار قسم کر روک تھام کے اقدامات اور مداخلتی خدمات فراہم کرتے ہیں جو درج ذیل ضوابط میں درج ہیں، ضابطہ 1-651، "سکول کونسلنگ سروسز، ایلیمنٹری، مڈل، اور ہائی سکول"، ضابطہ 1-763، "سکول سوشل ورک اینڈ کمپری ہنسو چائلڈ سٹڈی سروسز" اور ضابطہ 1-761، "سائيکلاجیکل سروسز"۔

ایسی صورت جب ایک طالبعلم/طالبہ ذہنی صحت کی ہنگامی صورتحال کا تجربہ کرے جس میں ایک طالبعلم/طالبہ کو یقین ہو کہ وہ خود اپنے لیے یا دوسروں کے لیے خطرہ ہو سکتا/سکتی ہے تو درج ذیل ضوابط کے تحت مداخلتی کوششوں کی رہنمائی کی جاتی ہے: ضابطہ 1-778، "خود کشی کی روک تھام"، ضابطہ 1-777، "دھمکی کی جانچ کے طریقہ کار"، اور ضابطہ 1-758، "ہنگامی صورتحال"۔

اس ضابطہ کا مقصد طالبعلم/طالبہ ذہنی صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے بعد یا ذہنی صحت کے خدشات کی وجہ سے توسیعی غیر حاضری کی صورت میں سکول واپس آنے کی منتقلی میں مدد کے لیے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

ذہنی صحت سے متعلقہ غیر حاضری کے بعد سکول میں دوبارہ داخلہ

  1. تعریف۔ ذہنی صحت سے متعلقہ غیر حاضری ایسی صورتحال ہے جس میں ایک طالبعلم/طالبہ کو اس کی اپنی ذات یا دوسروں کو دھمکی کی وجہ سے کمیونٹی میں موجود ذہنی صحت کی جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا یا شدید ذہنی صحت کے خدشات، ہسپتال میں رہنے، دن کے علاج کے پروگرام میں شرکت یا گھر میں موجود رہنے کی وجہ سے غیر حاضر تھا/تھی۔
    جب کسی طالبعلم/طالبہ کو خود کشی کے خطرے کی جانچ یا دھمکی کی جانچ کے نتیجے کے طور پر کمیونٹی میں موجود ذہنی صحت کی جانچ کے لیے بھیجا جاتا ہے، تو سکول منتظم یا نامزد کردہ والد یا والدہ/سرپرست کو مطلع کرتا/کرتی ہے کہ طالبعلم/طالبہ کی سکول واپسی پر دوبارہ داخلہ کے لیے ملاقات کی جائے گی۔
  2. والد یا والدہ/سرپرست کی ذمہ داری ہے کہ وہ طالبعلم/طالبہ کی جزوی دن کے پروگرام، ہسپتال، یا ریزیڈینشل عمارت میں رہنے کی وجہ سے ہوئی غیر حاضری سے سکول انتظامیہ کو مطلع کریں۔ سکول منتظم یا نامزد کردہ ان حکمت عملیوں پر بات کریں گے جو طالبعلم/طالبہ کی غیر حاضری کے دوران ان کی مدد کے لیے دستیاب ہیں اور سکول میں واپسی کے قابل ہونے کے وقت دوبارہ داخلہ کی ملاقات کو یقینی بنائیں گے۔
  3. دوبارہ داخلہ کی ملاقات میں کم از کم طالبعلم/طالبہ، سکول میں موجود ذہنی صحت کا پیشہ ور فرد (سکول کونسلر، سکول سوشل ورکر، سکول سائیکالوجسٹ، سکول نرس)، اور ایک منتظم شامل ہو گا۔ یہ تجویز کی جاتی ہے کہ ملاقات میں والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان) اور کمیونٹی کا پیشہ ور جس نے طالبعلم/طالبہ کا علاج کیا ہے، بھی شامل ہوں۔ کمیونٹی کے پیشہ ور کے ساتھ معلومات کے تبادلے کی رضامندی کی درخواست بھی کی جائے گی۔
  4. دوبارہ داخلے کی منصوبہ بندی کی ٹیم دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کے طالبعلم/طالبہ کے دوبارہ داخلہ کے رہنما اصولوں پر عمل کرے گی اور طالبعلم/طالبہ کے دوبارہ داخلہ کے منصوبہ (منسلکہ) پر ان ضروریات پر بات کرنے کے لیے طالبعلم/طالبہ کی ضروریات اور حکمت عملیوں کو دستاویز کرے گی۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد) 2020 میں اس پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ دار ہے۔

کراس حوالہ جات

718-1 - ضابطہ - بے گھر طلباء

724-1 - ضابطہ - حاضری اور عذر

728-1 - ضابطہ - طلباء کی سکول کی لازمی حاضری سے چھوٹ

777-1 - ضابطہ - دھمکیوں کی جانچ کے طریقہ کار

منسلکہ کر PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں۔