کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - سکول کی سماجی خدمات
کوڈ: 1-763
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 2 اکتوبر، 2019
طلباء
ضابطہ 1-763
سکول کی سماجی خدمات
- سکول کی سماجی خدمات کا ہدف
سکول سوشل ورکر سوشل ورک میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ تربیت یافتہ ذہنی صحت کے پیشہ ور ہوتے ہیں، ان کی ڈگری یونیورسٹی کے کونسل برائے سوشل ورک ایجوکیشن سے ملحق ہوتی ہے اور ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن 8VAC20-22-66034 CFR 300 .34(c)(14)) کے تحت لائسنس یافتہ ہوتے ہیں۔ دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کے ساتھ مل کر، سوشل ورکرز طلباء کی سماجی/جذباتی طاقتوں اور ضروریات کی سمجھ کو بڑھاتے ہوئے صحت مندانہ، محفوظ اور دیکھ بھال والا ماحول تیار کرنے میں حصہ ڈالتے ہیں، جیسے جیسے طلباء انفرادی اور/یا خاندانی ذہنی صحت کے عناصر، انفرادی تدریسی اختلافات، کمیونٹی، یا ثقافتی عناصر جو طالبعلم/طالبہ کی تعلیمی کارکردگی سے تعلق رکھتے ہیں۔
سکول کے تمام سوشل ورک کا بنیاد مقصد، درج ذیل شعبوں میں مسلسل تحقیق کی بنیاد پر خدمات فراہم کر کے پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے تعلیمی مشن کی معاونت کرنا ہے: (1) طلباء کو براہ راست خدمات؛ (2) معذور افراد کا تعلیمی ایکٹ (IDEA) کے تحت متعلقہ خدمات؛ (3) سکول افراد کو خدمات؛ اور (4) سٹاف، طلباء، اور والدین کیلیئے سکول-کمیونٹی مددگار کے طور پر خدمات پیش کرنا۔- براہ راست خدمات - انفرادی اور گروپ کونسلنگ کے ذریعے ثبوت کی بنیاد پر مداخلتی حکمت عملیاں استعمال کرنا تاکہ طالبعلم/طالبہ کی انفرادی صلاحیتوں کو بنایا جا سکے جو طلباء کو منصوبہ بندی اور اپنے تدریسی تجربات کی طرف شرکت کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے جبکہ اس سمجھ کو بڑھایا جائے کہ خاندان، ذہنی صحت کے مسائل، کمیونٹی اور ثقافتی عناصر طالبعلم/طالبہ کے سیکھنے کی دستیابی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
- IDEA کے تحت متعلقہ خدمات - انفرادی خصوصی تعلیمی کونسلنگ کو خدمت اور بین الکلیاتی ٹیموں کے ممبران کے طور پر پیش کرنے کے لئے، (8VAC20-81-110)، سوشل ورکر طالبعلم/طالبہ کی ضروریات کی تشخیص کرتے ہیں جو انفرادی ہیں اور جو معلومات فراہم کرتے ہیں جو ایسی مداخلتیں ڈیزائن کرنے میں مددگار ہیں جو براہ راست ہیں اور جو متعلقہ مسئلے والے کردار پر بات کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ، خدمات میں موجود اداراتی رکاوٹوں اور وقفوں پر قابو پانے کے لئے سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے۔
- سکول-کمیونٹی کے رابطہ کار - کمیونٹی تک پہنچنے والے، تعاون اور شراکت کے ذریعے سکولوں، اہل خانہ، اور طلباء کو کمیونٹی کے وسائل سے جوڑتے ہیں اور بنیادی ضروریات اور ذہنی صحت میں مدد دیتے ہیں۔
- والدین اور خاندانوں کے لیے خدمات - گھر اور سکولوں کے درمیان بطور رابطہ کار، سکول سوشل ورکر والدین کی ان کے بچوں کی مدد کے لیے پیچیدہ کمیونٹی اور ذاتی ذہنی صحت کے نظاموں سے گزرنے کے لیے مدد کرتے ہیں۔
- سکول سٹاف کے لئے خدمات - گھروں، مقامی تعلیمی ایجنسی، اور کمیونٹی میں موجود ان عناصر کو سمجھنے میں مدد کیلیئے مشاورت مہیا کرتے ہیں جو طلباء کے تعلیمی تجربات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ نظم و ضبط، حاضری، رازداری، نسل، قومیت اور زبان، ذہنی صحت، رویے کا نظم و ضبط، بحران کی صورت میں مداخلت اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور نظراندازی سے متعلقہ مسائل پر مشورہ دینے والے کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ والدین، اساتذہ اور دیگر مقامی تعلیمی ایجنسی کے افراد کیلیئے تربیتی پروگرام مرتب کرتے ہیں جو بچاؤ، مداخلت، اور ان اصلاحی عناصر پر بات کرتے ہیں جو سکول میں سٹوڈنٹ کی کامیابی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
- کثیر الثقافتی تفہیم اور قابلیت - بلند خود آگاہی، علم اور مہارتوں کی مشق تیار کرنا جو اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء اور ان کے اہل خانہ کو وہ خدمات فراہم کی گئی ہیں جو کثیرالثقافتی تفہیم اور صلاحیت کے تناظر میں ہیں اور خاندانوں کو طلباء کے تعلیمی تجربات میں تعاون کرتے ہیں۔
- سکول کی سماجی خدمات کے عناصر
طلباء کو کثیر-درجے کی مسلسل خدمات فراہم کرتے ہیں، سکول بنیاد سے لے کر کامل کمیونٹی کی تمام خدمات تک۔ سوشل ورکرز درج ذیل پروگراموں، پالیسیوں اور ضوابط کے ذریعے تمام طلباء کی تعلیمی اور سماجی/جذباتی ترقی کو بڑھانے کیلیئے والدین، اساتذہ، اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں:- IDEA کو لاگو کرنے والے وفاقی ضوابط بیان کرتے ہیں کہ سکولوں میں سوشل کام کی خدمات، خصوصی تعلیم میں متعلقہ خدمات ہیں۔ ان خدمات میں درج ذیل شامل ہیں:
- معذور بچے کی سماجی یا ترقیاتی تاریخ تیار کرنا (8VAC20-81-70)؛
- بچے اور اہل خانہ کے ساتھ گروپ اور انفرادی کونسلنگ؛
- بچے کی رہائشی صورت حال میں ان مسائل پر والدین اور دیگر افراد کے ساتھ شراکت داری میں کام کرنا جو بچے کی سکول میں مطابقت پر اثرانداز ہوتے ہیں؛
- سکول اور کمیونٹی وسائل کو بچے کو سیکھنے کے لیے متحرک کرنا تاکہ بچہ/بچی کو سیکھنے کے قابل بنایا جائے؛ اور
- بچے کے لئے مثبت کرداری مداخلتی حکمت عملیاں تشکیل دینے میں مدد کرنا۔
- ورجینیا کوڈ 272.1-22.1 کے مطابق جب کسی سٹوڈنٹ میں خود کشی کا رجحان پایا جاتا ہے، تو یہ تمام تدریسی پیشہ وروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سٹوڈنٹ کی اطلاع سکول کے اہل پیشہ ور کو دیں۔ سکول سوش ورکر، ایک اہل سکول پیشہ ور ہوتے ہیں، جن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خود کشی کے خطرے میں مبتلا سٹوڈنٹ کی تشخیص کریں اور PWCS خودکشی سے بچاؤ رہنمائی میں درج تمام طریقہ کار پر عمل کریں۔ ایویڈنس بیسڈ پروگرام خودکشی کی علامات کو استعمال کرتے ہوئے کمرۂ جماعت میں خودکشی سے بچاؤ پر طلباء کو تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
- ضابطہ 718-1، "بے گھر طلباء" - مک کینی - وینٹو ہوم لیس اسسٹنٹ ایکٹ برائے 2001، (§ 11432، ہر طالبعلم/طالبہ کی کامیابی کا ایکٹ برائے 2015 دوبارہ یقین دلاتا ہے، ٹائٹل IX، حصہ A) کے تحت بے گھر بچوں کی تعلیم اور نوجوانوں کا پروگرام، ان بے گھر بچوں اور نوجوانوں کو مکمل اور مساوی تعلیمی رسائی میں مدد کرتا ہے، جن کی تعریف رات کے وقت مقررہ، باقاعدہ اور مناسب رہائش کی کمی کے طور پر کی گئی ہے۔ سکول سوشل ورکر ایسے طلباء اور ان کے اہل خانہ کو کیس منیجمنٹ اور کمیونٹی کی سہولیات میں مدد دینے کیلیئے دﺳﺗﻳﺎﺏ ہیں۔
- ضابطہ 1-724، "حاضری اور عذر"، اور ضابطہ 1-728، "سکول کی لازمی حاضری سے طلباء کی چھٹی" - سکول کے طلباء جو بھگوڑے پن میں مبتلا ہیں، قانونی چھٹی صرف اس صورت میں ہونی چاہیے اگر تمام متبادل استعمال کیے جا چکے ہیں اور مؤثر نہیں ہوئے۔ غور کیے جانے والے متبادلات میں درج ذیل شامل ہیں: کونسلر، ماہر نفسیات، سکول سوشل ورکر، خصوصی تعلیم کے سٹاف اور حاضری کے افسر کے ساتھ کام کرنا۔
- ضابطہ 1-771، "بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کو رپورٹ کرنے کے طریقہ کار" - ورجینیا کوڈ § 1509-63.2 - سیکشن A.5 کے مطابق، ایک ذمہ دار رپورٹر اور بطور فرد ان کی ذمہ داریاں ہیں کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ یا سرکاری قابلیت میں بدسلوکی کا شکار ہونے والے بچے یا نظرانداز شدہ بچے پر نظر رکھیں۔ سکول سوشل ورکر ایسے طلباء اور ان کے اہل خانہ کو کیس منیجمنٹ اور کمیونٹی کی سہولیات میں مدد دینے کے لئے دﺳﺗﻳﺎﺏ ہونے کے ساتھ ساتھ پرنس ولیئم کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ برائے سوشل سروسز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔
- ضابطہ 1-777، "دھمکی کے تجزیے کا طﺭﻳﻘہ ﮐﺎﺭ" - جو سکول سٹاف ابتدائی دھمکی کی جانچ کے لئے تربیت یافتہ ہیں ان میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں: پرنسپل یا نامزد کردہ، سکول سیکوریٹی، ماہر نفسیات، سوشل ورکر، کونسلر، اور سکول میں تعینات پولیس افسر۔ سکول سوشل ورکر ضرورت پڑنے پر، دھمکی کی جانچ کی ٹیم اور کمیونٹی میں ذہنی صحت کی مدد کے لیے خدمات دینے کے لیے دستیاب ہیں۔
- ضابطہ 2-651، "سٹوڈنٹ کی افشا شدہ معلومات کی رازداری" - سکول سوشل ورکر کے افراد PWCS کی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کے مطابق معلومات کی رازداری کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ اور دستاویزات کو درست رکھتے ہیں۔ سکول سوشل ورکر نیشنل ایسوسیایشن برائے سوشل ورکرز کے ضابطہ اخلاقیات (NASW) پر عمل کرتے ہیں اور معذور افراد، بچوں کی فلاح و بہبود، ذہنی صحت، رازداری، اور سٹوڈنٹ اور والد یا والدہ کے حقوق کے سلسلے میں موجودہ وفاقی اور ریاستی قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔
- انسانی سمگلنگ سے متعلق ورجینیا جنرل اسمبلی HB 2282 اور ورجینیا کوڈ 1:§207.1-22.1 کے تحت - یہ لازمی ہے کہ انسانی سمگلنگ پر سکول سٹاف اور طلباء کو لازمی تعلیم دی جائے۔ سکول سوشل ورکرز متاثرین کو تعلیم اور فوری مدد فراہم کرتے ہیں۔
- ضابطہ 2-761، "ذہنی صحت کے طﺭﻳقہ کار" کے تحت ذہنی صحت کی ہنگامی صورتحال کا تجربہ کرنے والے طلباء کو مدد فراہم کرتے ہیں یا تعلیمی کامیابی کو بڑھانے میں مدد کے لیے درکار مستقل ذہنی صحت فراہم کرتے ہیں۔
- ثبوت کی بنیاد پر سکول کے بحرانی مداخلتی پروگرام PREPARE میں تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور سکول ڈویژن کی کریٹیکل انسیڈنٹ ٹیم میں خدمات انجام دیتے ہیں تاکہ خصوصی بحرانی صورت حال کا تجربہ کرنے والے طلباء، سٹاف، اور سکولوں کی مدد کو معلومات فراہم کر سکیں۔
- دی فوسٹرنگ کنکشن ٹو سکسیس اینڈ انکریسنگ اڈامشن ایکٹ برائے 2008 (P.L. 110-351; سوشل سیکوریٹی ایکٹ، ٹائٹل IV), ضابطہ 1-714, “Foster Care: تعلیمی استحکام، رجسٹریشن، اور طلباء کا داخلہ کا تقاضا کرتا ہے کہ ریاستی بہبود اطفال ایجینسیوں کو چاہیے کہ وہ درج ذیل شعبوں میں ہر سٹوڈنٹ کے لیے تعلیمی استقامت اور نتائج میں بہتری کے لیے مل جل کر کام کریں: ( ) سکول میں تقرری کا تعین؛ اور (2) اس کے بعد کے اعمال بشمول کھانا اور ٹرانسپورٹیشن۔ مقامی محکمہ برائے سماجی خدمات (LDSS) اور مقامی تعلیمی ایجنسی(LEA- سکول ڈویژن) کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسے یقینی بنانے کے لیے مل جل کر کام کریں کہ رضاعی رابطوں کے ضابطہ کے لوازمات پورے ہوں۔ سکول سوشل ورکر اس عمل میں مدد کریں گے۔
- ضابطہ 2-651، "سٹوڈنٹ کی افشا ہونے والی معلومات کی رازداری" اور ضابطہ 2-790، "طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کا اظہار/رسائی" کی تعمیل میں۔ ذاتی/سماجی کونسلنگ کے ریکارڈ، سٹوڈنٹ کے تعلیمی ریکارڈ سے الگ رکھے جائیں گے اور والدین کی پیشگی اجازت کے بغیر تیسرے فریق پر ظاہر نہیں کیے جائیں گے، یا بصورت دیگر قانونی طور پر فراہم کیے جائیں۔ سکول سوشل ورکر، PWCS کی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کے مطابق معلومات کی رازداری کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ اور دستاویزات کو درست رکھتے ہیں۔ وہ NASW پر عمل کرتے ہیں اور معذور افراد، بچوں کی فلاح و بہبود، ذہنی صحت اور رازداری کے سلسلے میں موجودہ وفاقی اور ریاستی قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔
- IDEA کو لاگو کرنے والے وفاقی ضوابط بیان کرتے ہیں کہ سکولوں میں سوشل کام کی خدمات، خصوصی تعلیم میں متعلقہ خدمات ہیں۔ ان خدمات میں درج ذیل شامل ہیں:
- عملہ
سکول سوشل ورکرز سفر کرنے والا سٹاف ہوتا ہے جنہیں ہر ہائی سکول کے علاقے میں سکول کلسٹر کے اندر دو سکول دیے جاتے ہیں۔ اسائنمنٹس کا انحصار اہلیت کی کوریج، شیڈول اور ریفرل تاریخ پر ہوتا ہے۔ - سکول کی سماجی خدمات تک رسائی
والدین، اساتذہ، انتظامیہ اور دیگر سکول سٹاف اراکین طالبعلم/طالبہ کو سکول سوشل ورکر کے پاس بھیج سکتے ہیں یا سٹوڈنٹ خود بھی جا سکتا ہے۔ - نتائج
تمام طلباء، اہل خانہ، اور پروگرام کی مداخلتوں اور خدمات کی ترقی اور نتائج پر نظر رکھی جاتی ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔