ضابطہ 1-775
طلباء
12 جون، 2019

طلباء

ہتھیار اور دیگر ممنوعہ اشیاء

I. ہتھیاروں اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے بارے میں پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے اصول اس ضابطے اور PWCS کے "ضابطہ اخلاق" میں اختصار کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔

سکول املاک یا سکول کی سرگرمیوں میں طلباء، سٹاف اور دیگر افراد کے تحفظ اور بہبود کو یقینی بنانے کیلیئے، اور سکول املاک کی حفاظت کیلیئے، کسی سکول املاک پر، سکول بسوں پر، سکول جاتے یا واپس آتے یا کسی سکول سے متعلق سرگرمی میں اس بات سے قطع نظر کہ سرگرمی کہاں واقع ہوئی، ہتھیار اور دیگر اشیاء منع ہیں۔ سکول املاک سے مراد ہے کوئی اصل املاک جو سکول بورڈ کی ملکیت ہو یا لیز پر ہو یا کوئی گاڑی جو ملکیت، لیز پر ہو یا سکول بورڈ کے طرف سے چلائی جائے۔ طلباء کو درج ذیل وجوہات کی بنا پر تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اگر سکول املاک سے باہر ہتھیاروں کے جرائم، اگر سکول کے عمل میں مداخلت میں نتائج کے جرائم، سکول میں یا سکول کی سرگرمیوں میں جرم کی منصوبہ بندی، اگر طالبعلم/طالبہ سکول حکام غیر رسمی سرپرستی (loco parentis) کے تحت جرم ہوا، اگر جرم طلباء، سٹاف یا سکول املاک کے تحفظ اور بہبود کیلیئے خطرہ ہو، یا اگر جرم کسی دوسری صورت سے سکول سے متعلق ہو۔ طلباء کو ضابطہ 681-1 "غیر روایتی تعلیمی پروگرام" میں بیان کیے گئے ان جرائم سے متعلق اعمال کی وجہ سے تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

II. ہتھیاروں اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی مثالیں

ہتھیاروں اور دیگر ممنوعہ اشیاء میں ہتھیار، ہتھیار جیسے لگنے والے، بم، بم جیسے لگنے والے یا اشیاء جو دھمکی دینے، ڈرانے یا دوسروں کو دھمکی دینے کیلیئے استعمال ہو یا سکول املاک کو نقصان پہنچانے یا نقصان پہنچانے کی دھمکی دینا شامل ہے۔ چلنے والے یا نہ چلنے والے کسی قسم کے ہتھیاروں کا تصرف، استعمال، وصولی یا وصولی کی کوشش، خریداری یا خریداری کی کوشش، تقسیم یا تقسیم کی کوشش سختی سے ممنوع ہے۔ تقسیم میں، ہتھیار یا ممنوعہ اشیاء کی حوالگی، منتقلی، فروخت، تبادلہ، چیز کے بدلے چیز کا تبادلہ یا تحفہ شامل ہے۔ اس ضابطے کے تحت دیگر ممنوعہ اشیاء میں ایسی اشیاء شامل ہیں جو ہتھیار کے طور پر استعمال ہوں یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی جائے یا انہیں ہتھیار کے طور پر لیا جائے جیسے کھلونا بندوقیں، کھلونا چاقو، پنسلیں، کرافٹ کے چاقو، بیس بال بیٹ، استعمال کے آلات، قینچیاں، بیلٹ کے بکل وغیرہ۔
ہتھیاروں اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی مثالوں میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں؛ ائیر رائفل، ائیر یا گیس سے چلنے والے ہتھیار؛ کوئی ڈسک، کسی بھی قسم کی جس میں کم از کم دو پوائنٹ یا پوائنٹڈ بلیڈز ہو جو پھینکنے یا دھکیلنے والے ہوں اور جنہیں پھینکنے والے ستارے یا اور یئنٹل ڈارث جانا جائے؛ وفاقی قانون کے تحت شہری قبضے سے کوئی آتش گیر منع ہے؛ کوئی گھومنے والے آلات جو دو یا زیادہ ایسے سخت حصوں پر مشتمل ہوں کہ وہ آسانی سے گھوم سکیں؛ کوئی مکمل طور پر خود کار آتش گیر اسلحہ؛ اس جیسے لگنے والے تمام ہتھیار اس میں شمار کیے جائیں گے؛ گولے والے چاقو؛ بیس بال بیٹ؛ دو دھاری چاقو؛ گولہ بارود کارٹرج (گولی، کیس/شیل، پاؤڈر، رم، پرائمر)؛ کرافٹ کے چاقو؛ ڈارث اور دیگر پھنکنے والے آلات جن کے پوائنٹ یا بلیڈ ہیں؛ تباہ کن ڈیوائسز؛ کمان دار چاقو؛ کتوں کو باندھنے والی زنجیریں؛ دھماکہ خیز ڈیوائسز؛ دھماکہ خیز گیس؛ لڑنے والی زنجیریں؛ فائر بم؛ آتش گیر اسلحہ (کوئی ہتھیار، بشمول سٹارٹر گن جسے آسانی سے جب چاہے یا تبدیل ہو جائے،

ایک یا زیادہ بندوق سے میزائل چلانے کے عمل کے ذریعے جلد آگ لگ جانے والے مواد، یا فریم یا کسی ایسے ہتھیار) کا دھماکہ؛ فائر آرم مفلر؛ فائر آرم سلنسر؛ آتش بازی کا سامان؛ گرینیڈ؛ آتش گیر آلہ؛ چاقو؛ عصا [ایک طرح کا ہتھیار]؛ خنجر؛ دھاتی نکل؛ بارودی سرنگیں یا دیگر اس جیسے آلات؛ دھماکہ خیز میزائل یا ایک کواٹر اونس سے زیادہ آتش گیر؛ بغیر زیورات والی زنجیریں؛ نن چکس؛ نن چاقو؛ پنسلیں؛ پیپر سپرے اور دیگر کیمیائی ایجنٹس؛ پستولیں؛ ہوا کے دباؤ والی بندوقیں (کسی طریقے کی، بندوق کی طرح ڈیزائن کی گئی ہو جو ہوا کے دباؤ کے عمل سے بی بی یا پیلٹ نکالے؛ بشمول پینٹ بال گن جو ہوا کے دباؤ سے پلاسٹک بال نکالے جو پینٹ سے بھرے ہوں اور شکار پر نشان لگانے کے مقصد کے ساتھ ہوں)؛ جیب والے چاقو؛ زہریلی گیس؛ ریزر؛ ریزر بلیڈ؛ ریوالور؛ راکٹس جو چار اونس سے زیادہ چارج کر سکیں؛ نال کٹی رائفلیں؛ نال کٹی شارٹ گنیں؛ قینچیاں؛ بلیڈ والے ہتھیار؛ سلنگ شاٹ؛ سپرنگ سٹکس؛ سٹاٹر گنز؛ سٹن ہتھیار؛ کمانی دار، بٹن سے کھلنے والا چاقو؛ ٹیزر؛ ٹیئر گیس؛ کھلونا بندوق؛ کھلونا چاقو؛ عام استعمال کے اوزار؛ اور جیب میں رکھنے والی زنجیریں۔

کچھ کیسوں میں، یہ سوال اٹھ سکتا ہے کہ آیا کوئی چیز اس ضابطے کے تحت آتا ہے یا نہیں۔ چیز کی قسم، اس کے مقاصد اور اسے کیسے استعمال کیا گیا اس بات کا تعین کریں گے جب اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ چیز نے اس ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔

III. آتش گیر اسلحے کے جرائم کی وجہ سے لازمی اخراج

وفاقی بہتری کے امریکن سکول ایکٹ برائے 1994 کی تعمیل میں (پارٹ F اسلحے سے آزاد سکولوں کا ایکٹ برائے 1994)، سکول بورڈ سکول حاضری سے ایک سال سے کم عرصے کیلیئے کسی طالبعلم/طالبہ کو نہیں نکالے گا، جس کے بارے میں سکول بورڈ نے § 22.1-277.07 کے ورجینیا کوڈ میں بیان کیے گئے طریقے کے تحت تعین کیا ہو، کے ورجینیا کوڈ کے تحت سکول املاک پر یا سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں کے دوران اسلحہ رکھنا منع ہے؛ یا §18.2-308.1 کے ورجینیا کوڈ کے تحت بیان کی گئی تعریف میں اس کے پاس آتش گیر اسلحہ یا دھماکہ خیز ڈیوائس موجود ہے، ایک فائر آرم مفلر یا فائر آرم سلنسر یا ہوا کے دباؤ سے چلنے والی گن جیسا کہ § 15.2-915.4 کے ورجینیا کوڈ کے ذیلی سیکشن E میں بیان کیا گیا ہے۔ تاہم، ایک سکول منتظم، سکول بورڈ پالیسی کے تحت یا سکول بورڈ، مخصوص حالات کے حقائق کی بنیاد پر تعین کر سکتا ہے کہ خاص حالات موجود ہیں اور کوئی تادیبی کاروائی یا دوسرا نظم و ضبط کا ایکشن یا دوسری طرح کا اخراج مناسب نہیں ہے۔ مخصوص حالات § 22.1-277.06 کے ورجینیا کوڈ کے ذیلی سیکشن C میں بیان کیے گئے ہیں مگر ان تک محدود نہیں ہیں۔ مزید برآں، سکول بورڈ ضابطے کے تحت، ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (سپرنٹنڈنٹ) (یا نامزد کردہ) کو ایسے کیسوں کا ابتدائی جائزہ لینے کو کہہ سکتا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اخراج کی بجائے تادیبی کاروائی کی جائے۔ ایسے ضوابط اس بات کی تسلی کریں گے کہ اگر اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ تادیبی کاروائی مناسب ہے تو ایسی کوئی بھی تادیبی کاروائی کو § 22.1-277.07 کے ورجینیا کوڈ کے اصولوں کے تحت ہونا چاہیئے۔ ورجینیا کوڈ کا § 22.1-277.07 ایسا کچھ نہیں کہتا کہ مخصوص حالات کے حقائق سے قطع نظر طالبعلم/طالبہ کا اخراج کی ضرورت ہے۔


IV. دیگر ہتھیاروں/ممنوعہ اشیاء کی وجہ سے اخراج

اس ضابطے میں شناخت کیے گئے ہتھیاروں اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی فہرست جس کیلیئے ایک طالبعلم/طالبہ کو نکالا جا سکتا ہے، ہتھیاروں کی اس فہرست سے بڑی ہے جس کیلیئے قانون لازمی اخراج قرار دیتا ہے اور جو اس ضابطے کے منسلکہ میں درج ہیں۔ اگرچہ کوئی ہتھیار، ہتھیاروں کی اس فہرست کے اندر نہ ہوں جس کیلیئے قانون اخراج کا تقاضا کرتا ہے، ضابطہ 745-1، "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج" کے تحت، طلباء کو تمام ہتھیاروں یا ممنوعہ اشیاء کے تصرف، استعمال، لینا، لینے کی کوشش، خریداری یا خریداری کی کوشش یا تقسیم یا تقسیم کی کوشش کی وجہ سے اخراج کی سفارش کی جائے گی الّا یہ کہ سپرنٹنڈنٹ کا نامزد کردہ (پرنسپل مناسب لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، ڈائریکٹر برائے سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز (OSMAP)، یا OSMAP کے سماعتی افسر کے ساتھ تعاون سے) اس بات کا پتہ لگائے کہ خاص حالات تادیبی کاروائی یا کوئی کاروائی نہیں ہونی چاہیے، سے کم کی سفارش کرتے ہیں۔

V. ہتھیاروں اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی رپورٹ کرنے کی ذمہ داری

PWCS کے تمام ملازمین اور طلباء سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ پرنسپل، اسسٹنٹ پرنسپل، کسی کمیونٹی ریسورس افسر؛ سیکوریٹی حکام، استاد/استانی، یا سکول ملازم کو فوری طور پر مطلع کریں اگر ان کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی وجہ ہے کہ سکول میں، سکول املاک پر یا سکول بسوں پر بس سٹاپ پر یا سکول سے متعلقہ سرگرمی پر ہتھیار موجود ہے۔ ایسے طلباء جن کو ایسی بات کا علم ہے مگر وہ ہتھیار کی موجودگی یا متوقع موجودگی کی رپورٹ کرنے میں ناکام رہے تو انہیں بھی تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پرنسپل (یا نامزد کردہ) طلباء اور سٹاف کے تحفظ اور بہبود کو یقین بنانے کیلیئے سکول بورڈ کی پالیسی کے اندر اندر اس کی مناسبت سے فوری طور پر قدم اٹھانے پر عمل کریں گے۔ اس کاروائی میں مدد کیلیئے سکول ڈویژن اور مقامی پولیس کے وسائل دستیاب ہوں گے۔

VI. ہتھیار رکھنے کی خلاف ورزی کے نتائج

کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو ہتھیا یا دیگر ممنوعہ شے (اشیاء) رکھنے کے جرم کے الزم میں ملوث پایا جائے گا، وہ سکول پرنسپل یا اسسٹنٹ پرنسپل کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کرے گا/گی۔
کانفرنس اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ جائزے کے بعد، اخراج یا دیگر تادیبی کاروائی کی سفارش کی جائے گی، جس میں کیس ضابطہ 745-1، " طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج" اور ضابطہ 747-1، "دفتر برائے سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز" میں طے کردہ اصولوں کے تحت عمل کیا جائے گا، جیسا مناسب ہو گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز

منسلکہ
ضابطہ 775-1

سکول کو اطلاع دینے والا قابل تعذیر جرم کی خلاف ورزیوں کی فہرست جن کی وجہ سے ایک طالبعلم/طالبہ کو جرم کی بنیاد پر دوبارہ تفویض کیا جا سکتا ہے؛ یا دوبارہ تفویض کیا جا سکتا ہے، طویل المدت معطلی یا جرم پر عدالتی فیصلے پر برطرف کیا جا سکتا ہے

I. ہتھیاروں کے جرائم، ورجینیا کوڈ §§ 18.2-279 تا 18.2-308.1
§ 18.2-279 عمارت پر یا اس کے اندر یا رہائش گاہ میں اسلحہ یا میزائل نکالنا؛ جرمانہ
§ 18.2-280 جان بوجھ کر پبلک مقامات پر اسلحہ نکالنا
§ 18.2-281 سپرنگ والی بندوق یا دیگر مہلک ہتھیار مقرر کرنا
§ 18.2-282 ہوا یا گیس سے چلنے والے ہتھیار یا اس جیسے دکھنے والے ہتھیار کا اشارہ کرنا، روک کر رکھنا یا ہتھیار کی نمائش کرنا؛ جرمانہ
§ 18.2-282.1 دھمکی کے ارادے سے خنجر یا دیگر بلیڈ والے ہتھیار کی نمائش کرنا؛ جرمانہ
§ 18.2-283 مذہبی عبادت گاہوں کی جگہوں پر خطرناک ہتھیار لے کر جانا
§ 18.2-284 کھلونا ہتھیار بیچنا یا دینا
§ 18.2-285 نشے یا منشیات کے اثر کے تحت اسلحہ سے شکار کرنا
§ 18.2-286 سڑک پر یا اس کے پار یا گلی میں گولی چلانا
§ 18.2-300 "نال کٹی بندوق" یا رائفل کا تصرف یا استعمال
§ 18.2-308 چھپے ہوئے ہتھیار لے کر جانا؛ استثنا؛ جرمانہ
§ 18.2-308.1 سکول املاک پر آتشیں اسلحہ، بے ہوش کرنے والے ہتھیار یا دیگر ہتھیار کا تصرف منع ہے؛ جرمانہ

II. قتل، ورجینیا کوڈ کے تحت §§ 18.2-30 تا 18.2-36
§ 18.2-30 قتل اور قتل عام کو سنگین جرائم قرار دیا گیا ہے
§ 18.2-31 کیپیٹل قتل [جس کی سزا سزائے موت ہے] کو بیان کیا گیا ہے؛ سزا دینے کا عمل
§ 18.2-32 پہلے درجے اور دوسرے درجے کے قتل کو بیان کیا گیا ہے؛ سزا دینے کا عمل
§ 18.2-33 قتل کے جرم کو بیان کیا گیا ہے؛ سزا دینے کا عمل
§ 18.2-35 جان بوجھ کر قتل عام کی سزا دینے کا عمل
§ 18.2-36 غلطی سے قتل عام کی سزا دینے کا عمل

III. حملے اور جسمانی طور پر زخمی کرنے کی سزائیں، ورجینیا کوڈ کے تحت §§ 18.2-41 تا 18.2-51
§ 18.2-41 زخمی کرنے، مارنے کے ارادے سے گولی مارنا، خنجر مارنا وغیرہ، بذریعہ ہجوم
§ 18.2-42.1 ہجوم کے ذریعے تشدد کے افعال
§ 18.2-51 زخمی کرنے، مارنے کے ارادے سے گولی مارنا، خنجر مارنا وغیرہ

IV. ورجینیا کوڈ کے تحت، مجرمانہ جنسی حملہ §§ 18.2-61 to 18.2-67.5
§ 18.2-61 زنا بالجبر
§ 18.2-63 تیرہ اور پندرہ سال کی عمر کے بچوں کا جنسی علم
§ 18.2-64.1 مخصوص نابالغوں کا جنسی علم
§ 18.2-67.1 جبرا غیر فطری جنسی تعلق
§ 18.2-67.2 جنسی طور پر کوئی چیز اندر ڈالنا؛ جرمانہ
§ 18.2-67.3 شدید جنسی زدوکوب؛ جرمانہ
§ 18.2-67.4 جنسی زد و کوب
§ 18.2-67.5 زنا بالجبر، جبرا غیر فطری جنسی عمل، جنسی طور پر کوئی چیز اندر داخل کرنا، سنگین جنسی زدوکوب اور جنسی زدوکوب


V. ٹائٹل 18.2 کے باب 7 کی شق آرٹیکل 1 (§§ 18.2-247, et. seq.) کے مطابق شیڈول I یا II کی منضبط اشیا کی تیاری، فروخت، تحفہ، تقسیم، یا مصرف

VI. بھنگ کو بنانا، بیچنا، تحفہ دینا، تقسیم کرنا یا تصرف میں رکھنا
منضبط مواد یا اس سے مشابہ کوئی منضبط مواد کو بنانا، بیچنا، دینا، تقسیم کرنا یا بنانے، بیچنے، دینے یا تقسیم کرنے کی نیت سے اپنے پاس رکھنا منع ہے؛ سزائیں
§ 18.2-248.1 بھنگ کو بیچنے، تحفہ دینے، تقسیم کرنے یا بیچنے، دینے یا تقسیم کرنے کی نیت سے تصرف میں رکھنا

VII. ورجینیا کوڈ §§ 18.2-77 تا 18.2-88 کے تحت آتش زنی اور متعلقہ جرائم
§ 18.2-77 رہائشی گھر جلانا یا تباہ کرنا وغیرہ
§ 18.2-79 عبادت گاہ جلانا یا تباہ کرنا وغیرہ۔
§ 18.2-80 کوئی دوسری عمارت یا ڈھانچہ جلانا یا تباہ کرنا
§ 18.2-81 ذاتی ملکیت، کھڑی فصل جلانا یا تباہ کرنا وغیرہ
§ 18.2-82 عمارت یا ڈھانچے کو جلانا جب ایسی عمارت یا ڈھانچے کو جلانے کی نیت ہو، سنگین جرم ہے۔
§ 18.2-83 بم یا عمارتوں یا ٹرانسپورٹیشن کو نقصان پہنچانے کی دھمکی؛ غلط معلومات جیسے عمارتوں کو خطرہ ہے وغیرہ؛ سزا؛ جائے وقوع
§ 18.2-84 وجہ بننا، ترغیب دینا وغیرہ، §18.2-83 کے ذریعے اختیار کا عمل
§ 18.2-85 آگ کے بم یا دھماکہ خیز مواد یا آلات بنانا، تصرف استعمال وغیرہ؛ سزائیں
§ 18.2-86 لکڑیوں، باڑ، گھاس وغیرہ سے آگ لگانا
§ 18.2-87 جان بوجھ کر لکڑیوں وغیرہ سے آگ لگانا جہاں کوئی اور نقصان یا ہونے کا اندیشہ ہو یا امکان ہو
§ 18.2-88 لا پرواہی کی وجہ سے آگ سے املاک کا نقصان

VIII. ورجینیا کوڈ کے تحت، نقب زنی اور متعلقہ جرائم §§ 18.2-89 تا 18.2-93
§ 18.2-89 نقب زنی؛ سزا کیسے دی جائے
§ 18.2-90 قتل، زنا بالجبر، چوری یا آتش زنی کی نیت سے رہائشی گھر میں داخل ہونا وغیرہ'؛ جرمانہ
§ 18.2-91 چوری، حملے اور زدوکوب یا دیگر جرم کی نیت سے رہائشی گھر میں داخل ہونا وغیرہ
§ 18.2-92 نامناسب مقاصد کی نیت سے رہائشی گھر کے اندر بغیر اجازت داخل ہونا
§ 18.2-93 چوری کرنے کی نیت سے بنک میں با مسلح داخل ہونا

IX. ورجینیا کوڈ کے تحت، ڈاکہ § 18.2-58
§ 18.2-58 سزا کیسے دی جائے

X. ورجینیا کوڈ کے تحت، مجرمانہ سٹریٹ گینگ کی سرگرمی ممنوع ہے §§ 18.2-46.2 to 18.2-46.3
§ 18.2-46.2 مجرمانہ سٹریٹ گینگ میں شمولیت ممنوع ہے؛ جرمانہ
§ 18.2-46.3 مجرمانہ سٹریٹ گینگ کیلیئے افراد کی بھرتی؛ جرمانہ


XI. گینگ کی سرگرمیوں کی مجرمانہ کاروائی کے لیے دیگر نوجوانوں کی بھرتی، بمطابق
§ 18.2-46.3

XII. ورجینیا کوڈ کے تحت، ہجوم کی طرف سے تشدد کی کاروائی، § 18.2-42.1

XIII. ورجینیا کوڈ § 18.2-47 یا 18.2-48 کسی شخص کا اغوا

XIV. ورجینیا کوڈ کے تحت، خطرہ § 18.2-60