کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - خطرے کے تعین کے طریقہ کار
کوڈ: 1-777
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 18 ستمبر، 2019
طلباء
ضابطہ 1-777
خطرے کے تعین کے طریقہ کار
- مقصد
اس ضابطے کا مقصد ایسے طریقے تیار کرنا ہے جو ایسے افراد کی جانچ اور مداخلت کے طریقہ کار قائم کر سکیں جن کا طرز عمل سکول سٹاف یا طلباء کے تحفظ کے لیے دھمکی کا باعث بن سکتے ہیں۔
- تعریفیں
- ایک دھمکی ایسا پریشان کن رابطہ یا طرزعمل ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ایک فرد اپنے تشدد یا دیگر طرزعمل کے ذریعے سکول سٹاف یا طلباء کے تحفظ کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے جو اسے خود کو یا دوسروں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ دھمکی کا اظہار زبانی، برتاؤ میں، تحریری، الیکٹرانک، یا دوسرے طریقوں سے ہو سکتا ہے؛ اور اسے خطرہ ہی سمجھا جائے گا چاہے ہدف کے لیے خطرے کا مشاہدہ یا رابطہ براہ راست ہو یا کوئی تیسرا فرد اس کا مشاہدہ یا رابطہ کرے، چاہے ہدف اس خطرے سے آگاہ ہو یا نہیں کہ خطرہ زبانی، بصری، تحریری یا الیکٹرانک طریقے سے موجود ہے۔
- ایک خطرے کی جانچ حقیقت پر مبنی عمل ہے جو قابل مشاہدہ (یا معقول مشاہدہ) طرزعمل کی تشخیص پر زور دیتا ہے تاکہ ممکنہ خطرناک یا سنگین صورت حال کی شناخت کی جا سکے، ان کی جانچ اور اس سے نمٹا جا سکے۔
- خلاف معمول طرزعمل کسی فرد یا صورتحال کا وہ مخصوص طرزعمل ہے جو دوسروں کے تحفظ یا بہبود کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ کسی فرد کے خلاف معمول طرزعمل میں وہ اعمال، بیانات، رابطے، یا جوابات شامل ہیں جو فرد یا صورتحال کے لیے غیر معمولی ہیں؛ یا وہ اعمال جو خود کے لیے یا دوسروں کے لیے تشدد کی طرف لے جاتے ہیں؛ یا فرد کی بہبود کے لیے معقول حد تک دھمکی یا پریشانی کی وجہ سمجھے جا سکتے ہیں۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں):
- افراد کی اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے غیر معمولی سماجی دوری یا تنہائی;
- دوستانہ اور مثبت فرد سے مختلف غمگین یا افسردہ طرزعمل؛
- بغیر موقع محل کے، زبانی یا جسمانی غصے کا بلا اشتعال اظہار؛
- اشتعال، مایوسی، اور غصے کے بڑھتے ہوئے درجے؛
- محاذ آرائی، الزام تراشی، یا الزام لگانے کا رویہ؛
- ہتھیاروں میں غیر معمولی دلچسپی یا توجہ؛ اور/یا
- شکایت کو دور کرنے کے لیے تشدد کا راستہ اپنانا
- افراد کی اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے غیر معمولی سماجی دوری یا تنہائی;
- ایک غیر یقینی خطرہ وہ ہے جس میں ممکنہ خطرے کے ناکافی ثبوت کی نشاندہی کی گئی تھی۔
- ایک کم درجے کا خطرہ وہ ہے جس میں فرد/صورت حال تشدد کا خطرہ ظاہر نہیں کرتا اور کسی قسم کے بنیادی مسائل کو آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔
- ایک درمیانے درجے کا خطرہ وہ ہے جس میں فرد/صورت حال اس وقت تشدد کا خطرہ ظاہر نہیں کرتا مگر ایسا طرز عمل ظاہر کرتا ہے جو مستقبل کے تشدد کے لیے ممکنہ خطرے کا مسلسل اشارہ دے رہا ہے۔
- ایک اعلی درجے کا خطرہ وہ ہے جس میں فرد/صورت حال تشدد کا خطرہ ظاہر کرتا ہے، ایسا طرز عمل کا اظہار کرتا ہے جس کے مطابق نقصان پہنچانے کی مسلسل کوشش کے ساتھ ساتھ منصوبے پر عمل کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش موجود ہوتی ہے۔
- ایک فوری خطرہ اس وقت موجود ہوتا ہے جب فرد/صورت حال دوسروں کی جانب سنگین تشدد کا واضح اور فوری خطرہ ظاہر کرے جس کے لیے نشاندہی ہونے والے ہدف (اہداف) کے تحفظ کے لیے روکنا اور عمل درکار ہو۔
- ایک براہ راست دھمکی وہ ہے جس میں ایک فرد دوسروں کی صحت یا تحفظ کے لیے شدید خطرہ ظاہر کرتا ہے جیسے پالیسیوں، اعمال، یا طریقوں، یا اضافی امداد یا خدمات کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ براہ راست دھمکی کے معیارات اس وقت قابل اطلاق ہوتے ہیں جب دھمکی کی جانچ کرنے والی ٹیم یا سکول انتظامیہ اس بات کا تعین کرے کہ فرد براہ راست خطرہ ہے، اور انتظامیہ اس بات کا بھی تعین کرتی ہے کہ قابل عمل نظم و ضبط کے طریقے دستیاب نہیں ہیں یا دھمکی کم کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ اگر انتظامیہ ایسا تعین کرتی ہے تو سکول ڈویژن سے تقاضا نہیں کیا جاتا کہ وہ طالبعلم/طالبہ کو شرکت کرنے، یا خدمات، پروگراموں سے فائدہ اٹھانے، یا ڈویژن کی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کی اجازت دے۔ اس بات کا تعین کہ ایک معذور فرد براہ راست دھمکی کی وجہ ہے، کی بنیاد عمومی حیثیت یا اس مخصوص معذوری کے اثرات کے بارے میں دقیانوسی تصورات پر مبنی نہیں ہونا چاہیے، تعین کرنے کے لیے انفرادی جانچ پر، معقول فیصلے پر مبنی ہونا چاہے جو موجودہ طبی ثبوت پر منحصر ہو یا بہترین دستیاب معروضی ثبوت پر، درج ذیل کا تعین کرنے کے لیے: خطرے کی نوعیت، دورانیہ، اور شدت؛ اس بات کا امکان کہ ممکنہ چوٹ واقعی وقوع پذیر ہوئی؛ اور آیا پالیسوں، اعمال، یا طریقوں میں مناسب تبدیلی خطرے کی شدت کو کم کرے گی۔
- خطرے کے تعین کی ٹیم
- خطرے کے تعین کی ٹیم میں ایک سکول منتظم (پرنسپل یا نامزد کردہ)، سکول کا ماہر نفسیات، سکول کونسلر:، اور سکول سوشل ورکر شامل ہوں گے۔ خطرے کے تعین کی ٹیم میں ایک سکول ریسورس آفسر اور حفاظت اور تحفظ کا ماہر بھی شامل ہو گا جب وہ سکول میں متعین کیے جاتے ہیں۔ سکول کے دیگر سٹاف اراکین ٹیم پر ہو سکتے ہیں، یا خطرے کی تشخیص کے عمل کے دوران مشورہ دے سکتے ہیں، جیسے مناسب ہو یا جیسے ٹیم اس کا تعین کریں۔
- سکول منتظمین دفتر برائے رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز کو رپورٹ کریں گے جب سکول ریسورس افسر اور سکول سیکیورٹی افسر سکول کو متعین نہیں کیے گئے
- سکول منتظم دھمکیوں کی جانچ کو آگے بڑھانے کے ذمہ دار ہیں۔
- ٹیم کے اراکین ایک دوسرے کے ساتھ، دیگر سکول کے سٹاف رابطہ کریں گے اور مل کر کام کریں گے، اور (اگر مناسب ہو) ٹیم کے مقاصد اور سکول کے تحفظ اور اس کے طلباء اور سٹاف کی معاونت کے لیے کمیونٹی کے وسائل کے ساتھ کام کریں گے۔
- سکول کی دھمکیوں کی جانچ کرنے والی ٹیم سال میں کم از کم چار دفعہ کیس منیجمنٹ کے لیے، شناخت کی ضروریات، اور مشاورت کے لیے ملاقات کرے گی۔ سکول اور ڈویژن لیول کے دیگر سٹاف اراکین شرکت کر سکتے ہیں، جیسے مناسب ہو یا جیسے پرنسپل اس کا تعین کریں۔
- سکول کے لیے خطرے کی تشخیص کی ٹیم کے اراکین ہر تین سال کے بعد رسمی تربیت اور سالانہ تازہ ترین تربیت میں شرکت کریں گے۔
- قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے سکول کے لیے خطرے کی تشخیص کی ٹیم درج ذیل کرے گی:
- طلباء، تدریسی عملہ، اور سٹاف کو دھمکی کی شناخت یا خلاف معمول رویے سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا جو کمیونٹی، سکول، یا خود کے لیے دھمکی ہو سکتا ہے؛ B۔ سکول منتظمین دفتر برائے رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز کو رپورٹ کریں گے جب سکول ریسورس افسر اور سکول سیکیورٹی افسر سکول کو متعین نہیں کیے گئے
- سکول کمیونٹی کے ان افراد کی شناخت جن کو دھمکی والے طرز عمل کی رپورٹ کرنی چاہیے؛ اور
- طلباء کے طرز عمل جو سکول سٹاف یا طلباء کے تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، مداخلت کی تشخیص کے لیے سکول بورڈ کی پالیسیوں کا نفاذ۔
- طلباء، تدریسی عملہ، اور سٹاف کو دھمکی کی شناخت یا خلاف معمول رویے سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا جو کمیونٹی، سکول، یا خود کے لیے دھمکی ہو سکتا ہے؛ B۔ سکول منتظمین دفتر برائے رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز کو رپورٹ کریں گے جب سکول ریسورس افسر اور سکول سیکیورٹی افسر سکول کو متعین نہیں کیے گئے
- خطرے کے تعین کی ٹیم میں ایک سکول منتظم (پرنسپل یا نامزد کردہ)، سکول کا ماہر نفسیات، سکول کونسلر:، اور سکول سوشل ورکر شامل ہوں گے۔ خطرے کے تعین کی ٹیم میں ایک سکول ریسورس آفسر اور حفاظت اور تحفظ کا ماہر بھی شامل ہو گا جب وہ سکول میں متعین کیے جاتے ہیں۔ سکول کے دیگر سٹاف اراکین ٹیم پر ہو سکتے ہیں، یا خطرے کی تشخیص کے عمل کے دوران مشورہ دے سکتے ہیں، جیسے مناسب ہو یا جیسے ٹیم اس کا تعین کریں۔
- طریقہ کار
- خطرات کی شناخت اور رپورٹنگ
- کسی فرد کی طرف سے سکول سٹاف یا طلباء کے تحفظ کو دی گئی تمام دھمکیوں کی رپورٹ فوری طور پر سکول منتظم (یا نامزدہ کردہ) کو دی جائے گی اگر اسے سٹاف کے دیگر اراکین آسانی سے اور جلد ہی حل نہیں کر لیتے۔
- خود کو نقصان پہنچانے کی دھمکی کی تعمیل ورجینیا کوڈ § 22.1-272.1 اور سکول بورڈ پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کے تحت کی جائے گی۔ جب خود کو نقصان پہنچانے کی دھمکی، دوسروں کو نقصان پہنچانے سے وابستہ ہو یا تحقیقات ثابت کریں کہ دوسروں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں موجود ہے تو خطرے کی جانچ کرنے والی ٹیم کو مطلع کیا جائے گا اور تشدد کے عمل سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات پر عمل کیا جائے گا۔
- سکول ڈویژن کے تمام ملازمین، رضاکار اور ٹھیکیدار سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے کی نیت کے اظہار، تشویش ناک رابطے یا پریشان کن طرز عمل کی فوری طور پر رپورٹ کریں جو تجویز کرتا ہے کہ ایک طالبعلم/طالبہ تشدد کرنے کے عمل کی نیت رکھتا/رکھتی ہے۔
- کوئی بھی شخص جسے یقین ہے کہ وہ فرد یا صورت حال سنگین تشدد کی واضح اور فوری دھمکی ہے جسے فوری توجہ کی ضرورت ہے تو اسے سکول سیکوریٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کو کرائسس منیجمنٹ پر سکول بورڈ پالیسیوں کے تحت مطلع کرنا چاہیے۔
- خطرے کی جانچ کی سرگرمیوں سے قطع نظر، سکول بورڈ پالیسی یا ورجینیا کے قانون کے تحت جب ضروری ہو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے پاس نظم و ضبط کی کاروائی اور ریفرل بھیجا جائے گا۔
- ورجینیا کوڈ § 22.1-279.3:1 کے تحت، خطرے کی بعض اقسام کی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو فوری طور پر رپورٹ کرنا چاہیے۔ سکول انتظامیہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ایجنسی کو فوری طور پر رپورٹ کرے گی۔
- حملہ اور زدوکوب جس کا نتیجہ سکول بس پر، سکول املاک پر، یا سکول کی پیش کردہ سرگرمی میں، کسی فرد کو جسمانی چوٹ، جنسی زیادتی، موت، شوٹنگ، چھرا گھونپنا، کاٹنا یا زخمی کرنا شامل ہو یا کسی فرد کا ڈنڈے مارنا شامل ہے۔
- کسی سکول کے حکام کے خلاف خطرہ جو سکول بس، سکول املاک یا سکول کی پیش کردہ سرگرمی میں ہو؛
- سکول املاک پر غیر قانونی اسلحہ رکھان (ملاحظہ کریں § 22.1-277.07)؛
- سکول بس پر، سکول املاک پر یا سکول کی پیش کردہ سرگرمی میں غیر قانونی طرز عمل جس میں فائر بم، دھماکہ خیز مواد یا ڈیوائس، یا دھوکے والا دھماکہ خیز ڈیوائس، دھماکہ خیز یا اشتعال انگیز ڈیوائس، یا کیمیکل بم شامل ہیں؛ اور
- سکول حکام یا سکول املاک یا سکول بسوں کے خلاف بم کی دھمکی یا جھوٹی دھمکی ( ملاحظہ کیجیئے، § 18.2-83) ۔
- حملہ اور زدوکوب جس کا نتیجہ سکول بس پر، سکول املاک پر، یا سکول کی پیش کردہ سرگرمی میں، کسی فرد کو جسمانی چوٹ، جنسی زیادتی، موت، شوٹنگ، چھرا گھونپنا، کاٹنا یا زخمی کرنا شامل ہو یا کسی فرد کا ڈنڈے مارنا شامل ہے۔
- کسی فرد کی طرف سے سکول سٹاف یا طلباء کے تحفظ کو دی گئی تمام دھمکیوں کی رپورٹ فوری طور پر سکول منتظم (یا نامزدہ کردہ) کو دی جائے گی اگر اسے سٹاف کے دیگر اراکین آسانی سے اور جلد ہی حل نہیں کر لیتے۔
- طالبعلم/طالبہ کی دھمکیوں کی جانچ
- دھمکی آمیز طرزعمل یا بات کی اطلاع ملنے پر، سکول منتظم اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا فرد یا صورتحال شدید تشدد کے فوری خطرے کا واضح اظہار ہے تو انتظامیہ کریٹیکل انسیڈنٹ ریپونس پر سکول بورڈ پالیسیوں کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کرے گی۔
- اگر کوئی معقول واضح فوری خطرہ موجود نہیں ہے، یا کوئی ایسا خطرہ نہیں رکھتا، سکول منتظم دھمکیوں کی جانچ کرنے والی ٹیم کو مطلع کرے گی اور ٹیم کے ایک دوسرے رکن کے ساتھ دھمکی کی جانچ شروع کرے گی۔ اس میں درج ذیل شامل ہے (جیسا ضروری اور مناسب ہے):
- دھمکی آمیز طرزعمل یا رابطے کا جائزہ؛
- تعلیمی اور دیگر دستیاب ریکارڈ کا جائزہ؛ اور
- رپورٹ کرنے والے فرد (افراد) یا جن کو دھمکی کا علم ہے، اہداف یا دھمکی کے ممکنہ متاثرین، افراد جنہوں نے دھمکی کا مشاہدہ کیا یا فرد یا صورتحال کا علم ہے اور وہ فرد جو مبینہ طور پر دھمکی آمیز طرزعمل یا رابطے میں ملوث ہے، کے انٹرویو لینا۔
- دھمکی آمیز طرزعمل یا رابطے کا جائزہ؛
- اگر اعتماد کی مناسب سطح تک اس بات کا تعین نہ سکے کہ دھمکی کم درجے کی ہے تو مکمل تھریٹ اسسمنٹ ٹیم مزید تحقیقات کرنے کرے گی تاکہ تحفظ سے متعلق خدشات کی نوعیت اور شدت کا تعین کیا جا سکے اور ضرورت پڑنے پر خطرے کو کم کرنے کی حکمت عملیاں وضع کی جا سکیں۔ جب تک دھمکیوں کی جانچ مکمل نہیں ہو جاتی، طالبعلم/طالبہ کو سکول سے نکال دیا جائے گا۔
- جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر، دھمکی کی جانچ کرنے والی سکول ٹیم طرزعمل یا رابطے سے متعلق خطرے کے درجے کی درجہ بندی کرے گی اور پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) دھمکیوں کی جانچ کے رہنما اصولوں کے تحت جواب دے گی۔
- ایسے حالات کہ جہاں خطرہ درمیانے یا اونچے درجے کا خیال کیا جاتا ہے یا مزید اقدامات درکار ہیں، سکول انتظامیہ اس طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ اور/یا سرپرست کو مطلع کرتی ہے جسے خطرے وصول ہوا اور دھمکی دینے والے طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ اور/یا سرپرست کو بھی مطلع کرتی ہے۔ کم درجے کے خطرات میں ملوث کیسوں میں، خطرے کی جانچ کرنے والی ٹیم کی مرضی پر ہے کہ اگر وہ دھمکی وصول کرنے والے والد یا والدہ یا سرپرست کو مطلع کرنا چاہتے ہیں۔
- دھمکی ملنے کے 72 گھنٹوں کے اندر اندر دھمکی کی جانچ اور درجہ بندی کی نتائج کو دستاویز کیا جائے گا۔ دھمکی کی جانچ کے دستاویزی ثبوت کو کی دھمکی کی جانچ PWCS کے رہنما اصولوں کے تحت داخل کی جائے گا اور خلاصے کی رپورٹ طالبعلم/طالبہ کے نظم و ضبط کی فائل میں رکھی جائے گی۔
- دھمکی آمیز طرزعمل یا بات کی اطلاع ملنے پر، سکول منتظم اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا فرد یا صورتحال شدید تشدد کے فوری خطرے کا واضح اظہار ہے تو انتظامیہ کریٹیکل انسیڈنٹ ریپونس پر سکول بورڈ پالیسیوں کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کرے گی۔
- طالبعلم/طالبہ کی دھمکیوں کا جواب دینا
- دھمکی کی جانچ اور نظم و ضبط کے طریقے الگ الگ طریقے ہیں۔ دھمکی کی درجہ بندی سے قطع نظر، مناسب تادیبی کاروائی پر عمل کیا جانا چاہیے۔
- اگر اس بات کا تعین ہو کہ طالبعلم/طالبہ تشدد کی دھمکی ظاہر کر رہا/رہی ہے تو تھریٹ اسسمنٹ ٹیم مداخلت اور خطرے کو کم کرنے کے لیے، ایک انفرادی منصوبہ تیار کرتی، عملی جامہ پہناتی اور اس پر نظر رکھتی ہے۔
- خطرے کا باعث طالبعلم/طالبہ اور کوئی بھی متاثر ہونے والے طلباء کی مدد کی جاتی ہے تاکہ مدد اور/یا معاونت کے لیے مناسب سکول اور کمیونٹی میں موجود ریسورسز تک رسائی ممکن ہو۔
- تھریٹ اسسمنٹ ٹیم کا ایک رکن طالبعلم/طالبہ کی حیثیت پر نظر رکھنے کے لیئے کیس منیجر متعین ہو گا اور تھریٹ اسسمنٹ ٹیم کو اس حالت میں کسی بھی تبدیلی یا اضافی معلومات کے بارے میں مطلع کرے گا/گی جس کی وجہ سے دوبارہ تشخیص کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کیس پر نظر رکھنے اور حل کرنے کے دستاویزات PWCS کے دھمکیوں کی جانچ کے رہنما اصولوں کے تحت رکھا جاتا ہے۔
- دھمکی کی جانچ اور نظم و ضبط کے طریقے الگ الگ طریقے ہیں۔ دھمکی کی درجہ بندی سے قطع نظر، مناسب تادیبی کاروائی پر عمل کیا جانا چاہیے۔
- غیر طالبعلم/طالبہ کی دھمکیوں کا جواب دینا
- ملازمین
ملازمین کی طرف سے کی گئی دی گئی دھمکیوں کے جواب میں، سکول منتظم اپنے لیول ایسوسی ایٹ، دفتر برائے رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے، اور دفتر برائے ہیومن ریسورسز سے رابطہ کریں گے اور مداخلت کرنے کے دیگر طریقوں کو نافذ کرنے، دھمکی سے نمٹنے اور کم کرنے کے اقدامات کریں گے۔
- غیر ملازمین
غیر ملازمین (وہ افراد جو نہ تو طلباء ہیں اور نہ ملازمین) کی طرف سے دی گئی دھمکیوں کے جواب میں، سکول انتظامیہ دفتر برائے رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز اور قانون نافذ کرنے والے ادراوں سے رابطہ کرے گی اور مداخلت کرنے اور دھمکی سے نمٹنے اور کم کرنے کے دیگر طریقوں کا نفاذ کریں گے۔
- ملازمین
- خطرات کی شناخت اور رپورٹنگ
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
قانونی حوالہ جات
کراس حوالہ جات