کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 7000 - طلباء

عنوان ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کا انکشاف/رسائی

کوڈ 2-790

حیثیت فعال

اختیار کردہ 19 دسمبر، 2018


طلباء

ضابطہ 2-790

طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کا انکشاف/رسائی

I. والد یا والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرستان)، یا اہل طالبعلم/طالبہ کا طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ دیکھنے اور جائزہ لینے کے حقوق

طالبعلم کے تعلیمی ریکارڈ کا جائزہ لینے اور معائنہ کرنے کے حق میں درج ذیل شامل ہیں: (1) سکول ڈویژن سے تعلیمی ریکارڈ کی وضاحت اور سمجھ کے لیے مناسب درخواست کے جواب کا حق؛ (2) سکول ڈویژن سے درخواست کا حق کہ وہ تعلیمی ریکارڈ کی نقول کم قیمت پر یا مفت فراہم کریں، اگر ان نقول کی فراہمی میں ناکامی والد یا والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرستان)، یا اہل طالبعلم/طالبہ کو تعلیمی ریکارڈ کو دیکھنے اور جائزہ لینے کے حق سے دور رکھیں؛ اور
(3) والد یا والدہ/سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ کے نمائندہ کو تعلیمی ریکارڈ کو دیکھنے اور جائزہ لینے کا حق، اگر نمائندہ دیکھنے سے قبل، والد یا والدہ/سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ سے پیشگی تحریری رضامندی فراہم کر سکتا/سکتی ہے۔

ضابطہ 1-794، "سکول معاملات پر والدین کے درمیان تنازعات کا حل" کے زمرے میں، یہ فرض کیا جاتا ہے کہ دونوں والدین کے پاس طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ دیکھنے اور جائزہ لینے کا حق حاصل ہے، الا یہ کہ بصورت دیگر عدالتی حکم نامہ کچھ اور ہو۔

طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کو دیکھنے اور جائزہ لینے کی درخواستیں سکول پرنسپل یا نامزد کردہ کو براہ راست پیش کی جائیں گی۔ وفاقی قانون کے مطابق،
سکول ڈویژن والد یا والدہ/سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ (18 سال کی عمر سے بڑا طالبعلم/طالبہ) کی طرف سے طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کو دیکھنے اور جائزہ لینے کی درخواست کو مناسب وقت کے اندر اندر پورا کرے گا، مگر درخواست ملنے کی 45 دنوں کے اندر اندر۔ اگر طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں ایک طالبعلم/طالبہ سے زیادہ کی معلومات شامل ہیں، تو اس طالبعلم/طالبہ کے والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) یا اہل طالبعلم/طالبہ کو صرف متعلقہ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ دیکھنے اور جائزہ لینے کا حق حاصل ہے۔

اگر طالبعلم/طالبہ کے انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) سے متعلق کوئی ملاقات ہونی ہے، یا طالبعلم/طالبہ کی شناخت، تشخیص، یا تعلیمی داخلہ سے متعلق سماعت ہے، یا مفت مناسب سرکاری تعلیم کی فراہمی ہے، والد یا والدہ/سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ کی طرف سے طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کو دیکھنے یا جائزہ لینے کی کوئی درخواست ہے تو اسے ملاقات سے قبل جتنا جلدی ممکن ہو مکمل کیا جائے گا۔ ایسے جائزے اور معائنے آنے والی ملاقات سے قبل ہوں گے، اور ریکارڈ والے سکول میں معمول کے تعلیمی دن کے دوران۔

وفاقی قانون کے تحت، جب ایک طالبعلم/طالبہ 18 سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تو جائزے اور معائنے کا حق اسے حاصل ہوتا ہے، اور والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) سے طالبعلم/طالبہ کو منتقلی کے لیے والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کی طرف سے رضامندی درکار ہے۔ تاہم، وفاقی قانون
سکول ڈویژن والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو ان کے اہل طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی افشگی سے نہیں روکتا، اگرچہ ان کے پاس اہل طالبعلم/طالبہ کی پیشگی تحریری رضامندی نہیں ہے، اگر افشگی کا تعلق a)نابالغ طالبعلم/طالبہ کے والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) سے ہے؛ یا b) اس کا تعلق صحت یا ہنگامی صورتحال میں تحفظ سے ہے جس میں طالبعلم/طالبہ یا دیگر طلباء یا سکول سٹاف ملوث ہے۔

A. طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ تک رسائی کا ریکارڈ رکھنا

مہیا کیے گئے تعلیمی ریکارڈ کی افشگی کے استثنیٰ کے ساتھ، عمارت کے منتظمین، سکول کونسلر، بالغ کلرک ریکارڈ کو رکھنے کا ذمہ دار ہو گا، اور سکول ڈویژن کا کوئی سٹاف رکن جس کے پاس کسی مخصوص طالبعلم/طالبہ کی براہ راست تدریسی ذمہ داریاں ہیں، طالبعلم/طالبہ کا سکول رسائی کا لاگ رکھے گا جس میں نام، دستخط، تاریخ، اور وجہ درج ہو گی، سکول اور سکول ڈویژن کے تمام افراد اور طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ اکٹھا کرنے، رکھنے یا طالبعلم/طالبہ کے سکول کے استعمال کیے گئے جائزوں اور معائنوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ تاہم، وفاقی قانون کے مطابق، ایک سکول طالبعلم/طالبہ کے اس تعلیمی ریکارڈ کی افشگی کا ریکارڈ لاگ میں درج نہیں کرے گا جو یو ایس اے پیٹریاٹ ایکٹ کے تحت عدالتی حکم نامہ کی تعمیل میں کیا گیا ہے، اگر عدالتی حکم نامہ خاص طور پر ایسے ریکارڈ کرنا ممنوع ہے۔

B. سرکاری نقول کی فیس

1. سکول کے ریکارڈ شائع کرنے کے پہلے تین سرکاری نقول مفت ہیں۔

2. سکول کے ریکارڈ شائع کرنے کے اضافی سرکاری نقل 5 ڈالر فی کاپی۔

3. پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز ریکارڈ سینٹر کے شائع کردہ سرکاری نقول کی فی کاپی قیمت 5 ڈالر ہے۔

4. 5 ڈالر + 3 ڈالر جب ہر سرکاری نقل کی کو آن لائن آڈر کیا جائے گا۔

5. گریجویشن کی تصدیق کرنے والے تیسرے فریقین 25 ڈالر درخواست کی فیس کے ساتھ صرف آن لائن درخواست کر سکتے ہیں۔


C. طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی نقل کی فیس

والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان)، ان کے نامزد کردہ (جنہیں افشگی سے قبل والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان): یا اہل طالبعلم/طالبہ نے پیشگی تحریری رضامندی فراہم کی ہے)، ایک اہل طالبعلم/طالبہ، یا وہ جن کے سکالسٹک ریکارڈ کی افشگی کو اس ضابطہ کے حصّہ II میں شناخت کیا گیا ہے، کے لیے طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کے جائزے اور معائنے کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

درخواست کرنے پر، سکول میں یا ریکارڈ سینٹر میں رکھے گئے تعلیمی ریکارڈ کی نقول والد یا والدہ/سرپرست، پیشگی تحریری اجازت کے ساتھ نامزد کردہ یا ایک اہل طالبعلم/طالبہ کو فراہم کی جائے گی۔ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی تلاش اور دیکھنے پر کوئی فیس نہیں ہے مگر ایسے ریکارڈ کی نقل کے لیے قیمت دینا ہو گی۔ مزید برآں، الیکٹرانک رابطے کے اس جائزے اور نظر ثانی کی فیس ہو سکتی ہے جس کا ریکارڈ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں برقرار نہیں رکھا جاتا۔ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی نقل کی کم از کم فیس 5 ڈالر ہے، چھٹے صفحہ تک اور بشمول اس کے (ایک طرفہ)، اور کسی اضافی صفحات کے 20 سینٹ فی طرف۔ تاہم، ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن کے ضوابط کی تعمیل میں جو ورجینیا میں معذور بچوں کے خصوصی تعلیمی پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں، ان کے لیے موجودہ IEP والوں کے لیے نقول مفت ہیں۔

وفاقی قانون کی مطابقت میں، اگر نقول کی فیس کے اطلاق کی وجہ سے والد یا والدہ/سرپرست، یا اہل طالبعلم/طالبہ، طالبعلم/طالبہ کے دیکھنے یا جائزہ لینے کے حق کو استعمال کرنے سے روک سکتا ہے تو نقول کی درخواست کے سا‏ئز کی بنیاد پر فیس کو ختم یا کم کیا جا سکتا ہے۔

D. سکول میں موجود نقول کی بنیاد پر ادائیگی کا طریقہ

سکول کے ذریعے فراہم کیے گئے سرکاری نقول، یا تعلیمی ریکارڈ کی ادائیگی، نقول کی درخواست کی رسید سے قبل نقد یا منی آڈر کے ذریعے سکول کو براہ راست کی جائے گی۔ منی آڈر بالکل درست رقم میں ہونا چاہیے اور سکول کے نام پر ہونا چاہیے۔

E. ریکارڈ سینٹر میں موجود نقول کی بنیاد پر ادائیگی کا طریقہ

ریکارڈ سینٹر کے ذریعے فراہم کیے گئے سرکاری نقول، یا تعلیمی ریکارڈ کی ادائیگی، نقول کی درخواست کی رسید سے قبل نقد یا منی آڈر کے ذریعے ریکارڈ سینٹر کو براہ راست کی جائے گی۔ منی آڈر بالکل درست رقم میں ہونا چاہیے اور ریکارڈ سینٹر کے نام پر ہونا چاہیے۔

F. آن لائن درخواست کے لیے ادائیگی کا طریقہ

کسی آن لائن درخواست کے لیے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی۔

II. سکول ڈویژن کے فرد کے ذریعے طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ تک رسائی

والد والدہ/قانونی سرپرست، پیشگی تحریری اجازت کے ساتھ نمائندہ، یا ایک اہل طالبعلم/طالبہ کے علاوہ، سکول ڈویژن کے اس فرد کو سکول میں اور/یا سکول ڈویژن کے ڈیپارٹمنٹ میں رضامندی کے بغیر طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ تک رسائی حاصل ہے جن کے پاس طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کے لیے قابل قبول تعلیمی مقصد موجود ہے۔

III. تیسرے فریقین کے ذریعے طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ تک رسائی

عام طور پر، تیسرے فریقین کو طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی اشاعت والد یا والدہ/قانونی سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ کی طرف سے پیشگی تحریری اجازت کے بغیر نہیں دی جاتی۔ تحریری رضامندی میں لازمی طور پر بتائے جانے والے ریکارڈ، بتانے کا مقصد، اور فریق/فریقین کے نام موجود ہونے چاہیے۔ تاہم، خصوصی صورتحال اور قابل اطلاق ریاستی اور وفاقی قوانین کے تحت، طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں موجود دستاویزات پیشگی تحریری اجازت کے بغیر عدالتی حکم نامہ یا قانونی شائع کردہ سمن کے ذریعے دیگر ایجنسیوں، جیسے بچہ/بچی کو بچانے والی خدمات کی ایجنسیاں اور وفاقی اور ریاستی حکومتی اداروں کو دی جا سکتی ہیں۔

طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی معلومات سکول ریسورس افسر کو صرف اس صورت میں دی جائیں گی جب (1) طالبعلم/طالبہ کے نظم و ضبط کی تحقیقات؛ (2) فیصلے سے قبل طالبعلم/طالبہ کو بہتر طور پر موقع دینے کے لیے نابالغوں کے عدالتی نظام کی اہلیت؛ (3) طالبعلم/طالبہ یا دیگر فرد کی صحت اور تحفظ کی حفاظت کے لیے ایک شناخت کردہ ہنگامی صورتحال سے متعلق ہو؛ یا (4) عدالتی حکم نامہ یا قانونی طور پر شائع کردہ سمن کے جواب میں، مگر صرف اس صورت میں جب افشگی سے قبل والدین اور طلباء کو مطلع کیا گیا ہو، ماسوائے یو ایس اے پیٹریوٹ ایکٹ کے تحت ایک عدالتی حکم نامے کی موجود گی میں۔

A. عدالتی حکم نامے اور/یا قانونی طور پر شائع کردہ سمن

سکول ڈویژن کو وصول ہونے والے طالبعلم/طالبہ کا تعلیمی ریکارڈ کے سمن کو ضابطہ 913-1، "قانونی عمل کی خدمت، سمن اور سکول ڈویژن حکام یا سکول ڈویژن ریکارڈ کے سمن" کے حصہ III کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ جب طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کے لیے سمن وصول کیے جاتے ہیں اور سکول ڈویژن جوابی دستاویزات فراہم کرنے کے بارے میں تعین کرتا ہے، والد یا والدہ/سرپرست، یا ایک اہل طالبعلم/طالبہ کو سمن اور جوابی دستاویزات کے مواد کے بارے میں مطلع کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے، عدالت اور دستاویزات کی افشگی بچاؤ کے لیے مناسب موقع۔ اگر اطلاع نامہ کے بعد، والد یا والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرستان) یا اہل طالبعلم/طالبہ، تحفظاتی عمل نہ کرنا چاہیں، یا اگر عدالت تحفظاتی عمل کی اجازت نہ دے، سکول ڈویژن سمن کی تعمیل میں دستاویزات فراہم کرے گا۔

تاہم، وفاقی قانون کے مطابق، ایک سکول طالبعلم/طالبہ کے اس تعلیمی ریکارڈ کی افشگی کا ریکارڈ لاگ میں درج نہیں کرے گا جو یو ایس اے پیٹریاٹ ایکٹ کے تحت عدالتی حکم نامہ کی تعمیل میں کیا گیا ہے، اگر عدالتی حکم نامہ خاص طور پر ایسے ریکارڈ کرنا ممنوع ہے۔

B. حکومتی اداروں کے باہر

طالبعلم/طالبہ کے ریاستی اور وفاقی رازداری کے قوانین کچھ مخصوص استثنا فراہم کرتے ہیں جہاں سکول ڈویژن مخصوص حالات کے تحت خاص ریاستی یا وفاقی حکومتی حکام کو طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ، والد یا والدہ/سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ سے پیشگی تحریری رضامندی کے بغیر جاری کر سکتا ہے۔ تاہم، افشگی سے قبل، سکول ڈویژن شناخت کردہ طلباء کے تعلیمی ریکارڈ کی افشگی کی درخواست کے بارے میں والد یا والدہ/سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ کو مطلع کریں گے۔

C. ورجینیا فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ (FOIA) کے تحت درخواست

FOIA کے تحت طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی درخواست نہیں کی جا سکتی اور ان پر ریاستی قانون کی مطابقت میں، ضابطہ 912-1، معلومات اور دستاویزات تک عوامی رسائی" کے حصّہ II کے تحت عمل کیا جائے گا۔

IV. ریکارڈ سینٹر میں رکھے گئے طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ تک رسائی

A. طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی رسائی

طالبعلم/طالبہ کے گریجویٹ ہونے یا سکول ڈویژن سے نکلنے کے بعد، طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ ، ریکارڈ سینٹر میں رکھنے کے لیے بھیج دیئے جاتے ہیں، وہ ریاست کے رکھنے کے قابل اطلاق شیڈول سے مطابقت رکھتے ہیں۔ جب ایک دفعہ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ، ریکارڈ سینٹر میں بھیج دیئے جاتے ہیں، ریکارڈ سینٹر ایک لاگ رکھنے کا ذمہ دار ہے جس میں تعلیمی ریکارڈ کا جائزہ لینے یا معائنہ کرنے والے کے نام، دستخط، تاریخ، اور وجہ درج ہو گی۔ تاہم، وفاقی قانون کے مطابق، ایک سکول طالبعلم/طالبہ کے اس تعلیمی ریکارڈ کی افشگی کا ریکارڈ لاگ میں درج نہیں کرے گا جو یو ایس اے پیٹریاٹ ایکٹ کے تحت عدالتی حکم نامہ کی تعمیل میں کیا گیا ہے، اگر عدالتی حکم نامہ خاص طور پر ایسے ریکارڈ کرنا ممنوع ہے۔


کسی مخصوص طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کے براہ راست جائزے کے علاوہ، ڈائریکٹری کی معلومات کی رسائی ریکارڈ سینٹر میں رکھے گئے ریکارڈ کی مختلف اقسام سے حاصل کی جا سکتی ہے، جسے بغیر پیشگی تحریری نوٹس کے دیا جا سکتا ہے۔ تاہم، طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ اور دیگر ریکارڈ جو ایک سے زیادہ طالبعلم/طالبہ کے نان ڈائریکٹری کی معلومات رکھتے ہیں، ایک والد یا والدہ/سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ کو صرف وہ معلومات دیکھنے اور جائزہ لینے کا حق ہو گا جو اس طالبعلم/طالبہ کی مخصوص معلومات سے تعلق رکھتی ہیں۔ ڈائریکٹری کی معلومات رکھنی والے مندرجات کو ضابطہ 790-3 ، "ڈائریکٹری معلومات کا اجرا"، میں درج ہیں اور "ضابطہ اخلاق" میں سالانہ شائع ہوتے ہیں۔

B. ریکارڈ سینٹر سے تعلیمی ریکارڈ کی منتقلی

اگر ایک طالبعلم/طالبہ سکول ڈویژن میں واپس سکول میں آتا ہے، تو ریکارڈ سینٹر درخواست پر اس سکول کو ریکارڈ بھیج دیتا ہے جہاں طالبعلم/طالبہ داخل ہو رہا ہے۔

دوسری سکول ڈویژن میں منتقل ہونے یا کالج یا یونیورسٹی میں داخل ہونے والے طالبعلم/طالبہ کے لیے، ریکارڈ سینٹر طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی نقول درخواست کرنے والے سکول کو بھیجتا ہے۔ وفاقی اور ریاستی قانون کے تحت، ریکارڈ سینٹر کو ریکارڈ منتقل کرنے کے لیے نہ تو والد یا والدہ/سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ کی پیشگی تحریری اجازت کی ضرورت ہے اور نہ ہی والد یا والدہ/سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ کو ریکارڈ کی منتقلی سے متعلق مطلع کرنے کی۔

اگر والد یا والدہ/سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ چاہتے ہیں کہ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ سکول ڈویژن یا داخل ہونے والے کالج یا یونیورسٹی کے علاوہ کسی اور ادارے میں منتقل کیے جائیں تو ایسے ریکارڈ کے اجرا کا مختار نامہ ریکارڈ سینٹر سے لے کر مکمل کرنا اور درج ذیل طریقوں میں سے ایک طریقہ استعمال کرتے ہوئے اجرا سے قبل ریکارڈ سینٹر میں جمع کرانا ہو گا۔

1. اہل ط یا والد یا والدہ/سرپرست پرنس ولیئم کاؤنٹی کی رضامندی کا فارم استعمال کرتے ہوئے اجرا کا فارم دستخط کریں؛ یا

2. ایک اہل طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ/سرپرست کی طرف سے تحریری دستخط شدہ درخواست جس میں طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کے مخصوص حصّوں کی نشاندہی جن کا اجرا چاہتے ہیں، اجرا کا مقصد، اور تعلیمی ریکارڈ وصول کرنے والا کا نام اور پتہ۔ مزید برآں، تحریری درخواست میں درج ذیل معلومات بھی شامل ہونی چاہیے:

a. درخواست کرنے والے فرد کا لکھا ہوا نام اور دستخط؛
b. طالبعلم/طالبہ کا پورا نام جب وہ آخری بار سکول ڈویژن میں داخل ہوا؛
c. طالبعلم/طالبہ کی تاریخ پیدائش؛
d. طالبعلم/طالبہ کے آخری سکول کا نام جہاں وہ گیا؛ اور
e. جس سال طالبعلم/طالبہ گریجویٹ ہوا/ہوئی یا وہ تاریخ جب طالبعلم/طالبہ سکول ڈویژن سے نکلا۔

تحریری درخواست درج ذیل پر جمع کرائی جانی چاہیے: Records Center, Prince William County Public Schools, P.O. Box 389, Manassas, VA 20108.

ریکارڈ سینٹر والد یا والدہ/سرپرست یا اہل طالبعلم/طالبہ کے جاری کردہ دستخط شدہ درخواستیں یا فارم بھی رکھنے کا مجاز ہے جو ریکارڈ سینٹر کو اجازت دیتا ہے کہ وہ سکول ڈویژن سے باہر اداروں کو تعلیمی ریکارڈ بھیج سکے۔

پرنسپل (یا نامزد کردہ)، ایڈمنسٹریٹر کوآرڈینیٹر، ریکارڈ اور کمپلائنس (یا نامزد کردہ)، مناسب لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ (سپریٹنڈنٹس) (یا نامزد کردہ)، اور
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور کسی متعلقہ پالیسی کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

حوالہ جات

790-3 - ضابطہ - ڈائریکٹری کی معلومات کا اظہار

794-1 - ضابطہ - سکول معاملے پر والدین کے درمیان مسئلے کا حل

912-1 - ضابطہ - معلومات اور دستاویزات تک عوام کی رسائی

913-1 - ضابطہ - سکول ڈویژن فرد یا سکول ڈویژن ریکارڈ پر قانونی طریقہ، سمن یا عدالتی حکم کی خدمت