کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن: 700 - طلباء

عنوان: ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کے بارے میں معلومات سے متعلق والدین کے حقوق

کوڈ: 5-794

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 28 اگست، 2019

طلباء

ضابطہ 5-794

طالبعلم/طالبہ کے بارے میں معلومات سے متعلق والدین کے حقوق

  1. طالبعلم/طالبہ کے ریکارڈ کا انکشاف/رسائی
ورجینیا اور وفاق دونوں قوانین کے تحت، ایک اصلی یا رضاعی والد یا والدہ تحویلی حیثیت سے قطع نظر اور/یا بچے/بچی کے قانونی سرپرست سے قطع نظر بچہ/بچی کے کسی قسم کے ریکارڈ کی معلومات تک رسائی کا حق رکھتے ہیں، ریاستی یا وفاقی قانون کے تحت انکشاف سے مستثنیٰ نہیں جس میں طالبعلم/طالبہ کے گھر کا پتہ یا دیگر رابطہ معلومات اور ہنگامی صورتحال میں استعمال ہونے والا کارڈ شامل ہے۔ ایک اصلی یا رضاعی والد یا والدہ، تحویلی حیثیت سے قطع نظر، یا قانونی سرپرست کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے دوسرے والدی یا والدہ کی اجازت کے بغیر کسی بھی فرد کو بچے کے سکول ریکارڈ تک رسائی کے لیے تحریری رضامندی فراہم کریں ماسوائے اس کے کہ عدالت نے والد یا والدہ کے بچے کے ریکارڈ تک رسائی کے اختیار دینے کے حق کو منع کیا ہو یا والدین کے حقوق منسوخ ہوئے ہوں۔
کوئی بھی والد یا والدہ جو دوسرے والد یا والدہ کے بچہ/بچی ایسی معلومات یا کوئی اور تمام ریکارڈ اور معلومات تک رسائی کو محدود کرنا چاہتا ہے، انہیں چاہیے کہ جتنا جلدی ممکن ہو عدالت سے پروٹیکٹو آڈر حاصل کریں جس میں دوسرے والد یا والدہ کی سٹوڈنٹ ریکارڈ تک محدود رسائی کا ذکر ہو اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسے حکم نامے کی ایک نقل بچہ/بچی کے سکول کے ریکارڈ میں موجود ہو۔ نوٹ کریں کہ عدالتی حکم نامہ جو ایک والد یا والدہ کو طالبعلم/طالبہ یا دوسرے والد یا والدہ سے رابطہ کرنے سے منع کرتا ہے مگر والد یا والدہ کے سکول ریکارڈ تک رسائی کے حق کو خاص طور پر بیان نہیں کرتا، وہ والد یا والدہ کےبچے سے متعلق سٹوڈنٹ ریکارڈ یا معلومات تک رسائی سے منع نہیں کرتا۔ والد یا والدہ کی بچہ/بچی کے سکول ریکارڈ تک کلی یا جزوی رسائی کو روکنے کے لیے، رسائی روکنے کے خواہشمند والد یا والدہ کو چاہیئے کہ وہ سکول کو عدالتی حکم نامہ پیش کریں جس میں اس اثر کا واضح اظہار ہو (جیسے کہ "والد یا والدہ کو بچہ/بچی کے ریکارڈ تک رسائی حاصل نہیں" یا "والد یا والدہ کو بچہ/بچی کے گھر کے پتے سے مطلع نہیں کیا جائے گا")۔ اگر عدالت والد یا والدہ کی بچہ/بچی کے تعلیمی ریکارڈ کے جزوی حصے تک رسائی کو محدود کرتی ہے تو سکول، درخواست پر، پابندی والے والد یا والدہ کو صرف انہی ریکارڈ تک رسائی دے گا جو عدالتی حکم نامہ کے مطابق منع نہیں، اور نہ ہی ریاستی یا وفاقی قانون کے تحت منع ہے۔
ایک حقیقی والد یا والدہ جس کے حقوق منسوخ ہو چکے ہیں انہیں نان-پیرنٹ [جس کے ساتھ بچہ/بچی نہیں رہتا/رہتی] کے طور پر لیا جائے گا اور انہیں طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ تک رسائی حاصل نہیں ہو گی، الّا کہ تحویل والے والد یا والدہ سکول کو تحریری اجازت نامہ دیں کہ ان والد یا والدہ کو ریکارڈ دیئے جا سکتے ہیں جن کے حقوق منسوخ ہو چکے ہیں۔
ایک رضاعی والد یا والدہ، سوشل سروسز کا کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ جس کے پاس بچہ/بچی کی تحویل ہے یا بچہ/بچی فوسٹر کیئر [رضاعی نگہداشت والی جگہ] میں ہے، یا فرد جس کے پاس بطور والد یا والدہ کام کرنے کا اختیار ہے، جو بذریعہ وکیل کے قانونی اختیار کردہ طاقت کے تحت ہے جسے ضابطہ 794-8 ، "بچہ/بچی کی تعلیم میں غیر والدین کی شرکت" میں بیان کیا گیا ہے، اسے سکول ریکارڈ تک اسی طرح رسائی کا حق ہو سکتا ہے جیسے ایک تحویلی والد یا ولدہ کو حاصل ہے اور تحویلی والد یا والدہ کی تحریری اجازت کے بغیر۔ ایک سوتیلا والد یا والدہ جس کے ساتھ بچہ/بچی زیادہ تر رہتا ہے، اسے سکول ریکارڈ تک اسی طرح رسائی حاصل ہے جیسے ایک تحویلی والد یا والدہ کو اور تحویلی والد یا والدہ کی تحریری اجازت کے بغیر، سکول کے کچھ خاصل الیکٹرانک ریکارڈ کے استثنیٰ کے ساتھ جیسا کہ ذیل میں سیکشن III میں بیان کیا گیا ہے۔

سوتیلے والدین جو بچے یا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مستقل طور پر نہیں رہتے انہیں سٹوڈنٹ ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے لازمی طور پر یا تو والد یا والدہ یا قانونی سرپرست کا تحریری اجازت نامہ پیش کرنا چاہیے یا عدالتی حکم نامہ جو اس فرد کو رسائی کا اختیار دے الّا یہ کہ فیملی ایجوکیشن رائٹس اینڈ پراویسی ایکٹ، 20 یو۔ایس۔سی 1232g کے تحت ریکارڈ کے اجرا کا اختیار لاگو ہو (جیسے ہیلتھ و سیفٹی استثنا)۔

طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی درخواستوں پر عمل، فیملی ایجوکیشن رائٹس اینڈ پرائیویسی ایکٹ (FERPA) اور ضابطہ 790-2، "طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کا انکشاف/رسائی" کے تحت ہو گا ماسوائے جہاں والد یا والدہ نے خاص طور پر درخواست کی ہے کہ درخواست ورجینیا فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ (FOIA) کے تحت کے تحت سنی جائے، ورجینیا کوڈ 2.2-3700, et seq
  1. سکول کے بارے میں عمومی معلومات
بچہ/بچی کی جسمانی تحویل رکھنے والے والد یا والدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عمومی معلومات (سکول نیوز لیٹر، نوٹسز، شیڈول اور اس طرح کی چیزیں) بچہ/بچی کے دوسرے والد یا والدہ کو پہنچائے۔ پرنسپل سے امید کی جاتی ہے کہ وہ دوسرے والد یا والدہ کی تحریری درخواست کو منظوری دیں جس کے تحت ایک علیحدہ صفحے پر جاری بنیادوں پر ایسی معلومات فراہم کریں، حتی کہ عدالتی حکم نامہ اس کے مخالف ہو۔ ایسی درخواستیں ہر تعلیمی سال کے اختتام پر منسوخ ہو جائیں گی۔ ایسی درخواست کی تجدید کے لیے، والد یا والدہ کو سکول پرنسپل (یا اس کے نامزد کردہ) کو تعلیمی سال کے آغاز میں تحریری درخواست جمع کرانی چاہیئے۔ سکول کے لیے ضروری نہیں کہ وہ ہر بار دوسرے والد یا والدہ کی درخواست کیے گئے دستاویزات سے دوسرے والد یا والدہ کو مطلع کرے۔

والدین سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ سکول، سکول ڈویژن کے پروگراموں، اور سکول بورڈ کی سرگرمیوں کے بارے میں عمومی معلومات کے لیے سکول کی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ سکول سکول ڈویژن کے انٹرنیٹ پیج سے سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
  1. بعض سٹوڈنٹ ریکارڈ تک الیکٹرانک رسائی

ایک اکاؤنٹ فراہم کرنے کی درخواست جس کے ذریعے طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی معلومات تک الیکٹرانک طریقے سے رسائی فراہم کرنا مقصود ہو، سکول ڈویژن میں سوفٹ ویئر/ویب بیسڈ کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، درج ذیل شرائط پر منحصر ہے:

وہ والدین جن کے پاش مشترکہ قانونی تحویل ہے، ہر ایک کا اپنا اکاؤنٹ ہو سکتا ہے جہاں وہ سٹوڈنٹ معلومات میں ترمیم کر سکتے ہیں اگر پروگرام اجازت دے تو؛

ایک والد یا والدہ جن کے پاس مکمل قانونی تحویل ہے وہ ایک اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں جہاں صرف وہ طالبعلم/طالبہ کی معلومات میں ترمیمی کر سکتے ہیں اگر پروگرام اجازت دے تو؛

ایک غیر تحویلی والد یا والدہ کا "صرف "ریڈ اونلی" یعنی صرف پڑھ یا دیکھ سکتے ہیں، جب تک کوئی عدالتی حکم نامہ خاص طور پر وضاحت نہ کرے؛

ایک والد یا والدہ جن کے والدین کے حقوق منسوخ ہو چکے ہیں، ان کا اکاؤنٹ نہیں بن سکتا؛ اور

غیر والدین بشمول سوتیلے والدین، دیگر رشتے دار، یا دیکھ بھال کرنے والوں کا ایک اکاؤنٹ نہیں ہو سکتا الّا یہ کہ غیر معمولی حالات اور متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کی منظوری کے ساتھ ایسے اکاؤنٹ "صرف "ریڈ اونلی" یعنی صرف پڑھ یا دیکھ سکتے ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات

790-2 - ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کا انکشاف/رسائی