کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 900 - کمیونٹی تعلقات
عنوان: ضابطہ - عوام کے خدشات اور سکول ڈویژن کے ساتھ رابطہ
کوڈ: 1-940
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 11 فروری، 2015
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 29 ستمبر، 2021


کمیونٹی تعلقات

ضابطہ 1-940

عوام کے خدشات اور سکول ڈویژن کے ساتھ رابطہ

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ چاہتا ہے کہ سکول ڈویژن اور عوام کے درمیان رابطے کو بڑھانا چاہتا ہے، اور اس بات کو یقینی بنان چاہتا ہے کہ تمام پبلک یا نجی خدشات جن میں سکول ڈویژن شامل ہیں، کو فوری طور پر حل کیا جائے، اسے وہ ملازمین حل کریں گے جنہیں اس معاملے کے اوپر فوری اختیار حاصل ہے۔ لہذا، سکول ڈویژن سے متعلق تمام خدشات اور رابطہ سکول بورڈ پالیسیوں اور ضوابط کے تحت کیا جائے گا جو کہ نیچے بیان کیے گئے ہیں۔

 

  1. انفرادی طلباء سے متعلق خدشات یا شکایات طالبعلم/طالبہ کے استاد/استانی سے براہ راست رابطہ کریں۔ اگر حل نہ ہوں تو ایسے خدشات یا شکایات کو اسسٹنٹ پرنسپل کے پاس لے جانا چاہیے، اور اگر پھر بھی حل نہ ہوں تو پرنسپل کے پاس لے جائیں۔ اگر ضروری ہو تو ایسے خدشات یا شکایات کو مناسب ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے پاس لے جایا جا سکتا ہے۔ والدین/سرپرستوں کو سالانہ اس تجویز کردہ طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔

    اپیل کے مخصوص طریقہ کار اور طالبعلم/طالبہ کے مختلف اقسام کے معالات کا حل سکول بورڈ پالیسی 731 اور ضابطہ 1-731۔ "طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل" میں بیان کیے گئے ہیں۔ طالبعلم/طالبہ کی امتیازی سلوک یا ہراسانی کی شکایات کے لیے علیحدہ سے طﺭیقہ کار ضابطہ 3-738، "طلباء کے خلاف امتیازی سلوک یا ہراسانی کے الزامات کا حل"۔ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ تک رسائی یا مواد سے متعلق خدشات کے حل کے طریقہ کار ضابطہ 1-790، "طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کا کی تعریف اور ترمیم"؛ 2-790، "طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی افشگی/رسائی"؛ اور 3-790، "ڈائریکٹری معلومات کا اجرا"۔ ضابطہ 01۔733.01، "طلباء کی غنڈہ گردی" میں طالبعلم/طالبہ کی غنڈہ گردی سے متعلق شکایت جمع کرانے اور ان کے حل کا طریقہ کار شامل ہے۔
  2. مخصوص ملازمین سے متعلق خدشات یا شکایات ضابطہ 5-561، "امتیازی سلوک اور/یا شکایات کے علاوہ سکول اہلکاروں اور ملازمین کے خلاف شکایات"۔ امتیازی سلوک یا ہراسانی کے الزامات والے ملازمین کے خلاف شکایات ضابطہ 1-507، "ملازمت میں امتیازی سلوک اور ہراسانی کے دعویٰ کی شکایت کے طﺭیقہ کار"۔ مخصوص ملازمین سے متعلق شکایات کو سکول بورڈ یا انفرادی سکول بورڈ ممبران کے سامنے پیش نہیں کیا جانا چاہیے، جو قانونی طور پر ایسے ملازمین کے ذاتی معاملات کی سماعتوں میں شرکت کرتے ہیں۔
  3. ورجینیا فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت لائی گئی درخواستیں بشمول معلومات یا دستاویزات کے لیے عوامی درخواستیں ضابطہ 1-912، "معلومات اور دستاویزات تک عوامی رسائی" میں بیان کی گئی ہیں۔
  4. عمومی عوامی خدشات سے متعلق مسائل جو کسی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کے تحت نہیں آتے انہیں پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کے سامنے پالیسی 134، "شہریوں کی شرکت" میں موجود طریقہ کار اور رابطے کے طریقوں کے ذریعے لایا جا سکتا ہے۔

کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی سروسز کا ایسوسی ایٹ سپرنٹینڈنٹ (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کی نگرانی اور نفاذ کا ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔


کراس حوالہ جات