کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن: 900 - کمیونٹی تعلقات

عنوان: 2-951

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 22 جون، 2016

کمیونٹی تعلقات

ضابطہ 2-951

بوسٹر کلب اور والد یا والدہ کے دیگر منظور شدہ گروپ

PWCS کے انفرادی سکول بوسٹر کلب اور والد یا والدہ کے دیگر منظور شدہ تنظیموں کو منظوری دے سکتے ہیں، اگر ایسی تنظیمیں PWCS سکولوں، طلباء، منظور شدہ ٹیموں، پروگراموں یا غیر نصابی سرگرمیوں کی معاونت کرتی ہیں، اور ایسی تنظیمیں سکول بورڈ کی تمام قابل اطلاق پالیسیوں اور ضوابط پر عمل کرتی ہیں۔ بوسٹر کلب یا والد یا والدہ کے دیگر منظور شدہ تنظیمیں، یہاں تک کہ اگر PWCS کی املاک یا سکول کی سرگرمیوں پر کام کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وہ آزادانہ قانونی ادارے ہیں جو پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز سے آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں اور سکول کے زیر اہتمام پروگرام یا شعبے نہیں ہیں۔

  1. PWCS کے انفرادی سکول بوسٹر کلب اور والد یا والدہ کے دیگر منظور شدہ تنظیموں کو منظوری دے سکتے ہیں، اگر ایسی تنظیمیں PWCS سکولوں، طلباء، منظور شدہ ٹیموں، پروگراموں یا غیر نصابی سرگرمیوں کی معاونت کرتی ہیں، اور ایسی تنظیمیں سکول بورڈ کی تمام قابل اطلاق پالیسیوں اور ضوابط پر عمل کرتی ہیں۔ ایسی منظوری ہر سال قابل اطلاق رہے گی حتی کہ پرنسپل یا نامزد کردہ اسے ختم کر دے۔
  2. ایسی تمام پیرنٹ تنظیموں کو لازمی طور پر سکول بورڈ پالیسیوں اور ضوابط اور سکول پرنسپل کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہو گا۔
  3. PWCS ایسے بوسٹر کلبوں کو بنانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو سکول میں سکول ٹیموں، پروگراموں، یا غیر نصابی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
  4. منظور شدہ بوسٹر کلبوں اور پیرنٹ تنظیموں کو PWCS سے اپنی الگ اپنی تنظیمی آزادی کو برقرار رکھنا ہو گا، جو اس ضابطے میں رکھی گئی نگرانی سے مشروط ہے۔ ایسی تنظیمیں PWCS سکول یا ٹیم کا نام اور سکول / ٹیم کا لوگو یا مسکاٹ استعمال کر سکتی ہیں، اور ایک ویب سائٹ یا ویب صفحے کو برقرار رکھ سکتی ہے جو سکول کی ویب سائٹ سے لنک کرتا ہے جو ضوابط 295-1 ، "PWCS کی قابل قبول استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی" میں اور 295-2 ، "ویب سائٹ کی ترقی اور عمل درآمد" کی شرائط کے تحت ہے۔ ایسی مراعات کالعدم ہو سکتی ہیں اور PWCS کی پالیسوں اور ضوابط کی مسلسل تعمیل اور پرنسپل کی مرضی سے مشروط ہیں۔

    بوسٹر کلبوں یا دیگر منظور شدہ پیرنٹ تنظیموں کا کوئی بھی تحریری یا الیکٹرانک رابطہ بشمول signage ، جو سکول یا ٹیم کا نام، لوگو، یا مسکاٹ استعمال کرتا ہے اسے لازمی طور پر ایک نمایاں جگہ پر درج ذیل دست برداری کے حلف نامے کا اظہار کرنا ہو گا:

    [بوسٹر کلب یا دیگر پیرنٹ تنظیم کا نام] پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کا پروگرام یا ڈیپارٹمنٹ نہیں ہے، بلکہ ایک آزاد تنظیم ہے جس نے PWCS کے سکولوں، طلباء، ٹیموں، پروگراموں، اور غیر نصابی سرگرمیوں کی معاونت کے لیے اس سے منظوری حاصل کی ہے۔ [بوسٹر کلب یا دیگر پیرنٹ تنظیم کا نام] کے اکٹھے کیے گئے تمام فنڈز سکول کے منظور شدہ مقاصد کے لیے ہی استعمال ہونے چاہیے۔

    کسی بھی منظور شدہ بوسٹر کلبوں یا پیرنٹ تنظیموں کی تمام ویب سائٹ یا ویب پیجز جو PWCS انٹرنیٹ، یا PWCS کی کسی ویب سائٹ یا ویب پیج سے ایک مستقل لنک رکھتے ہیں، وہ پہلے صفحے یا لنک والی اسی تنظیم کی ویب سائٹ پر درج بالا دست برداری کا حلف نامہ شامل کریں گے۔ مزید برآں، تمام لنک میں درج ذیل دست برداری کا حلف نامہ شامل ہو گا:

    انتباہ! آپ PWCS کی ویب سائٹ چھوڑ رہے ہیں یہ ویب سائٹ PWCS نیٹ ورک سے باہر ایک یا زائد ویب سائٹ سے لنک رکھتے ہیں جو PWCS سے تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی PWCS کے نظریات یا آرا کو ظاہر کرتے ہیں۔ PWCS ایسی ویب سائٹ کے مواد کو کنٹرول نہیں کرتا اور نہ ہی ایسی ویب سائٹ پر موجود پیغامات، اشیا، یا خدمات کو سپانسر یا تصدیق نہیں کرتا۔
  5. کسی بوسٹر کلب یا پیرنٹ تنظیم کے تمام پروگرام اور فنڈز اکٹھے کیے جاتے ہیں لازمی طور پر سکول سے متعلقہ مقاصد پر استعمال کیے جانے چاہیے، جسے سکول پرنسپل اور متعلقہ ایسوسی ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ منظور کریں گے، جسے پالیسی 354 ، "سکول کی سرگرمیوں کے فنڈز" اور ضابطہ 341-1 ، "فنڈز اکٹھے کرنے کی سرگرمیاں" میں بیان کیا گیا ہے۔
  6. سکول عمارتوں، کھیلوں کے میدانوں، یا سکول کی دیگر عمارتوں یا املاک پر کسی قسم کے کام کی بہتری لانے کے لیے اسے سکول پرنسپل کے سامنے جائزے اور فیسیلیٹی سروسز کے ڈائریکٹر سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
  7. پرنسپل صاحبان اس بات کی یقین دہانی کے ذمہ دار ہیں کہ کھیلوں کے پروگراموں، عمارتوں، یا سازوسامان یا فراہم کیے جانے والے تمام فنڈز، اشیا، یا خدمات جو استعمال ہو رہے ہیں، وہ شرائط اور ٹائٹل IX کے مقاصد کے مطابق ہوں سپروائزر برائے ہیلتھ و فزیکل ایجوکیشن، اور کھلاڑیوں سے اس قسم کے تعینات میں مشورہ لیا جا سکتا ہے۔
  8. بوسٹر کلب اور دیگر پیرنٹ تنظیموں کا سکولوں اور دیگر عمارتوں کا استعمال پالیسی 930 ، "سکول عمارتوں کا کمیونٹی کے لیے استعمال" اور PWCS کمیونٹی استعمال کے مینول کے تحت ہو گا۔
  9. منظوری حاصل کرنے کے لیے، تمام بوسٹر کلبوں اور دیگر پیرنٹ تنظیموں کو لازمی طور پر پرنس پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے نام پر عمومی واجبات کی انشورنس پالیسی اور اس کے ملازمین کی اضافی بیمہ برقرار رکھنا چاہیے جو وہ دائرہ کار اور مقدار کی کوریج فراہم کرتا ہے جسے ڈائریکٹر آف رسک منیجمنٹ و سیکیورٹی سروسز نے منظور کیا ہے۔

    پرنسپل صاحبان کسی بوسٹر کلب یا دیگر پیرنٹ تنظیم کو منظور کرنے سے پہلے ایسی انشورنس کا ثبوت ڈائریکٹر برائے رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز کو فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
  10. تمام بوسٹر کلب اور منظور شدہ پیرنٹ تنظیموں کو لازمی طور پر سکول پرنسپل کو اپنے خصوصی قوانین اور دیگر تحریری دستاویزات جمع کرانی چاہیے، ان دستاویزات کے تحت جب ایسے کلب اور تنظیم (تنظیمیں) درج ذیل اصولوں کے تحت کام کرنے پر اتفاق کرتی ہیں:
    1. ایک شفاف اور جمہوری قیادت کا ڈھانچہ؛
    2. کھلی رکنیت کی پالیسیاں جو PWCS سکولوں میں جانے والے طلباء کے تمام والدین یا سرپرستان یا پروگرام، ٹیم، یا غیر نصابی سرگرمی میں شرکت کرنے والوں کو موقع فراہم کرتی ہے۔
    3. پالیسیاں جو ﭘﺭﻭﮔﺭﺍم ﺍﻭﺭ رکنیت ﻣﻳں ﻧﺳﻝ، ﺭﻧﮓ، قومیت، ﻣﺫﮨﺏ، جنس، حمل، ﻋﻣﺭ، ﺳﺎﺑﻕ ﻓﻭﺟﯽ ﮐﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ ﻳﺎ ﻣﻌﺫﻭﺭی ﮐﯽ ﺑﻧﻳﺎﺩ ﭘﺭ ﺍﻣﺗﻳﺎﺯی ﺳﻠﻭک سے منع کرتی ہے۔
    4. فنڈ اکٹھا کرنے کی سرگرمیوں کے ذریعے وصول کردہ تمام فنڈز کے استعمال کا معاہدہ جو پالیسی 352 ، "سکول ایکٹیوٹی فنڈز"، ضابطہ 341-1 ، "فنڈ اکٹھا کرنے کی سرگرمیوں کے رہنما اصول" اور PWCS فنانشل گائیڈ لائن مینول، کے تحت ہو گا، اس میں یہ بھی شامل ہے کہ بوسٹر کلب یا دیگر پیرنٹ تنظیم کا سالانہ آڈٹ کی جائے گا جو ایک آزاد فرد یا ایک آزاد تنظیم کرے گی۔ ایسے آڈٹ کی ایک نقل پرنسپل کو سالانہ فراہم کی جائے گی۔
  11. کمرشل ایڈورٹائزنگ

    منظور شدہ بوسٹر کلبوں اور پیرنٹ تنظیموں کا PWCS کے لیے منفرد مدد کے اعتراف میں، اور ایسی تنظیموں اور سکول سکول ڈویژن کے درمیان خصوصی رشتے کی روشنی میں، پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ نے ایسی منظور شدہ تنطیموں کو PWCS کے منتخب جگہوں میں محدود کمرشل ایڈورٹائزنگ کی اجازت دی ہے جو وہ سکول/ٹیم، کلب کے ناموں، مسکاٹ، اور لوگو کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ PWCS کے منظور شدہ بوسٹر کلب یا پیرنٹ تنظیمیں درج ذیل اصولوں کے تحت کمرشل ایڈورٹائزنگ کریں گی۔
    1. تمام اشتہارات جو کسی بھی طریقے سے PWCS یا PWCS کے سکول، ڈیپارٹمنٹ، پروگرام، ٹیم، کلب، یا غیر نصابی سرگرمی سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں سکول پرنسپل کی پیشگی منظوری درکار ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اگر وہ اشتہار ضابطہ 923-1 ، "کمرشل ایڈورٹائزنگ" کے سیکشن III کے معاہدے کی فراہمی کی توقع کے مطابق ہے۔ کسی تعلیمی سال یا کسی طے شدہ سالوں کے عرصے کے دوران، اگر بوسٹر کلبوں یا دیگر منظور شدہ پیرنٹ تنظیموں کی تمام ایڈورٹائزنگ سے جمع کردہ رقم اگر 15 ہزار ڈالر سے بڑھ جائے، اسے لازمی طور پر میں متعلقہ ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اور ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنس (یا نامزد کردہ) سے منظوری لینی ہو گی، اور ہو سکتا ہے کہ ایڈورٹائزنگ کی تجویز کی نوعیت، سکوپ، اور اطلاق کے لیے اضافی منظوری کی ضرورت ہو۔
    2. اشتہارات سے حاصل کی گئی تمام رقم صرف سکول کے مقاصد کے لیے استعمال ہو گی جسے سکول پرنسپل نے پہلے ہی منظور کیا ہے، اور، اگر قابل اطلاق ہے تو ضابطہ 923-1 کے تحت، ڈائریکٹر آف اور فیسیلیٹی سروسز، سپروائزر برائے ہیلتھ و فزیکل ایجوکیشن، یا ڈویژن سپرنٹنڈنٹ اور پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کے تحت ہے۔
    3. بوسٹر کلبوں اور دیگر پیرنٹ تنظیموں کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ PWCS کی جانب سے کسی اشتہار دینے والے کو خصوصی اشتہاری یا مارکیٹنگ حقوق دیں۔
    4. بوسٹر کلبوں بوسٹر کلبوں اور دیگر پیرنٹ تنظیموں کو یہ اختیار نہیں کہ وہ پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی اجازت کے بغیر PWCS کی کسی عمارت، فیسیلٹی، اس کے جزو یا دیگر اصل یا ذاتی ملکیت کے نام کے حقوق کسی کو دیں یا دینے کا وعدہ کریں۔
    5. بوسٹر کلبوں اور دیگر پیرنٹ تنظیموں کی تمام ایڈورٹائزنگ جو کسی بھی صورت میں پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز سے جڑی ہیں جن میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، سائن بورڈ، سرکلر، پروگرام، پوسٹر، اخبار یا میگزین کے اشتہارات وغیرہ شامل ہیں، ان کو لازمی درج ذیل نمایاں دستبرداری کا حلف نامہ شامل کرنا ہو گا: [بوسٹر کلب یا دیگر پیرنٹ تنظیم کا نام] پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کا پروگرام یا ڈیپارٹمنٹ نہیں ہے، بلکہ ایک آزاد تنظیم ہے جس نے PWCS کے سکولوں، طلباء، ٹیموں، پروگراموں، اور غیر نصابی سرگرمیوں کی معاونت کے لیے اس سے منظوری حاصل کی ہے۔ [بوسٹر کلب یا دیگر پیرنٹ تنظیم کا نام لکھیں] کے اکٹھے کیے گئے تمام فنڈز سکول کے منظور شدہ مقاصد کے لیے ہی استعمال ہونے چاہیے۔
    6. تمام بوسٹر کلب اور دیگر پیرنٹ تنظیمیں جو اشتہارات کے لیے PWCS نیٹ ورک جس میں کسی بھی سکول یا ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ یا شامل ہے، استعمال کرتی ہیں، انہیں لازمی طور پر درج بالا دستربرداری کا حلف نامہ شامل کرنا ہے، اور PWCS ویب سائٹ یا پیج سے کوئی لنک کسی بوسٹر کلب یا دیگر پیرنٹ تنظیم تک جاتا ہے، اس میں لازمی طور پر درج ذیل دستبرداری کا حلف نامہ شامل ہو گا:

      انتباہ! آپ PWCS کی ویب سائٹ چھوڑ رہے ہیں یہ ویب سائٹ PWCS نیٹ ورک سے باہر ایک یا زائد ویب سائٹ سے لنک رکھتے ہیں جو PWCS سے تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی PWCS کے نظریات یا آرا کو ظاہر کرتے ہیں۔ PWCS ایسی ویب سائٹ کے مواد کو کنٹرول نہیں کرتا اور نہ ہی ایسی ویب سائٹ پر موجود پیغامات، اشیا، یا خدمات کو سپانسر یا تصدیق نہیں کرتا۔
    7. قابل اجازت مقامات: بوسٹر کلبوں اور دیگر منظور شدہ پیرنٹ تنظیموں کو ان پروگراموں، فلائر، کیلنڈر، پوسٹر، سائن، بینر، اور دیگر جگہوں پر اشتہار لگانے کی اجازت ہو گی جو عام طور پر PWCS کھیل اور غیر نصابی کلبوں، ٹیموں، اور پروگراموں سے وابستہ ہیں مگر پرنسپل کی اجازت کے ساتھ۔ اس ضابطہ کے کے تحت PWCS اور ڈویژن سے وابستہ نگرانی کے خصوصی تعلقات کی وجہ سے، ایسے بوسٹر کلبوں اور پیرنٹ تنظیموں کو سکول پبلک اعلانات کے نظم میں محدود رسائی دی جا سکتی ہے مگر صرف غیر تعلیمی وقت کے دوران اور سکول سے متعلقہ تقریبات اور پروگراموں کی تشہیر کے مقصد کے لیے۔
    8. ممنوعہ مقامات: بوسٹر کلبوں اور دیگر پیرنٹ تنظیموں کو ان مقامات تک رسائی نہیں ہو سکتی جن میں PWCS انٹرنیٹ یا PWCS سکولوں کی ویب سائٹس اور پیجس شامل ہیں جو سکول، PWCS آفس آف کمیونٹی اینڈ بزنس انگیجمنٹ، اور/یا پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز ایجوکیشن کے لیے مخصوص ہیں۔
  12. PWCS یہ حق رکھتا ہے کہ وہ کمرشل ایڈورٹائزنگ کی مراعات یا کسی بوسٹر بوسٹر کلب یا دیگر پیرنٹ تنظیم کی منظوری کو کالعدم قرار دے جو اس ضابطے یا سکول بورڈ کی دیگر قابل اطلاق پالیسی یا ضابطے کی شرائط کو پورا کرنے میں ناکام ہو یا جو سکول پرنسپل کے کسی معقول ہدایت (ہدایات) پر عمل کرنے میں ناکام ہو۔ پرنسپل کے ایسے فیصلے کے خلاف ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے پاس اپیل کی جا سکتی ہے۔

کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی سروسز کا ایسوسی ایٹ سپرنٹینڈنٹ (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کی نگرانی اور نفاذ کا ذمہ دار ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی سروسز (یا نامزد کردہ) 2019 میں اس ضابطہ کا دوبارہ جائزہ لینے کا ذمہ دار ہے۔