Bookmark - Urdu

صرف پرنٹ کے لیے (PDF)

OMBUDSMAN [احتساب] کا دفتر

والدین، طلباء، اور سکول کمیونٹی کے اراکین پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے اندر اٹھنے والے خدشات، تنازعات، اور مسائل کو حل کرنے کے لیے رضاکارانہ خفیہ، غیر جانبدارانہ، اور غیررسمی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
محتسب درج ذیل بنیادی قدروں کی مطابقت میں کام کرتا ہے:

  •    رازداری
  •    غیر جانبدارانہ
  •    آزادانہ
  •    غیر رسمی

کمیونٹی کے تمام اراکین رضاکارانہ طور پر محتسب کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں اور ان کے ساتھ عزت اور احترام کا سلوک کیا جائے گا۔

محتسب کا کسی اطاعتی ادارے سے الحاق نہیں ہے اور نہ ہی پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے لیے نمائندہ کے طور پر کام کرتا ہے۔

محتسب اعلی

  •    ملاقاتیوں کے خدشات کو سنتا اور وضاحت کرنے میں مدد کرتا ہے؛
  •    ملاقاتیوں کو معلومات فراہم کرتا اور دستیاب اختیارات کے بارے میں بتاتا ہے؛
  •    جیسے مناسب ہو، مسائل کے حل کے لیے تبادلۂ خیالات کی سہولت فراہم کرتا ہے؛
  •    گمنامی کی حفاظت کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے رجحانات اور نمونوں کے بارے میں مواد اکٹھا کرتا ہے؛
  •    سکول بورڈ اور ڈویژن سپرنٹنڈنٹ کو سہ ماہی اور سالانہ رپورٹیں پیش کرنے کے لیے مواد استعمال کرتا ہے جس میں منظم اور انتظامی تبدیلی کے لیے سفارشات شامل ہیں۔

محتسب کا کسی اطاعتی ادارے سے الحاق نہیں ہے اور نہ ہی پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے لیے نمائندہ کے طور پر کام کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ Ombudsman ویب پیج ملاحظہ کریں۔

ملاقات کا وقت لینے کے لیے [email protected] پر ای میل کریں یا 8587-791-703 پر فون کریں۔