Virginia SOL Logo; What you should know about SOLs
  1. کیا اس سال سٹینڈرڈ آف لرننگ(SOL) ٹیسٹ ہوں گے؟
  • جی ہاں، اس سال SOL ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ ہائی سکول میں ٹیسٹنگ پورے تعلیمی سال کے دوران جاری رہی۔ موسم بہار کے SOL کا آغاز 26 اپریل سے ہو گا اور تقریباً تعلیمی سال کے اختتام تک جاری رہے گا۔
  • SOL ٹیسٹ لازمی طور پر رو برو محفوظ ٹیسٹنگ شرائط کے تحت لیے جائیں گے۔
  • ورجینیا کچھ خاص SOL ٹیسٹوں کے لیے متبادل امتحانات کی اجازت دے رہا ہے جو مقامی متبادل امتحانات کہلاتے ہیں جو گریڈ تین کے سائنس، گریڈ تین اور چار کے تاریخ اور سماجی سائنس، گریڈ پانچ کے تحریر نویسی، گریڈ آٹھ کے تحریر نویسی، اور گریڈ آٹھ کے شہریت اور معاشیات کے کورس ورک میں شامل کیے گئے ہیں۔ ان کلاسوں میں مطلوبہ کورس ورک مکمل کر کے، طلباء یہ مطلوبہ امتحانات مکمل کریں گے۔
  • اس وبائی مرض کے وسط میں SOL ٹیسٹ کیوں لیے جا رہے ہیں؟
    • وفاقی حکومت ریاستوں اور سکول ڈویژنوں سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ اس سال طلباء کی پیش رفت پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مجموعی امتحانات جیسے SOL ٹیسٹ لیں۔
    • وفاقی حکومت کا تقاضا ہے کہ طلباء کے گریڈ 3 تا 8 میں اور ایک مرتبہ ہائی سکول میں مطالعہ اور ریاضی، اور گریڈ 5 اور 8 میں اور ایک مرتبہ ہائی سکول میں سائنس کے سالانہ امتحانات لیے جائیں۔
    • ورجینیا کی کچھ اضافی ٹیسٹنگ شرائط ہیں جو زیادہ تر ہائی سکول میں گریجویشن کے لیے ہیں۔ جب طلباء ایک خاص کورس اور اس سے متعلقہ SOL ٹیسٹ پاس کرتے ہیں تو وہ گریجویشن کی طرف ایک "تصدیق شدہ کریڈٹ" حاصل کرتے ہیں۔
    • وبائی مرض کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، ورجینیا نے ممکنہ حد تک ٹیسٹنگ کے وقت کو بڑھا دیا ہے۔ PWCS نے ٹیسٹنگ کے ان لمبے اوقات سے فائدہ اٹھایا ہے اور سکولوں کو اجازت دی ہے کہ وہ رو برو اور ورچوئل دونوں طلباء کے لیے ٹیسٹنگ کے شیڈول میں ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ لچک فراہم کریں۔ سکول ٹرانسپورٹیشن سروسز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ طے شدہ دنوں پر ورچوئل طلباء کو امتحانات کے لیے سکول لا سکیں۔
  • میرا بچہ/بچی ورچوئل تعلیم حاصل کر رہا/رہی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ وہ ٹیسٹ لینے کے لیے سکول جائیں۔ میں کیا کروں؟
    • ورجینیا سکول ڈویژنوں سے توقع کی گئی ہے کہ طلباء ان امتحانات میں شرکت کریں۔ تاہم، اس سال کے منفرد حالات کو دیکھتے ہوئے، ورجینیا محکمۂ تعلیم (VDOE) نے کہا ہے کہ جو والدین نہیں چاہتے کہ ان کے بچے سکول آ کر SOL ٹیسٹ لیں، وہ کووڈ-19 کے خدشات کی وجہ سے ان کی شرکت سے انکار کر سکتے ہیں۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو VDOE استعمال کرتا ہے۔ اگر کوئی خاندان کووڈ-19 سے متعلقہ خدشات کی وجہ سے اپنے بچوں کو SOL ٹیسٹنگ میں شرکت سے انکار کرتا ہے تو ان کے بچے کے سکور رپورٹ پر اس مخصوص ٹیسٹ کے لیے "کوئی سکور" نہیں لکھا جائے گا۔ تاہم، اس طالبعلم/طالبہ کے اس کورس کے حتمی گریڈ پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
    • کسی انکار کی نیت کی صورت میں آپ کو اپنے بچہ/بچی کے سکول سے رابطہ کرنا چاہیے۔
  • میں نے SOL ٹیسٹ کے متبادل کے بارے میں سنا ہے جو گھر سے لیا جا سکتا ہے۔ وہ کیا ہے؟
    • ریاست کے سپرنٹنڈنٹ کے میمو نمبر 21-053 کے تحت، ورجینیا نے ورجینیا ریموٹ سٹوڈنٹ پرا گریس ٹیسٹ تیار کیے ہیں۔ یہ امتحانات گریڈ 3 تا 8 کے مطالعہ اور ریاضی اور گریڈ 5 اور 8 کے سائنس کے لیے دستیاب ہیں۔ میمو کے مطابق، "یہ امتحانات ان طلباء کے لیے ہیں جنہوں نے اپنی تمام تدریس گھر بیٹھے حاصل کی ہے اور جن کے والدین نے انہیں سکول آ کر SOL ٹیسٹ لینے کی اجازت سے انکار کیا ہے"۔
    • اگر اس سال، گریڈ 3 تا 8 کا طالبعلم/طالبہ اپنی تمام تدریس گھر بیٹھے حاصل کر رہا/رہی ہے اور ان کے گھر والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا بچہ/بچی کووڈ-19 کے خدشات کی وجہ سے ان کا بچہ/بچی SOL ٹیسٹنگ میں شرکت نہیں کرے گا/گی، تو ان طلباء کو ورجینیا ریموٹ سٹوڈنٹ پروگریس ٹیسٹ میں شرکت کے لیے شیڈول کیا جائے گا۔
    • ورجینیا ریموٹ سٹوڈنٹ پروگریس ٹیسٹ کے نتائج کو طالبعلم/طالبہ کی کامیابی کے اشارے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور ان مضامین کی شناخت کے لیے جن میں طلباء کو اضافی تدریس کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
    • ورجینیا ریموٹ سٹوڈنٹ پروگریس ٹیسٹ کے نتائج، سکول کے SOL پاس کی شرح کا حصہ نہیں ہوں گے اور کسی وفاقی احتساب میں شامل نہیں ہوں گے یا سکولوں کے لیے ریاست کی پیش رفت کا حصہ نہیں ہوں گے۔
  • میں ہائی سکول طالبعلم/طالبہ کا والد یا والدہ ہوں جسے گریجویشن کی شرائط کے لیے SOL ٹیسٹوں کی ضرورت ہے۔ اگر میرا بچہ/بچی اس موسم بہار میں SOL ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرتا تو کیا ہو گا؟
    • اساتذہ طلباء کو مطلع کریں گے جب ایک مخصوص کلاس میں درکار SOL ٹیسٹ کی ضرورت ہو گی۔
    • وہ طلباء جنہیں تصدیق شدہ کریڈٹ کے لیے ایک SOL ٹیسٹ پر مطلوبہ سکور کی ضرورت ہے اور انہوں نے اس موسم بہار میں SOL ٹیسٹ نہیں لیا تو انہیں 2021 کے موسم خزاں یا 2022 کے موسم بہار میں کوئی بھی لازمی ٹیسٹ لینے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
    • پچھلے تعلیمی سال میں، ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن نے ایک چھوٹ کی منظوری دی تھی جس کے مطابق اگر طلباء SOL ٹیسٹ والا کورس پاس کر لیتے ہیں تو انہیں اس کورس کے لیے تصدیق شدہ کریڈٹ حاصل کرنے کے لیے ٹیسٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، 21-2020 کے تعلیمی سال کے لیے ایسی کوئی چھوٹ نہیں ہے۔
    • دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کا ایک ویب پیج ہے جس میں ہر گریجویٹ ہونے والی کلاسوں کے طلباء کے لیے گریجویشن کی شرائط کی تفصیلات موجود ہیں۔
    • اگر آپ ایک سینیئر کے والد یا والدہ ہیں اور آپ کے اپنے بچہ/بچی اور ان کی گریجویشن کی شرائط کے بارے میں سوالات ہیں تو آپ کو اپنے بچہ/بچی کے کونسلر سے رابطہ کرنا چاہیے۔
  • اگر میں ان ٹیسٹوں کے بارے میں سوالات پوچھنا چاہتا ہوں جو میرے بچہ/بچی نے لینے ہیں تو میں کیا کروں؟
    • والدین کو انفرادی سوالات کے لیے، پہلے اپنے بچہ/بچی کے استاد/استانی یا کونسلر سے رابطہ کرنا چاہیے۔
    • SOL کے عمومی سوالات کے لیے، والدین ٹیسٹنگ آفس سے 8308-791-703 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔