اہم اعلان
والدین/سرپرستوں کو پیرنٹ ویو میں سٹوڈنٹ کی معلومات تک رسائی حاصل کرنے سے پہلے بیک ٹو سکول پیکٹ مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ بیک ٹو سکول پیکٹ منگل، 6 اگست، 2024 سے دستیاب ہو گا۔
والدین/سرپرستوں کو پیرنٹ ویو میں سٹوڈنٹ کی معلومات تک رسائی حاصل کرنے سے پہلے بیک ٹو سکول پیکٹ مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ بیک ٹو سکول پیکٹ منگل، 6 اگست، 2024 سے دستیاب ہو گا۔
تعلیمی سال 25-2024 میں آپ کا خیر مقدم!
تعطیلات اور دیگر دنوں کی چھٹیاں
ہر سٹوڈنٹ، ہر دن
سالانہ بیک ٹو سکول پیکٹ، جہاں والدین/سرپرست ہنگامی کارڈز کا جائزہ لے سکتے ہیں، رابطے کی معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں اور سالانہ پالیسی کے جائزے اور اعترافات مکمل کر سکتے ہیں، اب پیرنٹ ویو میں منگل، 6 اگست، 2024 سے دستیاب ہیں۔ تمام خاندانوں کو بیک ٹو سکول پیکٹ جمعہ، 13 ستمبر، 2024 تک مکمل کرنا چاہیے۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات سکول کے عملے کو اس تعلیمی سال میں آپ کے بچے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے قابل بنائیں گی۔
اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے یا آپ کے پاس فعال پیرنٹ ویو اکاؤنٹ نہیں ہے تو براہ مہربانی اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں۔
ابتدائی بس شیڈول پیر، 12 اگست، 2024 تک پیرنٹ ویو اور سٹوڈنٹ ویو میں دیکھنے کے لئے دستیاب ہوں گے۔ خصوصی تعلیم اور Independence غیر روایتی سکول کے طلباء کے لئے شیڈول 12 اگست کے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔
سٹوڈنٹ کے داخلے کی وجہ سے تعلیمی سال کے آغاز میں بس روٹ کی معلومات تبدیل ہو سکتی ہیں، اور پیرنٹ ویو/سٹوڈنٹ ویو والدین اور طلباء کو بس کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ والدین/سرپرستوں کی تبدیلیوں پر نظر رکھنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
بس کا شیڈول والدین/سرپرستوں کو ای میل نہیں کیا جائے گا اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے، ہم اپنی ویب سائٹ پر بس کے راستوں کو شائع نہیں کریں گے۔
Here Comes the Bus app یعنی بس آنے کے بارے میں معلومات اور Bus Delays webpage یعنی بس دیر سے آنے کی صورت میں معلومات فراہم کرنے والا ویب پیج بس ٹرانسپورٹیشن پر فوری اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے۔
ہر سکول کے لحاظ سے ٹرانسپورٹیشن کی رابطہ فہرست ملاحظہ کریں
کنڈرگارٹن طلباء کو بس سٹاپ تک اور بس سٹاپ سے لازمی طور پر پیرنٹ، سرپرست یا دیگر نامزد کردہ فرد کے ساتھ رہنا اور آنا جانا چاہیے۔ کنڈرگارٹن کے تمام والدین/سرپرستان کو لازمی طور پر کنڈرگارٹن اجازت نامے کا فارم مکمل کرنا چاہیے اور اپنے بچے کے سکول کو مکمل شدہ فارم واپس بھجوانا چاہیے۔ آپ کے بچے کو صرف بااختیار فرد (افراد) کے ساتھ جانے کی اجازت ہو گی جو درج ذیل ہیں:
آپ کے بچہ/بچی کو سکول واپس لے جائیں گے اگر بس سٹاپ پر کوئی بااختیار فرد نہیں ہو گا یا نامزد فرد کے پاس قانونی سرکاری/ریاستی شناختی کارڈ نہیں ہو گا۔
2024-25 کے تعلیمی سال کے لئے بیل شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
68 سکولوں کے تمام طلباء کمیونٹی اہلیت کے پروگرام کے حصے کے طور پر، 25-2024 تعلیمی سال کے دوران مفت ناشتہ اور دوپہر کا کھانا وصول کریں گے۔ اس سال چوبیس سکول اس پروگرام میں شامل ہوئے ہیں۔
لا کارٹے سنیکس کی قیمت ملاحظہ کریں۔
مفت اور کم قیمت کھانوں کے لیے درخواستیں، جو خاندانوں کو درکار دیگر خدمات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، ان تک ذیل کے لنکس کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
PWCS ناشتہ اور دوپہر کا کھانا پیش کرتا ہے۔ ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کا مینو ملاحظہ کریں۔ آپ ہر مہینے ای میل کے ذریعے مینو حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ کھانے کی قیمتیں اور غذائیت/ الرجی کی معلومات فوڈ اینڈ نیوٹریشن ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
طلباء کے کھانے کے اکاؤنٹس میں فنڈز کئی طریقوں سے شامل کیے جا سکتے ہیں۔ آپ سکول کو چیک بھیج سکتے ہیں، MySchoolBucks کے ذریعہ اپنے بچے کے اکاؤنٹ کو آن لائن فنڈ بھیج سکتے ہیں یا آپ کا بچہ نقد ادائیگی کر سکتا ہے۔ سٹوڈنٹ کے کھانے کے اکاؤنٹ میں فنڈز شامل کرنے۔کے بارے میں پڑھیں۔
سٹوڈنٹ ہیلتھ سروسز کی ویب سائٹ میں درج ذیل سے متعلق اہم وسائل اور معلومات موجود ہیں:
پیرنٹ ویو ایک ایسا آلہ ہے جو والدین اور سرپرستوں کو ان کے بچوں کے گریڈ، حاضری کی معلومات، اور بہت کچھ تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔ والدین اور سرپرست پیرنٹ ویو میں رابطے کی معلومات کو اپ ڈیٹس کر سکتے ہیں، حاضری کی جانچ کر سکتے ہیں ، اور شیڈولنگ کے وقت کے دوران کورس کی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
والدین کو اس ایکٹیویشن کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے پیرنٹ ویو اکاؤنٹ کے لئے درخواست دینی ہو گی جو سکول میں موجود ریکارڈ والے ای میل اکاؤنٹ پر ای میل کے ذریعہ بھیجی جائے گا۔ اکاؤنٹ بناتے وقت، والدین اپنا یوزرنیم اور پاس ورڈ منتخب کریں گے اور پیرنٹ ویو لاگ ان پیج سے مزید اختیارات/پاس ورڈ بھول گئے کا استعمال کرتے ہوئے اس پاس ورڈ کو سیٹ کر سکتے ہیں۔
پیرنٹ ویو تک ویب براؤزر کے ذریعے یا ایپ سٹور اور گوگل پلے سٹودمیں دستیاب آپ کے فون یا ٹیبلٹ کے لئے ایپ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
نوٹ کریں کہ ایپ ورژن میں فعالیت محدود ہے لہذا جب ممکن ہو تو ویب ورژن استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
کینوس تمام طلباء کے لئے سیکھنے کے انتظام کا نظام ہے۔
والدین اور سرپرستوں کے پاس ایک کینوس اکاؤنٹ ہو گا جو ان کے بچے یا متعدد بچوں کے اکاؤنٹ سے منسلک ہو گا جو انہیں کورس کا ڈیٹا، طلباء کے گریڈ، اسائنمنٹس، تقریبات اور کورس کے تعامل تک رسائی فراہم کرے گا۔ والدین/سرپرست اکاؤنٹ بنانے کے لئے (جسے آبزرور اکاؤنٹ کہا جاتا ہے)، آپ کو اپنے بچے کے لئے پیئر کوڈ کی ضرورت ہے۔
پیئرنگ کوڈ حاصل کرنے اور کینوس آبزرور رول اکاؤنٹ بنانے کے بارے میں معلومات PWCS کینوس اور زوم ویب پیج پر مل سکتی ہیں۔
ایک بار جب آپ کا اکاؤنٹ بن جاتا ہے تو دوسرے بچوں کے لئے اضافی پیئرنگ کوڈ آپ کے اکاؤنٹ میں شامل کیے جا سکتے ہیں تاکہ آپ ایک ہی کینوس آبزرور اکاؤنٹ سے اپنے تمام بچوں کے لئے کینوس کلاس رومز تک رسائی حاصل کر سکیں۔
نوٹ: والدین کو PWCS زوم اکاؤنٹس فراہم نہیں کیے جائیں گے۔
اگر والدین یا طلباء کو کینوس کے استعمال سے متعلق مسائل درپیش ہیں تو براہ مہربانی مدد اور مسائل کے حل کے لئے اپنے سکول یا اساتذہ سے رابطہ کریں۔
پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک اسکولوں کے طلباء اور ملازمین کے والدین اور سرپرست خود بخود فون ، ٹیکسٹ اور ای میل پیغامات کے لئے پی ڈبلیو سی ایس نوٹیفکیشن سروس میں داخل ہوجاتے ہیں۔ PWCS کے سینٹر آفس اور سکول اس سسٹم کو سکول دیر سے کھلنے اور بند ہونے کی معلومات، ہنگامی صورتحال میں پیغامات، اور حاضری، کھانے کے اکاؤنٹ بیلنس، اور سکول کی طرف سے پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ براہ مہربانی ہمیں ان سبسکرائب یا بلاک نہ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کو اپنے بچے کے سکول سے بروقت معلومات حاصل ہوں۔
اگر آپ کو اپنے سکول یا PWCS سے ای میلز موصول نہیں ہو رہی تو براہ مہربانی اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں کہ کہیں آپ نے غیر ارادی طور پر ہمیں بلاک یا ان سبسکرائب تو نہیں کر دیا۔
Facebook @PWCSnews
Instagram @PWCSnews
TikTok @PWCSnews
Twitter @PWCSnews
YouTube
PWCS سے رابطے کے بارے میں اضافی معلومات کے لئے جڑے رہیں کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔
ورجینیا کے قانون کے مطابق سکول میں حاضری کی لازمی عمر کے تمام بچے ہر روز سکول جائیں گے الّا یہ کہ سکول بورڈ کی پالیسی یا ورجینیا کے قانون کے ذریعہ کچھ اور نہ کہا جائے۔ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے باقاعدگی سے سکول حاضر ہوں۔ والدین کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ سکول کے حاضری افسران کو حاضری کے تقاضے لاگو کرنے اور ضرورت پڑنے پر سٹوڈنٹ اور/یا والدین کو قانونی کاروائی کے لیے عدالت میں پیش کرنے کا اختیار ہے۔
حاضری، غیر حاضری، عذر اور تاخیر سے حاضری (ضابطہ 1-724)
بیک ٹو سکول پیکٹ مکمل کرتے وقت آپ سے یہ تسلیم کرنے کے لئے کہا جائے گا کہ آپ نے PWCS حاضری کی پالیسی پڑھ لی ہے۔
اس بارے میں جانیں کہ کب بچوں کو سکول کی بجائے گھر رکھنا چاہیے
ہماری سکول ڈویژن میں طلباء اور بالغان کی کامیابی کی طرف رہنمائی کے لیے ضابطہ اخلاق میں اہم معلومات شامل ہیں۔ والدین اور سرپرستوں کے لیے پالیسیوں، ذمہ داریوں، توقعات اور اصولوں کو سمجھنا اور طلباء کے لیے ان کی اہمیت پر زور دینا بہت ضروری ہے۔ ﺁپ ﮐﮯ ﺗﻌﺎﻭﻥ ﺳﮯ، ﮨﻡ ﺗﻣﺎﻡ ﺳﮑﻭﻟﻭں ﻣﻳں ﻣﺣﻔﻭﻅ ﺍﻭﺭ ﻣﺛﺑﺕ ﺗﻌﻠﻳﻣﯽ ﻣﺎﺣﻭﻝ ﮐﻭ ﻳﻘﻳﻧﯽ ﺑﻧﺎ ﺳﮑﺗﮯ ﮨﻳں۔
ہر سٹوڈنٹ کے پیرنٹ یا سرپرست کو قانون (ورجینیا کوڈ 3. 279-22.1§) کے مطابق ضابطۂ اخلاق کے مواد کے بارے میں اس کی آگاہی کو تسلیم کرنا ہو گا۔ آپ سے یہ تسلیم کرنے کے لیے کہا جائے گا کہ آپ نے پیرنٹ ویو میں بیک ٹو سکول پیکٹ کو مکمل کرتے وقت PWCS ضابطۂ اخلاق کو پڑھ لیا ہے۔
PWCS کے طلباء اور سٹاف کی صحت، تحفظ، اور حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے، اور ہمارے تدریسی ماحول کو بہتر بناتے ہوئے، PWCS کے مواقعوں اور مشکلات سے نمٹنے کے لیے "اصولوں کا راستہ" کو استعمال کریں۔
ایک بار جب آپ بیک ٹو سکول پیکٹ مکمل کر لیتے ہیں تو ، آپ کو دیگر فارم اور دستاویزات کا جائزہ لینا چاہیے جو آپ کو اپنے بچے کے سکول میں مکمل کرنے اور جمع کرانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
آپ کو اپنے ہمارے ہیلتھ ویب پیج پر اپنے بچے کی طبی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے تمام ضروری فارم اور رہنمائی مل جائے گی۔ کسی بھی سٹوڈنٹ کو اجازت کے مناسب فارم مکمل کیے بغیر دوا نہیں دی جائے گی اور اسے فائل میں بھی درج ہونا چاہیے۔ دوا اجازت نامے کے مکمل فارم کے ساتھ ایک نئے، سیل شدہ کنٹینر میں فراہم کی جانی چاہیے۔ طلباء سکول تک اور سکول سے ادویات لا اور لے جا نہیں سکتے ہیں۔ PWCS کے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والی کوئی بھی دوا آپ کے بچے کو نہیں دی جائے گی۔