Recovery Plan - Urdu

پرنٹ کرنے کے لیے PDF

آغاز برائےکامیاب مستقبل

بحالی، بہتری، اور دوبارہ شمولیت

تصویر

PWCS کا سکولوں میں جامع تعلیمی، سماجی-جذباتی، اور ذہنی صحت میں مدد فراہم کرنے کے ذریعے بحالی، بہتری اور دوبارہ شمولیت کا منصوبہ۔

 


 

اہم خلاصہ

امریکن ریسکیو پلان ایکٹ برائے 2021 (ARPA) نامکمل تدریس کو مکمل کرنے کی کوششوں میں مدد کے لیے سکول سسٹم کو اضافی فنڈ فراہم کر رہا ہے۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) ARPA فنڈنگ میں تقریبا 88 ملین ڈالر کے ساتھ ساتھ ٹائٹل 6B ARPA فنڈنگ میں تقریبا 4.8 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا اہل ہے۔ ڈویژن سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ ان فنڈ کو حاصل کرنے کا اہل ہونے کے لیے 1 ستمبر، 2021 تک ورجینیا محکمۂ تعلیم کو درخواست جمع کرائیں۔ یہ قانون مقامی تعلیمی ایجنسی (LEA) سے تقاضا بھی کرتا ہے کہ وہ ARPA سے حاصل کیے گئے فارمولا فنڈ سے کم از کم 20 فیصد ضائع ہونے والی تعلیم/نامکمل تدریس سے نمٹنے کے لیے استعمال کرے۔ PWCS نے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے جو PWCS کے فارمولا فنڈز کا تقریبا 78 فیصد تعلیم کے نقصان/نامکمل تعلیم کے لیے، یا PWCS کو دستیاب کل رقم کا تقریبا 72 ملین ڈالر استعمال ہو گا۔

 

ARPA فنڈنگ نامکمل تدریس سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر درج ذیل وسائل، خدمت اور معاونت کے شعبوں پر خرچ ہو گی:

1. تعلیمی اور ذہنی صحت ذہنی صحت کی ضروریات کی مدد کے لیے اضافی انسانی وسائل

2. اضافی مواد اور مشترکہ جانچیں جو شناخت کردہ تعلیمی شعبوں کے ساتھ ساتھ سماجی-جذباتی تدریسی میں سخت، تیز رفتار، اور معیار پر مبنی تدریس کے مطابق مدد کریں گی۔

3. تحقیق پر مبنی بہترین طریقوں پر خصوصی پیشہ ورانہ تدریس جو طلباء کو ذہنی صحت کی رکاوٹوں پر قابو پانے اور تیز رفتار تعلیمی تدریس کو بڑھانے میں مدد کرے

اس تحقیق کو دیکھتے ہوئے جس نے کووڈ-19 کی عدم مساوات اور ہمارے سب سے زیادہ ضرورت مند متعلمین اور طلباء کی آبادی پر اثرات کو اجاگر کیا، PWCS نے وسائل کی تقسیم کے عمل کو ڈیزائن کیا ہے جو ہمارے ایڈوانس متعلمین سمیت تمام طلباء کی مخصوص تعلیمی اور سماجی/جذباتی ضروریات کو پورا کرنے اور/یا اس سے آگے بڑھنے کے لیے اضافی وسائل، مدد، اور خدمات فراہم کرے گا۔ اس عمل میں طلباء کے ان گروپوں پر توجہ شامل ہے جو وبائی مرض کی وجہ سے مختلف طریقوں سے متاثر ہوئے جن مین معذور طلباء، انگریزی سیکھنے والے(EL)، اور معاشی طور پر پسماندہ طلباء شامل ہیں۔

نامکمل تدریس سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے استعمال کیے گئے فنڈز کے علاوہ، ہم نے ARPA فنڈنگ کو سمر سکول کے اساتذہ کو بھرتی کرنے کے لیے استعمال کیا ہے، اس طرح ہمارے طلباء کو سمر سکول کے مواقع فراہم کیے گئے جن میں معذور طلباء اور ہمارے انگریزی سیکھنے والے طلباء کی تدریس پر توجہ کے لیے سکول کا توسیعی سال(ESY) شامل ہے۔ ڈویژن تمام لیول پر صرف ورچوئل تدریس حاصل کرنے والے طلباء کے ورچوئل پروگرامنگ کے لیے ARPA فنڈنگ کا تقریبا 11.3 ملین ڈالر استعمال کرے گی۔

 


 

پس منظر

مارچ 2020 ، سے، طلباء، اہل عزیز طلباء، اہل خانہ، ملازمین اور ہماری پوری کمیونٹی کووڈ-19 وبائی مرض سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ صحت کے بحران کے علاوہ، وبائی مرض اپنے ساتھ غیر متوقع سکولوں کی بندش، خاندانوں پر تعلیمی بوجھ، انسانی تنہائی، معاشی چیلنج، ذہنی صحت سے متعلق پریشانیاں، اور بہت سی دوسری پیچیدگیاں لایا جس نے خاندانوں کی بہبود، ہمارے سکول ڈویژن کے کام، اور طلباء کے تدریسی ترقی کو نقصان پہنچایا۔ ان عوامل نے آخرکار طلباء کی کارکردگی اور مواقع دونوں کے خلا میں اضافہ کیا۔

2021-22 کے تعلیمی سال کی تیاری، اور طلباء پر وبائی مرض کے منفی اور تعلیمی اور ذہنی صحت غیر مساوی اثرات کے جواب میں، (PWCS) ہماری درج ذیل کوششوں کو بڑھانے کے لیے پر عزم ہے: اعلی درجے کی سخت معیاری نصاب کے وسائل تک مساوی رسائی فراہم کرنا اور تحقیقات پر مبنی بہترین طریقوں اور سماجی-جذباتی مدد کی ڈویژن کی سطح پر مسلسل عمل درآمدگی کی پیشکش کرنا۔

PWCS ان فنڈز کے ذریعے طلباء اور سکولوں کی مدد کے منصوبے کی تیاری کے لیے کمیونٹی کی رائے مانگ رہا ہے، جو ایک سروے اور دو پبلک میٹنگ کے ذریعے ہو گی جو 15 اور 18 جون کو منعقد ہوں گی۔ 9200 سے زائد لوگوں نے سروے مکمل کیا اور درج ذیل موضوعات کی نشاندہی کی گئی۔

  • طالبعلم/طالبہ کی سماجی-جذباتی ضروریات اور طلباء اور سٹاف کی ذہنی صحت کی ضروریات پر توجہ؛
  • خطرے سے دوچار طلباء کی آبادی کے لیے مدد؛ اور
  • متعلقہ، ذریعے ثبوت کی بنیاد پر مداخلتیں فراہم کرنا اور توسیعی تدریسی پروگرام (سکول اوقات سے پہلے اور بعد میں، وغیرہ)

موجودہ تعلیمی تحقیق سے اخذ کردہ بہترین طریقوں کو ہماری کمیونٹی کے سیاق و سباق کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ طلباء کی انفرادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان ترجیحات کے برابر رکھا جا سکے، اور یہ اضافی وفاقی وسائل کی مساوی تقسیم کے ذریعے ہو گا جو طلباء کی تدریس میں بہتری کے لیے کام آئیں گے، جیسے جیسے ہم رو برو تدریس کے ساتھ بحالی، دوبارہ تعلق اور دوبارہ شمولیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 


 

مقصد

یہ منصوبہ نامکمل تدریس پر بات کرتا ہے اور کووڈ-19 کے اثرات، سکولوں کی بندش، اور ہمارے انتہائی ضرورت والے متعلمین پر خصوصی توجہ کے ساتھ ہمارے طلباء پر ورچوئل تدریس کے بوجھ کی پیمائش کے لیے ہماری کوششوں کو اکٹھا کرتا ہے۔ بیان کی گئی حکمت عملیاں بحالی، بہتری، اور دوبارہ شمولیت کے لیے ڈویژن کے مجموعی نقطۂ نظر کے اہم حصے کے طور پر کام کریں گی جو سکولوں میں جامع تعلیمی، سماجی-جذباتی، اور ذہنی صحت کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

گلوب

طلباء پر کووڈ-19 کے عالمی اور قومی اثرات

اگرچہ امریکہ میں کووڈ-19 سکولوں کی بندش غیر متوقع تھی، پھر بھی تحقیق کے کئی ادارے میں جن کی بنیاد پر PWCS طلباء کی تدریس پر توسیعی بندش کے اثرات کی توقع کر سکتا ہے۔ اس دوران کہ ماہرین تعلیم اور دیگر ابھی تک کووڈ-19 کے وبائی مرض کے K تا 12 اور سیکنڈری تعلیم پر اثرات کا تعین کر رہے ہیں، بہت سی قومی اور بین الاقوامی مطالعات نے طلباء کی تدریس اور کامیابی کے ساتھ ساتھ طلباء کی سماجی اور جذباتی بہبود پر نمایاں منفی اثرات بیان کیے ہیں۔

McKinsey اینڈ کمیپنی (2021)کی ایک حالیہ سٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ طلباء کی اوسط پانچ سے نو مہینے کی نامکمل تدریس ہے جس پر توجہ دینی ضروری ہے۔ سٹڈی سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ دیگر نسلی گروہ وبائی مرض اور نامکمل تدریس سے بہت زیادہ حد تک متاثر ہوئے ہیں۔ مزید برآں، قومی اور ریاستی ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ انگریزی متعلمین، معذور طلباء، معاشی طور پر پسماندہ طلباء وبائی مرض اور سکولوں کی بندش سے غیر متناسب طریقے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان معلومات اور تاریخی تدریسی رجحانات کے بنیاد پر کہ کیسے سکول سے باہر کا وقت تدریس پر اثرانداز ہوتا ہے، ہم نے ڈیٹا کے ان رجحانات اور طلباء کے حاصل ہونے والی تدریس کے تعلقات پر غور کیا ہے، اسے ایک عمومی تعلیمی سال کی نسبت میں پڑھنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔

ریاضی سے متعلقہ قومی رجحانات سے متعلق معلومات وضاحت کرتی ہے کہ کیسے طلباء کی پیش گوئی کیسے کی جاتی ہے جو دکھاتی ہے کہ پچھلے سال سے معمولی تدریسی نتائج حاصل ہوئے جو عمومی نتائج کے 50 فیصد سے کم تھے۔ جب وبائی مرض کم ہو گا، طلباء کم کارکردگی کے ساتھ واپس آئیں گے جس پر توجہ دینی ضروری ہے۔ وہ اس بارے میں بھی پریشان ہیں کہ اعلی اور کم درجے کی کارکردگی والے طلباء میں فرق بڑھا جائے گا (Soland, 2020)۔ ان خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، PWCS نے دستیاب رسمی اور غیر رسمی ڈویژن ڈیٹا کی جانچ کی ہے تاکہ ہماری کوششوں اور طلباء کے لیے درکار مدد سے مطلع کرنا ہے۔ تدریس کے ٹولز جیسے MasteryConnect اور Lexia کے ساتھ ساتھ آن لائن تدریسی پلیٹ فارم سے انتظامی ڈیٹا، اساتذہ اور معاون سٹاف کو تدریسی ڈیٹا کے ساتھ اس قابل کرے گا کہ وہ ان قابل شناخت طلباء کی مدد کر سکیں جو تدریس سے الگ ہو چکے ہیں اور/یا جن کا تدریس مکمل طور پر چھوڑنے کا خطرہ ہے (Hill & Loeb, 2020)۔

America's Promise Alliance کے وبائی مرض کے دوران کیے گئے سروے سے پتہ چلا کہ ہر چار نوجوانوں میں سے ایک سے زیادہ نے پریشانی، غم، افسردگی، اور اپنے آپ میں اعتماد میں کمی کی وجہ سے نیند میں کمی رپورٹ کی۔ سروے کے شرکا نے بیان کیا کہ آن لائن تدریس کے دوران انہیں اپنے اساتذہ اور سکول کے دیگر سٹاف کے ساتھ زیادہ تعلق محسوس نہیں ہوا۔ یہ معلومات بیماری کو کنٹرول کرنے اور بچاؤ کے سینٹر (CDC) کے نتائج کی تصدیق کرتی ہے کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ذہنی صحت کی وجوہات کی بنا پر جانے کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ 2019 کے مقابلے میں، یہ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ذہنی صحت سے متعلق مسائل کی وجہ سے ہسپتال جانے کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے جو 5 سے 11 سال کے بچوں میں 24 فیصد اور 12 سے 17 سال کے بچوں میں 31 فیصد ہے۔ PWCS اس معلومات کو زیر غور رکھتا ہے جو اس بڑھتے ہوئے اجماع کے تعلق میں دستیاب ہے کہ موسم بہار 2020 میں سکولوں کی بندش اور جاری وبائی مرض کی صورتحال نے طلباء کی تدریس پر منفی اثرات ڈالے ہیں (Kuhfeld et. Al, 2020).

 

گلوب

پرنس ولیئم کاؤنٹی میں کووڈ-19 کے اثرات پر ردعمل

دستیاب سٹوڈنٹ کی بنیاد پر، ڈویژن نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جو تازہ ترین شناخت کردہ تحقیق کی بنیاد پر مبنی حکمت عملیوں کو استعمال کرتے ہوئے نامکمل تدریس سے نمٹے گا، جیسے اضافی پڑھائی ، توسیعی تدریسی وقت، تیز رفتار تدریس، تہہ در تہہ نصاب، اور تازہ ترین یونٹ رہنمائی جس میں ضروری پہلے سے لازمی معلوم علم اور مہارتیں شامل ہیں جن کی ترجیحی نامکمل تدریس کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔

PWCS نے ان بنیادی اقدار کی نشاندہی کی ہے جو ہمارے منصوبے کی رہنمائی کریں گی:

  • بہترین تدریسی طریقے جو PWCS میں تمام طلباء کے لیے تعلیمی کامیابی کا نتیجہ ہوں گے؛
  • خدمات کی سالمیت، تدریسی عمل، مطلوبہ امداد، اور منصوبے کی مؤثریت پر نظر؛
  • سکولوں کو فراہم کی جانے والی فنڈنگ، امداد اور انسانی وسائل کی مساوی تقسیم

ڈویژن تجویز پیش کر رہا ہے کہ 2021-22 کے تعلیمی سال کے لیے ابتدائی اور بہترین تدریسی ماڈل ہفتے میں پانچ دن رو برو تدریس ہے۔ ڈویژن صرے ورچوئل ماڈل بھی پیش کر رہا ہے اور غیر روایتی پروگرام بھی پیش کرنا جاری رکھے گا تاکہ انفرادی طلباء کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

PWCS نے ترجیحی تعلیمی شعبوں کی شناخت کی ہے جو مارچ 2020 سے تدریس پر اثرات کے بہترین طریقوں کی بنیاد پر ہیں۔

  • ریاضی؛
  • ابتدائی عمر کی خواندگی؛
  • انگریزی فنون زبان؛
  • سائنس؛
  • معذور طلباء کے لیے تعلیمی، سماجی، اور رابطے میں ترقی؛
  • انگریزی متعلمین کے لیے تعلیمی اور سماجی زبان کی ترقی؛
  • تمام مضامین میں تعلیمی کارکردگی اور گریڈ؛
  • سماجی اور جذباتی، اور ذہنی صحت

ڈویژن نے دستیاب سماجی-جذباتی اور ذہنی صحت کے ڈیٹا کی بھی جانچ کی ہے تاکہ ذہنی بہبود پر اثرات کا جائزہ لیا جا سکے اور ایک کامیاب سال کو یقینی بنانے کے لیے تمام طلباء اور سٹاف کے لیے درکار امداد اور خدمات کا تعین کیا جا سکے۔

مختصر یہ کہ، PWCS کے نتائج طلباء کی کامیابی، شمولیت، اور ذہنی بہبود پر وبائی مرض سے متعلق واضح منفی اثرات ظاہر کرتے ہیں ان اہم منفی اثرات میں بڑھتے ہوئے تدریسی اور مواقعوں کے فرق شامل ہیں جو ان طلباء کے گروپوں میں زیادہ ہیں جن میں طلباء کے ترجیح گروپ پر مخلتف اثرات ہیں جن میں معاشی طور پر پسماندہ، انگریزی متعلمین، اور معذور طلباء شامل ہیں۔

 

  1. تدریس پر توجہ

    PWCS ماہرین تعلیم کے علم اور مہارتوں کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے پر عزم ہے تاکہ طلباء کی مدد کی جا سکے؛ ان کی شمولیت کو بڑھایا جاغے جو ان کی اپنی تدریس سے تعلق رکھتی ہے۔ تدریس پر توجہ مرکوز کر کے، PWCS کے طلباء کو چیلنجنگ مواد تک رسائی حاصل ہو گی اور اس کا مقابلہ کر سکیں گے۔

    فنڈنگ کا عزم:

    • تمام سکولوں کو انگریزی فنون زبان (ELA) کی کتابیں اور بنیادی سامان فراہم کرنا
    • انکوئری کی بنیاد پر سائنسی تدریس کی مدد کے لیے تمام سکولوں کو ذاتی سائنس، تجربے، وسائل، اور مواد فراہم کیا جائے گا۔
    • تمام سکولوں کو پیشہ وارانہ تعلیم کے لیے تدریسی راؤنڈ فراہم کرنا
    • توجہ اور ترجیحی سکولوں کے لیے ہر 500 طلباء کے لیے ایک ٹیچر اسسٹنٹ
    • نشادہی کرنے والے ترجیحی سکولوں کے لیے ہر سکول میں ریاضی کا ایک خصوصی معاون سٹاف
  2. سخت، اعلی معیار کے ثقافتی متعلقہ نصاب تک مساوی رسائی

    PWCS ماہرین تعلیم کو اعلی درجے کا نصابی فریم ورک، وسائل، اور منصوبہ بندی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے جو بہترین طریقوں اور تعاون پر مبنی ہیں۔ سکول منصوبہ بندی پر توجہ دیں گے جس میں تدریسی مواد شامل ہے جو ریاست کے معیارات کے مطابق ہوں گے۔

    فنڈنگ کا عزم:

    • کینوس میں موجود نصابی یونٹ طلباء کی تدریسی ضروریات، پس منظر اور دلچسپیوں (بشمول ٹیکنالوجی) کے مطابق ہیں جو تمام سکولوں کو فراہم کیے گئے ہیں۔
    • مطالعے کے تمام لیول پر تمام طلباء کے لیے انفرادی مطابقتی ترقی کے لیے Lexia کور 5 جن میں ایڈوانسڈ متعلمین، کوشش کرنے والے قارئین، معذور طلباء، انگریزی متعلمین شامل ہیں۔
    • مطالعے کے تمام لیول پر تمام طلباء کے لیے انفرادی مطابقتی خواندگی کی ترقی کے لیے Lexia پاور اپ جن میں ایڈوانسڈ متعلمین، کوشش کرنے والے قارئین، معذور طلباء، انگریزی متعلمین شامل ہیں (گریڈ 6 تا 12 )
    • شناخت کردہ ترجیحی سکولوں میں پندرہ تدریسی کوچنگ پوزیشن
    • تمام سکولوں میں طلباء کی ضرورت کی بنیاد پر بہت زیادہ ٹیوٹرنگ کے لیے ہر شاگرد کے لیے فنڈنگ فراہم کی گئی ہے
  3. اضافی پڑھائی کے ذریعے تدریس میں بہتری، درکار مداخلتیں، اور اضافی/توسیعی تدریسی مواقع

    PWCS مواقع اور ماہرین تعلیم کو مدد فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے تاکہ وہ ان ضروری اور پہلے سے درکار علم، مہارتوں اور خصوصیات کو شناخت کر سکیں جو طلباء کو تین حکمت عملیوں کے ذریعے نئے گریڈ لیول تک رسائی کے لیے درکار ہیں:

    • اضافی پڑھائی: طلباء کے لیے اضافی مواقع فراہم کرنا تاکہ وہ سرشار ٹیوٹر کے ذریعے طالبعلم/طالبہ کو اکیلے اکیلے اور چھوٹے گروپوں کے ذریعے گریڈ کے متعلقہ مواد تک رسائی دے سکیں جو لازمی مضامین میں علم کی بنیاد پر توجہ دیتا ہے۔ اضافی پڑھائی سے مراد وہ پڑھائی ہے جو ہر ہفتے میں تین دن سے زیادہ ہوتی ہے یا 36 ہفتوں کے دوران کم از کم 50 گھنٹوں کا تناسب۔ اس قسم کی پڑھائی تعلیمی دن کے اندر شامل ہے۔
    • مداخلتوں کی ضرورت ہے: مدد کے کثیر الدرجہ نظام کے حصے کے طور پر، طلباء درجے 2 اور درجے کی اصلاح اور مداخلت وصول کریں گے جیسے پڑھائی یا ریاضی کے ماہرین کے ساتھ چھوٹے گروپ میں تدریس۔
    • اضافی اور توسیعی تدریسی مواقع: سکول اوقات سے پہلے اور بعد میں نصابی اور غیر نصابی پروگرامنگ کے ذریعے تدریسی وقت کو بڑھانا۔

    فنڈنگ کا عزم:

    • شناخت کردہ سکول جو توجہ پر مرکوز یا ترجیحی مدد وصول کر رہے ہیں، میں اضافی/توسیعی تدریس کے لیے پر شاگرد فنڈنگ جس میں سکول اوقات سے پہلے، سکول کے بعد، نصابی اور/یا غیر نصابی سرگرمیاں/مواقع شامل ہیں۔
    • ایک فوکسڈ یا ترجیحی سکولوں کے لیے ایک کل وقتی ٹیچر اسسٹنٹ (ہر 500 طلباء کے لیے ایک)
    • تمام سکولوں میں طلباء کی ضرورت کی بنیاد پر اضافی پڑھائی کے لیے ہر شاگرد کی بنیاد پر فنڈنگ فراہم کی گئی ہے (انفرادی طالبعلم/طالبہ کی ضرورت کی بنیاد پر)
  4. اعلی درجے کی درست وقت پر پیشہ وارانہ تدریس

    PWCS ماہرین تعلیم اور سکول لیڈروں کے لیے اعلی درجے کی تربیت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے جو منصوبے کی ترجیحی جگہوں اور PWCS کے حکمت عملی کے منصوبے کے اہداف پر توجہ دیتی ہے۔ یہ طلباء کی کارکردگی پر نظر رکھ کر اور تدریسی اور لیڈرشپ کے طریقوں دونوں کو مضبوط کر کے حاصل کی جائے گی۔

    فنڈنگ کا عزم:

    تمام سکول درج ذیل شعبوں میں پیشہ وارانہ تدریس وصول کریں گے:

    • بنیادی تدریس کے بہترین طریقے
    • تدریسی راؤنڈ کے پروٹوکول
    • ثقافتی پر مبنی تدریس
    • سکول کلچر اور طلباء اور اہل خانہ کی دوبارہ شمولیت
    • EL کے بہترین طریقے، خصوصی تعلیم، اور ایڈوانسڈ متعلمین
    • خطرے والے گروہ کی شناخت میں مدد کے استعمال کے لیے منتظمین کی سہ ماہی تربیت تاکہ ان طلباء کو شناخت کیا جا سکے جو کو خدمت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے
    • فوکسڈ اور ترجیحی سکولوں کے لیے اضافی پیشہ ورانہ تربیت جو پورے سکول پورے تعلیمی سال کے دوران سٹوڈنٹ کی جاری تعلیمی اسسمنٹ کی بنیاد پر ہو گی
  5. سماجی جذباتی معاونتی خدمات

    PWCS ہماری کمیونٹیوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے طلباء، اور سٹاف کی جذباتی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔ سماجی-جذباتی معاونت معذور طلباء کے لیے بہت اہم ہو سکتی ہے کیونکہ یہ تعق، سماجی روابط، پر زور دیتی ہے، طلباہ کو تحفظ اور تعلق کا احساس بنانے میں مدد کرتی ہے۔ ورچوئل لرننگ نے معذور طلباہ اور ان کے اہل خانہ پر بہت برا اثر ڈالا ہے لہذا یہ بہت اہم ہے کہ انفرادی طلباء کے ساتھ تعلق بنانے اور مدد دینا جاری رکھنا اہم ہے تاکہ وہ رو برو تدریس میں واپسی کو جاری رکھا جا سکے۔ سکول طلباء اور سٹاف کی جذباتی ضروریات کی جانچ کے لیے مدد وصول کریں گے اور مطلوبہ شمولیت اور شفایابی کے لیے بنیاد رکھیں گے۔

    فنڈنگ کا عزم:

    • سکول منتظمین کے لیے وسائل تیار کرنا تاکہ سٹاف کے مثبت کلچر اور بہبود کی مدد کی جا سکے۔
    • اساتذہ کے لیے تیار شدہ لیسن پلان، اور گریڈ K تا 12 کے طلباء کے لیے آن لائن سماجی اور جذباتی تدریسی لائبریری
    • سماجی-جذباتی تدریسی نصاب
    • خصوصی سکولوں کے لیے جزوقتی سماجی/جذباتی تدریسی کوچ
    • ترجیحی سکولوں کے لیے کل وقتی سماجی/جذباتی تدریسی کوچ
    • ذہنی صحت کے خدشات کی شناخت اور معاون حکمت عملیوں کے نفاذ کے لیے سٹاف کی تربیت
    • غم اور نقصان گروپ/قلیل المدت اور طویل المدت انفرادی کونسلنگ
    • کونسلنگ کے لیے سٹاف کی براہ راست رسائی اور طویل المدت جذباتی امداد کے وسائل کے لیے ریفرل
    • ڈویژن کی سطح پر طلباء کی معاون ٹیمیں تاکہ ان طلباء کو شناخت کیا جائے جن کو جذباتی مدد کی ضرورت ہے جو ان کی تدریس پر اثر ڈال رہی ہے
  6. اہل خانہ کی دوبارہ شمولیت

    PWCS اہل خانہ کی حوصلہ افزائی اور شراکت داری کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کی شمولیت کے مواقعوں کو بڑھانے کے لیے پر عزم ہے جو تمام طلباء کے لیے شاندار تعلیم کی حمایت کرتی ہے۔ متاثرہ حاضری کی شرح والے طلباء، انگریزی متعلمین، اور معاشی طور پر پسماندہ طلباء اور ان خاندانوں کے لیے دوبارہ شمولیت جو وبائی مرض کے دوران برے طریقے سے متاثر ہوئے ہیں، توجہ کا مرکز ہیں۔ سکولوں میں اہل خانہ کی دوبارہ شمولیت کے لیے ایک مشترکہ ڈیزائن ماڈل رکھا گیا ہے جو اہل خانہ کو مواقع فراہم کرے گا تاکہ وہ ماہرین تعلیم اور سکول کے رہنما‎ؤں کے ساتھ مل کر کام کر سکیں، رائے اکٹھی کریں اور طلباء کی کامیابی کے لیے مشترکہ عزم قائم کریں۔

    فنڈنگ کا عزم:

    • انگریزی متعلمین کے لیے ماہانہ پیرنٹ شمولیت کی سیریز ڈیزائن کرنا تاکہ والدین کو ڈویژن کے مواقعوں، سکول پروگرام کی پیشکش، تعلیمی، اور سماجی اور جذباتی امداد سے مطلع کرنا تاکہ طلباء کے تجربات میں اضافہ کیا جا سکے۔
    • تربیت یافتہ سٹاف کو ہفتہ وار چھٹی اور شام پر گھر پر دوروں کے ذریعے اہل خانہ کی شمولیت میں مدد۔
    • سکول اوقات کے بعد انفرادی پوسٹ-سیکنڈری منصوبوں میں مدد
    • سٹوڈنٹ سروسز کے دفتر کے رو برو تقریبات اور درخواست پر پیرنٹ سپورٹ سیریز
    • والدین کے لیے خصوصی تعلیم کے ریسوس تقریبات فراہم کرنا
    • وبائی مرض کی وجہ سے متاثرہ حاضری کی شرح اور کم داخلے کی شرح والے سکولوں کے لیے والد یا والدہ کے رابطہ کار
    • ذہنی صحت اور بنیادی ضروریات (خوراک، شیلٹر، کپڑے) کے لیے مقامی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے کمیونٹی پر مبنی کیس منیجمنٹ

تصویر

Source

City, E.A., Elmore, R.F., Fiarman, S.E., Teitel, L. & Lachman, A. (2018).

. Harvard Education Press

Instructional rounds in education: a network approach to improving teaching and learning

 


 

PWCS کا نقطۂ نظر

اس تحقیق کو دیکھتے ہوئے جس نے کووڈ-19 کی عدم مساوات اور ہمارے سب سے زیادہ ضرورت مند متعلمین پر اثرات کو اجاگر کیا، PWCS نے وسائل کی تقسیم کے عمل کو ڈیزائن کیا ہے جو تمام طلباء کی مخصوص تعلیمی اور سماجی/جذباتی ضروریات کو پورا کرنے اور/یا اس سے آگے بڑھنے کے لیے اضافی وسائل، مدد، اور خدمات فراہم کرے گا۔

ترجیحی اشاروں میں طلباء کی ممبر شپ کے ڈیموگرافک (جیسے متنوع متعلمین کی ضروریات اور معذور طلباء کی فیصد، انگریزی متعلمین، اور معاشی اعتبار سے پسماندہ طلباء)، وہ شرح جس پر طلباء سکول میں داخل ہوتے یا چھوڑتے ہیں، طلباء کی تعلیمی کارکردگی (مڈل اور ہائی سکول کورسوں میں دو یا زیادہ فیلنگ )، خواندگی کی ابتدائی کارکردگی، دائمی غیر حاضری، اور طالبعلم/طالبہ کے زپ کوڈ کے لحاظ سے کووڈ-19 کی شرح۔

مزید برآں، سماجی-جذباتی اور ذہنی بہبود کے لیے الگ الگ اشارے (جیسے ذاتی مسائل کے لیے کونسلنگ معاہدوں کے ساتھ ساتھ طلباء کی حفاظت اور بہبود پر سروے کے نتائج) قائم کیے گئے تھے اور ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تاکہ خدمات اور مدد کے لیے طلباء اور سکول کی ضروریات کا تعین کیا جا سکے۔

تعلیمی اور سماجی/جذباتی دونوں کے لیے وسائل، مدد، اور فنڈنگ نظامی ماڈل پر عمل کریں گے جو ترجیحی اشاروں کے مطابق ہے۔ سکولوں کی مدد کے درج ذیل تین طریقے ہیں۔

  • یونیورسل یعنی سب کے لیے - تمام سکولوں کی مدد کے لیے وسائل، تعاون اور فنڈنگ
  • فوکسڈ یعنی مرکز نگاہ - کچھ سکولوں کے لیے اضافی اثاٹے، مدد اور فنڈنگ جہاں ترجیحی ڈیٹا مزید وسائل کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔
  • ترجیحی - کچھ سکولوں کے لیے اضافی اثاٹے، مدد اور فنڈنگ جہاں ترجیحی ڈیٹا زیادہ شدید خدمات اور وسائل کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

مجموعی طور پر، ڈویژن کا بحالی کا منصوبہ تمام طلباء کے لیے مساوات، سالمیت، اور تعلیمی کامیابی کی بنیادی اقدار کے مطابق ہے۔ تعلیمی اور مواقعوں کے فرق پر اثر ڈالنے والے طلباء کی ضروریات اور عوامل، طالبعلم/طالبہ کی کارکردگی اور شمولیت، سماجی-جذباتی بہبود، اور سکول کمیونٹی کے اندر کووڈ-19 کے طلباء پر اثرات، وہ تمام عناصر ہیں جو سکول ڈویژن سکولوں اور طلباء کو اضافی وسائی، امداد، اور خدمات کی تقسیم اور نفاذ کا تعین کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

 


 

حوالہ جات