سکول کے کھانوں سے متعلق کا غیر امتیازی سلوک کا بیان
وفاقی شہری حقوق کے قانون اور امریکی محکمہ زراعت (USDA) کے شہری حقوق کے ضوابط اور پالیسیوں کے مطابق، اس ادارے کو نسل، رنگ، قومیت، جنس (بشمول صنفی شناخت اور جنسی رجحان)، معذوری، عمر یاشہری حقوق کی پیشگی سرگرمی کے لیے بدلے یا انتقامی کاروائی کی بنیاد پر امتیازی سلوک کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
پروگرام کی معلومات انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ معذور افراد جن کو پروگرام کی معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطے کے متبادل ذرائع کی ضرورت ہوتی ہے (مثلاً، بریل، بڑا پرنٹ، آڈیو ٹیپ، امریکن سائن لینگویج)، انہیں متعلقہ ریاستی یا مقامی ایجنسی سے رابطہ کرنا چاہیے جو پروگرام کا انتظام کرتی ہے یا USDA کے TARGET سینٹر سے 2600-720-202 پر رابطہ کریں۔ (آواز اور TTY) یا فیڈرل ریلے سروس کے ذریعے USDA سے 8339-877-800-1 پر رابطہ کریں۔
پروگرام میں امتیازی سلوک کی شکایت درج کرانے کے لیے، ایک شکایت کنندہ کو ایک فارم AD-3027، USDA پروگرام امتیازی شکایت کا فارم مکمل کرنا چاہیے جو آن لائن www.usda.gov/sites/default/files/documents/ad-3027.pdf پر USDA کے کسی بھی دفتر میں، 9992-632-866-1 پر کال کر کے، یا USDA کو خط لکھ کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس خط میں شکایت کنندہ کا نام، پتہ، ٹیلی فون نمبر، اور مبینہ امتیازی کاروائی کی تحریری تفصیل کافی تفصیل سے ہونی چاہیے تاکہ اسسٹنٹ سیکرٹری برائے شہری حقوق (ASCR) کو شہری حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کی نوعیت اور تاریخ کے بارے میں مطلع کیا جا سکے۔ مکمل شدہ AD-3027 فارم یا خط USDA کو درج ذیل طریقوں میں سے ایک کے ذریعے جمع کرایا جانا چاہیے:
- ڈاک کا پتہ:
U.S. Department of Agriculture
Office of the Assistant Secretary for Civil Rights
1400Independence Ave. SW
Washington, D.C. 20250-9410؛ یا - فیکس:
1-833-256-1665 یا 7442-690-202؛ یا - ای میل:
[email protected]
یہ ادارہ مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔
آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کرنے کے تاریخ: 9 دسمبر، 2022