سیل فون اور وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائس کے استعمال سے متعلق ہدایات
درج ذیل ہدایات سیل فون اور دیگر ذاتی وائرلیس رابطے کے آلات (بشمول گھڑیوں، ائیر بڈز اور دیگر پہننے والی ٹکنالوجی) کے لئے رہنما خطوط قائم کر کے طلباء کے لئے ایک محفوظ اور عمر کے لحاظ سے مناسب ماحول پیدا کرتی ہیں۔ طلباء کو اسکول املاک پر رہتے ہوئے بشمول سکول بسوں یا سکول کی سپانسر کردہ تقریبات میں جگہ سے قطع نظر ان ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔
ان اصولوں سے استثنیٰ سیکشن 504 منصوبوں یا آئی ای پیز کے ذریعے معذوری کی سہولیات کے طور پر دیا جا سکتا ہے جب ضروری ہو تاکہ طلباء کو سکول اور سکول کے تحت ہونے والی سرگرمیوں تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ استثناء کسی سٹوڈنٹ کی صحت، حفاظت، یا دیگر معاون منصوبے کے حصے کے طور پر بھی دیا جا سکتا ہے۔
رہنما اصول
کنڈرگارٹن تا گریڈ 8 کے سٹوڈنٹ
- تعلیمی سکول کے دوران ذاتی وائرلیس رابطے کے آلات کے تمام افعال کو بند کیا جانا چاہیے اور اپنے سے دور رکھا جانا چاہیے۔
- سکول میں دوہرے مقصد کی گھڑیاں پہنی جا سکتی ہیں لیکن وائرلیس/سیلولر خصوصیات کو تعلیمی سکول کے دوران بند کرنا ضروری ہے (مثال کے طور پر ائیر پلین موڈ میں رکھنا ضروری ہے)۔
- سیل فون اور وائرلیس رابطے کے آلات سکول بسوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ یہ آلے ڈرائیور کی توجہ مبذول نہ کرے، حفاظت پر سمجھوتہ نہ کرے، یا تمام طلباء کے لئے ممنوعہ مواد اور استعمال کی خلاف ورزی نہ کرے۔
گریڈ 9 تا 12 کے طلباء
- ذاتی وائرلیس رابطے کے آلات بشمول ایئربڈز کو بند کیا جانا چاہیے اور تمام تدریسی پیریڈ کے دوران اپنے سے دور رکھا جانا چاہیے۔
- دوہرے مقصد کی گھڑیوں کی اجازت ہے لیکن وائرلیس/ سیلولر خصوصیات کو تدریسی اوقات کے دوران بند کرنا ضروری ہے (جیسے ائیر پلین موڈ میں ہونا چاہیے)۔
- ذاتی وائرلیس رابطے کے آلات اور ایک ایئربڈ کی دوپہر کے کھانے کے اوقات کے دوران اور ہال وے سے گزرنے کے اوقات کے دوران اجازت ہے لیکن تمام لاکر رومز اور غسل خانوں میں ممنوع ہیں۔
- سیل فون اور وائرلیس رابطے کے آلات سکول بسوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ یہ آلے ڈرائیور کی توجہ مبذول نہ کرے، حفاظت پر سمجھوتہ نہ کرے، یا تمام طلباء کے لئے ممنوعہ مواد اور استعمال کی خلاف ورزی نہ کرے۔
تمام طلباء کے لئے ممنوعہ مواد اور اس کا استعمال
طلباء کو ایسے مواد کو تخلیق کرنے، رسائی حاصل کرنے یا شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے جو سکول املاک بشمول سکول بسوں یا مقام سے قطع نظر سکول کے سپانسر کردہ تقریبات میں کنڈرگارٹن سے گریڈ 12 کے تعلیمی ماحول سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ مثالوں میں درج ذیل شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں ہیں:
- ایسا مواد جو فحش ہو، اس میں بے حیائی ہو، یا جس میں غیر قانونی کاموں کو شامل کیا گیا ہو یا دھمکی دی گئی ہو۔
- ایسا مواد جو دوسروں کو غنڈہ گردی ظاہر کرتا ہے، ہراساں کرتا ہے، دھمکی دیتا ہے، یا نیچا دکھاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کی نقل کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی سختی سے منع ہے۔
- بدسلوکی کی ویڈیو بنانا سختی سے منع ہے اور اس کے نتیجے میں تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے۔
- غسل خانوں یا لاکر روم میں سیل فون اور وائرلیس رابطے کے آلات کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔ سکول کے ان یا دیگر علاقوں میں دوسرے ننگے طلباء کی تصویر کشی یا ویڈیو بنانے کے نتیجے میں تادیبی کاروائی ہو گی اور اس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
- دھوکہ دہی کے لئے سیل فون اور وائرلیس رابطے کے آلات کا استعمال یا ایسے طریقوں سے جو سکول ڈویژن کی قابل قبول استعمال کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
حفاظت اور رازداری
ہنگامی صورتحال: طلباء کو ضرورت پڑنے پر تعلیمی دن کے دوران پیرنٹ/ سرپرست سے رابطہ کرنے کے لئے مین آفس میں فون استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔ اگر کسی ہنگامی صورتحال کے بعد دوبارہ ملنے کی صورت میں پیرنٹ/ سرپرست سے رابطہ کرنے کے لئے ذاتی وائرلیس رابطے کے آلہ کی ضرورت ہوتی ہے تو عملہ ایسا کرنے کی منظوری ملنے پر ہدایت فراہم کرے گا۔
رازداری اور احترام: دوسروں کی رازداری کا احترام کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ سکول املاک بشمول سکول بسوں پر یا کسی منتظم یا عملے کے رکن کی پیشگی منظوری کے بغیر سکول سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہونے کے دوران ہم جماعتوں، ساتھیوں اور عملے کی تصاویر یا ویڈیوز بنانا سختی سے ممنوع ہے۔
توقعات
- طلباء کو تعلیمی ماحول میں خلل سے بچنے کے لئے عملے کی ہدایات اور اس پالیسی کی دفعات پر عمل کرنا ہو گا ورنہ وہ تادیبی کاروائی کے تابع ہو سکتے ہیں۔
- والدین/سرپرستوں کو تعلیمی دن کے دوران اپنے ذاتی وائرلیس رابطے کے آلات کے ذریعے اپنےبچوںسے رابطہ نہیں کرنا چاہیے۔ طلباء کو ہنگامی پیغامات پہنچانے کے لئے والدین/ سرپرست کو دفتر سے رابطہ کرنا چاہیے اور دفتر رابطے کی سہولت فراہم کرے گا۔
- طلباء اور اہل خانہ/ سرپرست تعلیمی سال کے آغاز میں سیل فون اور وائرلیس رابطے کے آلات سے متعلق ہدایات موصول کریں گے اور انہیں نوٹس کو ضرور پڑھنا جاہیے۔ ایک سٹوڈنٹ اور/ یا پیرنٹ کی ہدایات کو پڑھنے میں ناکامی سٹوڈنٹ کو ان ہدایات پر عمل کرنے کی ذمہ داری سے مستثنیٰ نہیں کرتی ہے۔
- سٹوڈنٹ ان ہدایات پر عمل کرنے اور ہمیشہ اپنے سامان کو محفوظ رکھنے کے لئے ذمہ دار ہے۔ گمشدہ ذاتی وائرلیس رابطے کے آلے کو حل کرنے یا تلاش کرنے کے لئے کلاسوں اور/ یا تپدریس کو روکا نہیں جائے گا ۔
آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ: 2 اگست، 2024