ﭘﺭﻧﺱ ﻭﻟﻳﻡ ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ (PWCS) ﻣﻼﺯﻣﺕ ﻣﻳں ﻳﺎ ﺍﭘﻧﮯ ﺗﻌﻠﻳﻣﯽ ﭘﺭﻭﮔﺭﺍﻣﻭں، خدمات ﺍﻭﺭ ﺳﺭﮔﺭﻣﻳﻭں ﻣﻳں ﻧﺳﻝ، ﺭﻧﮓ، ﻣﺫﮨﺏ، ﻗﻭﻣﯽ ﻧﺳﺏ (بشمول مشترکہ نسب اور نسلی خصوصیات)، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، حمل، پچے کی پیدائش ﻳﺎ ﻣﺗﻌلقہ ﻁﺑﯽ ﮐﻳﻔﻳﺎﺕ، بشمول دودھ پلانا، ﻋﻣﺭ، ﺍﺯﺩﻭﺍﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ یا والدین کی حیثیت، ﺳﺎﺑﻕ ﻓﻭﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، ﻣﻌﺫﻭﺭی، وراثتی معلومات ﻳﺎ کسی اور ﺑﻧﻳﺎﺩ ﭘﺭ ﺍﻣﺗﻳﺎﺯی ﺳﻠﻭک نہیں کرتا، نہ ہی غنڈہ گردی یا ہراسانی برداشت کرتا ہے جو قانونی طور پر منع ہے۔
کوئی بھی پیرنٹ یا سٹوڈنٹ جو یہ سمجھتا ہے کہ کسی سٹوڈنٹ کو اس طرح کے امتیازی سلوک، غنڈہ گردی، یا ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، یا جس نے اس طرح کے امتیازی سلوک، غنڈہ گردی، یا ہراسانی کا مشاہدہ کیا ہے، کو ذیل میں نشاندہی کردہ لنکس کا استعمال کرتے ہوئے PWCS کو اس واقعے کی اطلاع دینی چاہیے تاکہ PWCS فوری، مناسب اور قابل اعتماد تحقیقات کرسکے اور اس طرح کے طرز عمل کو روکنے کے لئے موثر ردعمل فراہم کر سکے، اس کے اعادہ کو روکے، اور اس کے اثرات کو دور کرے۔
اس طرح کے امتیازی سلوک، غنڈہ گردی یا ہراسانی کی اطلاع دینے کے لئے انتقامی کاروائی ریاستی اور وفاقی قانون کے ساتھ ساتھ PWCS کی پالیسیوں اور ضوابط کے تحت ممنوع ہے۔ وہ الزامات جن کی وجہ سے طلباء اور/ یا ملازمین نے ایسے افراد کے خلاف جوابی کارروائی کی جو اس طرح کی بدسلوکی کی اطلاع دیتے ہیں یا اس کا مشاہدہ کرتے ہیں، PWCS کے ذریعہ قابل اطلاق سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط میں طے کردہ طریقہ کار کے تحت فوری طور پر تحقیقات کی جائیں گی اور ان سے نمٹا جائے گا۔
درج ذیل افراد سٹوڈنٹ کی امتیازی سلوک اور ہراسانی کرنے کی شکایات کی تحقیقات کے ذمہ دار ہیں:
اس طرح کی شکایات کو سکول کے پرنسپل کو یا براہ راست اس لنک کا استعمال کرتے ہوئے کمپلائنس اور ایمپلائی/سٹوڈنٹ سپورٹ کے دفتر کو اطلاع دی جا سکتی ہے: امتیازی سلوک اور ہراسانی اور ایک تفتیش کار کو تفویض کیا جائے گا اور 60 کاروباری دنوں کے اندر اندر کمپلائنس ایمپلائز/سٹوڈنٹ سپورٹ کے دفتر کے ذریعہ حل کیا جائے گا ، بشرطیکہ اس ٹائم لائن کو کسی معقول وجہ سے مؤخر نہ کیا جائے۔ فریقین کو تحقیقات مکمل ہونے کے تین کاروباری دنوں کے اندر مطلع کیا جائے گا کہ آیا سکول بورڈ کی پالیسی یا ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور اگر ایسا ہے تو کیا درستگی اور/ یا اصلاحی کاروائی کی جائے گی۔ اس طرح کے درستگی یا اصلاحی اقدامات ان طلباء کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں جو امتیازی سلوک یا ہراسانی میں ملوث ہیں، مشاورت؛ تربیت؛ شکایت کنندہ کے ساتھ مزید رابطے کی ممانعت کرنے والا طرز عمل کا معاہدہ؛ ایک دوسرے سکول میں منتقلی؛ اور / یا تادیبی کاروائی (بشمول معطلی تک اور معطلی)۔ امتیازی سلوک یا ہراسانی میں ملوث ملازمین کے لئے اصلاحی کاروائی میں مشاورت، تربیت، معطلی، یا برطرفی شامل ہو سکتی ہے۔
اس طرح کی شکایات براہ راست اس لنک پر کمپلائنس و ایمپلائی/سٹوڈنٹ سپورٹ آفس کو رپورٹ کی جا سکتی ہیں: امتیازی سلوک اور ہراسانی، اور اس پر توجہ دی جائے گی اور تفتیش کار کو تفویض کیا جائے گا۔ اس طرح کی تحقیقات عام طور پر 60 کاروباری دنوں کے اندر مکمل کی جاتی ہیں۔ اس طرح کی تحقیقات کے دوران طلباء کو معاون اقدامات فراہم کیے جائیں گے جو انہیں شکایت کے حل تک محفوظ طریقے سے سکول جانے کی اجازت دیں گے۔ انسدادی اور اصلاحی اقدامات میں وہ شامل ہیں جو دیگر محفوظ طبقات کی رکنیت سے متعلق امتیازی سلوک اور ہراسانی کرنے کی شکایات کے لئے اوپر درج ہیں۔
امتیازی سلوک اور ہراسانی کی شکایات کی رپورٹنگ، تحقیقات اور حل کے لئے تفصیلی طریقہ کار درج ذیل ہیں:
کوئی بھی سٹوڈنٹ، پیرنٹ، سرپرست ، یا عملے کا رکن سکول کے منتظم سے بات کر کے یا غنڈہ گردی کی شکایت کا فارم مکمل کر کے شروع کر سکتا ہے۔
پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز معذور افراد سمیت اپنے تمام صارفین کو ویب سائٹ کے مواد تک رسائی فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ہم اس وقت 1990 کے امریکی معذوروں کے ایکٹ کے ٹائٹل II اور سیکشن 504 کی تعمیل میں ویب مواد تک رسائی کے رہنما اصول 2.0 (WCAG) کے لیول AA معیارات پر پورا اترنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اگر آپ کوئی معاون ٹیکنالوجی (جیسے سکرین ریڈر، آئی ٹریکنگ ڈیوائس، آواز کو پہچاننے والا سافٹ ویئر وغیرہ) استعمال کرتے ہیں یا آپ کو کوئی اور معذوری کا سامنا ہے اور ہماری ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے تو ہم سے [email protected] پر رابطہ کریں یا 8147-791-703 پر فون کریں۔ براہ مہربانی آپ جو مواد حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس کا URL (ویب ایڈریس)، آپ کو پیش آنے والی مشکل اور اپنی رابطہ معلومات فراہم کریں۔ ہم آپ سے رابطہ کریں گے اور آپ کو درکار معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ براہ مہربانی اس ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرنے میں کسی قسم کی مشکلات کی صورت میں سپروائزر برائے ویب و سوشل میڈیا سروسز سے [email protected] پر یا 8147-791-703 پر رابطہ کریں۔