ہائی سکول سمر سکول پروگرام - Urdu

ہائی سکول سمر سکول کے پروگرامز

گریڈ 9 تا 12 کے طلباء جو ایک کورس میں پہلے فیل ہو گئے ہیں، سمر کورسز کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ وقت پر گریجویشن میں مدد مل سکے۔ ہائی سکول طلباء کے لیے سمر میں اضافی اختیارات ہیں جنہیں SOL کی بحالی اور ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے۔

میزبان ہائی سکول کے مقامات میں Freedom ہائی سکول اور Osbourn Park ہائی سکول شامل ہیں۔ ذیل کے سمر سکول کے مقامات کی ویب سائٹ پر پروگرام کی مخصوص معلومات کے بارے میں اضافی تفصیلات ملاحظہ کریں۔

ہائی سکول چھ ہفتوں کا پروگرام

حاضری

طلباء کے پاس کورس کے لیے کریڈٹ حاصل کرنے کے لیے تین سے زیادہ غیر منظور شدہ غیر حاضری یا 25 دن کے پروگرام کے 15 گھنٹوں سے زیادہ غیر حاضر نہیں ہو سکتے۔

ہائی سکول گریڈنگ

گریڈز پرنس ولیم کاونٹی پبلک سکولز کے گریڈنگ ضوابط میں دیے گئے رہنما اصولوں کے مطابق دیے جائیں گے۔

براہ مہربانی نوٹ کریں: 20 جون، 2024 اور 3 جولائی، 2024 کے دوران سمر سکول چھوڑنے والے طلباء گریڈ میں تنزلی کی سزا کے بغیر کورس چھوڑ سکتے ہیں۔ 8 جولائی، 2024 اور 19 جولائی، 2024 کے دوران سمر سکول چھوڑنے والے طلباء کو ناکام ہو کر چھوڑنے (WF) یا کامیاب ہو کر چھوڑنے (WP) کے گریڈ دیے جائیں گے۔ 26 جولائی، 2024 کے بعد سمر سکول چھوڑنے والوں کو ناکام (F) قرار دیا جائے گا۔

ٹرانسپورٹیشن

Freedom ہائی سکول یا Osbourn Park ہائی سکول سے شٹل ٹرانسپورٹیشن سروس فراہم کی جائے گی۔ سکول جانے والے طلباء اپنی ٹرانسپورٹیشن فراہم کر سکتے ہیں یا دستیاب شٹل خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بسوں کے نمبر اور اوقات جون میں شائع کیے جائیں گے۔

مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی جون میں سمر سکول ٹرانسپورٹیشن کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔

ٹیوشن

  • پروگرام مفت ہیں۔

ہائی سکول سمر سکول

  • 20 جون تا 26 جولائی، 2024
    • 4 اور 5 جولائی کو چھٹی ہے
  • صبح 7:30 تا دوپہر 1 بجے

گریڈ 9 تا 11 کا سمر سکول ہائی سکول کے ان موجودہ طلباء کے لیے ہے جو ایک کورس میں ناکام ہوئے ہیں۔ گریڈ 9 تا 11 کے طلباء بغیر کسی قیمت کے دہرائے جانے والے (بحالی کے) کریڈٹ کے لیے ہائی سکول کے دو کورس تک لے سکتے ہیں۔ طلباء اس وقت دوسرے کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں جب وہ پہلے کورس کی تکمیل کو ظاہر کریں گے۔

گریڈ اکیڈمی ان سینیئرز کے لیے ہے جو جون میں گریجویٹ ہونے کے ٹریک پر نہیں ہیں، لیکن جو اضافی مطلوبہ مدد کے ساتھ جولائی میں گریجویشن ہونے کے اہل ہیں۔ گریڈ اکیڈمی کے شرکاء ڈپلومہ کی ضروریات کو پورا کرنے اور اس سمر میں فارغ التحصیل ہونے کے لیے دو کریڈٹ تک حاصل کر سکتے ہیں۔ طلباء اس وقت دوسرے کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں جب وہ پہلے کورس کی تکمیل کو ظاہر کریں گے۔

طلباء کا موجودہ سکول ان کی سفارش کرے گا۔

پہلی مرتبہ کریڈٹ کے کورس کے خواہش مند ہائی سکول کے طلباء آن لائن کورس کے اختیارات کے لیے ورچوئل پرنس ولیم سے معلومات لے سکتے ہیں۔ براہ مہربانی مزید معلومات کے لیے ورچوئل پرنس ولیئم کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

گریڈ 9 تا 11 کے لئے دستیاب کورس
  • انگریزی 9، 10، اور 11*
  • زمینی سائنس*، حیاتیات, اور کیمیا٭
  • الجبرا I٭، الجبرا II*، جیومیٹری*، اور الجبرا، استعمالات اور شماریاتی تجزیہ
  • یو ایس اور ورجینیا کی تاریخ*، عالمی تاریخ 1*، اور عالمی تاریخ 2 *
  • معاشیات اور ذاتی مالیات
  • صحت اور جسمانی تعلیم 1 اور صحت اور جسمانی تعلیم 2
  • ڈرائیور ایجوکیشن کلاس روم:
    • صرف پرنس ولیئم کاؤنٹی کے رہائشیوں کے لیے دستیاب ہیں
    • پروگرام کی تاریخیں: 8 تا 17 جولائی، 2024
    • والدین اور طلباء کو 10 جولائی 2024 کو شام 6 بجے زوم کے ذریعے ورچوئل معلوماتی میٹنگ میں شرکت کرنی چاہیے۔ استاد رجسٹرڈ طلباء کو مزید معلومات سے مطلع کریں گے۔

*اس کورس میں داخلہ لینے والے طلباء کو Freedom ہائی سکول یا Osbourn Park ہائی سکول میں SOL ٹیسٹ سیشن کی پیشکش کی جائے گی۔

سینیئرز کے لئے گریڈ اکیڈمی

  • 20 جون تا 26 جولائی، 2024
    • 4 اور 5 جولائی کو چھٹی ہے
  • صبح 7:30 تا دوپہر 1 بجے
گریجویشن منگل، 30 جولائی، 2024 کو ہو گی۔
  • مقام: Hylton Performing Arts Center, 10960 George Mason Cir., Manassas, VA 20110
  • وقت: گریجویشن منگن، 30 جولائی 2024 کو Hylton پرفارمنگ آرٹس سینٹر میں ہو گی۔ دو تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ پہلی تقریب شام 4 سے 5 بجے تک ہو گی، جس میں Freedom، Forest Park، Gar-Field، Hylton، Potomac، اور Woodbridge ہائی سکولوں کے فارغ التحصیل طلباء کو اعزاز دیا جائے گا۔ دوسری تقریب شام 7 سے 8 بجے تک منعقد ہو گی، جس میں Battlefield، Brentsville ڈسٹرکٹ، Colgan، Gainesville، Osbourn Park، Patriot، اور Unity Reed ہائی سکولوں اور تعلیم بالغاں کے فارغ التحصیل طلباء کو اعزاز دیا جائے گا۔

یہ اکیڈمی ان موجودہ سینیئرز کے لیے ہے جو جون میں گریجویشن کی کورس شرائط پوری نہیں کر سکے مگر ابھی بھی جولائی میں گریجویٹ ہو سکتے ہیں اور 2023-24 کے تعلیمی سال کے لیے وقت پر گریجویٹ ہونے والوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ طلباء کو صرف دو کورس لینے کی اجازت ہو گی چاہے یہ کریڈٹ نئے ہیں یا انہیں دہرایا جا رہا ہے۔

گریڈ اکیڈمی کے سینیئرز کے لئے دستیاب کورس:
  • انگریزی 11*، اور 12
  • زمینی سائنس*، حیاتیات٭، علم فلکیات اور سمندری سائنس
  • الجبرا 2*، جیومیٹری، الجبرا , استعمالات اور شماریاتی تجزیہ
  • یو ایس اور ورجینیا کی تاریخ*، یو ایس اور ورجینیا کی گورنمنٹ
  • معاشیات اور ذاتی مالیات
  • آزادانہ زندگی اور انفرادی ترقی

SOL کی بحالی اور ٹیسٹنگ پروگرامز

SOL کی بحالی اور ٹیسٹنگ پروگرامز Freedom ہائی سکول اور Osbourn Park ہائی سکول میں پیش کیے جائیں گے۔

*شیڈول اور مقامات پروگرام کے لحاظ سے مختلف ہوں گے

ٹرانسپورٹیشن

Freedom ہائی سکول یا Osbourn Park ہائی سکول سے شٹل ٹرانسپورٹیشن سروس فراہم کی جائے گی۔ مزید معلومات کے لیے سمر سکول ٹرانسپورٹیشن کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔

ٹیوشن

  • پروگرام مفت ہیں۔

SOL کی بحالی کا دو ہفتوں کا کورس

  • Freedom ہائی سکول اور Osbourn Park ہائی سکول
  • 24 جون تا 3 جولائی، 2024
  • صبح 7:30 تا دوپہر 1 بجے

وہ طلباء جنہوں نے ہائی سکول کی سطح کا ٹیسٹ کورس پاس کیا لیکن وہ ورجینیا کے SOL ٹیسٹ (ٹیسٹوں) میں کامیابی کے سکور حاصل کرنا چاہتے ہیں، کورس کے اختتام پر SOL ٹیسٹ لینے کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔ گریڈ 9 تا 12 کے طلباء درج ذیل کورسوں میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مفت شرکت کر سکتے ہیں۔ اس کورس کے اختتام پر طلباء، کورس کے اختتام کا SOL ٹیسٹ لیں گے۔

دستیاب کورس
  • الجبرا 1، جیومیٹری
  • حیاتیات
  • عالمی تاریخ 1 
  • امریکہ اور ورجینیا کی تاریخ
  • انگریزی مطالعہ اور تحریر نویسی
  • ورک کیز مطالعہ اور تحریر نویسی

صرف SOL ٹیسٹنگ

  • Freedom ہائی سکول اور Osbourn Park ہائی سکول
  • ٹیسٹ کے تمام سیشن صبح 7:30 بجے شروع ہوں گے۔
  • جو طلباء جلدی والا ٹیسٹ (سکور 375-399) دوبارہ لینے کے اہل ہیں، اس کو دوبارہ لینے کی تاریخ 28 جون، 2024 ہے۔

وہ طلباء جنہوں نے ہائی سکول کی سطح کا ٹیسٹ کورس پاس کیا لیکن وہ ورجینیا کے SOL ٹیسٹ (ٹیسٹوں) میں کامیابی کے سکور حاصل کرنا چاہتے ہیں، کورس کے اختتام پر SOL ٹیسٹ لینے کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔ یہ صرف SOL ٹیسٹ لینے کے لیے ہے اور اس میں ٹیسٹ سے پہلے تیاری شامل نہیں ہے۔

SOL ٹیسٹ کے نام اور تاریخیں
  • انگریزی II پڑھائی: 28 جون
  • الجبرا I، الجبرا 2، اور جیومیٹری: 28 جون
  • زمینی سائنس، حیاتیات، اور کیمیا: 28 جون
  • عالمی تاریخ 1 ، عالمی تاریخ 2 ، اور امریکہ میں ورجینیا کی تاریخ: 28 جون
  • انگریزی II تحریر نویسی: 16 اور 17 جولائی ٭دونوں تاریخوں پر حاضری لازمی ہے
  • ورک کیز کے لئے، آپ کو انگریزی کے مطالعہ یا تحریری SOL کے لئے رجسٹر کروانے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کا بچہ SOL کے متبادل کے طور پر ورک کی لے گا تو آپ کو مطلع کیا جائے گا۔
    • ورک کیز تحریر نویسی: 24 اور 25 جون ٭دونوں تاریخوں پر حاضری لازمی ہے
    • ورک کیز کیمپ مطالعہ: 26 اور 27 جون ٭دونوں تاریخوں پر حاضری لازمی ہے

رجسٹریشن کی معلومات

سمر سکول کی رجسٹریشن کروانے کا وقت 9 اپریل سے 31 مئی، 2024 تک ہے۔ حتمی تاریخ کے بعد رجسٹریشن وصول نہیں کی جائے گی۔

والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان) کو لازمی طور پر پیرنٹ ویو میں سمر سکول رجسٹریشن مکمل کرنی چاہیے۔

  1. PWCS کے سٹوڈنٹ کو سمر سکول میں رجسٹر کرنے کے لیے پیرنٹ ویو پر لاگ ان کریں۔
  2. اوپر دائیں کونے میں آن لائن ریکارد منتخب کریں۔
  3. آن لائن رجسٹریشن پیکٹ کی تفصیل والے نیلے رنگ کے سیکشن تک نیچے سکرول کریں اور نیچے ڈراپ ڈاؤن سے،   2024-2023 سمر سکول رجسٹریشن (گریڈ 9 تا 12) کو منتخب کریں۔
  4. نیچے "آن لائن پیکٹ شروع کریں" کو دبائیں۔
  5. جب آپ رجسٹریشن کے ذریعے آگے بڑھیں گے تو آپ کو معلومات کا جائزہ لینے اور تصدیق کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ محفوظ کریں کو دبائیں اور آگے بڑھنے کے لیے جاری رکھیں۔
    1. تعارف - (اس سیکشن کے آخر میں، آپ کو اپنے الیکٹرانک دستخط درج کرنے کے لیے کہا جائے گا؛ یقینی بنائیں کہ یہ سکرین کے اوپر دائیں جانب آپ کے نام سے میل کھاتا ہو۔)
    2. خاندان
    3. والد یا والدہ/ سرپرست
    4. ہنگامی صورتحال میں رابطہ معلومات
  6. ایک بار جب آپ طلباء کے عنوان سے سیکشن میں آتے ہیں، تو براہ مہربانی درج ذیل کریں:
    1. اپنے کسی بھی بچے کے لیے خارج کریں، کے بٹن کو منتخب کریں جسے آپ سمر سکول پروگرام میں داخل نہیں کرائیں گے۔
    2. اسی سکرین سے، آپ جس بچے کا داخلہ کریں گے اس کے لیے ترمیم کریں، کے بٹن کو منتخب کریں۔
      1. وہ پروگرام منتخب کریں جس کے لیے آپ کے بچے کو سمر سکول پروگرام ڈراپ ڈاؤن میں تجویز کیا گیا تھا۔
      2. اس کے لیے ہاں یا نہیں کا انتخاب کریں کہ آیا آپ کا بچہ جولائی میں گریجویٹ ہونے کا ارادہ رکھتا ہے یا نہیں۔
      3. ٹرانسپورٹیشن - (ہائی سکول سمر پروگراموں کے لیے بس سٹاپ اور روٹ کے شیڈول جون میں دستیاب ہوں گے۔)
      4. مقام (ڈراپ ڈاؤن میں دکھایا گیا مقام وہ سکول ہے جس میں سٹوڈنٹ سمر سکول کے لیے شرکت کرے گا)
  7. محفوظ کریں اور جاری رکھیں، کا بٹن دبائیں
  8. جائزہ لیں اور جمع کرائیں کا بٹن دبائیں۔

آپ کو خودکار ای میل کے ذریعے تصدیق ملے گی کہ آپ کی رجسٹریشن جمع کرائی گئی

رجسٹریشن 9 اپریل سے 31 مئی، 2024 تک کھلی ہے۔

ابھی رجسٹر کریں

حتمی تاریخ کے بعد رجسٹریشن وصول نہیں کی جائے

کیا ابھی بھی کوئی سوالات ہیں یا وضاحت کی ضرورت ہے؟ برائے مہربانی اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں۔

اکثرو بیشتر پوچھے جانے والے سوالات

یا [email protected] پر ای میل کریں۔

ابتدائی کریڈٹ کے کورس کے خواہاں ہائی سکول کے طلباء آن لائن کورس کے اختیارات کے لیے ورچوئل پرنس ولیم سے معلومات لے سکتے ہیں۔ براہ مہربانی مزید معلومات کے لیے ورچوئل پرنس ولیئم کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

توسیعی تعلیمی سال (ESY) کے بارے میں سوالات براہ مہربانی ESY خدمات کے بارے میں اضافی معلومات کے لیے اپنے بچے کے خصوصی تعلیم کے استاد سے رابطہ کریں۔

رجسٹریشن منسوخ کریں یا اس میں ترمیم کریں

ہم سمجھ سکتے ہیں کہ سمر کے منصوبوں میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ ہم درج ذیل انتخابات پیش کر رہے ہیں:

  1. اس پروگرام کو تبدیل کرنے کے لیے جس میں آپ کا بچہ فی الحال رجسٹرڈ ہے، پیرنٹ ویو میں ایک نئی رجسٹریشن مکمل کریں۔ آپ کی نئی رجسٹریشن پرانی رجسٹریشن کو منسوخ کر دے گی۔
  2. 7 جون سے پہلے رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کو 7 جون کے بعد رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ضرورت ہے، تو اپنے بچے کا نام اور سکول کا نام [email protected] پر ای میل کریں۔