قابلِ پرنٹ 2026-27 ماہانہ مختصر کیلنڈر (PDF)
منظوری کی تاریخ دسمبر 2025
2026-27 کے سکول کیلنڈر میں طلباء کے لئے سکول کا پہلا دن 24 اگست، 2026 ہو گا اور سکول کا آخری دن جمعہ، 17 جون، 2027 ہو گا۔ سکول پیر 21 دسمبر، 2026 سے جمعہ 1 جنوری، 2027 تک موسم سرما کی تعطیلات کے لئے بند رہیں گے۔ سکول پیر 4 جنوری، 2027 کو دوبارہ کھلیں گے۔ موسم بہار کی تعطیلات 22 سے 26 مارچ، 2027 تک ہوں گی، جس کے بعد پیر، 29 مارچ، 2027 کو اساتذہ کے کام کا دن ہو گا اور طلباء کے لئے چھٹی ہو گی۔
| تاریخ | وضاحت |
|---|---|
| 13 تا 14 اگست | لانچنگ، لرننگ، لیڈنگ تعارفی کانفرنس برائے نئے اساتذہ (طلباء کے لئے چھٹی کا دن) |
| 17 اگست | تمام اساتذہ کے رپورٹ کرنے کا دن (طلباء کے لئے چھٹی کا دن) ) |
| 17 تا 21 اگست | ٹیچر ورک ڈے اور پروفیشنل ڈیویلپمنٹ (طلباء کے لئے چھٹی) |
| 24 اگست | سکول کا پہلا دن |
| 4 ستمبر | لیبر ڈے ویک اینڈ کی چھٹی (سکول اور دفاتر عوام کے لئے بند ہوں گے) |
| 7 ستمبر | میموریل ڈے کی چھٹی (سکول اور دفاتر بند ہوں گے) |
| 21 ستمبر | تعطیل (یوم کپپور کی مناسبت سےسکول اور دفاتر بند ہوں گے ) |
| 12 اکتوبر | پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈے (طلباء کے لئے چھٹی) |
| 2 نومبر | پیرنٹ کانفرنسز اور پروفیشنل ڈیویلپمنٹ (طلباء کے لئے چھٹی) |
| 3 نومبر | ٹیچر ورک ڈے (طلباء کے لئے چھٹی کا دن) |
| 11 نومبر | ویٹرن ڈے کی چھٹی (سکول اور دفاتر بند ہوں گے) |
| 25 نومبر | تھینکس گیونگ بریک (سکول اور دفاتر عوام کے لیے بند ہوں گے) |
| 26 تا 27 نومبر | تھینکس گیونگ بریک (سکول اور دفاتر بند ہوں گے) |
| 21 دسمبر تا 1 جنوری | طلباء اور اساتذہ کے لئے موسم سرما کی تعطیلات - موسم سرما کی تعطیلات کے دوران منائی جانے والی تعطیلات میں کرسمس، کوانزا، اور نئے سال کا دن شامل ہیں (طلباء کے لئے چھٹی کا دن) |
| 24 تا 25 دسمبر اور یکم جنوری | موسم سرما کی چھٹیاں (سکول اور دفاتر بند ہوں گے) |
| 4 جنوری | سکول دوبارہ کھلیں گے |
| 18 جنوری | مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی چھٹی (سکول اور دفاتر بند ہوں گے) |
| 28 جنوری | ٹیچر ورک ڈے (طلباء کے لئے چھٹی کا دن) |
| 29 جنوری | پیرنٹ کانفرنسز اور پروفیشنل ڈیویلپمنٹ (طلباء کے لئے چھٹی) |
| 15 فروری | پریزیڈنٹ ڈے کی چھٹی (سکول اور دفاتر بند ہوں گے) |
| 10 مارچ | تعطیل (عید الفطر کی مناسبت سےسکول اور دفاتر بند ہوں گے ) |
| 22 تا 26 مارچ | طلباء اور اساتذہ کے لئے موسم بہار کی تعطیلات - موسم بہار کی تعطیلات کے دوران منائی جانے والی تعطیلات میں گڈ فرائیڈے، اور ایسٹر شامل ہیں (طلباء کے لئے چھٹی کا دن) |
| 25 تا 26 مارچ | موسم بہار کی چھٹیاں (سکول اور دفاتر بند ہوں گے) |
| 29 مارچ | ٹیچر ورک ڈے (طلباء کے لئے چھٹی کا دن) |
| 16 اپریل | ٹیچر ورک ڈے (طلباء کے لئے چھٹی کا دن) |
| 17 مئی | تعطیل (عید الضحی کی مناسبت سےسکول اور دفاتر بند ہوں گے ) |
| 31 مئی | میموریل ڈے کی چھٹی (سکول اور دفاتر بند ہوں گے) |
| 17 جون | سکول کا آخری دن |
| 18 جون | جون ٹینتھ کی چھٹی (سکول اور دفاتر بند ہوں گے) |
| 21 جون | ٹیچر ورک ڈے (طلباء کے لئے چھٹی کا دن اساتذہ کے لئے اختیاری دن) |