سمر سکول میں رجسٹریشن کا عمل 7 اپریل سے 6 جون 2025 تک جاری ہے۔
PWCS سمر پروگرامز گریڈ 9 تا 12 میں زیر تعلیم طلباء کی بروقت گریجویشن میں مدد کے لیے دستیاب ہیں۔
ہائی سکول کے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے سکول کونسلر سے بات کریں کہ ان کے لیے کون سے پروگرامز موزوں ہیں۔
گریڈ 9 تا 11 میں زیر تعلیم ایسے طلباء جو کسی مضمون میں فیل ہو گئے ہیں وہ دو تک ہائی سکول کے کورسز دوبارہ (ریکوری) کریڈٹ کے طور پر لے سکتے ہیں یا بغیر کسی لاگت کے دو ہفتے کا SOL اصلاحی پروگرام لے سکتے ہیں۔
وہ سینئر طلباء جو جون میں گریجویشن مکمل کرنے سے قاصر ہیں، لیکن اضافی مخصوص معاونت کے ساتھ جولائی میں گریجویٹ ہو سکتے ہیں، وہ اپنے ڈپلومہ کے تقاضے پوری کرنے اور اس موسم گرما میں گریجویشن مکمل کرنے کے لیے اضافی تصدیق شدہ کریڈٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
ایک دفعہ جب وہ نصاب اول میں صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں تو طلبہ کو دوسرے نصاب میں داخلہ دیا جائے گا۔ طلبہ کو دوسرا کورس شروع کرنے کے لیے 11 جولائی 2025 تک پہلا کورس مکمل کرنا ہوگا۔
جماعت 9-11 کے ہائی اسکول کے طلباء پہلی دفعہکریڈٹ کے لیے کورس کی تلاش میں آن لائن کورس آپشنز کے لیے ورچوئل پرنس ولیم تلاش کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم ورچوئل پرنس ولیم ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
طلبہ کو اپنے سکول کے مشیر سے بات کرنی چاہیے تاکہ سمر کے دستیاب آپشنز کے اندراج کے لیے بہترین نصاب یا ٹیسٹ کا تعین کیا جا سکے۔
میزبان ہائی سکول مقامات کولگان ہائی سکول اور ووڈبریج ہائی سکول ہیں۔ پروگرام کی مخصوص ملعومات ملاحظہ کری اور مزید تفصیلات کے لیے سمر سکول مقام ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
طلبہ کے پاس نصاب کے لیے کریڈٹ حاصل کرنے کے لیے تین سے زیادہ غیر حاضری یا 19 دن کے پروگرام میں 15 گھنٹے نہیں ہو نا چاہیے۔ طلبہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ روزانہ حاضر رہیں اور ذاتی طور پر تمام ٹیسٹ مکمل کریں جب تک کہ وہ اپنا کورس مکمل نہ کر لیں۔ ہم ایسے تمام طلبہ اور والدین سے درخواست کرتے ہیں کہ رجسٹریشن سے قبل موسم گرما کے نظام الاوقات، ملازمتیں، ایتھلیٹکس، سرگرمیاں اور منصوبے پر غور کریں۔
گریڈز کا حساب پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز کے گریڈنگ ریگولیشن میں بیان کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنے کے بعد کیا جائے گا۔
براہ کرم نوٹ کریں: جو طلبہ مورخہ 26 جون 2025 اور 3 جولائی 2025 کے درمیان دستبردار ہو جاتے ہیں، وہ بغیر کسی گریڈ پنالٹی ایسا کرنے کے مجاز ہیں۔ ایسے طلبہ جو مورخہ 7 جولائی 2025 اور 19 جولائی 2025 کے درمیان دستبردار ہو جاتے ہیں، انہیں ودڈران فیلنگ (WF) یا ودڈران پاسنگ(WP) نمبر ملے گا۔ جولائی 19، 2025 کے بعد دستبردار ہونے والے طلبہ کو ناکامی کا نمبر(F) ملے گا۔
شٹل ٹرانسپورٹ سروس کولگن ہائی اسکول یا ووڈبریج ہائی سکول میں سے کسی ایک تک فراہم کی جاتی ہے۔ سکول جانے والے طلبہ اپنی نقل و حمل فراہم کر سکتے ہیں یا دستیاب شٹل خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بس نمبرات اور اوقات جون میں پبلش کی جائے گی۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرمسمر سکول ٹرانسپورٹیشنویب پیج جون ملاحظہ کریں۔
جماعت 9-12 میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے درج ذیل نصاب دستیاب ہیں:
صرف سینئروں کے لیے دستیاب کورس:
جماعت 9 تا 12 کے وہ طلبہ جنہوں نے کسی ہائی سکول لیول کے امتحانی کورس میں کامیابی حاصل کی ہو لیکن متعلقہ ورجینیا SOL امتحان میں پاسنگ اسکور حاصل کرنا ضروری ہو، وہ بغیر کسی فیس کے اصلاحی (ریمیڈیشن) پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں، کورس مکمل ہونے پر طلبہ دوبارہ SOL کا اختتامی کورس امتحان دے سکتے ہیں۔ طلبہ کریڈٹ ریکوری کورس اور SOL ریڈیمشن کے لیے اندراج نہیں کر سکتے۔
وہ طلباء جو کسی ہائی سکول لیول کے ٹیسٹنگ کورس میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں لیکن متعلقہ ورجینیا SOL امتحان میں پاسنگ اسکور حاصل کرنا ضروری ہو، وہ اختتامی کورس SOL امتحان دینے کے لیے اندراج کرا سکتے ہیں۔ جماعت 9-12 کے طلبہ بغیر کسی فیس کے ذیل میں دیئے گئے کورسز کے اصلاحی پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ پہلا ہفتہ ختم ہونے کے بعد طلبہ اختتامی کورس SOL امتحان دوبارہ دیں گے، اور ضرورت پڑنے پر دوسرے ہفتے میں اضافی معاونت (ریمیڈیشن) جاری رکھیں گے اور اختتامی کورس SOL کا امتحان دوبارہ دیں گے۔
SOL ریمیڈیشن اور ٹیسٹنگ Colgan ہائی سکول اور Woodbridge ہائی سکول میں پیش کی جائے گی۔
* پروگرام کے لحاظ سے نظام الاوقات اور مقامات الگ الگ ہوتے ہیں۔
شٹل ٹرانسپورٹ سروس Colgan ہائی سکول یا ووڈبریج ہائی سکول میں سے کسی ایک تک فراہم کی جاتی ہے۔ براہ کرم مزید معلومات کے لیے سمر سکول ٹرانسپورٹیشن ویب پیج ملاحظہ کریں۔
وہ طلبہ جنہوں نے کسی ہائی سکول لیول کے امتحانی کورس میں کامیابی حاصل کی ہو لیکن متعلقہ ورجینیا SOL امتحان (امتحانات) میں پاسنگ اسکور حاصل کرنا ضروری ہو وہ SOL کا اختتامی کورس امتحان کے لیے اندراج کرا سکتے ہیں۔ یہ صرف SOL امتحان کرانے کے لیے ہے اور اس میں امتحان سے قبل ریڈیمشن شامل نہیں ہے ۔
صرف ٹیسٹ آپشن میں اندراج کرانے کے لیے طلبہ کو اپنی پہلی کاوش میں کم سے کم 375 نمبر لانا ضروری ہے۔
SOL ریڈیمشن اور امتحانات Colgan ہائی سکول اور Woodbridge ہائی سکول میں پیشکش کیے جائیں گے۔
*شیڈول اور مقامات پروگرام کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
شٹل ٹرانسپورٹ سروس Colgan ہائی اسکول یا ووڈبریج ہائی سکول میں سے کسی ایک تک فراہم کی جاتی ہے۔ براہ کرم مزید معلومات کے لیے سمر سکول ٹرانسپورٹیشن ویب پیج ملاحظہ کریں۔
رجسٹریشن کا عمل 7 اپریل تا 6 جون، 2025 تک جاری ہے۔
تاخیر سے ہونے والا رجسٹریشن قابل قبول نہیں ہوگا۔
ہائی سکول کے وہ طلباء جو ابتدائی کریڈٹ کے لیے کورس کرنا چاہتے ہیں وہ آن لائن کورس آپشنز کے لیے ورچوئل پرنس ولیم تلاش کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیےورچول پرنس ولیم ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔
توسیعی تعلیمی سال (ESY) سے متعلق سوالوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم اپنے بچے کے خصوصی تعلیم کے استاد سے رابطہ کریں۔