آنے والے تعلیمی سال کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل مارچ کی تیسری پیر کو کھلے گا اور اس کے بعد رو برو رجسٹریشن کے لیے ملاقات کی جاتی ہے۔ PWCS سے اس وقت پری سکول کی خدمات وصول کرنے والے موجودہ طلباء آن لائن رجسٹریشن استعمال مت کریں؛ اس کی بجائے آپ کو اس سکول سے رابطہ کرنا چاہیے جہاں آپ کا بچہ کنڈرگارٹن میں جائے گا تاکہ داخلے کی شرائط کو مکمل کیا جا سکے۔
آنے والے تعلیمی سال کے لیے بچے کو رجسٹر کرنے کے لیے، درج ذیل طریقے سے آگے بڑھیں:
مرحلہ 1: ایک آن لائن پیرنٹ اکاؤنٹ بنائیں

مرحلہ 2: آن لائن آن لائن رجسٹریشن کی درخواست مکمل کریں
مرحلہ 3: اپنے داخلے کو حتمی شکل دیں
اگر آپ کے درخواست کے جائزے یا منظوری کے عمل کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی اپنے بچے کے سکول سے رابطہ قائم کریں۔
جب ایک سیکشن مکمل ہو جائے تو بھی آپ سکرین کی بائیں طرف نیویگیشن ٹری سے ٹیب منتخب کر کے اس سیکشن میں واپس جا سکتے ہیں۔
یہ ٹیب ان تمام والدین اور سرپرستوں کے لیے ہے جو ایک یا زیاد طالبعلم/طالبہ (طلباء) کے ریکارڈ سے منسلک ہیں۔ اس عمل میں ہر طالبعلم/طالبہ سے رشتہ سٹوڈنٹ ٹیب پر بعد میں بیان کیا جائے گا۔ قانونی حقوق رکھنے والے والدین اور سرپرستان جنہیں طالبعلم/طالبہ کے الیکٹرانک ریکارڈ تک رسائی حاصل ہے، اس ٹیب میں شامل ہیں۔ سوتیلے والدین اس ٹیب میں شامل نہیں ہیں، اس کی بجائے انہیں ہنگامی صورتحال میں رابطے کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ اگر سوتیلا والد یا والدہ طالبعلم/طالبہ کی تحویل حاصل کر لیں تو وہ قانونی سرپرست سجھے جائیں گے اور تحویل کے دستاویز کے تحت انہیں اجازت ہو گی۔ اگرچہ داخل کرانے والے والد یا والدہ (آپ) تمام والد یا والدہ/سرست (سرپرستان) کی معلومات شامل کر سکتے ہیں، طالبعلم/طالبہ کے داخلے کے بعد، آپ صرف ان والد یا والدہ/سرپرست کی معلومات میں تبدیلی کر سکتے ہیں جو اسی گھر کے پتے پر رہتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی PWCS ضابطہ 1-794 اور PWCS ضابطہ 5-794 ملاحظہ کریں۔
براہ مہربانی موجودہ رابطہ معلومات کا جائزہ لیں اور ہنگامی صورتحال میں کسی بھی ضروری رابطے والے فرد کا اضافہ کریں۔ ہنگامی صورتحال میں کم از کم دو افراد کو فہرست میں شامل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جو والد یا والدہ/سرپرست کے علاوہ ہوں (جیسے ہمسائے، بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے، سوتیلے والدین، رشتے دار وغیرہ) مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی PWCS ضابطہ 5-794 ملاحظہ کریں۔
یہ سکرین ان تمام طلباء کی فہرست کو دکھاتی ہے جو ڈسٹرکٹ کے اندر اس وقت داخل ہیں یا ماضی میں داخل تھے۔ یہ طلباء صرف دیکھے جا سکتے ہیں اور رجسٹریشن کے عمل میں شامل نہیں ہیں۔
ایک طالبعلم/طالبہ (طلباء) کو رجسٹر کروانے کے لیے Add new Student یعنی ایک نئے طالبعلم/طالبہ کو شامل کریں، پر کلک کریں۔
براہ مہربانی رجسٹریشن جمع کرانے سے قبل داخلے کے تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔ طالبعلم/طالبہ کے پیدائش کے اصل سرٹیفکیٹ کی کی تصدیق شدہ نقل اور دیگر ضروری دستاویزات جو اپ لوڈ نہیں کیے گئے (یا دستاویزات کی نقول جو واضح طور پر اپ لوڈ نہیں ہوئیں)، انہیں سکول کو پیش کرنےکی ضرورت ہے جب آپ طالبعلم/طالبہ کے داخلے کو مکمل کرنے کے لیے آئیں۔
اپنی رجسٹریشن جمع کرانے سے پہلے، آپ کو Review یعنی جائزہ لیں کے بٹن پر کلک کر کے درخواست کا جائزہ لینا چاہیے۔ درخواست میں کسی قسم کی تبدیلیاں کرنے کے لیے، ہر سیکشن ہیڈنگ کے بائیں طرف Edit بٹن پر کلک کریں۔ جب ترمیم مکمل ہو جائے تو Save & Continue یعنی جائزہ/جمع کرائیں کے صفحے پر کلک کریں تاکہ Review/Submit یعنی جائزہ لیں/جمع کرائیں پر پر واپس جا سکیں۔ جب آپ درخواست کا جائزہ لے لیں تو I have reviewed all registration data and verified that is correct یعنی میں نے رجسٹریشن کے مواد کا جائزہ لے لیا ہے اور میں تصدیق کرتا/کرتی ہوں کہ یہ درست ہیں، کے باکس پر کلک کریں، پھر Submit پر کلک کریں۔
گلوبل ویلکم سینٹر ان خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے جو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز میں نئے ہیں اور جو انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولتے اور/یا سمجھتے ہیں۔ گلوبل ویلکم سینٹر نئے طلباء کی رجسٹریشن، انگریزی زبان میں مہارت کی جانچ، گریڈ لیول میں داخلے اور غیر ملکی ٹرانسکرپٹ کی تشخیص میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مزید سوالات کے کے لیے ہمارے گلوبل ویلکم سینٹر کے Manassas کیمپس سے 3800-402-571 پر یا Woodbridge کیمپس سے 6813-374-571 پر رابطہ کریں یا [email protected] پر ایک ای میل بھیجیں۔ سٹاف کا رکن آپ سے دو کاروباری دنوں کے اندر اندر مدد کے لیے رابطہ کرے گا/گی۔
کووڈ-19 کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے، تمام نئی رجسٹریشن نئے خاندانوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے عارضی طور پر مکمل کی جا رہی ہے۔ اپنے بچے کے زون کا سکول تلاش کرنے کے لیے PWCS اپنا سکول تلاش کریں کا ٹول استعمال کریں۔ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد، درج ذیل لنک میں سے ایک کے ذریعے اپنے سکول کے رجسٹرار سے رابطہ کریں: