PWCS میں سکول بند ہونے/دیر سے کھلنے کی صورتحال کو جانیں جو اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ کس طرح موسم سکولوں اور سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہے۔ اکثر پوچھے جانے والے سوالات ملاحظہ کریں
کوڈ ریڈ: طلباء اور ملازمین کے لیے سکول بند ہیں۔ (استثنیٰ: خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین)
"پرنس ولیئم کاؤنٹی کے تمام پبلک سکولز اور دفاتر بند ہوں گے کوڈ ریڈ "۔
- سکول اور دفاتر بند ہیں۔
- ورچوئل کلاسیں منسوخ کی جاتی ہیں۔
- سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) نہیں کھلے گا۔
- سکول کی تمام سرگرمیاں (دن اور شام) بشمول فیلڈ ٹرپس، ٹیموں کی مشق، کلبوں کی ملاقاتیں، بین المدرسی مقابلے، اور کھلاڑیوں کے مقابلے منسوخ کیے جاتے ہیں۔
- سکول سے باہر کی تمام سرگرمیاں (دن اور شام) بشمول تعلیم بالغاں، شام کے سکول کی کلاسیں، اور سکول کی عمارتوں میں تفریحی پروگرام منسوخ کیے جائیں گے۔
- طلباء چاہیں تو یہ دن چھٹے ہوئے کام کے لیے استعمال کر سکتے ہیں یا پہلے سے تفویض کردہ اسائنمنٹ پر کام کر سکتے ہیں۔
کوڈ اورنج: طلباء کے لیے ورچوئل تدریسی دن اور ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کا دن
"پرنس ولیم کاؤنٹی کے تمام پبلک سکول آج کوڈ اورنج پر کام کر رہے ہیں۔"
- طلباء کے لیے ورچوئل تدریس کا دن اور ہنگامی صورتحال میں کام نہ کرنے والے ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کا دن۔
- طلباء کی حاضری لی جائے گی۔
- ورچوئل کلاسیں صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہیں گی۔
- سکول اور دفاتر کی عمارتیں بند ہیں۔
- سکول بسیں نہیں چلیں گی۔
- ورچوئل پرنس ولیئم اور ورچوئل ورجینیا میں داخل طلباء کو اپنے معمول کے شیڈول پر عمل کرنا چاہیے۔
- سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) نہیں کھلے گا۔
- سکول کی تمام رو برو سرگرمیاں (دن اور شام) بشمول فیلڈ ٹرپس، ٹیموں کی مشق، کلبوں کی ملاقاتیں، بین المدرسی مقابلے، اور کھلاڑیوں کے مقابلے منسوخ کی جاتی ہیں۔
- گھر بیٹھے (ورچوئل) سٹوڈنٹ سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔
- سکول سے باہر کی تمام سرگرمیاں (دن اور شام) بشمول تعلیم بالغاں، شام کے سکول کی کلاسیں، اور سکول کی عمارتوں میں کمیونٹی کے استعمال کے شیڈول شدہ تفریحی پروگرام منسوخ کیے جاتے ہیں۔
کوڈ گرین: طلباء اور اساتذہ کے لیے سکول بند ہیں
"پرنس ولیئم کاؤنٹی کے تمام پبلک سکولز بند ہوں گے کوڈ گرین"
- سکول بند ہیں۔ عوام کے لیے دفاتر بند ہیں۔
- ورچوئل کلاسیں منسوخ کی جاتی ہیں۔
- سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) نہیں کھلے گا۔
- سکول کی تمام سرگرمیاں (دن اور شام) بشمول فیلڈ ٹرپس، ٹیموں کی مشق، کلبوں کی ملاقاتیں، بین المدرسی مقابلے، اور کھلاڑیوں کے مقابلے منسوخ کیے جاتے ہیں۔
- سکول سے باہر کی تمام سرگرمیاں (دن اور شام) بشمول تعلیم بالغاں، شام کے سکول کی کلاسیں، اور سکول کی عمارتوں میں تفریحی پروگرام منسوخ کیے جائیں گے۔
- طلباء چاہیں تو یہ دن چھٹے ہوئے کام کے لیے استعمال کر سکتے ہیں یا پہلے سے تفویض کردہ اسائنمنٹ پر کام کر سکتے ہیں۔
دو گھنٹے کی تاخیر سے کھلنا: سکول دو گھنٹے کی تاخیر سے کُھلیں گے
پرنس ولیئم کاؤنٹی کے تمام سکول دو گھنٹے کی تاخیر سے کُھلیں گے۔
- رو برو اور ورچوئل PWCS کلاسیں دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوں گی۔ بیل کے مخصوص اوقات کے لیے اپنے سکول کے اوقات دیکھیں۔
- صبح کی بسیں دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوں گی۔
- سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) دو گھنٹے کی تاخیر سے کھلے گا۔
- سادہ ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔ دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔
- فیلڈ ٹرپ منسوخ ہوں گے۔
- سڑکوں کی صورتحال کی بنا پر ہر انفرادی بنیادوں پر مناسب حکام کھیلوں کی سرگرمیوں کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔
- صبح اور پورے دن کے پری سکول طلباء دو گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر عمل کریں گے۔ صبح کے پری سکول طلباء کو معمول کے وقت سے ایک گھنٹہ کی تاخیر سے برخاست کیا جائے گا۔ دوپہر کے پری سکول طلباء معمول کے وقت سے ایک گھنٹہ دیر سے پہنچیں گے۔
*والدین/سرپرست، براہ مہربانی جب سکول دیر سے کھلیں تو طلباء کو سکول جلدی مت لائیں کیونکہ سکول کے عملے کے ممبران کو بھی سکول پہنچنے میں بھی دیر ہو سکتی ہے۔
*والدین/سرپرستوں کو اختیار ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجیں۔ تاہم، سٹوڈنٹ سے تمام تقویض کردہ کام مکمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ آپ کے بچے کو تعلیمی اعتبار سے سزا نہیں دی جائے گی، اور آپ کے بچے کو منظور شدہ غیر حاضری دی جائے گی۔
جلد بند ہونا: سکول ایک گھنٹہ جلد بند ہوں گے
"پرنس ولیئم کاؤنٹی کے تمام پبلک سکولز ایک گھنٹہ جلد بند ہوں گے"۔
- رو برو اور ورچوئل تعلیمی دن ایک گھنٹہ جلد بند ہو گا۔
- سکول اوقات کے بعد SACC پروگرام نہیں کھلے گا۔
- بسیں معمول کے مطابق چلیں گی۔
- صبح کے پری سکول اور دن بھر کے پری سکول طلباء کو معمول کے وقت سے ایک گھنٹہ جلدی برخاست کیا جائے گا۔ اس دن شام کے پری سکول نہیں کھلیں گے۔
- دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔
- اگر فیلڈ ٹرپ پہلے ہی روانہ نہیں ہوئے تو منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ بعد از سکول کی سرگرمی والی بس منسوخ کی جائے گی۔
- سکول کی تمام سرگرمیاں بشمول ٹیموں کی مشق، کلبوں کی ملاقاتیں، بین المدرسی مقابلے، اور کھلاڑیوں کے مقابلے منسوخ کیے جاتے ہیں۔
- شام کی تمام غیر تعلیمی سرگرمیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔
جلد بند ہونا: سکول دو گھنٹے جلدی بند ہوں گے
"پرنس ولیئم کاؤنٹی کے تمام پبلک سکولز دو گھنٹے جلدی بند ہوں گے"۔
- بسیں معمول کے مطابق چلیں گی (مثال کے طور پر ہائی سکول پھر مڈل سکول اور پھر ایلیمنٹری سکول)۔
- صبح کے پری سکول اور دن بھر کے پری سکول معمول کے اوقات کی بجائے دو گھنٹے پہلے برخاست کر دیے جائیں گے۔ اس دن شام کے پری سکول نہیں کھلیں گے۔
- فیلڈ ٹرپ منسوخ ہوں گے۔ تاخیر والی سرگرمی اور ایتھلیٹک بس منسوخ کر دی جائے گی۔
- سکول کے بعد SACC پروگرام نہیں کھلے گا۔
- دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا (اگر ضروری ہوا ایک متبادل شیڈول پر)۔
- سکول کے بعد کی یا شام کی سرگرمیوں منسوخ
سکول کے بعد کی سرگرمیوں اور شام کے پروگراموں کی منسوخی
"پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز میں یا سکول کی املاک پر آج سہ پہر اور شام کی تمام طے شدہ سرگرمیاں منسوخ کی جاتی ہیں"۔
- سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) شام 5 بجے بند ہو گا۔
- سکول کی سہ پہر اور شام کی تمام سرگرمیاں بشمول ٹیموں کی مشق، کلبوں کی ملاقاتیں، بین المدرسی مقابلے، اور کھلاڑیوں کے مقابلے منسوخ کیے جاتے ہیں۔
- شام کی تمام غیر تعلیمی سرگرمیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔
اختتام ہفتہ کی سرگرمیوں کی منسوخی
متوقع خراب موسم کی وجہ سے پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز میں یا سکول املاک پر اِس ہفتہ وار چھٹی کی تمام طے شدہ سرگرمیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔
- سکول کی تمام سرگرمیاں بشمول ٹیموں کی مشق، کلبوں کی ملاقاتیں، بین المدرسی مقابلے، اور کھلاڑیوں کے مقابلے منسوخ کیے جاتے ہیں۔
- تمام غیر تعلیمی سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ہفتہ کے دن کی سرگرمیوں کی منسوخی
متوقع خراب موسم کی صورتحال کی وجہ سے پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز میں یا سکول املاک پر ہفتے کے دن کی تمام طے شدہ سرگرمیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔
- سکول کی تمام سرگرمیاں بشمول ٹیموں کی مشق، کلبوں کی ملاقاتیں، بین المدرسی مقابلے، اور کھلاڑیوں کے مقابلے منسوخ کیے جاتے ہیں۔
- تمام غیر تعلیمی سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اتوار کے دن کی سرگرمیوں کی منسوخی