درخواستیں یکم فروری سے 30 جون تک دستیاب ہوں گی اور انتخاب اپریل میں شروع ہو گا۔
اہلیت بچے کی عمر، خاندان کی آمدنی، اور علاقے کے سکول میں حاضری پر مبنی ہے۔
درخواستوں کا آغاز یکم فروری سے ہو گا اور تیس جون تک جاری رہے گا۔ انتخاب کا آغاز اپریل میں ہو گا
آن لائن درخواست کو مکمل کرنے کے لئے لازمی دستاویزات:
اگر آپ کو مدد درکا ہے تو براہ مہربانی بذات خود ملنے یا فون پر درخواست مکمل کرنے کا وقت لینے کے لیے پری سکول کے دفتر کو 8708-791-703 پر فون کریں یا [email protected] پر ای میل کریں۔
موجودہ پری سکول طلباء کے والدین، دوسرے بچے کی درخواست دینے کے لیے براہ مہربانی پری سکول کے دفتر کو فون کریں۔
آمدنی کے ثبوت کے لیے قابل قبول دستاویزات میں درج ذیل شامل ہیں:
داخلے سے پہلے پتے کے کل تین ثبوتوں کی ضرورت ہے: ایک بنیادی دستاویز اور دو معاون رہائشی دستاویزات۔
دستاویزات تازہ ترین (دو ماہ کے اندر) ہونے چاہیں اور ان میں پیرنٹ یا سرپرست کا نام اور پورا پتہ شامل ہونا چاہیے۔
رہائش کا بنیادی ثبوت:
رہائش کے دو اضافی ثبوت:
پری کنڈرگارٹن فیملی سروس ورکرز اہلیت پر تبادلہ خیال کرنے اور درخواست کے ذریعے جمع کردہ دستاویزات کا جائزہ لینے کے لئے ہر خاندان کے ساتھ انٹرویو شیڈول کرتے ہیں۔ اہل خانہ کو اپنے بچے کی درخواست کے بارے میں فالو اپ یعنی مزید جاننے کے لئے دو ہفتوں تک انتظار کرنا چاہیے۔
درخواستوں کو اس وقت تک مکمل نہیں سمجھا جاتا جب تک کہ تمام مطلوبہ دستاویزات جمع نہ ہو جائیں۔
اہل خانہ کے ساتھ جائزہ لینے کے بعد، درخواستوں کو تفویض کردہ سکول کے لئے انتظار کی فہرست میں رکھا جاتا ہے۔ انتخاب کا آغاز اپریل میں ہوتا ہے اور نشتوں کے مکمل ہونے تک جاری رہتا ہے۔
بچوں کو داخلے کے معیار کے مطابق قبول کیا جاتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ضرورت کے اعلیٰ درجے کے اہل بچوں کو ترجیح ملے۔
بچوں کو پہلے آئیں، پہلے پائیں، کی بنیاد پر قبول نہیں کیا جاتا۔
داخلے کے معیار اور اہلیت کے تقاضے وفاقی اور ریاستی رہنما خطوط، ہیڈ سٹارٹ اور ورجینیا پری سکول انیشیٹو (VPI) کے ذریعے طے کیے گئے ہیں۔
تمام بچوں کو ان کی درخواست مکمل ہونے کے بعد انتظار کی فہرست میں رکھا جاتا ہے۔ اپریل کے آغاز سے ہر سکول کے لیے انتظار کی فہرستوں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور بچوں کو داخلے کے طے شدہ معیار اور اہلیت کے تقاضوں (عمر، آمدنی کی سطح، اور گھر کا پتہ) کی بنیاد پر قبول کیا جاتا ہے۔
ہر پری سکول کلاس روم میں 19 نشستیں ہوتی ہیں اور ان کو پُر کرنے کے لیے انتظار کی فہرستیں رکھی جاتی ہیں۔
درخواست مکمل کرنا اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آپ کے بچے کو پری کنڈرگارٹن پروگرام میں قبول کیا جائے گا۔
اہل خانہ کو پری کنڈرگارٹن پروگرام کے لئے اہل ہونے کے لئے آمدنی کی شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔ اگر تمام اہل بچوں کے اندراج کے بعد بھی کلاس رومز میں جگہ باقی رہ جاتی ہے، تو ان خاندانوں کو قبول کیا جا سکتا ہے جو آمدنی سے زیادہ ہیں۔
یہ پروگرام آمدنی کی حد سے زیادہ افراد کے لیے کل اندراج کے 10 فیصد تک محدود ہے۔
وہ بچے جو ایلیمنٹری سکول کی حدود میں رہتے ہیں انہیں پہلی ترجیح ملتی ہے۔
ایسے بچے جو ایلیمنٹری سکول کی حدود میں نہیں رہتے ہیں انہیں پری سکول کے لیے باہر کے علاقے کا سمجھا جاتا ہے۔ علاقے سے باہر کے بچے، جن کے والدین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں یا جن کے پاس سکول کی حدود میں ڈے کیئر پرووائیڈر موجود ہے، اگر تمام اہل بچوں کے داخلے کے بعد جگہ باقی رہ جاتی ہے تو انہیں قبول کیا جا سکتا ہے۔
علاقے سے باہر کے بچوں کے لیے قبولیت جولائی تک شروع نہیں ہوتی، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اس علاقے کے طلبا کے پاس درخواستیں مکمل کرنے کا وقت ہو۔
علاقے سے باہر کے بچوں کو ان کے گھر کے پانچ میل کے دائرے میں سکولوں کے لیے انتظار کی فہرست میں رکھا جاتا ہے۔
پری کنڈرگارٹن پروگرام معذور طلباء کے لیے 10فیصد کوٹہ محفوظ رکھتا ہے۔ پروگرام ارلی چائلڈ ہڈ سپیشل ایجوکیشن آفس سے ریفرل موصول کرتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ اس وقت IEP کے تحت ہے، تو براہ مہربانی خصوصی تعلیم کے اپنے استاد سے اس پر بات کرنے کے لیے رابطہ کریں کہ آیا آپ کے بچے کے لیے عمومی تعلیم کی پری کنڈرگارٹن سکول کی کلاس صحیح ہو گی یا نہیں۔
کیا آپ کے اپنے بچے کے بولنے یا نشوونما سے متعلق کوئی تحفظات ہیں اور سکرینگ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟ یا کیا آپ کا بچہ کسی دوسرے سکول ڈسٹرکٹ میں IEP کے تحت ہے؟
اگر ہاں، تو براہ مہربانی پری سکول چائلڈ فائنڈ ایویلیویشن سینٹر سے 8857-791-703 پر رابطہ کریں۔
ایک بار پری کنڈرگارٹن پروگرام میں قبول کیے جانے کے بعد، اہل خانہ اپنے تفویض کردہ فیملی سروس ورکر کے ساتھ سکول میں داخلے کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز میں داخلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن اور اورینٹیشن یعنی تعارفی ملاقات کے عمل کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ذیل میں ملاحظہ کریں۔
اہل خانہ درکار دستاویزات بذریعہ ای میل، براہ راست اپ لوڈ، ٹیکسٹ میسیج یا خود آ کر جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے پری سکول کے دفتر کو 8708-791-703 پر فون کریں یا [email protected] پر رابطہ کریں۔
ایک مرتبہ سرکاری طور پر قبول ہونے کے بعد، اہل خانہ PWCS آن لائن سٹوڈنٹ رجسٹریشن مکمل کرتے ہیں۔ والدین کو سکول رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے لازمی طور پر پیرنٹ ویو اکاؤنٹ کے لیے رجسٹر کرنا چاہیے۔
والدین آن لائن رجسٹریشن شروع کرنے کے لیے "پری کنڈرگارٹن رجسٹریشن" آن لائن پیکٹ منتخب کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ صحیح تعلیمی سال منتخب کریں۔
والدین درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ کرتے ہیں:
پیرنٹ ویو اکاؤنٹ بنانے، آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے، یا درکار دستاویزات میں مدد کے لیے، براہ مہربانی پری سکول دفتر سے رابطہ کریں۔
اہل خانہ سے کہا جائے گا کہ پری کنڈرگارٹن کی پالیسیوں کے بارے مین مزید تفصیلی معلومات کے لیے پری کنڈرگارٹن پیرنٹ کے لئے تعارفی ویڈیو اور پیرنٹ ہینڈ بک (PDF) ملاحظہ کریں۔ مکمل ہونے کے بعد، والدین اپنے فیملی سروس ورکر کو مطلع کرتے ہیں جو پیرنٹ کی ذمہ داری اور رضامندی کے فارم پر دستخط کرنے کے لیے انہیں فارم ای میل کرے گا۔
سکول میں داخلے سے پہلے، مکمل جسمانی معائنے کی رپورٹ اور حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ جمع کرانا ضروری ہے۔ اگر بچوں کو صحت کا کوئی مسئلہ یا کھانے کی کوئی الرجی ہے تو اضافی فارم کی ضرورت ہو گی۔
تعلیمی سال کے دوران پری سکول آفس اہل خانہ کے ساتھ کام کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بچوں کے دانتوں کے معائنے اور ضروری طبی پیروی کی جائے۔
بچوں کی کلاس شروع کرنے سے پہلے، استاد ان کے گھر کا دورہ مکمل کریں گے۔ اہل خانہ کے ساتھ ملاقاتیں سکول شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل شیڈول کی جاتی ہیں۔ گھر کا ابتدائی دورہ اہل خانہ کے لیے آپ کے بچے کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنے، سوالات پوچھنے اور استاد کے بارے میں مزید جاننے کا بہترین وقت ہے۔
عام طور پر گھر کے دورے کے دوران اہل خانہ کو بس کی معلومات دی جاتی ہیں۔