PWCS میں موجودہ پری کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ یونیورسل پری کنڈرگارٹن کے بارے میں مزید جانیں، جو 2030-31 تعلیمی سال تک PWCS میں متعارف کرایا جائے گا۔
ایلیویٹ 2030 سٹریٹجک پلان کے ایک حصّے کے طور پر، PWCS تعلیمی سال 2030-31 تک یونیورسل پری کنڈرگارٹن کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ابتدائی تعلیم تک رسائی کو وسعت دے رہا ہے۔ اس بارے میں جانیں کہ اس کا آپ کے خاندان کے لیے اس کا کیا مطلب ہے اور مواقع کیسے بڑھتے رہیں گے۔
تحقیق سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ اعلیٰ معیار کی ابتدائی بچپن کی تعلیم تک رسائی بچوں کی تعلیمی کارکردگی، سماجی نشوونما اور طویل مدتی کامیابی کو بہتر بناتی ہے۔ یونیورسل پری-کے، PWCS کے مساوی تعلیمی مواقع، ابتدائی تعلیم، اور اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کے مطابق ہے کہ بچے کنڈرگارٹن میں داخل ہوتے وقت سیکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔
یونیورسل پری کنڈرگارٹن سے مراد یہ ہے کہ PWCS ایک ایسا نظام قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جس کے تحت 31–2030 کے تعلیمی سال تک کاؤنٹی میں رہنے والا ہر چار سال کی عمر والا بچہ پورے دن کے پری کنڈرگارٹن پروگرام میں داخلہ لے سکے گا، اور اسے بلا معاوضہ ٹرانسپورٹیشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
پہلے سال میں، PWCS موجودہ پری سکول پروگراموں کو ہم آہنگ کرنے پر توجہ دے گا۔ اس میں چار سالہ بچوں کی موجودہ نصف دن کی کلاسوں کو پورے دن کے شیڈول میں تبدیل کرنا، روزانہ کے اوقات کو ایلیمنٹری سکول کے اوقات کے مطابق ترتیب دینا، اور اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے کہ خاندانوں کو مختلف اقسام کے پروگراموں میں خدمات تک زیادہ مستقل اور یکساں رسائی حاصل ہو۔ ڈویژن میں جہاں جگہ دستیاب ہو وہاں چند نئی نشستیں بھی شامل کی جائیں گی۔
جی نہیں۔ پری کنڈرگارٹن پروگرام صرف منتخب سکولوں میں دستیاب جگہ، عملے کی دستیابی، اور طلباء کی ضروریات کی بنیاد پر پیش کیا جاتا ہے۔ PWCS صلاحیت کے بڑھنے کے ساتھ آہستہ آہستہ رسائی کو بڑھا رہا ہے۔ پری-کے پروگرام کے تحت خدمات فراہم کرنے والے سکول ملاحظہ کریں۔
داخلہ بدستور ریاستی، وفاقی اور مقامی فنڈنگ پروگراموں کے تحت مقرر کردہ ترجیحی معیار کے مطابق دیا جاتا ہے۔ پروگرام کے ابتدائی نفاذ کے سالوں میں نشستیں محدود ہوں گی۔
چار سالہ پری کنڈرگارٹن پروگرام میں داخلے کا تعین ان کے مقررہ رہائشی علاقے کے سکول کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اہل خانہ کو چاہیے کہ وہ اپنے ہوم سکول سے رابطہ کر کے معلوم کریں کہ وہاں کون سے پروگرام دستیاب ہیں۔
جی ہاں۔ 27–2026 کے تعلیمی سال سے پری-کنڈرگارٹن کے طلباء، ایلیمنٹری سکول کے طلباء کے ساتھ PWCS کی معمول کی سکول بسوں میں سفر کریں گے۔ اس طریقۂ کار سے پری-کنڈرگارٹن کی ٹرانسپورٹیشن کو ایلیمنٹری سکول کے روزانہ کے اوقات کے مطابق کیا جائے گا اور بچوں کو کنڈرگارٹن میں منتقلی اور اس کے لیے تیاری میں مدد ملے گی۔
براہ کرم نوٹ کریں، ورجینیا کے قانون کے مطابق سکول بس میں سفر کرنے والے طلباء کے لیے سیفٹی ہارنس، لیپ بیلٹ یا سیٹ بیلٹ پہننا لازمی نہیں ہے۔ سکول بسیں خاص طور پر طلباء کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے تیار کی جاتی ہیں اور ان میں مختلف حفاظتی خصوصیات شامل ہوتی ہیں، جیسے اونچی اور گدّے دار سیٹوں کی پشت، چمکتی ہوئی انتباہی لائٹس، اسٹاپ آرمز، اور ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے لیے سخت حفاظتی معیارات۔
نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (NHTSA) کے مطابق، سکول بسیں بچوں کے سکول آنے اور جانے کے محفوظ ترین ذرائع میں سے ایک ہیں۔ اس کی وجوہات میں بسوں کا خصوصی ڈیزائن، سخت حفاظتی معیارات، اور ڈرائیوروں کی پیشہ ورانہ تربیت شامل ہیں۔
PWCS اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ اس وقت پری کنڈرگارٹن پروگرام کی طلب زیادہ ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں دستیاب نشستیں محدود ہیں، خاص طور پر توسیع کے اس پہلے سال میں۔ PWCS خاندانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ابتدائی بچپن کی تعلیم کے دیگر دستیاب پروگراموں اور متبادل آپشنز کو بھی تلاش کرتے رہیں، جبکہ PWCS آنے والے سالوں میں پری-کے پروگرام تک رسائی بڑھانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔
اہل خانہ فاؤنڈیشن فرسٹ چائلڈ کیئر اور پری سکول سرچ ٹول استعمال کر کے پرنس ولیم کاؤنٹی میں پروگرامز تلاش کر سکتے ہیں۔
یونیورسل پری کنڈرگارٹن سے مراد یہ ہے کہ PWCS ایک ایسا نظام قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جس کے تحت 2030–31 کے تعلیمی سال تک کاؤنٹی میں رہنے والا ہر چار سالہ بچہ پورے دن کے پری کنڈرگارٹن پروگرام میں داخلہ لے سکے گا، اور اسے بلا معاوضہ ٹرانسپورٹیشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
درخواست دینے کے طریقۂ کار، مطلوبہ دستاویزات، اور درخواست جمع کرانے کے بعد کیا ہوتا ہے—اس بارے میں معلومات کے لیے پری کنڈرگارٹن سکول درخواست کے عمل کے ویب صفحے کو ملاحظہ کریں۔
یہ جاننے کے لئے کہ آپ کس زون والے علاقے میں رہتے ہیں اپنے سکول کو تلاش کریں کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
پری کنڈرگارٹن کلاسز بدھ، 26 اگست 2026 کو شروع ہوں گی۔
کلاس روم کے اوقات سکول کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں اور ان کا تعین ٹرانسپورٹیشن کے محکمہ کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
زیادہ تر پری کی کلاسیں روزانہ 6 گھنٹے ہوتی ہیں، جس میں کچھ صبح/شام کی کلاسیں روزانہ ساڑھے تین گھنٹے کی ہوتی ہیں۔
پری کنڈرگارٹن سکول کے بچوں کو صرف ایک اتنے بڑے بک بیک کی ضرورت ہو گی جس میں ایک فولڈر آ سکے۔ سکول کا دیگر تمام سامان ہیڈ سٹارٹ/VPI پروگرام فراہم کرے گا۔
پری کنڈرگارٹن طلباء سکول جانے والی عمر کے بچوں کے (SACC) پروگرام کے لیے اہل نہیں ہیں۔
جن خاندانوں کو سکول شروع ہونے سے پہلے یا سکول ختم ہونے کے بعد بچوں کی دیکھ بھال کی ضرورت ہو، وہ دستیاب چائلڈ کیئر فراہم کرنے والوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے فاؤنڈیشن فرسٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
جب سکولوں کو تاخیر سے کھلنے یا جلدی بند کا اعلان کیا جائے گا، تو یہ پری سکول کے اوقات کار کو بھی تبدیل کرے گا۔ والدین/سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز کے سکولوں کے بند ہونے اور تاخیر سے کھلنے سے متعلق طریقہ کار پر عمل کریں۔
پری کنڈرگارٹن سکول پروگرام PWCS کے 59 سکولوں کے طلباء کی خدمت کرتا ہے۔
پری کنڈرگارٹن پروگرام میں اہل ہونے کے لیے، خاندانوں کو پروگرام کے تحت خدمات فراہم کرنے والے سکولوں میں سے کسی ایک کے حاضری کے علاقے میں رہنا ضروری ہے۔
پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز کم آمدنی والے ایسے خاندانوں کے لیے پری کنڈرگارٹن پروگرام پیش کرتا ہے جن کے 3 سال کی عمر کے بچے درج ذیل ایلیمنٹری سکولوں کی حدود میں رہتے ہیں (آخری بار جون 2026 میں اپ ڈیٹ کیا گیا):
پرنس ولیم کاؤنٹی میں دیگر ایلیمنٹری سکولوں کی حدود میں رہنے والے خاندانوں کے بچوں کو صرف اسی صورت میں داخلہ دیا جا سکتا ہے جب قریبی کلاس روم (5 میل کے دائرے کے اندر) میں جگہ دستیاب ہو۔ والدین کو علاقے سے باہر کے طلباء کے لئے سکول آنے/ جانے کے لئے ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنا ہو گی۔
پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز کم آمدنی والے ایسے خاندانوں کے لیے پری کنڈرگارٹن پروگرام پیش کرتا ہے جن کے 4 سے 5 سال کی عمر کے بچے درج ذیل ایلیمنٹری سکولوں کی حدود میں رہتے ہیں (آخری بار جون 2026 میں اپ ڈیٹ کیا گیا):
پرنس ولیم کاؤنٹی میں دیگر ایلیمنٹری سکولوں کی حدود میں رہنے والے خاندانوں کے بچوں کو صرف اسی صورت میں داخلہ دیا جا سکتا ہے جب قریبی کلاس روم (5 میل کے دائرے کے اندر) میں جگہ دستیاب ہو۔ والدین کو علاقے سے باہر کے طلباء کے لئے سکول آنے/ جانے کے لئے ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنا ہو گی۔