سٹوڈنٹ کیوئک پے
پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) سکول فیس لینے کے لئے آن لائن ادائیگی کا نظام (Rycor کے ذریعہ سٹوڈنٹ کیوئک پے) کا استعمال کرتے ہیں۔ سسٹم گھر سے سکول کی فیس کا انتظام اور ادائیگی کرنے کے لئے ایک آسان، محفوظ اور کاغذ کے بغیر طریقہ پیش کرتا ہے۔
ادائیگی ماسٹر کارڈ اور ویزا ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے کی جا سکتی ہے۔
سٹوڈنٹ کیوئک پے والدین کو درج ذیل کا موقع دیتا ہے:
- ایک ہی وقت میں متعدد طلباء کے لئے فیس ادا کر سکتے ہیں
- تخمینہ شدہ فیس اور بقایا بیلنس دیکھ سکتے ہیں
- رسیدیں اور سٹوڈنٹ اکاؤنٹ کے بیانات پرنٹ کر سکتے ہیں
یہ نظام ٹیوشن، ٹرانسکرپٹ درخواستوں، موسیقی کے آلات کے کرایہ، ڈرائیور ایجوکیشن، سمر سکول کے پروگراموں، سرگرمی کی فیسوں، لائبریری جرمانے، فیلڈ ٹریپ فیس، اور بہت کچھ کے لئے ادائیگیوں کے قابل بناتا ہے۔
اکاؤنٹ بنائیں اور سٹوڈنٹ کو لنک کریں
ایک اکاؤنٹ بنائیں
سٹوڈنٹ کیوئک پے ویب سائٹ پر جائیں۔
- سائن ان آئیکن پر کلک کریں (صرف ڈیسک ٹاپ پر)
- اکاؤنٹ بنائیں پر کلک کریں
- اپنا پہلا نام، آخری نام، اور ای میل پتہ درج کریں
- اپنے ای میل ایڈریس کی تصدیق کریں
- پاس ورڈ منتخب کریں
- اپنے پاس ورڈ کی تصدیق کریں
- اگلا صفحہ
سٹوڈنٹ کو لنک کریں
- طلباء کو شامل کریں پر کلک کریں
- اپنے بچے کا سٹوڈنٹ آئی ڈی نمبر اور آخری نام درج کریں
- آپ پیرنٹ ویو کے سٹوڈنٹ انفو سیکشن میں سٹوڈنٹ آئی ڈی نمبر (جسے " پرم آئی ڈی یعنی لازمی آئی ڈی" کے طور پر لیبل کیا گیا ہے) تلاش کر سکتے ہیں
- سٹوڈنٹ شامل کریں، کے بٹن پر کلک کریں
- سٹوڈنٹ لنکڈ اکاؤنٹ ونڈو کے تحت ظاہر ہو گا جب وہ کامیابی سے آپ کے اکاؤنٹ میں شامل ہو جائیں گے
- اپنے اکاؤنٹ میں اضافی طلباء کو شامل کرنے کے لئے، طلباء کو شامل کریں پر کلک کریں اور دہرائیں۔
- اگر آپ کے اکاؤنٹ میں شامل کرنے کے لئے مزید بچے نہیں ہیں تو مکمل ہو گیا بٹن پر کلک کریں۔
آن لائن ادائیگی کریں
خلاصے کا صفحہ
اگر آپ کے پیرنٹ اکاؤنٹ سے ایک سے زیادہ سٹوڈنٹ منسلک ہیں تو آپ کو سمری لینڈنگ صفحے پر لایا جائے گا، جہاں آپ اپنے اکاؤنٹ سے منسلک تمام بچوں کو دیکھ سکتے ہیں۔
ان کی فیس دیکھنے، آن لائن فارم مکمل کرنے ، اور اپنی کارٹ میں اشیاء شامل کرنے کے لئے انفرادی سٹوڈنٹ کے ٹیب پر کلک کریں۔
انفرادی سٹوڈنٹ اکاؤنٹ
اگر آپ کے پیرنٹ اکاؤنٹ سے صرف ایک پیرنٹ منسلک ہے تو آپ فوری طور پر ان کی فیس دیکھنے، آن لائن فارم مکمل کرنے اور اپنی کارٹ میں آئٹمز شامل کرنے کے لئے ان کے پیرنٹ اکاؤنٹ کے صفحے پر آ جائیں گے۔
ادائیگی کریں
اپنی کارٹ میں آئٹمز شامل کرنے کے بعد، چیک آؤٹ کرنے اور آن لائن ادائیگی کرنے کے لئے اوپر دائیں کونے میں شاپنگ کارٹ کے آئیکن پر کلک کریں۔
والدین صرف ایک آن لائن ادائیگی کر سکتے ہیں جو ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں متعدد بچوں اور لامحدود فیسوں اور اختیاری اشیاء کا احاطہ کرتی ہے۔
دیگر اکاؤنٹس کو لنک کریں
دوسرے اکاؤنٹس کو لنک کرنے کے اختیارات
گیسٹ سائن اپ
اس سے یہاں عام لوگوں کے لئے دستیاب اشیاء جیسے Hylton پلانیٹیریم کی ٹکٹوں کی دستیابی کو دیکھا جا سکے گا۔
- گیسٹ سائن اپ پر کلک کریں
- گیسٹ اکاؤنٹ بنائیں کے بٹن پر کلک کریں
سٹاف
یہ سٹاف کے دستیاب فارم کو دیکھنے کے قابل بنائے گا۔
- سٹاف سائن اپ پر کلک کریں
- سٹاف اکاؤنٹ بنائیں کے بٹن پر کلک کریں
کیا کوئی سوالات ہیں؟
اکاؤنٹ سیٹ اپ میں مدد کے لئے، [email protected] پر ای میل کریں۔
عمومی فیس کی معلومات کے لئے، اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں۔