PWCS میں ڈیجیٹل ڈیوائس کا استعمال، PWCS کی تدریسی ماحول کا اہم حصہ ہے، اور ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کی پالیسیاں تمام تعلیمی مقاصد کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ ضابطہ 2-350.02 کے تحت، ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کی سالمیت کو قائم رکھنے کے لیے، تمام طلباء اور والدین/سرپرست کو استعمال کی درج ذیل شرائط کا مطالعہ کرنا اور اس پر اپنی رضا مندی ظاہر کرنا لازمی ہے:
اس دستاویز میں دیے گئے طریقہ کار اور معلومات کا اطلاق ان تمام طلباء پر ہوتا ہے جو PWCS میں ڈیجیٹل ڈیوائس کا استعمال کرتے ہیں۔ اساتذہ اپنے کلاس روم میں مزید شرائط لاگو کر سکتے ہیں۔
سکول سٹوڈنٹ کو ڈیوائس جاری کریں گے اور ڈیوائس انوینٹری منیجمنٹ سسٹم میں سٹوڈنٹ کی ڈیوائس انونٹری نمبر تفویض کیا جائے گا۔
والدین/سرپرستان کو ہر تعلیمی سال کے آغاز میں لازمی طور پر پیرنٹ ویو میں بیک ٹو سکول پیکٹ میں سٹوڈنٹ کا ڈیجیٹل ڈیوائس ادھار لینے کا معاہدہ سائن کرنا ہے۔
ڈیجیٹل ڈیوائس اسی سکول کو واپس کی جائے گی جہاں سے وہ جاری کی گئی۔ وہ طلباء جو PWCS سے چلے گئے، معطل ہوئے یا نکال دیے گئے یا داخلہ منسوخ کر دیا گیا، انہیں اسی تاریخ کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائس اور اس کی متعلقہ اشیاء واپس کرنا ہوں گی۔ اگر کوئی سٹوڈنٹ سکول منتقل کر رہا ہے تو منتقلی سے پہلے ڈیوائس سکول TSSPEC کو واپس کی جانی چاہیے؛ انہیں ان کے نئے سکول میں ایک نئی ڈیوائس دوبارہ تفویض کی جائے گی۔ ڈیوائس واپس کرنے میں ناکامی کی صورت میں سکول ڈویژن ایسے طلباء کے والدین سے ہرجانہ وصول کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کرے گا۔
ہر تعلیمی دن کے دوران ڈیجیٹل ڈیوائسز کا استعمال استاد کی ہدایت پر کیا جائے گا۔ طلباء کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائسز تمام کلاسوں میں لازمی لانی چاہیں الا یہ کہ کسی استاد نے اسے نہ لانے کو کہا ہو۔
سکول میں ڈیجیٹل ڈیوائس کا نہ ہونا، کلاس میں شرکت یا کام مکمل نہ کرنے کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔ ایسے طلباء جو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائس گھر پر بھول آئے ہیں یا اسے چارج نہیں کیا ہوا ہے تو انہیں وقتی استعمال کے لیے ڈیجیٹل ڈیوائس نہیں ملے گی۔
مستعار دی گئی ڈیجیٹل ڈیوائس کی مرمت کی وجہ سے وقتی طور پر استعمال کے لیے کوئی اور ڈیجیٹل ڈیوائس دی جا سکتی ہے۔
کلاس روم میں اس کی آواز بند ہونی چاہیے الا یہ کہ اس کی استاد/استانی سے اجازت لی گئی ہو۔ ڈیجیٹل ڈیوائس پر موجود تمام مواد (موسیقی، گیمیں، یا فلمیں) لازمی طور پر موزوں ہونی چاہئیں، انہیں ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کیا جائے، اور استاد/استانی کی ہدایات کی روشنی میں استعمال کیا جائے۔
کیونکہ ڈیجیٹل ڈیوائس میں سپیس محدود ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ یہ تعلیمی مقاصد کے لیے دستیاب رہے، طلباء کو اس کی اجازت نہیں کہ وہ اس پر ایپلی کیشنز یا ذاتی سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کریں الا یہ کہ اس کی اجازت استاد نے دی ہو۔
طلباء مائیکرو سافٹ آفس 365 استعمال کرتے ہوئے OneDrive میں اپنا کام محفوظ کر سکتے ہیں، جو ایک کلاؤڈ بیسڈ کمیونیکیشن ٹول ہے، جس کا کام مائیکرو سافٹ اور انتظام PWCS کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ طلباء اساتذہ کو دستاویزات بھیجنے یا اپنے آپ کو بیک اپ ای میل کے لیے اپنے مائیکرو سافٹ آفس 365 سٹوڈنٹ ای میل اکاؤنٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل ڈیوائس میں کسی خرابی کو اسائنمنٹس جمع نہ کرانے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
PWCS کی ڈیجیٹل ڈیوائسز کے ساتھ پرنٹنگ کی سہولت نہیں ہے۔ جس دستاویز کو پرنٹ کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے سکول یا گھر کے کمپیوٹر پر لاگ اِن ہو کر، سٹوڈنٹ کے آفس 365 اکاؤنٹ پر جا کر پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔
درج ذیل رہنما اصولوں اور شرائط کا تعین کیا گیا ہے تاکہ طلباء اور والدین/سرپرست PWCS کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہوں۔ جب PWCS کی ٹیکنالوجی کے اثاثے اور ٹیکنالوجی کے دیگر وسائل استعمال کیے جائیں تو یہ لازمی ہے کہ طلباء اور والدین/سرپرست ان رہنما اصولوں اور شرائط پر عمل درآمد کریں جن کا ذکر اس دستاویز، ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کا معاہدہ، اور PWCS کے سکول بورڈ کی قابل اطلاق پالیسیوں، اور ضوابط میں شامل ہیں لیکن انہی تک محدود نہیں؛ ضابطہ 1-295 کمپیوٹر سسٹم و نیٹ ورک سسٹم—PWCS کا قابل قبول استعمال اور انٹر نیٹ سیفٹی، سٹوڈنٹ "ضابطہ اخلاق"، اور کلاس روم کے تمام قابل اطلاق قواعد۔
ان رہنما اصولوں اور شرائط کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ تادیبی کاروائیوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
والدین/ سرپرست/سٹوڈنٹ 30 دن کے اندر اندر کسی ڈیجیٹل ڈیوائس کی تبدیلی کی قیمت کے ذمہ دار ہوں گے اگر ڈیوائس:
والدین/سرپرستان کے پاس اختیار ہے کہ اگر وہ چاہیں تو PWCS کے منظور شدہ تیسرے فریق وینڈر، Securranty کے ذریعے سٹوڈنٹ کی ڈیوائس کی سستی انشورنس لے سکتے ہیں۔
PWCS تسلیم کرتا ہے کہ طلباء کے ڈیجیٹل آلات کی فراہمی کے ساتھ، سکول ڈویژن اور پیرنٹ/سرپرست/سٹوڈنٹ دونوں کی سرمایہ کاری کی حفاظت کی ضرورت ہے۔ جو طلباء ڈیجیٹل ڈیوائس (جیسے ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ) کو کھو دیتے ہیں یا خراب کر دیتے ہیں جو مستقبل میں قابل استعمال نہیں رہتے اور ڈیجیٹل ڈیوائس کی انشورنس نہیں ہے، انہیں سکول کے فنانس سپیشلسٹ کے پاس اس نقصان کا ازالہ بھرنے کو کہا جا سکتا ہے۔ مالی مشکلات کا شکار خاندانوں کے طلباء کو زیر غور رکھا جائے گا۔ ڈیوائس کی عمر کی بنیاد پر ڈیجیٹل ڈیوائس کی تبدیلی کے اخراجات درج ذیل ہیں:
ڈیجیٹل ڈیوائس – "11 لیپ ٹاپ
ڈیجیٹل ڈیوائس – "14 لیپ ٹاپ
ڈیجیٹل ڈیوائس - آئی پیڈ
آئی پیڈ کی بورڈ کیس: 120 ڈالر
آئی پیڈ کلیئر کیس: 70 ڈالر
گمشدہ یا خراب شدہ چارجر کے لیے، موجودہ متبادل لاگت کے لیے اپنے بچے کے سکول میں فنانس سپیشلسٹ سے رابطہ کریں۔