جمعرات، 5 نومبر، 2026 | شام 6 تا 7 بجے | لائیو زوم ویبینار
متعلقہ سامعین: پری سکول تا گریڈ 5 کے طلباء کے اہل خانہ
ہر بچہ مختلف طریقے سے سیکھتا ہے۔ اس سیشن میں اہل خانہ یہ جانیں گے کہ اپنے بچے کے سیکھنے کے انداز اور ضروریات کو سمجھ کر مؤثر بصری اور روزمرہ کے شیڈول کیسے بنائے جا سکتے ہیں۔ یہ شیڈول بچے میں خود مختاری کو فروغ دینے، روزمرہ کے معمولات میں اس کی شرکت بڑھانے، بے چینی کم کرنے، اور گھر اور کمیونٹی کے مختلف ماحول میں کامیاب سیکھنے کے تجربات فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ 2 نومبر، 2026 ہے۔
پیر، 9 نومبر، 2026 | شام 6:30 تا 8 بجے | لائیو زوم ویبینار | رو برو سیشن بمقام Benton مڈل سکول، 7411 Hoadly Rd., Manassas, VA 20112
متعلقہ سامعین: 3 تا 12 گریڈ کے وہ طلباء جو لکھنے کے لئے معاون ٹیکنالوجی کے آلات استعمال کرتے ہیں۔
معاون ٹیکنالوجی کی ٹیم 3 تا 12 گریڈ کے ان طلباء کے لئے تحریری ورکشاپ منعقد کرے گی جو لکھنے میں مدد کے لئے معاون ٹیکنالوجی (AT) استعمال کرتے ہیں۔ طلباء کو خلائی تھیم پر مبنی ایک دلچسپ، تخلیقی اور سب کو شامل کرنے والی تحریری سرگرمی میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، جسے خاص طور پر معاون ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے طلباء کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
ورکشاپ میں بک کریٹر کا استعمال کرتے ہوئے کامک سٹرپ بنانے کے ذریعے تخلیقی اظہار پر توجہ دی جائے گی۔ طلباء کی مختلف تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ان کی ضرورت کے مطابق رہنمائی اور مدد فراہم کی جائے گی۔
طلباء کے لئے ضروری ہے کہ وہ ورکشاپ میں اپنے معاون ٹیکنالوجی سے لیس آلات ساتھ لائیں۔، مثلا AT ایکسٹینٹنز یا IOS کے بلٹ ان معاون فیچرز والے ipads۔ ہر شریک سٹوڈنٹ کے ساتھ ایک خیال رکھنے والے فرد کی موجودگی ضروری ہے۔
گنجائش: ہر سٹوڈنٹ کو انفرادی مدد فراہم کرنے کے لئے ورکشاپ میں زیادہ سے زیادہ 15 طلباء شرکت کر سکتے ہیں۔
نگہداشت کرنے والے افراد: ہر سٹوڈنٹ ساتھ ایک نگہداشت کرنے والا فرد ہونا ضروری ہے تاکہ وہ سٹوڈنٹ کی شرکت اور باہمی تعاون میں مدد کر سکے۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ 6 نومبر، 2026 ہے۔
منگل، 10 نومبر، 2026 | صبح 11:30 تا دوپہر 1 بجے | لائیو زوم ویبینار
متعلقہ سامعین: پری سکول کے اہل خانہ
سادہ رابطے کی حکمت عملیاں دریافت کریں جو طاقت کے تنازعات کو کم کریں اور گھر میں تعاون، تعلق، اور باہمی احترام کی حوصلہ افزائی کریں۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ 5 نومبر، 2026 ہے۔
بدھ، 18 نومبر، 2026 | دوپہر 12 تا 1 بجے | لائیو زوم ویبینار
متعلقہ سامعین: ہائی سکول طلباء کے اہل خانہ
یہ پریزینٹیشن طلباء اور اہل خانہ کو بالغ عمر میں داخل ہونے کی تیاری کے دوران اہم قانونی، مالی اور فیصلہ سازی سے متعلق امور کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی۔ پیرنٹ ایجوکیشنل ایڈووکیسی سینٹر (PEATC) سے Heidi Lawyer ان مختلف اختیارات اور ذرائع کے بارے میں معلومات فراہم کریں گی جن پر اہل خانہ ان اہم فیصلوں کے دوران غور کر سکتے ہیں۔
زیر بحث موضوعات میں درج ذیل شامل ہیں:
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ 15 نومبر، 2026 ہے۔
جمعرات، 19 نومبر، 2026 | شام 6 تا 7:30 | لائیو زوم ویبینار
متعلقہ سامعین: مڈل اور ہائی سکول کے اہل خانہ
18 سال کا ہونا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ورجینیا میں 18 سال کی عمر والے کو قانونی طور پر بالغ سمجھا جاتا ہے اور وہ اپنے قانونی، مالی، طبی اور تعلیمی فیصلے کر سکتا ہے۔ کچھ معذور افراد کے لیے، یہ کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ دوسروں کو مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ یہ ورکشاپ ان چیزوں کے بارے میں بنیادی معلومات بتائے گی جن پر آپ کے پیاروں کو 18 سال کے ہونے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ 15 نومبر، 2026 ہے۔
منگل، 8 دسمبر، 2026 | صبح 11:30 تا دوپہر 1 بجے | لائیو زوم ویبینار
متعلقہ سامعین: پری سکول کے اہل خانہ
اپنے بچے کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے کے عملی طریقے جانیں اور ایسا گھریلو ماحول قائم کریں جہاں خاندان کا ہر فرد خود کو اہم، باہم جڑا ہوا، اور محفوظ محسوس کرے۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ 3 دسمبر، 2026 ہے۔
منگل، 12 جنوری، 2027 | صبح 11:30 تا دوپہر 1 بجے | لائیو زوم ویبینار
متعلقہ سامعین: پری سکول کے اہل خانہ
جانیں کہ بچوں کو بامعنی انتخاب کے مواقع فراہم کرنے سے ان میں خودمختاری، ذمہ داری، اور اعتمادِ نفس کیسے پروان چڑھتا ہے، جبکہ روزمرہ کے اختلافات اور کشمکش میں بھی کمی آتی ہے۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ 7 جنوری، 2027 ہے۔
منگل، 4 فروری، 2027 | شام 6 تا 7:30 | لائیو زوم ویبینار
متعلقہ سامعین: کنڈرگارٹن تا گریڈ 12
جب بچوں کو واضح طور پر یہ معلوم ہو گا کہ کیا کرنا ہے، کتنا کرنا ہے اور کام کب مکمل ہو گا تو سیکھنے کا عمل ان کے لئے زیادہ آساند، مؤثر اور حوصلہ افزا بن جاتا ہے۔ اس سیشن میں بچوں کے سیکھنے کے انفرادی انداز اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لئے مخصوص کام کے نظام اور منظم تعلیمی مواد تیار کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ یہ طریقے بچوں کو نئی مہارتیں سیکھنے، کام مکمل کرنے، خود مختاری بڑھانے اور خود اعتمادی پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ یکم فروری، 2027 ہے۔
منگل، 9 فروری، 2027 | صبح 11:30 تا دوپہر 1 بجے | لائیو زوم ویبینار
متعلقہ سامعین: پری سکول کے اہل خانہ
یہ جانیں کہ آپ کے بچے کے جذبات اور منفرد ضروریات کو سمجھنا کس طرح تنازعات کو کم کر سکتا ہے، اعتماد کو گہرا کر سکتا ہے، اور مضبوطی کو فروغ دے سکتا ہے۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ 4 فروری، 2027 ہے۔
منگل، 4 مارچ، | شام 6 تا 7 بجے | لائیو زوم ویبینار
متعلقہ سامعین: کنڈرگارٹن تا گریڈ 12
مثبت رویے کی بنیاد اکثر واضح توقعات اور معاون ماحول پر ہوتی ہے۔ اس سیشن میں خاندان یہ سیکھیں گے کہ بچوں کے سیکھنے کے انفرادی انداز اور ضروریات کو سمجھ کر اور گھر اور کمیونٹی کے ماحول کو سوچ سمجھ کر منظم کرنے سے رکاوٹوں کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے، مشکل رویوں کی روک تھام کیسے کی جا سکتی ہے اور روزمرہ کی سرگرمیوں میں کامیاب شرکت کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ یکم مارچ، 2027 ہے۔
منگل، 9 مارچ، 2027 | صبح 11:30 تا دوپہر 1 بجے | لائیو زوم ویبینار
متعلقہ سامعین: پری سکول کے اہل خانہ
جانیں کہ روزمرہ کے چیلنجز کس طرح نئے ہنر سکھانے کے مواقع بن سکتے ہیں جبکہ آپ کے بچے کے اعتماد اور قدر کے احساس کو پروان چڑھاتے ہیں۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ 4 مارچ، 2027 ہے۔
منگل، 13 اپریل، 2027 | صبح 11:30 تا دوپہر 1 بجے | لائیو زوم ویبینار
متعلقہ سامعین: پری سکول کے اہل خانہ
جانیں کہ کس طرح ارادی نتائج سزا سے آگے بڑھ کر سیکھنے، ذمہ داری، اور ترقی کے طاقتور مواقع بن سکتے ہیں۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ 8 اپریل، 2027 ہے۔
جمعرات، 29 اپریل، 2027 | شام 6 تا 7 بجے | لائیو زرم ویبینار
متعلقہ سامعین:ا کنڈرگارٹن تا گریڈ 12 کے طلباء
بات چیت اور سماجی میل جول زندگی بھر کی کامیابی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس سیشن میں اہل خانہ یہ جانیں گے کہ بچے کے سیکھنے کے انداز اور ضروریات کو سمجھ کر اس کی بات چیت کی صلاحیتون کو کیسے بہتر بنایا جا سکتے ہیں، سماجی تعلقات کو کیسے فروغ دیا جا سکتا ہے، اور بامقصد تفریحی سرگرمیوں کی مہارتیں کیسے پیدا کی جا سکتی ہیں تاکہ گھر اور کمیونٹی میں بجے کی شرکت کو بڑھایا جا سکے۔
مترجم کی خدمات کی تمام درخواستوں کی حتمی تاریخ 26 اپریل، 2027 ہے۔
اگر آپ کے پاس آئندہ سال کے لیے مزید پروگرامز کی تجاویز ہیں یا آپ کچھ سیشنز دوبارہ کروانا چاہتے ہیں تو ہمیں ضرور بتائیں۔