یہ پالیسی مقامی کمیونٹی کے لیے دستیاب ہے، اور کسی بھی وقت ٹائٹل I آفس کو فیڈ بیک یعنی رائے فراہم کی جا سکتی ہے۔ والدین، اہل خانہ اور سکولوں کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس منصوبے میں سالانہ ترمیم کی جائے گی۔
1965 کے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ (ESEA) اور 2015 کے ایوری سٹوڈنٹ سکسیس ایکٹ آف (ESSA) کے مطابق، PWCS ٹائٹل I، حصہ A پروگرام درج ذیل سے اتفاق کرتا ہے:
ڈویژن بھر کی یہ پیرنٹ اور اہل خانہ کی شمولیت کی پالیسی، جو 28 جنوری 2025 کو ٹائٹل I، حصہ A پروگراموں میں حصہ لینے والے عملے، والدین اور بچوں کے خاندانوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کی گئی تھی۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائےٹیچنگ و لرننگ اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی کا سالانہ جائزہ، ٹائٹل I، حصہ A ڈویژن کے سالانہ اجلاس میں لیا جائے گا۔