Canvas & Zoom - Urdu

تعلیم جاری رکھنے کے لیے کینوس اور زوم

کینوس کیا ہے اور اسے تعلیم میں مدد کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

کینوس اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ورچوئل کلاس روم بنا سکیں، جو تدریس کی دونوں اقسام یعنی براہ راست (سینکرونوس) اور اپنی مرضی سے (اے سینکرونوس) دونوں کی مدد کرتا ہے۔ کینوس مشترکہ اور گھر سے تدریس کے لیے ایک بہت طاقتور ٹول ہے۔

زوم کیا ہے اور اسے تعلیم میں مدد کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

زوم ایک ویڈیو کانفرنس کا پلیٹ فارم ہے جو اساتذہ اپنی براہ راست آن لائن کلاسوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمارے ڈویژن کے زوم لائسنس میں مضبوط حفاظتی انتظامات ہیں اور ایک توسیعی خصوصیت تیار ہے جسے مشغول رکھنے میں مدد اور مل کر سیکھنے کے تجربات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذیل میں زوم کی کچھ سیکیورٹی خصوصیات درج ہیں:

  • زوم روم میں شرکت کرتے وقت، تمام شرکاء کی واضح شناخت ان کے ناموں سے کی جاتی ہے۔
  • جب شرکاء پہلی دفعہ شرکت کرتے ہیں تو ویٹنگ روم میں داخل ہوتے ہیں اور صرف استاد/استانی ہی انہیں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔
  • زوم سیشن صرف اساتذہ ہی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
  • شرکت کرنے والے تمام طلباء اپنے پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز آفس 365 اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے زوم اکاؤنٹ کی تصدیق کرتے ہیں۔
  • طلباء اپنے ماحول کو نجی رکھنے کے لیے اپنے پس منظر کو خود سیٹ کر سکتے ہیں۔


والدین/ سرپرستان


والد یا والدہ/سرپرست کی کینوس کے لیے مدد

والدین اور سرپرستان کے لیے کینوس کا تعارف

کینوس میں مدد کے لیے

براہ مہربانی اس نمبر پر فون کریں855.208.5270

کینوس میں مدد کے لیے براہ راست بات چیت

والد یا والدہ، سرپرست، کینوس کے لیے آبزرور ایکسس کوڈ

کینوس کے لیے آبرزرور/ پیرنٹ ایکسسوالدین اپنے بچہ/بچی کے استاد/استانی سے ایک پیرنگ کوڈ کی درخواست کر کے آغاز کر سکتے ہیں یا پیرنگ کوڈ تک رسائی کے لیے اپنے بچہ/بچی سے ان کے کینوس میں لاگ ان کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔

  1. جب والدین اپنا پیرنگ کوڈ their حاصل کر لیں، codeانہیں کینوس اکاؤنٹ میں سائن اپ کرنے کی ضرورت ہے۔ والدین https://pwcs.instructure.com/login/canvasپر جائیں اور وینڈو کے اوپر دائیں طرف سے"Parent of a Canvas User"منتخب کریں۔ Parent Canvas Link
  2. والدین سے درخواست کی گئی معلومات درج کرنے کو کہا جائے گا جس میں ان کے بچہ/بچی یا ان کے بچہ/بچی کے استاد/استانی کی طرف سے فراہم کردہ پیرنگ کوڈ شامل ہے۔
    Parent Signup
  3. ایک سے زیادہ طلباء کو شامل کرنے کے لیے، لاگ ان ہونے کے بعد، والدین اکاؤنٹ اور پر آبزرونگ پر کلک کریں۔ یہاں پر، وہ دیکھ سکتے ہیں کہ کون پہلے سے لنک شدہ ہے اور مزید بچوں کو شامل کر سکتے ہیں۔

Parent Adding Codes

4. ایک دفعہ اکاؤنٹ بننے کے بعد، اپنے ایپل یا اینڈرائیڈ ڈیوائس پر اپنا اکاؤنٹ دیکھنے کے لیے کینوس سٹوڈنٹ ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ایپ استعمال کرتے ہوئے، والدین پرنس ولیئم کاؤنٹی پیرنٹس لنک منتخب کریں گے جب "find school."[سکول تلاش] کرنے کو کہا جائے گا۔ کینوس سٹوڈنٹ ایپ اور کینوس پیرنٹ ایپ ایک جیسی ہیں۔ کینوس کا کہنا ہے کہ کینوس سٹوڈنٹ ایپ کا ڈیزائن زیادہ بہتر ہے۔

پیرنٹ/سرپرست اور طالبعلم/طالبہ یوزر گائیڈ

پیرنٹ پوائنٹر: آپ کے بچہ/بچی کے ساتھ کینوس کے بارے میں ایک ویڈیو

آئیے اکٹھے مل کر کینوس کے بارے میں جانتے ہیں؛ یہ ایک لرننگ منیجمنٹ سسٹم ہے جو اس موسم خزاں میں طلباء اور اساتذہ استعمال کریں گے۔ والدین کینوس کے بارے میں سمجھیں گے اور سیکھیں گے کہ وہ کس طرح اپنے والد یا والدہ کے اکاؤنٹ سے اپنے بچہ/بچی کے اکاؤنٹ سے تعلق قائم کر سکتے ہیں۔