اختیار کردہ: 21 جون، 2006
سکول کی عمومی انتظامیہ
پالیسی 275
صحت و تندرستی
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ ہمارے طلباء کی صحت و تندرستی کی اہمیت کو جانتا ہے۔ "ورجینیا کوڈ" کی تعمیل میں، ورجینیا محکمہ صحت اور ورجینیا محکمہ تعلیم کو طالبعلم/طالبہ کی صحت پر سالانہ بنیادوں رپورٹ دینے اور طالبعلم/طالبہ کی صحت کی حیثیت اور ضروریات پر نظر رکھنے کے لیے ایک سکول ہیلتھ ایڈوائزری بورڈ قائم کیا گیا ہے۔
2004 کے چائلڈ نیوٹریشن اینڈ WIC ری آتھرائزیشن ایکٹ اور 2010 کے ہیلتھ ہنگر-فری کڈز ایکٹ میں، یو ایس کانگرس نے تقاضا کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کے وفاقی امداد والے تمام سکول کھانے کے پروگرام تیار کریں اور صحت و تندرستی کی پالیسیوں پر عمل درآمد کروائیں جو تمام طلباء کی غذائی اور جسمانی سرگرمی پر بات کرے۔
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ ایسا سکول ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں جو بچوں کی صحت، صحت و تندرستی، اور صحت مند کھانے اور جسمانی سرگرمی کا رجحان پانے کی صلاحیت کو فروغ دے اور ان کا تحفظ کرے۔ لہذا، پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پالیسی میں درج ذیل اصول شامل ہوں گے:
کنڈرگارٹن سے گریڈ بارہ تک کے تمام طلباء کو حمایت اور حوصلہ افزائی کے ساتھ باقاعدہ بنیاد پر جسمانی طور پر چست رہنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
سکول صحت مند کھانے اور جسمانی سرگرمی کی زندگی بھر کی عادات کو فروغ دینے کے لئے غذائی اور جسمانی تعلیم فراہم کریں گے اور متعلقہ کمیونٹی سروسز کے ساتھ ساتھ صحت کی تعلیم اور سکول کے کھانے کے پروگرامز کے مابین روابط قائم کریں گے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ، ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے معاون سروسز اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔