ریاستی اور وفاقی احکامات کی تعمیل میں یہ مقامی تعلیمی ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سٹیٹ چائلڈ ویلفئیر ایجنسی کی کوششوں میں تعاون کریں تاکہ فوسٹر کیئر [رضاعی نگہداشت والی جگہ] میں بچوں کو تعلیمی استحکام فراہم کیا جا سکے جو ایک ملاقات کے ذریعے ہو اور دستاویزات کے ذریعے بچہ/بچی کے بہترین مفاد میں سکول داخلے کا تعین ہو، فوری داخلہ، ٹرانسپورٹیشن، ٹیوشن، اور کھانے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔