پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز ایسے ماحول کے لیے پرعزم ہے جس میں طلباء محفوظ ہیں اور جس میں ذمہ دارانہ اور صحت مند طرز عمل کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
ورجینیا کوڈ § 22.1-272.1 کی مطابقت میں، کسی بھی لائسنس یافتہ سکول کے پیشہ ور فرد کو جس کے پاس کسی طالبعلم/طالبہ سے براہ راست رابطے کے نتیجے میں اس بات پر یقین کرنے کی وجہ ہو کہ مذکورہ طالبعلم/طالبہ خود کشی کے فوری خطرے سے دوچار ہے، جتنی جلد ممکن ہو اس طالبعلم/طالبہ کے کم سے کم ایک والدین سے رابطہ کرتا ہے، یہ دریافت کرنے کے لیے کہ آیا ایسے والد یا والدہ طالبعلم/طالبہ کی ذہنی حالت سے آگاہ ہے اور آیا والد یا والدہ طالبعلم/طالبہ کے لئے مشاورت حاصل کرنا چاہتے ہیں یا پہلے سے ہی حاصل کر چکے ہیں۔
ممکنہ طور پر خودکشی کے خطرے سے دوچار طلباء کے لئے مناسب احتیاطی اور مداخلت کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے رہنما اصول ضابطہ 778-1 میں موجود ہیں۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔