پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے کسی نابالغ یا غیر آزاد طالبعلم/طالبہ کے کسی تحویلی والد یا والدہ یا قانونی سرپرست کو مناسب اوقات میں اپنے بچہ/بچی/بچوں کے لاکر اور ان کی موجود اشیاء تک رسائی حاصل ہے۔ اس پالیسی کے نفاذ کے لیے ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (سپرنٹنڈنٹ) ضابطہ قائم کریں گے۔ عمارت کے اندر لاکر تک رسائی کے لیے کیے جانے والے انکار کی اپیل سپرنٹنڈنٹ یا ان کے نامزد کردہ سے کی جا سکتی ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹ سروسز (یا نامزد کردہ) اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔