پرنس ولیئم کاونٹی سکول بورڈ کی پالیسی ہے کہ وہ طلباء، سٹاف، اور سکول املاک کے تحفظ اور سیکوریٹی کو محفوظ بنائيں، اور تعلیمی عمل کی سالمیت کو یقینی بنانے کیلیئے ان طلباء پر نظم و ضبط کے نتائج کو لاگو کریں جن کا طرزعمل تدریس یا سکول کے عمل میں رکاوٹ ڈالے اور دیگر طلباء کو ان کے تعلیمی فوائد سے محروم رکھے یا جن کا طرزعمل دوسرے طلباء اور سٹاف کی صحت، تحفظ اور بہبود پر نقصان دہ اثر ڈالے۔ طلباء جن کا طرز عمل پرنس ولیئم کاونٹی سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط، یا پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے "ضابطۂ اخلاق" کی خلاف ورزی کرے، یا بصورت دیگر سکول کے منظم عمل اور دوسروں کی صحت اور بہبود پر منفی اثر ڈالے یا دوسرے طلباء کے وسائل کو ان سے دور کرے اور اس صورتحال میں PWCS کے تعلیمی مشن سے سمجھوتا کرے۔ سکول انتظامیہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ایسے طلباء پر نظم و ضبط کی کاروائی کریں، یہاں تک کہ بشمول طالبعلم/طالبہ کو سکول سے معطل کرنے یا خارج کرنے کی سفارش کر سکتی ہے۔
نظم و ضبط کے تمام اقدامات طالبعلم/طالبہ کے خصوصی حالات کو مدّنظر رکھ کر کیے جائیں کے بشمول ان عناصر کے جو ورجینیا کوڈ § 22.1-277.06 (C) میں بیان کیے گئے ہیں۔ جب بھی مناسب اور ممکن ہوا، PWCS معطل یا خارج ہونے والے طلباء کو متبادل تعلیمی مواقع فراہم کرے گا ۔