ہائی سکول کی تکمیل کے پروگرام
پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز کا تعلیم بالغاں کا پروگرام پرنس ولیم کاؤنٹی، Manassas City، اور Manassas Park City میں بالغوں کے لیے ہائی سکول کی تکمیل کے دو پروگرام پیش کرتا ہے۔
®GED پروگرامز
®GED پروگرام کامیابی سے مکمل ہونے پر ہائی سکول کے مساوی سرٹیفکیٹ دیتا ہے۔ PWCS رو برو اور ورچوئل کلاسز اور پروگرام پیش کرتا ہے جو شرکاء کو سرکاری GED ٹیسٹ کے لیے تیار کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
نیشنل ایکسٹرنل ڈپلومہ پروگرام
نیشنل ایکسٹرنل ڈپلومہ پروگرام (NEDP) 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے قابلیت پر مبنی ہائی سکول ڈپلومہ پروگرام ہے۔ NEDP کی کامیابی سے تکمیل شرکا کو بالغ ہائی سکول ڈپلومہ حاصل کرتا ہے
پروگرام اور کلاس کی معلومات
بنیادی مہارتوں میں بہتری کی کلاسیں GED®
GED® کلاسیں
تیاری کی کلاسیں ان افراد کے لیے ہیں جو ہائی سکول کی سطح کی تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ فرد کو اپنے کیریئر کو اگلے مراحل تک آگے بڑھانے اور مزید مواقعوں کے لئے راستے آسان کرے گا۔
مناسب کلاس لیول کا تعین کرنے کے لیے طلباء کو تقرری کا ایک مطلوبہ ٹیسٹ دیا جاتا ہے۔ کتاب ٹیوشن میں شامل ہے۔
کلاسز کا اگلا سیشن جنوری اور فروری میں شروع ہو گا۔ سیشن کی تفصیلی معلومات جلد ہی دستیاب ہوں گی۔
ریاضی کا بوٹ کیمپ GED®
®GED ریاضی کا بوٹ کیمپ
کلاسیں 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ہیں جنہوں نے سرکاری ®GED ٹیسٹ کے RLA یعنی فنون زبان بذریعہ استدلال، سوشل سٹڈیز، اور سائنس کے سیکشن پاس کیے ہیں اور ان کے پاس اپنی اسناد حاصل کرنے کے لیے صرف ریاضی کا سیکشن باقی ہے۔ یہ کورس بنیادی ریاضی، الجبرا، جیومیٹری، گرافس، اور ®GED ریاضی کے اعلیٰ اثر والے معیارات، مسئلہ حل کرنے، اور ٹیسٹ لینے کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔
کلاس شیڈول یہاں ملاحظہ کریں۔
ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام GED®
®GED آن لائن، اپنی مرضی سے
®The GED ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام ان طلباء کے لیے ہے جو انٹرنیٹ کے ساتھ کمپیوٹر سے تعلیم حاصل کرنے اور اپنی انفرادی مہارت کی ضروریات کی بنیاد پر اپنی مرضی سے ماڈیولز تک رسائی حاصل کرنے کی سہولت چاہتے ہیں۔ ایک ®GED سہولت کار آپ کی پیش رفت کی نگرانی کرے گا۔ اس پروگرام کی لچک طلباء کو کسی بھی وقت، اپنے وقت پر شروع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے کمپیوٹر تک رسائی/وائی فائی کی ضرورت ہے۔
مناسب پروگرام کے داخلے کی سطح کو یقینی بنانے کے لیے درخواست دہندگان کو پلیسمنٹ یعنی داخلے کا ٹیسٹ دینا چاہیے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد کو نیچے دی گئی تاریخوں اور اوقات میں سے کسی ایک پر معلوماتی سیشن میں شرکت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سیشن میں تقریباً ایک گھنٹہ لگے گا۔ اپنے مطلوبہ معلوماتی سیشن کی تاریخ کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔
رجسٹریشن کی معلومات
دلچسپی رکھنے والے طلباء کو:
- 18 سال یا اس سے بڑا ہونا چاہیے
- مناسب پروگرام کے داخلے کی سطح کو یقینی بنانے کے لیے پلیسمنٹ یعنی داخلے کا ٹیسٹ لینا ہو گا
- زوم پر ®GED ڈسٹینس ایجوکیشن کے ایک معلوماتی سیشن میں شرکت کرنا ہو گی
معلوماتی سیشن
®GED ڈسٹینس تعلیم کے معلوماتی سیشن میں تقریباً ایک گھنٹہ لگے گا۔ طلباء نیچے دی گئی تاریخ اور وقت پر کلک کر کے رجسٹر کر سکتے ہیں جس میں وہ شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ اضافی تاریخیں دیکھنے کے لیے ڈراپ ڈاؤن بٹن پر کلک کریں۔
- 11 مارچ، 2024، شام 7 بجے
- 23 مارچ، 2024، صبح 10 بجے
- 13 اپریل، 2024، صبح 10 بجے
- 22 اپریل، 2024، شام 7 بجے
- 6 مئی، 2024، شام 7 بجے
- 11 مئی، 2024، صبح 10 بجے
- 1 جون، 2024، صبح 10 بجے
- 10 جون، 2024، شام 7 بجے
اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی ہم سے 7357- 791-(703) پر رابطہ کریں یا [email protected] پر ای میل کریں۔
ٹیوشن
- افراد دن میں 24 گھنٹے لامحدود رسائی کے 30 دنوں کے لیے 30 ڈالر ادا کرتے ہیں۔
- داخل شدہ طلباء کے لیے 30 دنوں کے لئے مسلسل مطالعہ 30 ڈالر میں دستیاب ہے۔
ٹیوشن رجسٹریشن کے وقت واجب الادا ہے۔ فیس آپ کو فراہم کردہ لنک کا استعمال کرتے ہوئے کیشیئرز چیک، منی آرڈر، یا کریڈٹ کارڈ (ویزا یا ماسٹر کارڈ) کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔ ذاتی چیک قبول نہیں کیے جائیں گے۔ تمام فیس ناقابل واپسی ہے۔ کورس کی پیشکش فنڈنگ اور کم از کم داخلوں کے ساتھ مشروط ہے۔ بچوں کو جماعت میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔
نیشنل ایکسٹرنل ڈپلومہ پروگرام
نیشنل ایکسٹرنل ڈپلومہ پروگرام
اس پروگرام کے ذریعے بالغ کے لئے ہائی سکول ڈپلومہ حاصل کریں۔ نیشنل ایکسٹرنل ڈپلومہ پروگرام (NEDP) 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے قابلیت پر مبنی ہائی سکول ڈپلومہ پروگرام ہے۔ یہ پروگرام ان بالغوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جنہوں نے زندگی اور کام کے تجربات کے ذریعے اپنی تعلیمی مہارتیں حاصل کی ہیں اور جو کچھ انہوں نے سیکھا ہے اس کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
طلباء ایک ایڈوائزر سے بالمشافہ ملاقات کریں گے اور شیڈولنگ لچکدار ہے۔ اس پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے کمپیوٹر تک رسائی/وائی فائی کی ضرورت ہے۔
رجسٹریشن کی معلومات
مزید معلومات حاصل کرنے اور اس پروگرام میں داخلے کے لیے قابلیت کا ٹیسٹ دینے کے لیے، ایک گھنٹے کے زوم کے معلوماتی سیشن میں شرکت کریں۔ معلوماتی سیشن ہر پیر کو صبح 10 بجے اور شام 7 بجے ہوں گے جس کی تفصیل ذیل میں درج ہے۔
اس تاریخ پر کلک کر کے رجسٹر کریں جس میں وہ شرکت کرنا چاہتے ہیں۔
صبح 10 بجے
شام 7 بجے
اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی 7357- 791-(703) پر رابطہ کریں یا [email protected] پر ای میل کریں۔
کلاس ٹیوشن
- پرنس ولیم کاؤنٹی کے رہائشیوں کے لیے فیس 800 ڈالر ہے۔ کاؤنٹی سے باہر کے رہائشی 1 ہزار ڈالر ادا کرتے ہیں۔
- فیس مخصوص اقساط میں ادا کی جا سکتی ہے۔
- آپ کو فراہم کردہ لنک، کیشیئر کے چیک، یا منی آرڈر کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ (ویزا یا ماسٹر کارڈ) کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ ذاتی چیک قبول نہیں کیے جائیں گے۔ ٹیوشن کے اخراجات اور فیس ناقابل واپسی ہیں۔
پروگرام کی تکمیل
تکمیل کا وقت ہر فرد کے ساتھ مختلف ہوتا ہے، اوسطاً چھ ماہ سے ایک سال تک۔ ایک لچکدار شیڈول دستیاب ہے اور اس کا تعین آپ اور آپ کے مشیر کریں گے۔ NEDP ایک معیاری ہائی سکول ڈپلومہ دیتا ہے جو کہ بالغ تعلیمی پروگرام کے ذریعے مقامی سکول بورڈ جاری کیا کرتا ہے۔ یہ ڈپلومہ کالجوں کی طرف سے قبول کیا جاتا ہے، لیکن کچھ کالجوں کو بالغوں کے داخلے کے دیگر معیارات پر پورا اترنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
نیشنل ایکسٹرنل ڈپلومہ پروگرام کا انتظام ورجینیا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اور CASAS کرتا ہے۔
!ہائی سکول مکمل کریں، اس پروگرام کو منتخب کرنے میں ابھی بھی دیر نہیں ہوئی جو آپ کے لیے بہترین ہے