اہل خانہ کے لیے خدمات

ہر کلاس روم میں ایک فیملی سروس ورکر (FSW) تفویض کیا جاتا ہے، جس کا کردار خاندان، سکول اور کمیونٹی کے درمیان ایک رابطے کے طور پر کام کرنا ہے۔ FSW والدین کی درخواست اور سکول میں داخلے کے عمل کے ساتھ ساتھ پورے تعلیمی سال میں ضروری خدمات حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ خاندانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کلاس روم کے FSW سے رابطہ کریں اگر ان کے کوئی سوالات ہیں یا انہیں کمیونٹی کے وسائل کے بارے میں معلومات کی ضرورت ہے۔

والدین کی شمولیت سکول میں بچوں کی کامیابی کا ایک اہم حصہ ہے۔ پری سکول پروگرام والدین کو شامل ہونے کے متعدد مواقع فراہم کرتا ہے اور تمام والدین کو اس طریقے سے شرکت کرنے کی ترغیب دیتا ہے جو ان کے خاندان کے لیے کارآمد ہو۔ والدین کلاس رومز میں رضاکارانہ طور پر کام کر سکتے ہیں، فیلڈ ٹرپس میں مدد کر سکتے ہیں، والدین کی میٹنگز یا تربیت میں شرکت کر سکتے ہیں، اور پروگرام کی پالیسی کونسل میں اپنے کلاس روم کی نمائندگی کر سکتے ہیں!

A parent reading to a group of preschool children

حاضری

پری سکول میں اپنے بچے کی کامیابی میں مدد کریں: اچھی حاضری کی عادت ڈالیں۔

ہر روز وقت پر حاضر ہونا آپ کے بچے کی کامیابی اور پری سکول سے سیکھنے کے لیے اہم ہے۔

پری سکول سے 10 فیصد غیر حاضر ہونا (ایک مہینے میں ایک یا دو دن) درج ذیل کر سکتا ہے:

  • پڑھنے کی ابتدائی مہارت کو بہتر کرنا مشکل بناتا ہے۔
  • کنڈرگارٹن اور پہلی جماعت کے لیے تیار ہونا مشکل بناتا ہے۔
  • حاضری کے ناقص نمونے تیار کرتا جنہیں توڑنا مشکل ہوتا ہے۔

آپ کیا کر سکتے ہیں:

  • اپنے بچے سے ان تمام تفریحی اور دلچسپ چیزوں کے بارے میں بات کریں جو وہ سکول میں کریں گے۔
  • تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے، پہلے دن تک ایک دلچسپ الٹی گنتی شروی کریں۔
  • یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ ٹیچر کے ہوم وزٹ فہرست پر ہے۔
  • سونے کا باقاعدہ وقت اور صبح کا معمول طے کریں۔
  • رات سے پہلے اگلے دن کے کپڑے منتخب کر لیں۔
  • اپنے بچے کو یاد دلائیں کہ وہ اس (سکول) کے بعد گھر آئے گا/گی (بعض اوقات اس خوف سے کہ وہ سکول کے بعد کہاں جائیں گے پری سکول کے بچوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں)۔
  • اگر کچھ ہوتا ہے (بس چھوٹ جاتی ہے یا والد یا والدہ بیمار ہوتے ہیں) تو اپنے بچے کو سکول لے جانے کے لیے بیک اپ پلان تیار کریں۔
  • یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے کو لازمی حفاظتی ٹیکے لگے ہوں اور جسمانی معائنہ ہو چکا ہو۔
  • جب سکول سیشن میں نہ ہو تو اپائنٹمنٹ اور چھٹیوں کا شیڈول بنائیں۔

اگر آپ کا بچہ سکول جانے کے بارے میں فکر مند نظر آتا ہے، تو مشورے کے لیے اپنے استاد یا فیملی سروس ورکر سے بات کریں۔

بچوں کی نگرانی کے لیے رہنما اصول

بچوں کی نگرانی کے رہنما اصول

بچے کی عمر وقت کی حد
0 تا 8 سال بغیر نگرانی کے نہ چھوڑا جائے
9 تا 10 سال ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ اکیلا نہیں چھوڑ سکتے
11 تا 12 سال 3 گھنٹوں سے زیادہ اکیلا نہیں چھوڑ سکتے
13 تا 15 سال پورا دن اکیلا چھوڑ سکتے ہیں
16 تا 17 سال پوری رات یا ہفتہ وار چھٹی پر اکیلے چھوڑ سکتے ہیں

بے بی سٹینگ یعنی چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے رہنما اصول

بے بی سٹنگ کرنے والوں کی عمر وقت کی حد

13 سال

4 گھنٹوں کے لیے بےبی سٹ کر سکتے ہیں

14 تا 15 سال

4 گھنٹوں تک بے بی سٹ کر سکتے ہیں/رات کو نہیں
16 تا 17 سال

رات کو یا ہفتہ وار چھٹی پر بچوں کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں

پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز کے ملازمین مشتبہ بدسلوکی یا نظر اندازی کو رپورٹ کرنے کے ذمہ دار ہیں اگر آپ کو شک ہے کہ کسی بچے کے ساتھ بدسلوکی ہوئی ہے یا اسے نظرانداز کیا گیا ہے، تو آپ ورجینیا چائلڈ ابیوز ہاٹ لائن سے 7096-552-800-1پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ رپورٹیں ہر روز 24 گھنٹے وصول کی جاتی ہیں اور گمنام طور پر چھوڑی جا سکتی ہیں۔

کمیونٹی کے وسائل کے لیے رہنمائی

پرنس ولیم کاؤنٹی کے علاقے میں اکثر درخواست کردہ کمیونٹی وسائل کی فہرست:

اہل خانہ کی www.211.org کی ویب سائٹ بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں یا کمیونٹی وسائل کی معلومات کے لیے 211 پر فون کر سکتے ہیں۔

گھر کے دورے

فیملی سروس ورکرز ہر خاندان کے ساتھ کم از کم ایک مرتبہ ان کے گھر کا دورہ مکمل کرتے ہیں۔ دورے کا مقصد خاندانوں کے ساتھ ایک رازدارانہ مقام پر رابطہ قائم کرنا ہے، جہاں اہل خانہ خاندانی اہداف کا اشتراک کرنے اور ضروری وسائل طلب کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔

والدین کے لیے وسائل

مقامی ایجنسیاں جو والدین کے لیے وسائل یا کلاسیں فراہم کرتی ہیں:

سکول کے فارم