امتیازی سلوک اور ہراسانی
ﭘﺭﻧﺱ ﻭﻟﻳﻡ ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ (PWCS) ﻣﻼﺯﻣﺕ ﻣﻳں ﻳﺎ ﺍﭘﻧﮯ ﺗﻌﻠﻳﻣﯽ ﭘﺭﻭﮔﺭﺍﻣﻭں، خدمات ﺍﻭﺭ ﺳﺭﮔﺭﻣﻳﻭں ﻣﻳں ﻧﺳﻝ، ﺭﻧﮓ، ﻣﺫﮨﺏ، ﻗﻭﻣﯽ ﻧﺳﺏ، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، حمل، پچے کی پیدائش ﻳﺎ ﻣﺗﻌلقہ ﻁﺑﯽ ﮐﻳﻔﻳﺎﺕ، بشمول دودھ پلانا، ﻋﻣﺭ، ﺍﺯﺩﻭﺍﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، ﺳﺎﺑﻕ ﻓﻭﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، ﻣﻌﺫﻭﺭی، وراثتی معلومات ﻳﺎ کسی اور ﺑﻧﻳﺎﺩ ﭘﺭ ﺍﻣﺗﻳﺎﺯی ﺳﻠﻭک نہیں کرتا جو قانونی طور پر منع ہے۔
PWCS پڑھنے اور کام کرنے کے ایسے ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ہر قسم کے امتیاز سے پاک ہیں۔ PWCS سکول کمیونٹی کے تمام اراکین کو ہراسانی سمیت ہر قسم کے امتیازی سلوک کی روک تھام اور تدارک کے لیے مل کر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
امتیازی سلوک اور ہراسانی کی رپورٹ کرنا
سکول کمیونٹی کا ہر رکن نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس، صنفی شناخت، جنسی رجحان، حمل، بچے کی پیدائش، متعلقہ طبی حالات (بشمول دودھ پلانے)، عمر، معذوری، یا قانون کے تحت کوئی اور ممنوعہ بنیاد کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا ہراساں کیے جانے کے مشتبہ واقعات کی اطلاع دینے کا پابند ہے۔
گمنام رپورٹنگ
گمنام رپورٹیں"کچھ کہیں" گمنام رپورٹنگ سسٹم کے ذریعے کی جا سکتی ہیں۔
جنسی ہراسانی کی رپورٹ کرنا
طلباء، والدین اور اہل خانہ
- اگر کسی سٹوڈنٹ یا پیرنٹ کو کسی قسم کے امتیازی سلوک یا ہراسانی کا شبہ ہو، تو انہیں فوری طور پر پرنسپل یا اسسٹنٹ پرنسپل کو اس کی اطلاع دینی چاہیے۔
- مبینہ امتیازی سلوک یا ہراسانی کا شکار (شکایت کنندہ) یا پیرنٹ رپورٹنگ فارم کا استعمال کرتے ہوئے امتیازی سلوک یاہراسانی کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- تعمیل اور معاونتی ٹیم امتیازی سلوک یا ہراسانی کے تمام الزامات کی چھان بین کرے گی اور تفتیش اور حل کے پورے عمل کے دوران خاندانوں کے لیے ایک وسیلہ کے طور پر کام کرے گی۔
- اگر اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ امتیازی سلوک یا ہراسانی ہوئی ہے، تو PWCS تعلیمی پروگراموں تک شکایت کنندہ کی رسائی کو محفوظ بنانے اور امتیازی سلوک یا ایذا رسانی کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے اصلاحی اقدامات کرے گا۔
- طلباء، والدین جو امتیازی سلوک یا ہراسانی کے الزامات کی چھان بین اور حل کرنے کے بارے میں اضافی معلومات چاہتے ہیں انہیں کمپلائنس و سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنے کو کہا جاتا ہے۔
ملازمین
PWCS ملازمین کو امتیازی سلوک اور ہراسانی کے الزام کی رپورٹ کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے کمپلائنس اور سپورٹ لانچ پیڈ کا پیج ملاحظہ کریں۔
ٹائٹل نائن کی رسمی شکایت درج کرانا - جنسی ہراسانی
جنسی ہراسانی
1972 کا ترمیمی تعلیمی ٹائٹل IX اور سکول بورڈ پالیسی 738 صنفی شناخت اور جنسی بنیاد سمیت جنس کی بنیاد پر ہراسانی کی ممانعت کرتا ہے۔ PWCS تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور تمام ملازمین سے تقاضا کرتا ہے کہ جنسی نوعیت کی بدسلوکی کی رپورٹ فوری طور پر سکول حکام کو دیں۔ جنسی بدسلوکی کی اطلاع دینے کے طریقہ کے بارے میں معلومات کے لیے، ذیل کا سیکشن دیکھیں جس کا عنوان ہے "ایک یا زیادہ طلباء کے ساتھ جنسی بد سلوکی کی اطلاع دینا۔"
کون رپورٹ کر سکتا ہے؟
کوئی بھی شخص کی جنسی نوعیت کے غلط رویے کی اطلاع دے سکتا ہے۔ ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر کو جنسی بدسلوکی کی براہ راست رپورٹ کرنے کے لیے، آن لائن رپورٹنگ فارم استعمال کریں۔
ٹائٹل IX جنسی ہراسانی کی رسمی شکایت کا پرنٹ شدہ ورژن مکمل کر کے ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر کے پاس جمع کرایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کرنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟
ایک یا زیادہ طلباء پر مشتمل جنسی بدسلوکی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد، کمپلائنس و سپورٹ ٹیم اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا مبینہ بدسلوکی ٹائٹل IX جنسی ہراسانی کے تحت آتی ہے یا نہیں جیسا کہ ضابطہ 1-738، "طلباء کی جنسی بدسلوکی کے الزامات کا حل" میں اس کی تعریف کی گئی ہے۔
اگر مبینہ بدسلوکی ٹائٹل IX جنسی ہراسانی کے تحت آتی ہے، تو PWCS مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے اطلاع شدہ ہدف (شکایت کنندہ) اور اس سٹوڈنٹ کو جس پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے (جواب دہندہ) کے لیے معاون اقدامات فراہم کرے گا۔
معاون اقدامات کا مقصد تادیبی یا تعزیری نہیں؛ بلکہ، وہ انفرادی خدمات ہیں جو شکایت کنندہ اور جواب دہندہ کو تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں تک رسائی جاری رکھنے کے قابل بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں جب کہ الزام کی تحقیقات اور انہیں حل کیا جا رہا ہے۔
ٹائٹل IX کی تحقیقات کے بعد، اگر یہ تعین ہوتا ہے کہ مدعا علیہ نے شکایت کنندہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے، تو PWCS ایسے طریقے کو نافذ کرے گا جو PWCS تعلیمی پروگراموں یا سرگرمیوں تک شکایت کنندہ کی مساوی رسائی کو بحال کرنے یا محفوظ رکھنے اور ہراساں کیے جانے کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات
اکثر و بیشتر پوچھے گئے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیے ٹائٹل IX فیملی گائیڈ دیکھیں۔
رازداری
رازداری
جہاں تک ممکن ہو، شکایت اور/یا امتیازی سلوک یا امتیازی ہراسانی کی تحقیقات سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا، سوائے اس کے کہ ایک مکمل اور منصفانہ تفتیش کرنے کے لیے ضروری ہو جس سے جواب دہندہ کو اپنا دفاع کرنے کی اجازت ہو۔
جب شکایت کنندہ PWCS کو امتیازی سلوک یا امتیازی ہراسانی کے شبہ کی رپورٹ کرتا ہے لیکن رازداری کی درخواست کرتا ہے، ایسی درخواست تفتیش کرنے اور ضروری اصلاحی کاروائی کرنے کی صلاحیت کو محدود کر سکتی ہے۔
جب کوئی شکایت کنندہ درخواست کرتا ہے کہ PWCS اس طرح کی بدسلوکی کی تحقیقات نہ کرے، تو PWCS اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا وہ قابل اطلاق قوانین کے مطابق ایسی درخواست کا احترام کر سکتا ہے یا نہیں۔ ایسی صورتحال میں، PWCS تعین کرے گا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کو رپورٹ کی جانی چاہیے، یا دونوں۔
جھوٹے بیانات، انتقامی کاروائی اور مداخلت ممنوع ہے۔
جھوٹے بیانات ممنوع ہیں
PWCS کا کوئی ملازم/ملازمہ جو جان بوجھ کر غلط رپورٹ یا تحریری شکایت کرتا/کرتی ہے، یا جو جان بوجھ کر غلط بیان دیتا/دیتی ہے، اس کے خلاف PWCS "ضابطۂ اخلاق"؛ یا ضابطہ 503-1 ، "تمام ملازمین کے لیے پیشہ ورانہ طرز عمل کے معیارات"؛ اور ضابطہ 1-572 ، "نظم و ضبط کے اقدامات" کے تحت تادیبی کاروائی کی جائے گی جس میں ملازمت سے برطرفی تک شامل ہے۔
جوابی کاروائی اور/یا مداخلت ممنوع ہے
PWCS کسی فرد کے خلاف انتقامی کاروائی کی سختی سے ممانعت کرتا ہے جو مبینہ امتیازی سلوک یا امتیازی ہراسانی کی اطلاع دیتا ہے؛ یا جو امتیازی سلوک یا ہراسانی کی تحقیقات میں مدد کرتا ہے، اس میں حصہ لیتا ہے یا حصہ لینے سے انکار کرتا ہے۔
سٹوڈنٹ اور ملازمین تحقیقات میں مداخلت یا رکاوٹ نہیں ڈال سکتے اور نہ ہی کسی گواہ کی گواہی پر اثر ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ PWCS موقع کے لحاظ سے، PWCS "ضابطہ اخلاق" کے تحت؛ یا ضابطہ 1-503 کے تحت، "تمام ملازمین کے لیے پیشہ ورانہ طرز عمل کے معیارات،" اور ضابطہ 1-572، "انضباطی کاروائی۔" کے تحت ایسے سٹوڈنٹ یا ملازم کی طرف سے اس طرح کی بدتمیزی سے نمٹے گا۔
کیا کوئی سوالات ہیں؟