اہل خانہ کے لئے ٹائٹل نائن سے متعلق رہنمائی- Urdu

اہل خانہ کے لیے ٹائٹل IX سے متعلق رہنمائی

ٹائٹل IX کیا ہے؟

ٹائٹل IX امتیازی سلوک کے خلاف ایک وفاقی قانون ہے جو پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں میں (جنسی ہراسانی اور جنسی حملوں سمیت) طلباء اورملازمین کو جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

شکایت کنندہ اور فریق مخالف کون ہے؟

شکایت کنندہ - وہ شخص ہے جو رپورٹ کیے گئے جنسی ہراسانی یا جنسی حملے کا شکار ہے۔

جواب دہندہ - وہ شخص ہے جس پر جنسی ہراسانی یا جنسی حملے کا الزام ہے۔

کیا ٹائٹل IX تمام جنسی بدسلوکیوں پر لاگو ہوتا ہے؟

تمام جنسی بدسلوکیاں جو سکول املاک یا PWCS تعلیمی پروگرام یا سرگرمی کے دوران پیش آتی ہیں وہ PWCS ضوابط کی خلاف ورزی ہے اور اس کی تحقیقات کی جائے گی اور اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ تاہم، تمام جنسی بدسلوکیاں ٹائٹل IX کی خلاف ورزی نہیں ہیں۔ ٹائٹل IX صرف اس جنسی تشدد یا زیادتی، یا جنسی بدسلوکی کی مخصوص اقسام پر لاگو ہوتی ہیں جو شکایت کنندہ کے لیے اتنی شدید ہو کہ وہ PWCS کے تعلیمی پروگرام یا سرگرمی میں مکمل طور پر رسائی حاصل نہ کر سکے۔

اگر میرے بچے کو جنسی طور پر ہراساں یا اس پر جنسی حملہ کیا جائے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

آپ کو فوری طور پر اپنے بچے کے پرنسپل، اسسٹنٹ پرنسپل یا ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر کو بد سلوکی کی اطلاع دینی چاہیے۔ اگر رپورٹ کی گئی بدسلوکی سکول میں (بشمول ورچوئل کلاس روم)، سکول بس پر، سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں میں یا PWCS کی ڈیوائس یا نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہے تو پھر PWCS تحقیقات اور صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا ذمہ دار ہے۔

اگر رپورٹ کی گئی بدسلوکی PWCS کے تعلیمی پروگرام یا سرگرمی میں پیش نہیں آئی تو PWCS اس کی تحقیقات اور صورتحال کو حل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا؛ تاہم، PWCS پھر بھی آپ کے بچے کو معاونت فراہم کرے گا اور آپ اور آپ کے بچے کو کمیونٹی میں موجود مددگار وسائل سے متعارف کروائے گا۔

اگر میرے بچے پر سکول میں کسی دوسرے کو جنسی ہراساں کرنے یا جنسی حملے کا الزام ہے تو کیا ہو گا؟

اگر آپ کے بچے پر PWCS کے تعلیمی پروگرام یا سرگرمی میں جنسی بدسلوکی میں ملوث ہونے کا الزام ہوا تو پھر PWCS ایک مکمل اور منصفانہ تحقیقات کرنے کا ذمہ دار ہو گا۔ آپ کو الزام سے مطلع کیا جائے گا اور آپ کے بچے کو اپنی کہانی بتانے کا حق حاصل ہو گا۔ اگر الزام میں ایسی جنسی بدسلوکی شامل ہوئی جو ٹائٹل IX کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے تو ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر آپ سے رابطہ کرے گا اور آپ کو ہونے والی تحقیقات، فراہم کی جانے والی مدد اور اس عمل کے دوران آپ اور آپ کے بچے کے حقوق کے بارے میں وضاحت کرے گا جو "ٹائٹل IX گریوینس پروسس یعنی شکایت کا عمل " کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ٹائٹل IX گریوینس پروسس یعنی شکایت کا عمل کیا ہے؟ 1

ٹائٹل IX گریوینس پروسس رپورٹ کیے گئے ان جنسی بدسلوکیوں کی تحقیقات اور حل کے لیے استعمال ہونے والا عمل ہے جو ٹائٹل IX کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے۔ ٹائٹل IX شکایات کے عمل میں، ڈائیورسٹی، ایکویٹی، انکلوژن اینڈ کمپلائنس ڈیپارٹمنٹ (DEIC) کے ایک تفتیش کار کے ذریعے تفتیش کی جاتی ہے اور جو کچھ ہوا اس کے بارے میں حتمی فیصلہ ایک سماعت افسر کرتا ہے جو سٹوڈنٹ منیجمنٹ اور متبادل پروگرام ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتا ہے۔ ٹائٹل IX گریووینس عمل میں، آپ کے بچے کے سکول کے منتظمین رپورٹ ہونے والی بدسلوکی کی تحقیقات یا فیصلے نہیں کرتے۔

اگر رپورٹ ہونے والی بدسلوکی PWCS کے "ضابطۂ اخلاق" کی خلاف ورزی کرتی ہے مگر ٹائٹل IX کی نہیں تو تحقیقات اور فیصلے سٹوڈنٹ کے سکول حکام کریں گے۔

اگر میں ٹائٹل IX کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا تو پھر کیا ہو گا؟

اگر آپ فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے تو آپ کو اس پر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔ ٹائٹل IX کا فیصلہ کرنے والا، آپ کو فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا اور یہ PWCS کے ضابطہ 1-738 میں بھی دستیاب ہے۔

ٹائٹل IX گریوینس پروسس کتنا لمبا ہے؟

عام طور پر، ٹائٹل IX گریوینس پروسس 60 کاروباری دونوں کے اندر اندر مکمل کیا جاتا ہے۔ اس وقت کے دوران، زیادہ تر کیسوں میں، شکایت کنندہ اور فریق مخالف سکول جانا جاری رکھتے ہیں، اس دوران انہیں مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے اس جاری رکھ سکیں۔ اگر ٹائٹل IX کے شکایت کے عمل کے دوران، آپ کے کوئی خدشات ہیں تو آپ کو ٹائٹل IX کے کوآرڈینیٹر یا اپنے بچے کے پرنسپل یا اسسٹنٹ پرنسپل سے فوری طور پر رابطہ کرنا چاہیے۔

میں ٹائٹل IX کے بارے میں مزید معلومات کہاں تلاش کر سکتا ہوں؟

آپ ٹائٹل IX کے بارے میں مزید معلومات امتیازی سلوک اور ہراسانی کے ویب پیج سے حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ ٹائٹل IX کے بارے میں مزید معلومات PWCS کے ضابطہ 1-738 "طلباء کے خلاف جنسی بدسلوکی کے الزامات کا حل" میں بھی موجود ہیں جس کا لنک DEIC ویب پیج پر فراہم کیا گیا ہے۔

اگر میرا ٹائٹل IX کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو مجھے کس سے رابطہ کرنا چاہیے؟

آپ کو کمپلائنس و سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنا چاہیے۔


1ٹائٹل IX گریوینس پروسس جنسی ہراسانی یا جنسی حملے کی شکایات کو حل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو 14 اگست، 2020 کو یا اس کے بعد رپورٹ کیے گئے۔ اگر رپورٹ کی گئی بدسلوکی 14 اگست، 2020 سے پہلے پیش آئی تو پھر مختلف طریقہ قابل عمل ہو گا۔

٭یہ اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات FAQ معلوماتی ہیں۔ اگر FAQ یعنی اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات اور PWCS ضابطہ 1-738 - "طلباء کے خلاف جنسی بدسلوکی کے الزامات کا حل" کے درمیان کوئی تنازعات ہوئے تو ضابطہ قابل اطلاق ہو گا۔