سکول کا پہلا دن 24 اگست، 2026 ہے
سکول کا پہلا دن 24 اگست، 2026 ہے
2026–27 تعلیمی سال کے لیے PWCS میں نئی پیرنٹ ویو اور سٹوڈنٹ ویو موبائل ایپس دستیاب ہیں اور پچھلے ورژنز اب کام نہیں کرتے۔
بیک ٹو سکول کام، جن میں بیک ٹو سکول پیکٹ مکمل کرنا، اساتذہ کی اسائنمنٹس دیکھنا، اور ٹرانسپورٹیشن کی معلومات تک رسائی شامل ہے، پیرنٹ ویو اور سٹوڈنٹ ویو میں شروع ہوتے ہیں۔
آج ہی نئی پیرنٹ ویو اور سٹوڈنٹ ویو ایپس ڈاؤن لوڈ کریں!
ہمیں طلباء اور خاندانوں کا PWCS میں دوبارہ خیرمقدم کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے! یہ صفحہ اہم تاریخوں، اپ ڈیٹس، اور سکول واپسی سے متعلق معلومات کے لیے آپ کا ایک جامع ذریعہ ہے تاکہ آپ کے خاندان کو تعلیمی سال کے کامیاب آغاز کے لیے تیار کر سکیں۔
بیک ٹو سکول کی اہم تاریخوں اور ڈیڈ لائنز کے ساتھ ٹریک پر رہیں۔ اپنے کیلنڈر میں اہم تاریخیں درج کریں اور ہر مرحلہ بروقت مکمل کریں تاکہ آپ کا بچہ 2026–27 کے تعلیمی سال کا کامیاب آغاز کر سکے۔
سالانہ بیک ٹو سکول پیکٹ پیرنٹ ویو میں دستیاب ہو گا۔
ابتدائی بس شیڈول پیرنٹ ویو/سٹوڈنٹ ویو میں دستیاب ہو گا
اساتذہ کی اسائنمنٹس اور کلاس کے شیڈول پیرنٹ ویو/سٹوڈنٹ ویو میں دستیاب ہوں گے۔
حفاظتی ٹیکوں کو مکمل کرنے اور/یا جسمانی معائنے کی شرائط کی حتمی تاریخ
بیک ٹو سکول پیکٹ کو مکمل کرنے کی حتمی تاریخ۔
یقینی بنائیں کہ نئے تعلیمی سال کے لیے آپ کے بچے کے سکول کے پاس آپ کی تازہ ترین معلومات موجود ہوں۔۔
پیرنٹ ویو بیک ٹو سکول کے تمام ضروری کام مکمل کرنے اور پورے تعلیمی سال کے دوران سٹوڈنٹ کی اہم معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کا ایک جامع ذریعہ ہے۔
اپنے یوزر آئی اور پاس ورڈ کے ذریعے پیرنٹ ویو ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر لاگ ان ہوں۔
پیرنٹ ویو لاگ ان صفحے پر Forgot Password link یعنی پاس ورڈ بھول گئے کے لنک استعمال کریں۔
شروع کرنے کے لیے بیک ٹو سکول پیکٹ کی ہدایات کے ویب پیج پر جائیں۔
پورے تعلیمی سال میں پیرنٹ ویو استعمال کریں تاکہ:
کیا آپ کو مدد چاہیے؟ پیرنٹ ویو میں مخصوص اقدامات مکمل کرنے کی ہدایات دیکھیں۔
ہم نے تعلیمی سال کی تیاری میں آپ کی مدد کے لیے بیک ٹو سکول سے متعلق اہم معلومات ایک ہی جگہ پر جمع کر دی ہیں۔ ہر موضوع کا مختصر جائزہ لیں، پھر جب بھی ضرورت ہو مزید تفصیلی معلومات، وسائل، اور مدد کے لیے لنکس پر کلک کریں۔
ورجینیا کے قانون کے مطابق سکول میں حاضری کی لازمی عمر کے تمام بچے ہر روز سکول جائیں گے الّا یہ کہ سکول بورڈ کی پالیسی یا ورجینیا کے قانون کے ذریعہ کچھ اور نہ کہا جائے۔ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے باقاعدگی سے سکول حاضر ہوں۔ والدین کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ سکول کے حاضری افسران کو حاضری کے تقاضے لاگو کرنے اور ضرورت پڑنے پر سٹوڈنٹ اور/یا والدین کو قانونی کاروائی کے لیے عدالت میں پیش کرنے کا اختیار ہے۔
تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے PWCS کی حاضری کی ہدایات میں حاضری کی توقعات، غیر حاضری، تاخیر سے حاضری، اور منظور شدہ غیر حاضریوں سے متعلق معلومات کا جائزہ لیں۔
بس کے شیڈولز، روٹس اور ٹرانسپورٹیشن اپ ڈیٹس پیرنٹ ویو، سٹوڈنٹ ویو، اور EZArrival ایپ کے ذریعے دستیاب ہیں۔
PWCS ضابطۂ اخلاق ان توقعات، ذمہ داریوں، اور قواعد کی وضاحت کرتا ہے جو تمام طلباء کے لیے محفوظ، باعزت اور معاون تعلیمی ماحول بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
کچھ مڈل اور ہائی سکولوں میں 2026–27 کے تعلیمی سال کے لیے نئے بیل شیڈولز ہوں گے۔ ایلیمنٹری، روایتی اور غیر روایتی سکول کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ PWCS اور اپنے بچے کے سکول سے منسلک ہیں۔ باخبر رہنا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کو پورے تعلیمی سال کے دوران اہم اپ ڈیٹس ملیں۔
تعلیمی سال کے آغاز پر اپنے بچے کے لیے دستیاب کھانے کے اختیارات، ادائیگی کے طریقے، اور غذائیت سے متعلق وسائل کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔
تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے PWCS کے گریڈنگ کے نئے طریقۂ کار کا جائزہ لیں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں اور آپ کے بچے کی تعلیمی کارکردگی کس طرح جانچی جائے گی۔
تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے طلباء کے لیے مقرر کردہ صحت سے متعلق تقاضوں کا جائزہ لیں اور اگر صحت سے متعلق کوئی فارم درکار ہو تو اسے سکول کے پہلے دن سے پہلے پہلے جمع کروائیں۔
پورے تعلیمی سال کے دوران PWCS اور اپنے بچے کے سکول کے اہم دنوں اور تاریخوں سے باخبر رہیں۔
سکول کمیونٹی سے مضبوط روابط قائم کرنے، اپنے بچے کی کامیابی میں معاونت کرنے، اور سکول کمیونٹی کے ایک فعال رکن بننے کے لیے مختلف طریقوں سے حصہ لینے کے مواقع تلاش کریں۔
تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے چند منٹ نکال کر معیاری ہنگامی ردِعمل کی ان اصطلاحات سے واقف ہوں جو PWCS استعمال کرتا ہے۔ ان اصطلاحات کو سمجھنا تاکہ اگر کبھی ہنگامی صورتحال پیش آئے تو آپ سکول کی جانب سے بھیجی جانے والی معلومات اور ہدایات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
PWCS بحران اور ہنگامی صورتحال کی تیاری سے متعلق معلومات دیکھیں
اپنے بچے کے لیے دستیاب تعلیمی پروگرامز، کورسز، اور سیکھنے کے مواقع دریافت کریں۔ ان وسائل تک رسائی کے طریقے سے آگاہی آپ کو پورے تعلیمی سال کے دوران اپنے بچے کی تعلیم میں مؤثر معاونت کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے PWCS کے ذریعے دستیاب ذہنی صحت کے وسائل اور خدمات کے بارے میں جان کر اپنے بچے کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کی معاونت کریں۔ یہ جاننا کہ ضرورت کے وقت کہاں سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے، تعلیمی سال کے دوران آپ کے بچے کے لیے بروقت معاونت تک رسائی آسان بنا سکتا ہے۔
تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے یہ جان لیں کہ تازہ ترین معلومات کہاں دستیاب ہیں، تاکہ آپ سال بھر کی اہم اپ ڈیٹس، تقریبات، اور اعلانات سے باخبر رہ سکیں۔
PWCS پورے تعلیمی سال کے دوران خاندانوں کو سکول سے منسلک رکھنے، طلباء کی معلومات تک رسائی فراہم کرنے، اور سکول سے متعلق مختلف امور کو آسانی سے انجام دینے کے لیے کئی آن لائن ٹولز مہیا کرتا ہے۔
اگر سمجھ نہیں آ رہا کہ کہاں سے آغاز کریں؟ تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے، عام سوالات کے جوابات اور خاندانوں کے لیے دستیاب وسائل حاصل کرنے کے لیے PWCS کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ اگر پھر بھی آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو آپ کے بچے کا سکول رہنمائی حاصل کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔
ہر تعلیمی سال، PWCS خاندانوں کو اہم اطلاعات، پالیسیاں، اور وفاقی و ریاستی قانون کے تحت ضروری آپٹ آؤٹ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ان نوٹسز کا بغور جائزہ لیں اور اپنے بچے سے متعلق تمام ضروری فارم مکمل کریں۔
اپنے بچے کو تعلیمی سال کے پہلے دن کے لیے مکمل طور پر تیار کرنے کے لیے، سکول شروع ہونے سے پہلے اس کے لیے ضروری تعلیمی سامان فراہم کریں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ PWCS ہمارے سکولوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹپ لائن اور گمنام رپورٹنگ ٹولز فراہم کرتا ہے؟ تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے چند منٹ نکال کر ان وسائل کے بارے میں جان لیں تاکہ اگر کبھی سکول کی حفاظت سے متعلق کوئی تشویش ہو تو آپ جان سکیں کہ مدد کے لیے کہاں رجوع کرنا ہے۔
تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے، اپنے خاندان کی رابطہ معلومات کا جائزہ لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کے بچے کا سکول آپ سے اہم اپ ڈیٹس اور ہنگامی صورت میں رابطہ کر سکتا ہے۔
اپنے بچے کے سکول جانے سے پہلے، PWCS کے وزیٹر سے متعلق طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے چند منٹ نکالیں۔ یہ طریقۂ کار طلباء، عملے، اور آنے والے مہمانوں کے لیے محفوظ اور پُرامن تعلیمی ماحول برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
PWCS کی ان ہدایات سے واقف ہوں جن میں بتایا گیا ہے کہ بیماری کی صورت میں آپ کے بچے کو کب گھر پر رہنا چاہیے اور کب اس کے لیے دوبارہ سکول جانا مناسب ہے۔ اس معلومات سے آگاہی آپ کو پورے تعلیمی سال کے دوران بہتر اور باخبر فیصلے کرنے میں مدد دے گی۔
تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے، اپنے بچے کی سکول کی ویب سائٹ اور PWCS کی ویب سائٹ کو دیکھنے کے لیے وقت نکالیں۔ یہ پورے تعلیمی سال کے دوران سکول سے متعلق معلومات اور وسائل حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ہر سٹوڈنٹ منفرد ہوتا ہے، اور PWCS طلباء کی تعلیمی زندگی کے ہر مرحلے میں ان کی مدد کے لیے مختلف وسائل اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے ان وسائل کے بارے میں جان لیں تاکہ اگر مستقبل میں آپ کے بچے کو اضافی مدد کی ضرورت ہو، تو آپ کو معلوم ہو کہ کہاں سے رہنمائی حاصل کرنی ہے۔
آپ سکول کے پہلے دن کے لیے تقریباً تیار ہیں! اس آخری چیک لسٹ کا استعمال کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کلاسیں شروع ہونے سے پہلے آپ نے بیک ٹو سکول کے سب سے اہم کام مکمل کر لیے ہیں۔