تحریری ترجمہ اور مترجم کی خدمات

کاؤنٹی زبان کی کونسی خدمات فراہم کرتی ہے؟

PWCS والدین کو زبان سے متعلق خدمات مفت فراہم کرتا ہے۔ والدین کو ان کے بچوں کی تعلیم کے بارے میں اہم معلومات کو سمجھنے میں مدد کلیلیئے، ہم پیشہ وارانہ ترجمانوں تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔ ہم اپنی بہت سی اہم دستاویزات اور معلومات کا ترجمہ بھی فراہم کرتے ہیں۔

اہل خانہ کیسے زبان کی معاونت حاصل کر سکتے ہیں؟

بذات خود - جب آپ اپنے بچے/بچی کے سکول یا ہمارے کسی مرکزی رجسٹریشن کے دفتر جائیں تو آپ اپنی زبان بولنے والے مترجم کے لیے پوچھ سکتے ہیں۔ آپ ہمارے زبانوں کی معاونت والے پوسٹر کو استمعال کرتے ہوئے اپنی زبان کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں۔ ہمارا عملہ فوری طور پرآپ کی مدد کے لیئے فون پر ایک مترجم کا انتظام کرے گا۔ رو برو مترجم، زیادہ تر زبانوں کے لیئے پیشگی نوٹس پر دستیاب ہو سکتے ہیں۔

فون پر - اگر آپ کے ترجمہ حاصل کرنے یا مترجم کی خدمات سے متعلق کوئی سوالات ہیں تو آپ 7326-791-703 پر ہمارے دو لسانی مترجم کو فون کر سکتے ہیں۔

آن لائن - ہماری بہت سے دستاویزات اور معلومات اردو میں دستیاب ہیں۔ دستیاب دستاویزات دیکھنے کے لیئے بائیں جانب نیلی فہرست سے زمرے کا انتخاب کیجیئے۔ ہماری ویب سائٹ کا ترجمہ دیکھنے کے لیئے آپ
"Google translate" کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ کمپیوٹر کی طرف سے کیا جانے والا ترجمہ اکثر ناقص ہوتا ہے، تاہم آپ کو ان معلومات کا کچھ اندازہ ہو سکتا ہے جنہیں ابھی تک سکول ڈویژن نے از خود ترجمہ نہیں کیا۔ آپ ہمارے اردو مترجم سے بذریعہ ای میل ruddsa@pwcs.edu پر رابطہ کر سکتے ہیں۔