پيرنٹ ويو ميں SOL ٹيسٹ کی تاريخ تک رسائی کے ليے ہدايات
سٹينڈرڈز آف لرننگ (SOL) ٹيسٹ ہسٹری اب پيرنٹ ويو ميں دستياب ہے۔ يہ دستاويز آپ کے بچے/بچی کے سکور تک رسائی کے طريقے کے ليے ہدايات فراہم کرتا ہے۔ پيرنٹ ويو ميں لاگ ان کرنے سے پہلے، اہل خانہ کو ياد رکھنا چاہيے کہ ہو سکتا ہے کہ ماضی کے کچھ ٹيسٹ سکور دستياب نہ ہوں۔ موسم بہار 2021 اور اس کے بعد ليے گئے SOL کے تمام ٹيسٹ پيرنٹ ويو ميں ظاہر ہوں گے۔
سکور کا کيا مطلب ہے؟
ياد دہانی کے طور پر، SOL ٹيسٹ کی کارکردگی کو سکيلڈ سکورز کا استعمال کرتے ہوئے رپورٹ کيا جاتا ہے جو 0 سے 600 تک ہوتے ہيں:
- 0 تا 399 کا سکور ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے بچے/بچي نے ٹيسٹ پاس نہيں کيا ہے؛
- 400 تا 499 کا سکور ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے بچے/بچي نے ٹيسٹ پاس کر ليا ہے؛
- 500 تا 600 کا سکور ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے بچے/بچي نے ايڈوانسڈ ليول کے ساتھ ٹيسٹ پاس کيا ہے؛ اور
- 900 يا اس سے زيادہ سکور ظاہر کرتا ہے کہ کسی وجہ کی بنياد پر، آپ کے بچے/بچي نے ٹيسٹ ميں شرکت نہيں کی?
ميں پيرنٹ ويو ميں کيسے لاگ ان کروں؟
مرحلہ 1۔ اپنا يوزرنيم اور پاس ورڈ استعمال کرتے ہوئے اپنا پيرنٹ ويو اکاؤنٹ دیکھنے کے لیے، براہ مہربانی پيرنٹ ويو لاگ ان صفحہ پر کلک کريں۔ اگر آپ کو لاگ ان کرنے ميں مشکل کا سامنا ہے تو براہ مہرباني اپنے بچے/بچي کے سکول سے رابطہ کريں۔
مرحلہ 2۔ پيرنٹ ويو ہوم پيج سے، براہ مہربانی ٹيسٹ ہسٹری پيج کھولنے کے ليے ٹيسٹ ہسٹری آئکن کو منتخب کريں۔
اگر ميرے کوئی سوالات ہيں تو مجھے کس سے رابطہ کرنا چاہيے؟
پيرنٹ ويو اور اپنے بچے/بچی کے SOL ٹيسٹ ہسٹری کے بارے ميں سوالات اس سکول سے پوچھے جانے چاہيے جہاں آپ کا بچہ/بچي اس وقت جا رہا/رہی ہے۔