کنڈرگارٹن رجسٹریشن
سکول میں داخلے کے وقت عمر
کوئی بھی بچہ جس کی عمر 30 ستمبر سے پہلے یا اس تاریخ تک پانچ سال ہو چکی ہے وہ کنڈرگارٹن میں داخلے کا اہل ہے۔
کنڈرگارٹن کی رجسٹریشن کی معلومات
آن لائن رجسٹریشن کے عمل کے بعد بالمشافہ رجسٹریشن کی اپائنٹمنٹ ہو گی۔ جن والدین نے آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے، انہیں بالمشافہ ملاقات کی اپائنٹمنٹ شیڈول کرنے کے لیے اپنے بچے کے بیس سکول سے رابطہ کرنا چاہیے۔ براہ مہربانی، کنڈرگارٹن سے متعلقہ تمام معلومات کے لیے اپنے بچے کے بیس سکول کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
آن لائن رجسٹریشن کے بعد بالمشافہ رجسٹریشن کی اپائنٹمنٹ کے لیے براہ مہربانی درج ذیل دستاویزات ساتھ لائیں:
- طالبعلم/طالبہ کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق شدہ نقل (چاہے آپ نے دستاویز اپ لوڈ کر دیا ہے)۔
- طالبعلم/طالبہ کو داخل کرانے والے والد یا والدہ یا قانونی سرپرست کی فوٹو آئی ڈی۔
صرف وہ دستاویزات لائیں جوہ آن لائن رجسٹریشن کے عمل کے دوران اپ لوڈ نہیں کیے گئے۔ تمام اصل دستاویزات والد والد یا والدہ کو لوٹا دیے جائیں گے۔
- تحویل کے موجودہ آڈر یا کنشپ کیئر کے دستاویزات جو مؤثر ہیں اور اگر قابل اطلاق ہیں۔
- جامع طبی معائنہ جو بچے کی پبلک سکول سسٹم میں داخلے کے بارہ مہینوں کے اندر اندر ہو۔
- حفاظتی ٹیکوں کا تصدیق شدہ ریکارڈ جس پر پیشہ ور طبی ماہر کے دستخط ہوں۔
- رہائش کا ثبوت۔
جن والدین کو آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے انہیں ایک انفرادی سیشن کے لیے اپنے بچے کے بیس سکول سے رابطہ کرنا چاہیے جو صرف اپائنٹمنٹ کے ذریعے ہو گا۔
والدین کو موجودہ خاندانوں کے لیے ہدایات کو منتخب کرنا چاہیے اگر درج ذیل میں سے کوئی قابل اطلاق ہے:
- والد یا والدہ کا ایک بچہ/بچی (بچے) اس وقت PWCS سکول یا پروگرام میں داخل ہیں۔
- والد یا والدہ کا ایک بچہ/بچی (بچے) ماضی میں PWCS سکول میں داخل تھے یا ماضی میں سینٹرل دفتر میں ان کی تشخیص کی گئی۔
- والد یا والدہ کا کسی بھی وقت PWCS میں پیرنٹ اکاؤنٹ تھا۔
براہ مہربانی اس بٹن کو چنیں جس کا اطلاق آپ کے خاندان پر ہوتا ہے۔
آنے والے تعلیمی سال کے کنڈرگارٹن کی آن لائن رجسٹریشن مارچ کی تیسری پیر کو کھلے گی اور اس کے بعد رو برو رجسٹریشن کی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ملاقات کی جائے گی۔
وہ والدین جن کے بچے اس وقت PWCS کے کسی پری سکول پروگرام میں داخل ہیں (پری سکول یا خصوصی تعلیم)، انہیں کنڈرگارٹن کے آن لائن رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کی بجائے انہیں اس سکول کے رجسٹرار سے رابطہ کرنا چاہیے جہاں ان کے بچے آنے والے تعلیمی سال میں کنڈرگارٹن میں جائیں گے۔
حفاظتی ٹیکوں کی شرائط
سکول جانے والے بچوں کی دیکھ بھال کے پروگرام کے بارے میں معلومات
کیا آپ کے بچے کو سکول سے پہلے یا بعد میں دیکھ بھال میں مدد کی ضرورت ہے
Featherstone ، Loch Lomond، اور West Gate کے علاوہ تمام ایلیمنٹری سکولوں میں محفوظ، اعلی درجے کے سستے سکول کے وقت سے پہلے اور بعد میں دیکھ بھال کے پروگرام دستیاب ہیں۔ AlphaBEST پروگرام مہیا کرنے والے، PWCS کے 3,600 طلباء کو جانے پہچانے طریقے سے دن کے آغاز اور/یا اختتام کے وقت میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔ سکول اوقات سے پہلے کا پروگرام پیر تا جمعہ صبح 6 بجے سے سکول کے شروع ہونے کے معمول کے وقت تک جاری رہتا ہے۔ سکول اوقات کے بعد کا پروگرام سکول کے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد شام 6:30 تک جاری رہتا ہے۔ والدین کے پاس اختیار ہے کہ وہ چاہے سکول اوقات سے پہلے کا پروگرام، سکول اوقات کے بعد کا پروگرام یا دونوں منتخب کریں۔ پروگرامنگ میں تخلیقی اور جدید تدریسی طریقے شامل ہیں تاکہ طلباء کی تعلیم کو وسعت اور فروغ دیا جا سکے۔ AlphaBEST - SACC ایلیمنٹری سکول پروگرام یا Next Generation مڈل سکول پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) ملاحظہ کریں۔
ٹرانسپورٹیشن اور سکول سے پک اپ کرنا
ٹرانسپورٹیشن اور سکول سے پک اپ کرنے کے بارے میں اہم معلومات
- کنڈرگارٹن طلباء بس سٹاپ تک اور بس سٹاپ سے لازمی طور پر بااختیار فرد (افراد) فرد کے ساتھ رہنا جاہیے۔
- آپ کے بچہ/بچی کو اس وقت تک کسی بھی بااختیار فرد (افراد) کے حوالے نہیں کیا جائے گا جب تک وہ بس ڈرائیور کو روزانہ اپنا قانونی سرکاری/ریاستی شناختی کارڈ پیش نہ کرے۔
- آپ کے بچہ/بچی کو سکول واپس لے جائیں گے اگر بس سٹاپ پر کوئی بااختیار فرد نہیں ہو گا یا نامزد فرد کے پاس قانونی سرکاری/ریاستی شناختی کارڈ نہیں ہو گا۔
- سکول واپس لے جانے والے طلباء کو ایک (1) گھنٹے کے اندر اندر لے لیا جانا چاہیئے یا پھر دیگر کاؤنٹی کی ایجنیسیوں کو مطلع کیا جائے گا۔
کنڈرگارٹن کے اجازت نامے کے فارم کے لیے ٹرانسپورٹیشن سروسز فارم و ریسورسز کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔
گلوبل ویلکم سینٹر – زبان کی جانچ اور غیر ملکی ٹرانسکرپٹ کا جائزہ
گلوبل ویلکم سینٹر ان خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے جو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز میں نئے ہیں اور جو انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولتے اور/یا سمجھتے ہیں۔ گلوبل ویلکم سینٹر نئے طلباء کی رجسٹریشن، انگریزی زبان میں مہارت کی جانچ، گریڈ لیول میں داخلے اور غیر ملکی ٹرانسکرپٹ کی تشخیص میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مزید سوالات کے کے لیے ہمارے گلوبل ویلکم سینٹر کے Manassas کیمپس سے 3800-402-571 پر یا Woodbridge کیمپس سے 6813-374-571 پر رابطہ کریں یا [email protected] پر ایک ای میل بھیجیں۔ سٹاف کا رکن آپ سے دو کاروباری دنوں کے اندر اندر مدد کے لیے رابطہ کرے گا/گی۔
کووڈ-19 کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے، تمام نئی رجسٹریشن نئے خاندانوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے عارضی طور پر مکمل کی جا رہی ہے۔ اپنے بچے کے زون کا سکول تلاش کرنے کے لیے PWCS اپنا سکول تلاش کریں کا ٹول استعمال کریں۔ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد، درج ذیل لنک میں سے ایک کے ذریعے اپنے سکول کے رجسٹرار سے رابطہ کریں:
نجی کنڈرگارٹن
کیا آپ کا بچہ/بچی کسی نجی تسلیم شدہ کنڈرگارٹن پروگرام میں گیا/گئی؟
ہو سکتا ہے کہ آپ کا بچہ پہلے گریڈ میں داخلے کا اہل ہو، اگرچہ عمر کی شرائط پوری نہیں ہوئی، اگر اس نے کنڈرگارٹن کا ایک تسلیم شدہ پروگرام مکمل کیا ہے جو ورجینیا کونسل برائے پرائیویٹ ایجوکیشن (VCPE)، نیشنل ایسوسی ایشن برائے ایجوکیشن آف ینگ چلڈرن (NAEYC) یا اس کے مساوی پروگرام جو تسلیم شدہ پروگرام میں شامل ہے۔ والدین کو لازمی ثبوت (رپورٹ کارڈ یا دستاویزات) پیش کرنے ہوں گے جو ظاہر کریں کہ بچہ/بچی نے تسلیم شدہ نجی سکول سے کنڈرگارٹن پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ براہ مہربانی اس استثنیٰ کی تفصیلات کے لیے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
اگر آپ کو معلوم نہیں کہ آیا آپ کے بچے کا نجی نجی کنڈر گارٹن پروگرام تسلیم شدہ ہے یا نہیں؟ اسے یہاں تلاش کریں:
-
Cognia: International Registry for Accreditation
داخلے کی شرائط کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل سے رابطہ کریں:
Anne Henry, سپروائزر برائے ایلیمنٹری کونسلنگ
703-791-7265
حفاظتی ٹیکوں اور طبی معائنے کی شرائط کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل سے رابطہ کریں:
Teresa Polk, سپروائزر برائے سکول ہیلتھ سروسز
703-791-7266