Online Registration for Existing Families - Urdu

آن لائن رجسٹریشن برائے موجودہ خاندان

پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز سے اس وقت پری سکول کی خدمات وصول کرنے والے موجودہ طلباء آن لائن رجسٹریشن استعمال مت کریں، اس کی بجائے، آپ کو اس سکول سے رابطہ کرنا چاہیے جہاں آپ کا بچہ کنڈرگارٹن میں جائے گا تاکہ داخلے کی شرائط کو مکمل کیا جا سکے۔

مرحلہ 1: آن لائن آن لائن رجسٹریشن کی درخواست مکمل کریں

  1. آن لائن رجسٹریشن سسٹم استعمال کرنے کے لیے، والدین آن لائن رجسٹریشن اکاؤنٹ اینڈ ریکارڈ ایکسس سکرین کے ذریعے رسائی حاصل کریں گے۔ اپنا پیرنٹ ویو یوزرنیم اور پاس ورڈ لکھیں اور لاگ ان کلک کریں۔ اگر آپ نے کبھی بھی اپنا پیرنٹ ویو اکاؤنٹ چالو نہیں کیا تو براہ مہربانی مدد کے لیے، اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں۔
  2. آنے والے تعلیمی سال کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے، اختیارات کی فہرست میں نیچے سکرول کریں اور مخصوص تعلیمی سال کے لیے آن لائن رجسٹریشن (نئے طلباء)*  کو منتخب کریں۔
  3. تعارفی سکرین آپ کے بچے کی آن لائن رجسٹریشن سے متعلق بہت سی اہم معلومات پیش کرتی ہے، جن میں پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے داخلے کے وسائل اور ضوابط کے مددگار لنک شامل ہیں۔ اپنی درخواست پر آگے بڑھنے سے پہلے اس صفحے پر معلومات کا جائزہ لیں پھر Continue یعنی جاری رکھیں پر کلک کریں۔
  4. ہدایات پر عمل کریں اور آگے بڑھنے کے لیے ہر سکریں کے اختتام پر Save and Continue یعنی محفوظ کریں اور جاری رکھیں، پر کلک کریں۔ جیسے ہی ایک سیکشن مکمل ہو گا، اس سیکشن کے نام کے سامنے ایک سبز چیک باکس ظاہر ہو گا۔

مرحلہ 2: اپنے داخلے کو حتمی شکل دیں

  1. جن والدین نے آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے، انہیں بالمشافہ ملاقات کی اپائنٹمنٹ شیڈول کرنے کے لیے اپنے بچے کے بیس سکول سے رابطہ کرنا چاہیے۔ بالمشافہ ملاقات آپ کے بچے کے داخلے کے عمل کو مکمل کرے گی۔
  2. اپنا شناختی کارڈ (سیکیورٹی مقاصد/عمارت میں داخلے کے لیے)، اپنے بچے کی پیدائش کا اصل سرٹیفکیٹ، اور دیگر ضروری دستاویزات جو آپ کی آن لائن درخواست کے ساتھ اپ لوڈ نہیں کیے گئے تھے (مثلاً، رہائش کا ثبوت، شناخت کا ثبوت، حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ، صحت/طبی فارم وغیرہ)

اگر آپ کے درخواست کے جائزے یا منظوری کے عمل کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی اپنے بچے کے سکول سے رابطہ قائم کریں۔

آن لائن رجسٹریشن کے لیے متعلقہ معلومات

جب ایک سیکشن مکمل ہو جائے تو بھی آپ سکرین کی بائیں طرف نیویگیشن ٹری سے ٹیب منتخب کر کے اس سیکشن میں واپس جا سکتے ہیں۔

تعارف کا ٹیب

براہ مہربانی رجسٹریشن جمع کرانے سے قبل داخلے کے تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔ طالبعلم/طالبہ کے پیدائش کے اصل سرٹیفکیٹ کی کی تصدیق شدہ نقل اور دیگر ضروری دستاویزات جو اپ لوڈ نہیں کیے گئے (یا دستاویزات کی نقول جو واضح طور پر اپ لوڈ نہیں ہوئیں)، انہیں سکول کو پیش کرنےکی ضرورت ہے جب آپ طالبعلم/طالبہ کے داخلے کو مکمل کرنے کے لیے آئیں۔

  • ویب ایپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا: اپ لوڈ بٹن پر کلک کریں یا اس باکس پر نشان لگائیں جو یہ بتاتا ہے کہ دستاویز کی نقل سکول میں فراہم کی جائے گی۔
  • پیرنٹ ویو موبائل ایپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا: دستاویز کو اپ لوڈ کرنے کے لیے پیرنٹ ویو میں OLR ڈاکیومنٹ آئکن کو ٹیپ کریں جو ڈیوائس کے کیمرے کو استعمال کرتے ہوئے لائبریری سے فائلیں منتخب کر کے ممکن ہے۔

خاندان کا ٹیب

  • گھر کا پتہ - اپنے گھر کے پتے کی تصدیق کریں۔ اگر آپ کا پتہ تبدیل ہو گیا ہے تو سرچ فیلڈ میں اپنا نیا پتہ درج کریں۔ جب آپ کا پتہ نظر آئے تو ایڈریس فیلڈ میں ظاہر کرنے کے لیے کلک کریں۔ اگر آپ کا پتہ سرچ میں نظر نہیں آ رہا تو ایڈریس فیلڈ میں اپنے گھر کا پتہ خود سے درج کریں۔ درج کرنے کے بعد، گھر کا پتہ اس طریقے سے فارمیٹ ہونا چاہیے جیسے عام یو ایس پوسٹل ڈاک میں ہوتا ہے۔
    • اگر آپ کا پتہ PWCS کی حدود بندی سے باہر ہے، مگر آپ PWC سکول میں داخلے کو زیر غور لانا چاہتے ہیں تو آپ درخواست جاری رکھ سکتے ہیں۔ درخواست مکمل کرنے کے بعد، آپ کو داخلے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے مطلوبہ سکول سے رابطہ کرنا ہو گا، جس کے لیے طالبعلم/طالبہ کے تبادلے کی درخواست مکمل کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔
  • ڈاک کا پتہ - سسٹم کے مطابق، آپ کے ڈاک کا پتہ آپ کے گھر کے پتے کے جیسا ہی سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کے ڈاک کا پتہ آپ کے گھر کے پتے سے مختلف ہے، تو چیک باکس پر نشان مت لگائیں، اور مطلوبہ فیلڈ میں اپنا ڈاک کا پتہ درج کریں۔ درج کرنے کے بعد، ڈاک کا پتہ اس طریقے سے فارمیٹ ہونا چاہیے جیسے عام یو ایس پوسٹل ڈاک میں ہوتا ہے۔

والد یا والدہ/سرپرست کا ٹیب

یہ ٹیب ان تمام والدین اور سرپرستوں کے لیے ہے جو ایک یا زیاد طالبعلم/طالبہ (طلباء) کے ریکارڈ سے منسلک ہیں۔ اس عمل میں ہر طالبعلم/طالبہ سے رشتہ سٹوڈنٹ ٹیب پر بعد میں بیان کیا جائے گا۔ حقیقی والدین اور قانونی حقوق رکھنے والے سرپرستان جنہیں طالبعلم/طالبہ کے الیکٹرانک ریکارڈ تک رسائی حاصل ہے، اس ٹیب میں شامل ہیں۔ سوتیلے والدین اس ٹیب میں شامل نہیں ہیں، اس کی بجائے انہیں ہنگامی صورتحال میں رابطے کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ اگر سوتیلا والد یا والدہ طالبعلم/طالبہ کی تحویل حاصل کر لیں تو وہ قانونی سرپرست سجھے جائیں گے اور تحویل کے دستاویز کے تحت انہیں اجازت ہو گی۔ اگرچہ داخل کرانے والے والد یا والدہ (آپ) تمام والد یا والدہ/سرست (سرپرستان) کی معلومات شامل کر سکتے ہیں، طالبعلم/طالبہ کے داخلے کے بعد، آپ صرف ان والد یا والدہ/سرپرست کی معلومات میں تبدیلی کر سکتے ہیں جو اسی گھر کے پتے پر رہتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی PWCS ضابطہ 1-794- اور PWCS ضابطہ 5-794 ملاحظہ کریں۔

  • ڈیموگرافک - طالبعلم/طالبہ سے منسلک تمام والد یا والدہ/سرپرست (سرپرستان) کے ساتھ ساتھ والد یا والدہ کے فوجی تعلقات کی حیثیت کی بھی تصدیق کرتا ہے، اگر قابل اطلاق ہے۔ موجودہ والدین کے لیے، آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے ناموں میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی کیونکہ ان معلومات کی پہلے سے PWC سکول کے ذریعے تصدیق کی جا چکی ہے۔ نام میں کسی قسم کی تبدیلی کے لیے براہ مہربانی سکول سے براہ راست رابطہ کریں۔
  • رابطہ معلومات - والد یا والدہ/سرپرست کے تمام ابطہ فون نمبر اور ای میل ایڈریس درج کریں۔ تمام والد یا والدہ/سرپرست کا کم از کم ایک فون نمبر لازمی درج ہونا چاہیے۔ داخل کرنے والے والد یا والدہ کا ایک ای میل ای-میل ایڈریس درکار ہے۔

جائزہ/جمع کرانا

اپنی رجسٹریشن جمع کرانے سے پہلے، آپ کو Review یعنی جائزہ لیں کے بٹن پر کلک کر کے درخواست کا جائزہ لینا چاہیے۔ درخواست میں کسی قسم کی تبدیلیاں کرنے کے لیے، ہر سیکشن ہیڈنگ کے بائیں طرف Edit بٹن پر کلک کریں۔ جب ترمیم مکمل ہو جائے تو Save & Continue یعنی جائزہ/جمع کرائیں کے صفحے پر کلک کریں تاکہ Review/Submit یعنی جائزہ لیں/جمع کرائیں پر پر واپس جا سکیں۔ جب آپ درخواست کا جائزہ لے لیں تو I have reviewed all registration data and verified that is correct یعنی میں نے رجسٹریشن کے مواد کا جائزہ لے لیا ہے اور میں تصدیق کرتا/کرتی ہوں کہ یہ درست ہیں، کے باکس پر کلک کریں، پھر Submit یعنی جمع کرائیں پر کلک کریں۔

  • جب درخواست جمع ہو جائے گی تو تصدیق کرنے کے لیے ایک باکس ظاہر ہو گا۔ تعلیمی سال برائے 2021-22 کے لیے طالبعلم/طالبہ کی رجسٹریشن کی معلومات جمع کرانے کے لیے OK دبائیں۔ اس کے بعد، آپ اس پورٹل میں رجسٹریشن کی معلومات میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کے قابل نہیں ہوں گے؛ تاہم، آپ اپنی درخواست کا سٹیٹس دیکھنے کے لیے واپس آن لائن داخلے پر جا سکتے ہیں۔
  • اپنی درخواست کا سٹیٹس دیکھنے کے لیے Status یعنی تازہ ترین صورتحال کے بٹن پر کلک کریں۔

گلوبل ویلکم سینٹر – زبان کی جانچ اور غیر ملکی ٹرانسکرپٹ کا جائزہ

گلوبل ویلکم سینٹر ان خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے جو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز میں نئے ہیں اور جو انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولتے اور/یا سمجھتے ہیں۔ گلوبل ویلکم سینٹر نئے طلباء کی رجسٹریشن، انگریزی زبان میں مہارت کی جانچ، گریڈ لیول میں داخلے اور غیر ملکی ٹرانسکرپٹ کی تشخیص میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مزید سوالات کے کے لیے ہمارے گلوبل ویلکم سینٹر کے Manassas کیمپس سے 3800-402-571 پر یا Woodbridge کیمپس سے 6813-374-571 پر رابطہ کریں یا [email protected] پر ایک ای میل بھیجیں۔ سٹاف کا رکن آپ سے دو کاروباری دنوں کے اندر اندر مدد کے لیے رابطہ کرے گا/گی۔

کووڈ-19 کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے، تمام نئی رجسٹریشن نئے خاندانوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے عارضی طور پر مکمل کی جا رہی ہے۔ اپنے بچے کے زون کا سکول تلاش کرنے کے لیے PWCS اپنا سکول تلاش کریں کا ٹول استعمال کریں۔ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد، درج ذیل لنک میں سے ایک کے ذریعے اپنے سکول کے رجسٹرار سے رابطہ کریں: