مڈل سکول سمر سکول پروگرام - Urdu

مڈل سکول سمر سکول پروگرام

گریڈز 6 تا 8

یہ پروگرام تعلیمی سال کی توسیع کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور طلباء کو اگلے تعلیمی سال میں کامیاب ہونے کے لیے تیار کرنے کے لیے ہنر پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام متعامل اور پرکشش سرگرمیوں کے ذریعے ضروری مہارتیں بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ طلباء فنون زبان اور ریاضی میں تدریس وصول کریں گے۔ طلباء کا موجودہ سکول تین ہفتوں کے اکیڈیمک پروگرام کے لیے ان کی سفارش کریں گے۔

شیڈول

  • تین ہفتوں کا سیشن - 24 جون 12 جولائی، 2024
    • 4 اور 5 جولائی کو چھٹی ہے
  • پیر تا جمعہ
  • صبح 7:45 تا 11:30

مقام

میزبان مڈل سکول کے مقامات درج ذیل ہیں:

  • Hampton مڈل سکول
  • Lake Ridge مڈل سکول
  • Parkside مڈل سکول
  • Potomac مڈل سکول
  • Ronald Reagan مڈل سکول
مزید معلومات کے لیے سمر سکول مقامات کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔

حاضری

حاضری لازمی ہے۔ جو طلباء 15 دنوں کے پروگرام میں مسلسل دو دن غیر حاضر رہیں گے، انہیں پروگرام سے نکالا جا سکتا ہے۔

ٹرانسپورٹیشن

ٹرانسپورٹیشن کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ بس سٹاپ سال کے مختص کردہ بس سٹاپس سے مختلف ہوں گے۔ کسی انفرادی سٹوڈنٹ کے لیے نئے بس سٹاپ مختص نہیں کیے جائیں گے۔ 

مزید معلومات کے لیے سمر سکول ٹرانسپورٹیشن کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔ اگر آپ کے اپنے بچے کی ٹرانسپورٹیشن کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی 3940-402-571 پر فون کریں۔

ٹیوشن

PWCS مڈل سکول سمر سکول مفت ہیں۔

رجسٹریشن کی معلومات

سمر سکول کی رجسٹریشن کروانے کا وقت 9 اپریل سے 24 مئی، 2024 تک ہے۔ حتمی تاریخ کے بعد رجسٹریشن وصول نہیں کی جائے گی۔

والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان) کو لازمی طور پر پیرنٹ ویو میں سمر سکول رجسٹریشن مکمل کرنی چاہیے۔

  1. PWCS کے سٹوڈنٹ کو سمر سکول میں رجسٹر کرنے کے لیے پیرنٹ ویو پر لاگ ان کریں۔
  2. اوپر دائیں کونے میں آن لائن ریکارد منتخب کریں۔
  3. آن لائن رجسٹریشن پیکٹ کی تفصیل کے ساتھ نیلے رنگ کے سیکشن تک نیچے سکرول کریں اور نیچے ڈراپ ڈاؤن سے، موجودہ 2024-2023 تعلیمی سال میں سٹوڈنٹ کے گریڈ لیول کی بنیاد پر مناسب پیکٹ منتخب کریں۔
    • 2023-2024 سمر سکول رجسٹریشن (کنڈرگارٹن تا گریڈ 8)
  4. نیچے "آن لائن پیکٹ شروع کریں" کو پر کلک کریں۔
  5. جب آپ رجسٹریشن کے ذریعے آگے بڑھیں گے تو آپ کو معلومات کا جائزہ لینے اور تصدیق کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ محفوظ کریں کو دبائیں اور آگے بڑھنے کے لیے جاری رکھیں۔
    1. تعارف - (اس سیکشن کے آخر میں، آپ کو اپنے الیکٹرانک دستخط درج کرنے کے لیے کہا جائے گا؛ یقینی بنائیں کہ یہ سکرین کے اوپر دائیں جانب آپ کے نام سے میل کھاتا ہو۔)
    2. خاندان
    3. والد یا والدہ/ سرپرست
    4. ہنگامی صورتحال میں رابطہ معلومات
  6. ایک بار جب آپ طلباء کے عنوان سے سیکشن میں آتے ہیں، تو براہ مہربانی درج ذیل کریں:
    1. اپنے کسی بھی بچے کے لیے خارج کریں، کے بٹن کو منتخب کریں جسے آپ سمر سکول میں داخل نہیں کرائیں گے۔
    2. اسی سکرین سے، آپ جس بچے کا داخلہ کریں گے اس کے لیے ترمیم کریں، کے بٹن کو منتخب کریں۔
      1. ٹرانسپورٹیشن - (سمر سکول کے لیے بس سٹاپ اور روٹ کے شیڈول جون میں دستیاب ہوں گے۔)
      2. مقام (ڈراپ ڈاؤن میں دکھایا گیا مقام وہ سکول ہے جس میں سٹوڈنٹ سمرا سکول کے لیے شرکت کرے گا)
  7. "محفوظ کریں اور جاری رکھیں"، کے بٹن پر کلک کریں
  8. آن لائن درخواست کا جائزہ لیں اور سکرین کے نیچے جمع کرائیں پر کلک کریں۔

آپ کو خودکار ای میل کے ذریعے تصدیق ملے گی کہ آپ کی رجسٹریشن جمع کرائی گئی ہے۔

رجسٹریشن 9 اپریل سے 24 مئی، 2024 تک کھلی ہے۔

ابھی رجسٹر کریں

حتمی تاریخ کے بعد رجسٹریشن وصول نہیں کی جائے گی۔

-->

کیا ابھی بھی کوئی سوالات ہیں یا وضاحت کی ضرورت ہے؟

اکثرو بیشتر پوچھے جانے والے سوالات

یا [email protected] پر ای میل کریں۔

توسیعی تعلیمی سال (ESY) کے بارے میں سوالات: براہ مہربانی ESY خدمات کے بارے میں اضافی معلومات کے لیے اپنے بچے کے خصوصی تعلیم کے استاد سے رابطہ کریں۔

بہتری کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ڈسکوری انرچمنٹ پروگرامز یعنی بہتری کے پروگرام کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔

رجسٹریشن منسوخ کریں یا اس میں ترمیم کریں

ہم سمجھ سکتے ہیں کہ سمر کے منصوبوں میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ ہم درج ذیل انتخابات پیش کر رہے ہیں:

  1. اس پروگرام کو تبدیل کرنے کے لیے جس میں آپ کا بچہ فی الحال رجسٹرڈ ہے، پیرنٹ ویو میں ایک نئی رجسٹریشن مکمل کریں۔ آپ کی نئی رجسٹریشن پرانی رجسٹریشن کو منسوخ کر دے گی۔
  2. 7 جون سے پہلے رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کو 7 جون کے بعد رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ضرورت ہے، تو اپنے بچے کا نام اور سکول کا نام [email protected] پر ای میل کریں۔