بحرانی اور ہنگامی صورتحال کے لیے تیاری
کاؤنٹی اور سکول مل کر کام کرتے ہیں
پرنس ولیم کاؤنٹی کے لیے بنیادی ایمرجنسی آپریشن پلان پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کو پرنس ولیم کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سروسز کے معاون کردار میں شامل کرتا ہے۔ کاؤنٹی ایمرجنسی کے دوران PWCS کا ذمہ داری کا علاقہ کاؤنٹی کے ایمرجنسی آپریشن پلان کے درج ذیل اجزاء پر مشتمل ہے:
- ہنگامی پناہ گاہ اور عارضی رہائش فراہم کرنا۔ تمام سکول سائٹس ہنگامی پناہ گاہ کے عہدہ سے مشروط ہیں۔
- ہنگامی اور عارضی خوراک کی خدمات فراہم کرنا۔
- بے گھر افراد کے لیے ٹرانسپورٹیشن کی فراہمی۔
PWCS امدادی خدمات بشمول کسٹوڈیل، خوراک کی خدمت، دیکھ بھال، اور سیکورٹی کو سٹینڈ بائی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا، اور مطلع ہونے پر پناہ گاہوں کی کاروائیوں میں مدد کے لیے تیار ہوں گے۔
حفاظتی اقدامات دستیاب ہیں
PWCS اور عمارتوں کے اندر موجود حفاظتی اقدامات قومی سطح پر تسلیم شدہ بہترین طریقوں کی تعمیل کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ سکول ڈویژن مختلف قسم کے بحرانوں اور ہنگامی حالات کے لیے جوابدہ ہے۔ ان اقدامات میں درج ذیل شامل ہیں:
- سپرنٹنڈنٹ برائے سکولز، کابینہ، لیڈرشپ ٹیم، اور سیکیورٹی اینڈ کرائسس ریڈینس کے ذریعہ سکول کی حفاظت اور سلامتی کو متاثر کرنے والے مقامی، قومی اور عالمی مسائل کا جائزہ۔
- ہر ہائی، مڈل اور ایلیمنٹری سکول میں سکول سیکیورٹی آفیسر (SSOs) کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔
- تمام مڈل اور ہائی سکولوں میں سکول ریسورس آفیسر (SROs) لگائے گئے ہیں۔
- کمیونٹی سیفٹی آفیسر (CSOs) (مسلح) کو ایلیمنٹری سکولوں کی گشت اور مدد کے لیے لگایا گیا ہے۔
- حفاظتی گشت کا محکمہ جو تمام سکولوں کو چوبیس گھنٹے نظر رکھنے کا کام کرتا اور مدد فراہم کرتا ہے۔
- مڈل، ہائی اور غیر روایتی سکولوں میں داخلی راستوں پر حفاظتی سکریننگ ٹیکنالوجی موجود ہے (24-2023 تعلیمی سال کے تیسرے ہفتے سے آغاز ہو گا)۔
- SSOs تمام سکولوں میں معیاری یونیفارم پہنتے ہیں۔
- سٹاف دور سے صاف نظر آنے والی حفاظتی واسکٹ پہنتا ہے تاکہ باہر ہونے پر سکول کے عملے کی آسانی سے شناخت کی جا سکے۔
- سکول سیکیورٹی زیادہ تر کیمپس کے رہائشی ہیں۔
- تمام سکولوں میں تھریٹ اسیسمنٹ یعنی خطرے کے تعین کی ٹیمیں ہیں۔
- ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والوں کے ساتھ بحرانی منصوبہ بندی کا تعاون۔
- Say Something یعنی کچھ کہیں نامی گمنام ٹپ لائن، 729669-5-844-1، Say Something ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، یا Say Something ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- بحران سے پہلے اور بحران کے بعد، سٹوڈنٹ اور عملے کی ذہنی صحت کی مدد کرنے کے لیے بحرانی حادثاتی ٹیمیں۔
- کاروائی کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم حفاظتی واقعات کا جائزہ۔
- بحرانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر تسلیم شدہ سکول سیکیورٹی کے بہترین طریقے۔
- تمام سکولوں اور سکول بسوں میں سیکیورٹی کیمرے۔
- وزیٹر یعنی ملاقاتیوں کا شناختی نظام جو رجسٹرڈ جنسی مجرموں کی شناخت کرتا ہے۔
- والدین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ہنگامی پیغام رسانی کا نظام موجود ہے۔
سکولوں کی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری
سکول بورڈ کی پالیسیاں اور ڈویژن کا "کرائسز منیجمنٹ پلان یعنی ہنگامی صورت حال میں نمٹنے کا منصوبہ" عملے اور طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے قومی سطح پر تسلیم شدہ بہترین طریقوں کے ذریعے سکول کے بحرانوں کی شناخت، انتظام اور حل کے لیے موجود ہے۔ "کرائسز منیجمنٹ پلان" عملے اور طلباء کے لیے رہنما خطوط بیان کرتا ہے کہ بحرانی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیم کی تعیناتی اور ہنگامی صورتحال میں کام کرنے والوں کی مدد سے سکول کے بحرانوں کا جواب کیسے دیا جائے۔
ہر سکول میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے منصوبے ہوتے ہیں جن کا جائزہ ہر موسم گرما میں PWCS کے سیکیورٹی اینڈ کرائسس ریڈینس ڈیپارٹمنٹ کرتا ہے۔ سکولوں کے اپنی عمارتوں میں لاک ڈاؤن، عمارت کو محفوظ بنانے، جگہ پر پناہ دینے، انخلا اور طلباء اور عملے کی جوابدہی کے لیے بحران سے نمٹنے کے مخصوص منصوبے ہیں۔ 15 بحرانی مشقیں لازمی ہیں جو سکول ہر سال مکمل کرتے ہیں اس میں ایک تربیتی ویڈیو شامل ہے جس کا تمام عملہ اور طلباء بحران کی اصطلاحات اور جوابی کاروائیوں کے حوالے سے جائزہ لیتے ہیں۔
ٹرانسپورٹیشن کا شعبہ بچوں کی ان کے گھروں میں محفوظ واپسی یا ہنگامی صورتحال کی وجہ سے دوبارہ اتحاد کے دوران متبادل پناہ گاہوں پر رابطہ کاری کا ذمہ دار ہے۔ اگر طلباء کو سکول تک لانے یا سکول سے لے جانے کے دوران کوئی بحران/ہنگامی صورت حال پیش آتی ہے تو سکول بس ڈرائیور ہدایات کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹیشن سے رابطہ کریں گے۔ اگر ضروری ہو تو، والدین/سرپرستوں کو سکول ڈویژن کے بحران/پیغام رسانی کے نظام کے ذریعے اپنے بچوں کو لینے کے لیے متبادل جگہ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
ہنگامی ضروریات کو کرائسز ریسپانس ٹیم کی مدد سے پورا کیا جاتا ہے جو ہر سکول کے "کرائسز منیجمنٹ پلان" کا لازمی حصہ ہے۔ کرائسس ریسپانس ٹیم کو سکول کے پرنسپل نامزد کرتے ہیں اور اس میں سکول کے منتظمین، سیکورٹی، اور دیگر نامزد عملے کے اراکین شامل ہوتے ہیں۔
وقوعہ کی اہم ٹیمیں بشمول سکول کونسلر، سکول کے سماجی کارکن، نرسیں، اور ماہر نفسیات ہنگامی حالات کے دوران اور اس کے بعد طلباء اور عملے کی سماجی/جذباتی ضروریات میں سکولوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
اصطلاحات کو جانیں
PWCS اہل خانہ کے ساتھ رابطے کے لیے معیاری اصطلاحات استعمال کرتا ہے۔ ہم اہل خانہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ درج ذیل اصطلاحات سے خود کو واقف کرائیں۔
ہولڈ یعنی جہاں ہیں وہیں رکیں
ہولڈ اس وقت شروع کیا جاتا ہے جب عملہ اور طلباء کو اپنے کلاس رومز میں رہنا چاہیے یا کھلے علاقوں یا ہال وے سے دور رہنا چاہیے۔ ہال وے میں جھگڑے، طبی مسئلہ، یا دیگر بدلتی ہوئی صورتحال کے دوران ہولڈ شروع کیا جا سکتا ہے۔ تمام عملے اور طلباء کو اپنے کلاس روم یا اسی حصے میں رہنا ہے، چاہے شیڈول تبدیلی کا وقت ہو چکا ہو، جب تک کہ سکول انتظامیہ کی طرف سے "آل کلیئر" یعنی سب ٹھیک ہے، کا اعلان نہ کیا جائے۔
عمارت کو محفوظ بنانا
جب سکول کے آس پاس کوئی ممکنہ خطرہ ہو تو عملہ عمارت کو محفوظ بنائے گا۔ یہ قدم عام طور پر علاقے میں پولیس کاروائی کی وجہ سے اٹھایا جاتا ہے۔ طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، سکول کو باہر کے داخلے سے محفوظ کیا جاتا ہے اور آنے والوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے؛ کچھ کو داخلے سے منع کیا جا سکتا ہے، جو کہ عوامی حفاظت کے حکام یا سیکیورٹی اینڈ کرائسس ریڈینس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے واقعہ اور ہدایت پر منحصر ہے۔ عمارت کو محفوظ بنائیں کے سائن مرکزی داخلی دروازوں پر لگا دیا جائے گا اور تعلیمی عمل جاری رہے گا۔ پبلک سیفٹی حکام کی طرف سے کلیئر ہونے تک سکول اسی حالت میں رہے گا۔
"دفاع کے اختیارات" کے ساتھ لاک ڈاؤن
لاک ڈاؤن کا واقعہ اس وقت ہوتا ہے جب سکول کے عملے اور طلباء کو فوری طور پر جارحانہ خطرہ ہوتا ہے۔ خطرہ سکول کے اندر یا سکول املاک پر ہوسکتا ہے۔ تعلیمی عمل رک جاتا ہے، سکول کی تمام سرگرمیاں بند ہوجاتی ہیں، اور 911 کو کال کیا جاتا ہے۔ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جاتا ہے، اور تمام عملہ اور طلباء پولیس کے آنے تک چھپنے اور چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران، اور بھی آپشنز ہیں جو آپ کی بقا کا باعث بن سکتے ہیں۔ اگر آپ کے سکول یا لاک ڈاؤن روم کے اندر کسی فوری خطرے کا سامنا ہو تو آپ کو دفاع کے اختیارات پر غور کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے جس میں قریبی ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے باہر نکلنا شامل ہو سکتا ہے۔ تمام عملہ اور طلباء اس وقت تک لاک ڈاؤن میں رہتے ہیں جب تک کہ پولیس یا سکول انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہ ہو۔
انخلاء
جب حفاظتی وجوہات کی بنا پر طلباء اور عملے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ضرورت ہو تو انخلا (خالی کرنے کا عمل) شروع کیا جاتا ہے۔ یہ بجلی کی بندش یا مکینیکل خرابی کی وجہ سے سائٹ پر انخلاء ہو سکتا ہے جو تعلیمی دن میں خلل ڈال سکتا ہے۔ یہ گیس لیک ہونے یا آگ لگنے کی وجہ سے سائٹ سے باہر نکلنا ہو سکتا ہے جہاں عمارت میں رہنا اب محفوظ نہیں ہے۔ کلاس روم ٹیچر یا ایڈمنسٹریٹر عام طور پر انخلاء شروع کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ آگ، بم کے خطرے، یا دیگر ہنگامی حالات کے لیے ہدایات یا اقدامات مختلف ہو سکتے ہیں۔ انخلاء کے دوران دیگر ہدایات کا مشورہ دیا جا سکتا ہے، اور طلباء اور عملے کو عملے یا فرسٹ ریسپونڈر کی طرف سے مخصوص ہدایات پر عمل کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
شیلٹر ان پلیس یعنی سکول کو محفوظ پناہ گاہ بنانا
شیلٹر ان پلیس اس وقت ہوتا ہے جب نقصان دہ بیرونی ماحولی حالات موجود ہو سکتے ہیں۔ یہ ممکنہ حالات یا حملے حیاتیاتی، کیمیائی، جوہری، قدرتی طور پر ہونے والے، یا ریڈیولاجیکل نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔ محفوظ ترین ماحول کو یقینی بنانے کے لیے، تمام طلباء اور عملے کو سکول کے مرکزی مقام پر لایا جائے گا اور عمارت کو داخلی دروازے سے محفوظ کیا جائے گا۔ شیلٹر ان پلیس یعنی عمارت کو اندر سے محفوظ بنانا کے سائن مرکزی داخلی دروازوں پر لگائے جائیں گے اور تعلیمی عمل رک جائے گا۔ تمام کھڑکیاں اور دروازے بند کر کے اور HVAC سسٹم کو بند کر کے سکول/عمارت میں غیر جانبدار دباؤ پیدا کیا جاتا ہے تاکہ آلودہ ہوا اندر نہ جائے۔ سکول کے اہلکار ان طلباء یا عملے پر نظر رکھیں گے جو ظاہری علامات ظاہر کر سکتے ہیں اور ضرورت کے مطابق 911 سے رابطہ کریں گے۔ حیاتیاتی خطرے جیسے واقعات کے لیے طلباء کو ایک طویل مدت تک سکول میں رہنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یہ ڈویژن کا ہدف ہے کہ طلباء کو ان کے والد یا والدہ/سرپرست کے پاس جلد از جلد واپس پہنچانے کا فیصلہ کیا جائے جب ایسا کرنا محفوظ ہے۔ سکول ڈویژن عوامی تحفظ اور صحت کے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گا اور ان کی ہدایات پر عمل کرے گا۔ اپ ڈیٹس سکول کے رابطے کے چینلز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
بحران/ہنگامی پیغامات کے ذریعے باخبر رہنا
PWCS درج ذیل طریقوں میں سے ایک یا زیادہ کے ذریعے ہنگامی معلومات پہنچاتا ہے:
- سکول سے پیرنٹ کو پیغامات (ای میل، ٹیکسٹ، اور فون)
- www.pwcs.edu اور سکول کی ویب سائٹس پر پوسٹ کیے گئے الرٹ
- فیس بک اور ٹویٹر پر PWCS پوسٹنگ
- مقامی ریڈیو، ٹی وی، اور خبر رساں اداروں کو فراہم کردہ سرکاری معلومات
- PWCS-TV (کام کاسٹ کیبل چینل 18، ویرائزن کیبل چینل 36)
- PWCS ای نیوز سبسکرپشن سروس
- PWCS انفارمیشن لائن: 2776-791-703 (جب ہدایت کی جائے)
فون کالز یا سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی غیر سرکاری معلومات افواہیں پھیلا سکتی ہیں یا درست، تازہ ترین معلومات کا فقدان ہو سکتی ہیں، اگرچہ بھیجنے والے "موقع پر" موجود ہوں۔ PWCS جلد از جلد سرکاری، درست معلومات اور بروقت اپڈیٹس فراہم کرے گا۔ فون لائنوں کو فارغ رکھیں۔ براہ مہربانی ہنگامی حالات میں سکولوں کو فون نہ کریں تاکہ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے لائنوں کا استعمال کیا جا سکے۔
بچوں کو محفوظ رکھنا
ہماری ترجیح بچوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ بہت سے حالات میں، سکول بچوں کے لیے سب سے محفوظ جگہ ہے۔ تاہم، طلباء کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے کو کم کرنے کے لیے بیرونی سرگرمیاں، کھیلوں کی تقریبات، اور فیلڈ ٹرپ منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔
فیلڈ ٹرپس
کسی بحران یا ایمرجنسی کے دوران پورے ڈویژن میں فیلڈ ٹرپ منسوخ کر دیے جائیں گے۔ منسوخی کی معلومات کا اعلان سکول ڈویژن کے پیغام رسانی کے نظام کے ذریعے کیا جائے گا۔
جن طلباء کو دوائی کی ضرورت ہوتی ہے
ان طلباء کے والدین/سرپرست جن کو دوا کی ضرورت ہوتی ہے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا جاتا ہے کہ سکول کے پاس مناسب مقدار میں دوائی موجود ہو۔ مناسب مقدار طالبعلم کے ڈاکٹر کے مشورے پر مبنی ہونی چاہیے۔
نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم الرٹ کے تحت بس ٹرانسپورٹیشن
اگر طلباء کو سکول تک لانے یا سکول سے لے جانے کے دوران کوئی بحران/ہنگامی صورت حال پیش آتی ہے تو سکول بس ڈرائیور ہدایات کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹیشن سے رابطہ کریں گے۔ اگر ضروری ہوا تو، والدین/سرپرستوں کو سکول کے پیغام رسانی کے نظام کے ذریعے پیرنٹ/سٹوڈنٹ کے متبادل پناہ گاہ کے مقام سے آگاہ کیا جائے گا۔ طلباء اور والدین کا دوبارہ اتحاد متبادل پناہ گاہ میں ہو گا۔ والدین/سرپرستوں کو اپنے بچوں کو لینے کے لیے درست شناخت پیش کرنے کی ضرورت ہو گی۔
ٹورنیڈو یعنی طوفان کی صورت میں الرٹ
سکول ڈویژن کا "کرائسز منیجمنٹ پلان" سکولوں کو تفصیلی ہدایات فراہم کرتا ہے کہ طوفان پر نظر رکھنے یا وارننگ جاری ہونے پر کیا اقدامات کیے جائیں۔ تمام سکولوں اور انتظامی دفاتر میں موسم بتانے کا ریڈیو ہوتا ہے تاکہ یہ الرٹ جاری ہونے پر فوری اطلاع موصول ہو سکے۔ ٹورنیڈو وارننگ جاری ہونے پر، تمام طلباء اور عملہ سکول کے نامزد کردہ "سیف زونز" یعنی محفوظ علاقے میں چلے جائیں گے، "ڈراپ اینڈ ٹک" کمانڈ دینے کے لیے تیار رہیں اور ٹورنیڈو وارننگ ایڈوائزری کے ہٹنے تک محفوظ علاقوں میں رہیں گے۔ سکول املاک پر واقع بسوں میں سوار ہر شخص عمارت کے اندر منتقل ہو جائے گا۔ قریبی سڑکوں پر سفر کرنے والی بسوں کو ٹرانسپورٹیشن ڈسپیچر کے ساتھ تعاون میں پناہ حاصل کرنے کے لیے قریبی سکول جائیں گے۔
زلزلے کی صورت میں رسپانس ایکشن یعنی ردعمل کے اقدامات
ڈویژن کا "کرائسز منیجمنٹ پلان" سکولوں کو تفصیلی ہدایات فراہم کرتا ہے کہ زلزلہ آنے کی صورت میں کیا اقدامات کیے جائیں۔ عملہ اور طلباء زمین پر لیٹیں گے، اپنے آپ کو ڈھانپ لیں گے، اور زلزلہ ختم ہونے تک وہی رہیں گے۔ لرزنا بند ہو جانے کے بعد، نامزد جگہوں پر نکل جائیں گے۔ باہر موجود عملے اور طلباء کو عمارتوں، سٹریٹ لائٹس اور یوٹیلیٹی تاروں سے اس وقت تک دور رہیں گے جب تک لرزنا بند نہیں ہو جاتا۔
پیرنٹ/سرپرست-سٹوڈنٹ کے دوبارہ ملنے کا عمل
سکولوں سے انخلا
- ہمارے طلباء اور عملے کی حفاظت کو مزید یقینی بنانے کے لیے، براہ مہربانی اپنے بچے کو لینے کے لیے سکول آنے میں جلدی نہ کریں۔ یہ صرف اضافی ٹریفک پیدا کرے گا جو ضروری ہنگامی گاڑیوں کو روک سکتا ہے اور موقع پر آپ کی موجودگی انخلاء کے عمل میں تاخیر کر سکتی ہے۔ بچوں اور والدین/سرپرستوں کو ایک محفوظ، منظم اور بروقت طریقے سے دوبارہ ملایا جائے گا۔
- کسی بحرانی/ہنگامی صورتحال میں سکول خود بخود منسوخ نہیں ہوں گے۔ طلباء اور عملے کے لیے سکول محفوظ ترین جگہ ہو سکتی ہے۔ سکول ڈویژن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ طلباء اپنے سکولوں میں اس وقت تک محفوظ رہیں جب تک خطرہ کم یا ختم نہ ہو جائے۔
- یہاں تک کہ اگر طلبا اپنے سیل فون سے براہ راست آپ سے رابطہ کرتے ہوئے کہیں کہ آپ انہیں لے جائیں تو براہ مہربانی سکول آنے سے پہلے سکول یا سکول ڈویژن کے سرکاری اعلان کا انتظار کریں کیونکہ ہنگامی حالات میں اکثر غلط معلومات پھیلتی ہیں۔
- اگر طلباء کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والی صورتحال کی ضرورت ہوتی ہے تو، والدین/سرپرستوں کو سکول ڈویژن کے پیغام رسانی کے نظام کے ذریعے کسی بھی متبادل پناہ گاہ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
- سکول ڈویژن کی ویب سائٹ (www.pwcs.edu) کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور یہ ہمیشہ درست اور تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک اچھی جگہ ہے۔
- اگر پبلک سیفٹی کے اہلکار سکول سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو، طلباء، اور عملے کے اراکین کو بس کے ذریعے محفوظ طریقے سے والدین/سرپرست-طالبعلم کو متبادل پناہ گاہ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ طلباء کو اس متبادل پناہ گاہ پر کئی وجوہات کی وجہ سے رکھا جا سکتا ہے جب تک کہ موقع کے حالات کے لحاظ سے عوامی تحفظ یا صحت کے حکام کی طرف سے جانے کی منظوری نہ دی جائے۔
- والدین/سرپرستوں کو اپنے بچوں کو لے جانے کی اجازت صرف اس صورت میں ہو گی جب کہ پبلک سیفٹی یا سکول حکام نے سکول تک رسائی کو محدود نہ کیا ہو۔ یہ شیلٹر ان پلیس یا عمارت کو اندر سے محفوظ بنانے کے دوران یا کسی اور واقعے کے دوران ہو سکتا ہے
والدین/سرپرستوں کو طلباء کو لے جانے کی اجازت
- والدین/سرپرستوں کو اپنے بچوں کو لے جانے کی اجازت صرف اس صورت میں ہو گی جب کہ پبلک سیفٹی یا سکول حکام نے سکول تک رسائی کو محدود نہ کیا ہو۔ یہ شیلٹر ان پلیس یا عمارت کو اندر سے محفوظ بنانے کے دوران یا کسی اور واقعے کے دوران ہو سکتا ہے
- طلباء کو صرف ان افراد کے ساتھ جانے کی اجازت ہو گی جن کے نام پیرنٹ ویو میں درج ہیں یا جن کے پاس والدین یا سرپرست کی طرف سے تحریری اجازت ہے۔
- والدین/سرپرستوں سے طلباء کو کسی متبادل پناہ گاہ سے لے جانے کے لیے مناسب شناخت پیش کرنے کی ضرورت ہو گی۔
ہنگامی صورتحال کی چیک لسٹ سے نمٹنا
جب بحران پیدا ہوتا ہے: والدین/سرپرستوں کے لیے فوری حوالہ
ہماری کمیونٹی یا پڑوسی کمیونٹی میں کسی بھی وقت بحران یا حفاظتی تشویش پیدا ہو سکتی ہے۔ بات چیت اور خبروں کی رپورٹوں میں سننے والی معلومات سے بچے الجھن کا شکار اور خوفزدہ ہو سکتے ہیں اور وہ رد عمل کے لیے بڑوں کی طرف رہنمائی کے لیے دیکھیں گے۔ درج ذیل فوری حوالہ والدین/سرپرستوں کو تحفظ اور سلامتی کا احساس قائم کرنے کے لیے تجاویز پیش کرتا ہے تاکہ ان کے بچوں کو بحران سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔ مزید برآں، کسی بحران کے بعد، سکول کے ماہر نفسیات، سکول کے سماجی کارکن، سکول کونسلر، اور سکول ڈویژن کی کریٹیکل انسیڈینٹس یعنی بحرانی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیم کے اراکین طلباء کی مدد کے لیے دستیاب ہیں۔
جذباتی مدد
- اپنے بچے کو اخبارات اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی خبریں دیکھنے کے وقت کو محدود کریں۔ صورت حال پر بار بار بحث بچے کو دوبارہ صدمہ پہنچا سکتی ہے۔
- جو کچھ ہوا اس کے بارے میں اپنے بچوں کے ساتھ ایماندار رہیں اور جو کچھ ہوا اس کے بارے میں حقائق فراہم کریں۔ بہتر تفہیم کے لیے عمر کے لحاظ سے موزوں اصطلاحات استعمال کریں۔
- اپنے بچے کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ آپ سے اپنے احساسات اور خدشات کے بارے میں بات کرے۔ اپنے بچے کو اپنے جذبات سے آگاہ کریں۔
- اپنے بچے کے ساتھ اضافی وقت گزاریں، خاص طور پر آپ دونوں مل کر کوئی تفریحی کام کریں یا آرام کریں۔
- گلے لگانا آپ کے بچے کو یقین دلا سکتا ہے کہ آپ اس سے پیار کرتے ہیں۔
- کسی مشکل کی جاری نشانیوں پر نظر رکھیئے جو اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ آپ کے بچہ/بچی کو اضافی مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ کچھ انتباہی علامات سماجی رابطے سے کنارہ کشی، کھانے یا سونے کی عادات میں تبدیلی، ڈراؤنے خواب، اور غیر معمولی چمٹ جانا ہیں۔
سیفٹی سپورٹ
- بنیادی حفاظتی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیں۔
- خاندانی حفاظت کے طریقہ کار کا جائزہ لیں تاکہ آپ کے بچے کسی ہنگامی صورت حال کے لیے تیار محسوس کریں۔
- اپنے بچے کی باہر (کھیلنے) کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور نگرانی کریں۔
- جانیں کہ آپ کا بچہ ہمیشہ کس کے ساتھ اور کہاں رہتا ہے۔
- ایک ایسی جگہ کا پہلے سے بندوبست کریں جہاں آپ کے بچوں کو جانا چاہیے اگر آپ تاخیر سے آتے ہیں اور تعلیمی دن کے اختتام پر گھر نہیں ہوتے۔
- اپنے بچے کو یاد دلائیں کہ وہ ہمیشہ کسی بھی مشکوک افراد یا سرگرمی کی اطلاع کسی قابل اعتماد بالغ کو دیں۔
Say Something یعنی کچھ کہیں نامی گمنام رپورٹنگ سسٹم
منشیات، اسلحہ یا ایسے دوسرے عوامل کے بارے میں معلومات جو سکول کے ماحول کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں، ان کے بارے میں "Say Something" یعنی کچھ کہیں نامی گمنام رپورٹنگ سسٹم کے ذریعے اطلاع دینا ضروری ہے۔ "Say Something" خاص طور پر گریڈ 6 تا 12 کے طلباء اور عملے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ غیر محفوظ رویے یا خود کو یا دوسروں کو نقصان پہنچانے کے خطرات کے سنگین یا ممکنہ طور پر پرتشدد خدشات کی اطلاع دیں۔ Say Something ایک نوجوانوں کو تشدد سے بچاؤ کا پروگرام ہے جو PWCS کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔
"ٹِپ دینے والے" سکول کی دھمکیوں سے لے کر کسی بھی چیز پر رپورٹس بھیج سکتے ہیں جو انہوں نے ذاتی بحرانوں کو دیکھا یا سنا ہے، ان میں جنسی ہراسانی، خود کو نقصان پہنچانا، اور ڈپریشن شامل ہیں۔ یہ نظام سکول کے منتظمین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ مؤثر مداخلتیں پیدا کریں اور خطرے سے دو چار افراد کے ساتھ حالات میں مداخلت کریں تاکہ تشدد، خودکشی، غنڈہ گردی، خود کو نقصان پہنچانے، اور دھمکی آمیز رویے کی دیگر اقسام کو روکنے میں مدد کریں۔ جمع کرائی گئی تمام تجاویز کو سینڈی ہک پرومیس نیشنل کرائسز سنٹر میں انتہائی ہنر مند بحرانی مشیروں میں سے ایک سے فوری جواب ملتا ہے؛ اس کے بعد یہ شخص ضروری معاون اقدامات کا تعین کرتا ہے۔ جب قابل بھروسہ تجاویز موصول ہوتی ہیں جو جان کے لیے خطرہ ہوتی ہیں اور کسی فوری خطرے میں شامل ہوتی ہیں، بحرانی مرکز فوری طور پر مقامی 911 ڈسپیچ سے رابطہ کرے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شامل کرے گا، پھر مرکزی دفتر کے عملے اور سکول کے نمائندوں کو مطلع کرے گا، چاہے سکول اوقات کے بعد بھی ہو۔ صارفین 729669-5-844-1 پر کال کر کے یا Say Something کی ویب سائٹ پر جا کر ایک ٹپ دے سکتے ہیں۔ مفت ایپ ایپ سٹور اور گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے، جہاں طلباء فوری طور پر ٹپ جمع کرا سکتے ہیں۔ ایک بار ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد، یہ آپ کے منتخب کردہ اور یاد رکھنے والے چار ہندسوں کا کوڈ طلب کرے گا۔
ہمیشہ کی طرح، براہ مہربانی فوری ہنگامی صورتحال کی صورت میں 911 کو کال کریں۔
تازہ ترین معلومات: 8 اگست، 2023