تازہ ترین معلومات: 19 جولائی، 2023

2023-24 کے تعلیمی سال کے آغاز سے، سٹوڈنٹ اور عملے کے لیے کووڈ-19 کے پروٹوکول میں ترمیم کی گئی ہے۔ مقامی، ریاستی اور وفاقی سطحوں پر نئی رہنمائی کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے، PWCS عالمی وبائی مرض سے پہلے کے طریقوں پر عمل کرنے کی طرف گامزن ہو گا۔

PWCS کانٹیکٹ ٹریسنگ یعنی بیمار ہونے کی صورت میں دیگر تعلق والے افراد کا پتہ لگانا یا کیس کی تفتیش نہیں کرے گا، اور سماجی دوری کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سکول کے بعد کی سرگرمیوں، یا کلاس رومز یا لنچ رومز میں آنے والے ملاقاتیوں پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔

مثبت کووڈ-19 ٹیسٹ یا ڈاکٹر کی طرف سے تشخیص کے بعد طلباء اور عملے کو کب تک تنہا رہنا چاہیے؟

کووڈ-19 تنہائی سے متعلق ہدایات

مدت
سٹوڈنٹ آئکنتنہائی
طلباء
5
دن

چھٹے دن سکول واپس لوٹیں - 6 سے 10ویں دن تک ماسک لازمی ہو گا۔
طلباء چھٹے دن یا اس کے بعد کووڈ ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر ٹیسٹ منفی ہے تو انہیں ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔ سکولوں کو ٹیسٹ کے نتائج کے ثبوت کی ضرورت نہیں ہو گی۔

یا

11ویں دن سکول واپس لوٹیں - اگر سٹوڈنٹ 6 سے 10ویں دن کے دوران ماسک نہیں پہننا چاہتا اور نہ ہی 6 ویں دن یا اس کے بعد کووڈ ٹیسٹ لینا چاہتا ہے۔

سٹاف آئکن تنہائی
سٹاف
5
دن

چھٹے دن کام پر واپس لوٹیں - 6 سے 10ویں دن تک ماسک لازمی ہو گا۔
سٹاف چھٹے دن یا اس کے بعد کووڈ ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر ٹیسٹ منفی ہے تو انہیں ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

2023-24 تعلیمی سال کے دوران کووڈ کے لیے کون سے نوٹیفکیشن پروٹوکول لاگو ہوں گے؟
PWCS کانٹیکٹ ٹریسنگ یا کیس کی تفتیش نہیں کرے گا۔ PWCS ان عمارتوں میں ان بیماریوں پر نظر رکھنا جاری رکھے گا جن کے لیے پرنس ولیئم ہیلتھ ڈسٹرکٹ کی مداخلت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ہیلتھ ڈسٹرکٹ کی طرف سے ہدایت کی صورت میں، اس مداخلت میں سکول کمیونٹی سے وسیع تر رابطہ شامل ہو سکتا ہے۔