Winter Weather Operations In PWCS - Urdu

سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ایک پیغام

PWCS کے عزیز اہل خانہ، ملازمین اور کمیونٹی،

اب ہم دسمبر میں داخل ہو چکے ہیں، موسم سرما بہت جلد ہمارے ساتھ ہو گا اور ہمیں معلوم ہے کہ جب ممکنہ غیر محفوظ سفر کے حالات کی وجہ سے ہمیں سکول کے اوقات میں تبدیلی کرنا پڑتی ہے تو اس صورتحال میں پہلے سے منصوبہ بندی کرنا سب کے لئے کتنا مشکل ہے۔ اپنے آپریشنز کو تبدیل کرنے کے فیصلے کرتے وقت ہمارے طلباء اور عملے کی حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔

یہ بھی کافی حد تک واضح ہے کہ عالمی وبا نے طلباء کی تدریس کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے اور ہمیں لازمی طور پر اپنے طلباء کو تدریس فراہم کے لیے دستیاب وقت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا چاہیے جو سکول میں ہمارے طلباء کو وصول ہونے والی اہم خدمات کے علاوہ ہیں۔ لہذا، ہم تعلیم اور تدریس پر موسم اور اس کے اثرات کی وجہ سے ہونے والی کسی قسم کی بندش کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے اپنے طلباء، اساتذہ اور عملے کے لیے ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے اہم سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ اس سرمایہ کاری نے تدریس فراہم کرنے اور گھر سے کام کرنے کے لیے ذرائع مہیا کیے، ایسی صورتحال میں کہ جب عمارتیں رو برو تدریس کے لیے دستیاب نہیں تھیں۔

اس سال ہم ایک "کوڈ اورنج" سے متعارف کروا رہے ہیں۔ یہ کوڈ اس وقت استعمال کیا جائے گا جب موسم کے حالات غیر معمولی ہیں اور سڑکوں اور فٹ پاتھ پر اثرانداز ہو رہے ہیں، لیکن اتنے شدید نہیں کہ کافی اثرات مرتب کریں۔ ایسے دنوں میں، عمارتیں نہیں کھلیں گی۔ تاہم، ملازمین گھر سے کام کریں گے، طلباء اپنی ذمہ داری پر گھر سے کام کریں گے (رو برو نہیں)، اور اساتذہ ضرورت کے مطابق طلباء کے لئے دفتر کے اوقات پوسٹ کریں گے۔ اس سے اساتذہ اسائنمنٹس گریڈ کر سکیں گے، منصوبہ بندی کا اضافی وقت فراہم ہو گا، اور ملازمین گھر بیٹھے پیشہ ورانہ تربیت میں شرکت کر سکیں گے اور تمام کاروبار زندگی جاری رہے گا۔

کوڈ اورنج ان دنوں کے بدلے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو پچھلے سالوں میں تاخیر سے کھلنے میں استعمال ہوتے تھے۔ قومی سطح پر بس ڈرائیوروں کی جاری قومی قلت کے باعث PWCS کی جانب سے بسوں کے دو گنا اور تین گنا چکر جاری رہیں گے۔ یہ چکر تاخیر سے کھلنے کی صورت میں منطقی طور پر ناقابل عمل ہیں۔

شدید موسمی اثرات کی صورت میں، PWCS میں "کوڈ ریڈ" (تمام سکول اور آپریشنز بند) کے دنوں کو استعمال کرنا جاری رکھے گا۔ جیسا کہ PWCS خراب موسم والے دنوں میں تمام عملے یا طلباء کے لیے گھر سے رسائی کو یقینی بنانے کے قابل نہیں ہو سکتا جیسے کہ ورچوئل تدریس کے لیے درکار سہولیات کی بندش، جب حالات ان کے محدود استعمال کی ضمانت دیں تو کوڈ ریڈ دنوں کی ضرورت جاری رہے گی۔

ڈویژن کا یہ مقصد ہے کہ 23-2022 کے تعلیمی سال کے ان دنوں میں جب عمارتیں بند ہوں تو مکمل سنکرونس (براہ راست آن لائن تدریس) کو استعمال کر سکیں۔ یہ سال ملازمین اور طلباء کو اس قابل کرے گا کہ وہ گھر سے کام کرنے کے حالات میں مطابقت اختیار کر سکیں تاکہ کسی قسم کی اضافی بہتری یا اگلے تعلیمی سال میں ضروریات کا تعین کیا جا سکے۔

مقبول بیان کے برعکس یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ PWCS کیلنڈر میں "سنو ڈے" یعنی شدید برف باری کے دنوں میں چھٹیاں، کو شامل نہیں کرتا۔ ورجینیا انتظامی کوڈ. کے تحت PWCS کا سالانہ تدریسی کیلنڈر 180 دنوں پر مشتمل ہے۔ جب شدید موسم یا دیگر ہنگامی حالات کی وجہ سے سکول بند ہوں اور جس کا نتیجہ 180 سے کم تدریسی دن ہوں تو چھٹے ہوئے دنوں کو "پورا کرنے" کی ضرورت نہیں اگر ورجینیا کوڈ § 98-22.1 کے مطابق کم از کم 990 تدریسی گھنٹے کی ضرورت پوری ہو جائے۔

PWCS تعلیمی دن کی لمبائی کی بنیاد پر ریاست کے کم از کم تدریسی وقت کی ضرورت سے آگے نکل گیا ہے۔ لہذا، PWCS سکول کیلنڈر میں وقت یا دن شامل کرنے کی ضرورت کے بغیر ہنگامی صورتحال میں سکول بند کر سکتا ہے، الا یہ کہ کل وقت 990 گھنٹے سے کم ہو جائے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اہل خانہ کو مناسب انتظامات کے لیے کافی وقت مل سکے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ تاخیر سے کھولنے اور بند کرنے سے متعلق فیصلے جتنا جلدی ممکن ہو، کیے جائیں۔ فیصلے ایک رات پہلے یا غیر یقینی حالات کی صورت میں سکول بند کرنے والی صبح کو 4:30 سے پہلے پہلے کیے جائیں گے۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ جتنا جلدی ممکن ہو گا، کمیونیکیشن کے شعبے کی طرف سے سوشل میڈیا، ٹیکسٹ، اور ای میل کے ذریعے اس فیصلے سے مطلع کیا جائے گا۔ براہ مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی رابطہ معلومات اپ ٹو ڈیٹ ہوں۔

خراب موسم سے متعلق فیصلوں اور طریقۂ کار، اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، the PWCS ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ آپ کی تفہیم اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ جیسے جیسے ہم سب کے لیے اس موسم سرما کو محفوظ اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مخلص،

Dr. LaTanya McDade signature

LaTanya D. McDade, Ed.D.
سپرنٹنڈنٹ برائے سکولز

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز